سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. باب أحكام النكاح
باب: نکاح کے احکام کا بیان
ترقیم العلمیہ : 3530 ترقیم الرسالہ : -- 3586
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَطَّانُ ، نَا أَبُو قَطَنٍ عَمْرُو بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: قَالَ أَبُو بُرْدَةَ : قَالَ أَبُو مُوسَى : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا، فَإِنْ سَكَتَتْ فَقَدْ أَذِنَتْ، فَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ" ، قَالَ أَبُو قَطَنٍ: قُلْتُ لِيُونُسَ: سَمِعْتَهُ مِنْهُ أَوْ مِنْ أَبِي بُرْدَةَ؟، قَالَ: نَعَمْ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو اس نے اجازت دے دی، لیکن اگر وہ انکار کرے، تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔“ ابوقطن نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے یونس سے دریافت کیا: ”کیا آپ نے یہ روایت ان سے سنی ہے؟ (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں) ابوبردہ سے سنی ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3586]
ترقیم العلمیہ: 3530
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4085، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2717، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2231، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13805، 13815، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3586، 3587، 3588، 3589، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19825»
الرواة الحديث:
أبو بردة بن أبي موسى الأشعري ← عبد الله بن قيس الأشعري