الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
22. باب فضل الحج والعمرة
باب: حج اور عمرہ کی فضیلت کا بیان
ترقیم العلمیہ : 2695 ترقیم الرسالہ : -- 2732
ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" حَجَّ عَلِيٌّ ، وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَلَمَّا كَانَا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، نَهَى عُثْمَانُ عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ، فَقِيلَ لِعَلِيٍّ، إِنَّهُ قَدْ نَهَى عَنِ التَّمَتُّعِ، فَقَالَ: إِذَا رَأَيْتُمُوهُ قَدِ ارْتَحَلَ فَارْتَحِلُوا، فَلَبَّى عَلِيٌّ وَأَصْحَابُهُ بِالْعُمْرَةِ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عُثْمَانُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَنْهَى عَنِ التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ؟، قَالَ: بَلَى، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَلَمْ تَسْمَعْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَمَتَّعَ؟، قَالَ: بَلَى .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا علی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ دونوں حج کے لیے آئے، راستے میں سیدنا عثمان نے تمتع کے طور پر عمرے کو حج کے ساتھ شامل کرنے سے منع کر دیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی گئی کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے حج تمتع سے منع کر دیا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جب تم انہیں دیکھو کہ وہ روانہ ہو چکے ہیں، تو تم بھی روانہ ہو جاؤ۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے عمرے کا تلبیہ پڑھنا شروع کیا، لیکن سیدنا عثمان نے ان حضرات کو منع نہیں کیا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مجھے پتا چلا ہے، آپ نے عمرے کو تمتع کے طور پر ساتھ ملانے سے منع کر دیا ہے۔“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں!“ تو سیدنا علی نے ان سے فرمایا: ”کیا آپ نے یہ بات نہیں سنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تمتع کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2732]
ترقیم العلمیہ: 2695
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1563، 1569، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1223،ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 690، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1741، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2724، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2732، 2733، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 409»
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسين | صحابي | |
👤←👥سعيد بن المسيب القرشي، أبو محمد سعيد بن المسيب القرشي ← علي بن أبي طالب الهاشمي | أحد العلماء الأثبات الفقهاء الكبار | |
👤←👥عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي، أبو حرملة عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي ← سعيد بن المسيب القرشي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥يحيى بن سعيد القطان، أبو سعيد يحيى بن سعيد القطان ← عبد الرحمن بن حرملة الأسلمي | ثقة متقن حافظ إمام قدوة | |
👤←👥عمرو بن علي الفلاس، أبو حفص عمرو بن علي الفلاس ← يحيى بن سعيد القطان | ثقة حافظ | |
👤←👥محمد بن يحيى البغدادي، أبو محمد محمد بن يحيى البغدادي ← عمرو بن علي الفلاس | ثقة ثبت حافظ فقيه واسع الرحلة |
سعيد بن المسيب القرشي ← علي بن أبي طالب الهاشمي