🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. أول كتاب الطلاق وغيره
طلاق، خلع، ایلاء، وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3906 ترقیم الرسالہ : -- 3972
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْهَيْثَمِ صَاحِبُ الطَّعَامِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ ، نَا سَلَمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ الْخَثْعَمِيَّةُ عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَلَمَّا أُصِيبَ عَلِيٌّ وَبُويِعَ الْحَسَنُ بِالْخِلافَةِ، قَالَتْ: لِتَهْنِكَ الْخِلافَةَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَ: يُقْتَلُ عَلِيٌّ وَتُظْهِرِينَ الشَّمَاتَةَ، اذْهَبِي فَأَنْتِ طَالِقٌ ثَلاثًا، قَالَ: فَتَلَفَّعَتْ نِسَاجَهَا وَقَعَدَتْ حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، وَبَعَثَ إِلَيْهَا بِعَشَرَةِ آلافٍ مُتْعَةً وَبَقِيَّةً بَقِيَ لَهَا مِنْ صَدَاقِهَا، فَقَالَتْ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَوْلُهَا بَكَى وَقَالَ: لَوْلا أَنِّي سَمِعْتُ جَدِّي، أَوْ حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ جَدِّي، يَقُولُ:" أَيُّمَا رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ ثَلاثًا مُبْهَمَةً أَوْ ثَلاثًا عِنْدَ الإِقْرَاءِ، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ لَرَاجَعْتُهَا" .
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: عائشہ خثعمیہ نامی ایک خاتون سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھی، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا اور سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کر لی گئی، تو اس خاتون نے کہا: امیر المؤمنین! آپ کو خلافت مبارک ہو۔ تو امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا ہے اور تم مبارک باد دے رہی ہو، جاؤ، تمہیں تین طلاقیں ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس عورت نے اپنی چادر لپیٹ لی، یہاں تک کہ جب اس کی عدت پوری ہو گئی، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اس خاتون کو اس کا بقیہ مہر اور اس کے ساتھ دس ہزار (درہم یا دینار) متاع کے طور پر بھجوائے، تو وہ عورت بولی: جدا ہو جانے والے محبوب کے مقابلہ میں یہ سامان بہت تھوڑا ہے۔ جب سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتایا گیا، تو وہ رو پڑے اور فرمایا: اگر میں نے اپنے نانا کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہوتا (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں)، میرے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے یہ مجھے حدیث سنائی ہے، انہوں نے میرے نانا (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: جو شخص اپنی بیوی کو تین مبہم طلاقیں دے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں)، جو شخص اپنی بیوی کو تین قروء (یعنی تین طہر) کے وقت تین طلاقیں دے دیں، تو وہ عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی، جب تک وہ دوسری شادی کر کے مطلقہ یا بیوہ نہ ہو جائے۔ (امام حسن فرماتے ہیں:) تو میں اس سے رجوع کر لیتا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 3972]
ترقیم العلمیہ: 3906
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 1763، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 14517، 14518، 14607، 15080، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3972، 3973، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12256، 12257، 12260، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19034»

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥علي بن أبي طالب الهاشمي، أبو الحسن، أبو الحسينصحابي
👤←👥الحسن بن علي الهاشمي، أبو محمد
Newالحسن بن علي الهاشمي ← علي بن أبي طالب الهاشمي
صحابي
👤←👥سويد بن غفلة الجعفي، أبو أمية
Newسويد بن غفلة الجعفي ← الحسن بن علي الهاشمي
ثقة
👤←👥إبراهيم بن عبد الأعلى الجعفي
Newإبراهيم بن عبد الأعلى الجعفي ← سويد بن غفلة الجعفي
ثقة
👤←👥عمرو بن أبي قيس الرازي
Newعمرو بن أبي قيس الرازي ← إبراهيم بن عبد الأعلى الجعفي
صدوق حسن الحديث
👤←👥سلمة بن الفضل الأنصاري، أبو عبد الله
Newسلمة بن الفضل الأنصاري ← عمرو بن أبي قيس الرازي
صدوق كثير الخطأ
👤←👥محمد بن حميد التميمي، أبو عبد الله
Newمحمد بن حميد التميمي ← سلمة بن الفضل الأنصاري
متروك الحديث
👤←👥إبراهيم بن محمد القطيعي، أبو إسحاق، أبو القاسم
Newإبراهيم بن محمد القطيعي ← محمد بن حميد التميمي
ثقة
👤←👥أحمد بن محمد المتوثي، أبو سهل
Newأحمد بن محمد المتوثي ← إبراهيم بن محمد القطيعي
ثقة