🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. باب الوضوء والتيمم من آنية المشركين
باب: مشرکین کے برتن میں سے وضو کرنا یا تیمم کرنا۔
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 762 ترقیم الرسالہ : -- 773
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ ، وَالْقَاسِمُ ابْنَا إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نا مَحْمُودُ بْنُ خِدَاشٍ ، نا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، نا عَوْفٌ الأَعْرَابِيُّ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ ، نا عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَإِنَّا سَرَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةً حَتَّى إِذَا كَانَ فِي آخِرِ اللَّيْلِ وَقَعْنَا تِلْكَ الْوَقْعَةِ وَلا وَقْعَةَ عِنْدَ الْمُسَافِرِ أَحْلَى مِنْهَا، فَمَا أَيْقَظَنَا إِلا حَرُّ الشَّمْسِ ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا فُلانُ، مَا لَكَ لَمْ تُصَلِّ مَعَنَا؟"، قَالَ: أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلا مَاءَ، فَقَالَ:" عَلَيْكَ بِالصَّعِيدِ فَإِنَّهُ يَكْفِيكَ"، وَقَالَ فِيهِ أَيْضًا: وَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِنَاءٍ فَأَفْرَغَ فِيهِ مِنْ أَفْوَاهِ الْمَزَادَتَيْنِ أَوِ السَّطِيحَتَيْنِ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ ثُمَّ أَعَادَهُ فِي الإِنَاءِ، ثُمَّ أَعَادَهُ فِي أَفْوَاهِهِمَا وَأَوْكَأَهُمَا وَأَطْلَقَ الْعَزَالِيَ، وَنُودِيَ فِي النَّاسِ أَنِ اسْقُوا وَاسْتَقُوا، فَسَقَى مَنْ سَقَى، وَاسْتَقَى مَنِ اسْتَقَى، وَآخَرُ ذَلِكَ أَنْ أَعْطَى الرَّجُلَ الَّذِي أَصَابَتْهُ الْجَنَابَةُ إِنَاءً مِنَ الْمَاءِ، فَقَالَ:" أَفْرِغْهُ عَلَيْكَ"، وَهِيَ قَائِمَةٌ تَنْظُرُ إِلَى مَا يَصْنَعُ بِمَائِهَا، وَأَيْمُ اللَّهِ لَقَدْ أَقْلَعَ عَنْهَا حِينَ أَقْلَعَ وَإِنَّهُ لَيُخَيَّلُ إِلَيْنَا أَنَّهَا أَشَدُّ مَلأً مِمَّا كَانَتْ حَيْثُ ابْتَدَأَ فِيهَا، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ نَحْوَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے۔ ہم رات بھر چلتے رہے۔ جب رات کا آخری حصہ ہوا تو ہم اس وقت سو گئے۔ اس وقت سونے سے زیادہ لطف انگیز چیز کوئی نہیں ہے۔ سورج کی تپش نے ہمیں بیدار کر دیا۔ انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے فلاں شخص! تم نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی؟ اس نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے جنابت لاحق ہو گئی تھی اور پانی موجود نہیں ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مٹی استعمال کرو، وہ تمہارے لیے بہتر ہو گی۔ اس روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن منگوایا، مشکیزوں کے منہ کے ذریعہ برتنوں میں پانی ڈالا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلی کی، برتن میں دوبارہ اس پانی کو ڈال دیا، پھر آپ نے وہ برتن پانی دوبارہ ان مشکیزوں میں ڈال دیا اور ان کا منہ اوپر سے بند کر دیا اور نیچے کی طرف سے کھول دیا۔ پھر لوگوں میں یہ اعلان کیا: وہ خود بھی پانی پی لیں اور اپنے جانوروں کو بھی پلا دیں۔ جس نے خود پینا تھا خود پی لیا، جس نے جانوروں کو پلانا تھا ان کو بھی پلا دیا۔ آخر میں اس شخص کو پانی دیا تھا جسے جنابت لاحق ہوئی تھی۔ اسے پانی کا ایک برتن دیا اور فرمایا: اسے اپنے جسم پر بہا لو۔ وہ عورت کھڑی ہوئی اور دیکھتی رہی کہ اس کے پانی کے ساتھ کیا ہو رہا ہے। راوی کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! جب ان کے منہ کو بند کیا گیا تو یوں لگ رہا تھا جیسے وہ مشکیزے پہلے سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں جتنے آغاز میں تھے۔ انہوں نے باقی حدیث اسی کی مانند نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 773]
ترقیم العلمیہ: 762
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 344، 348، 3571، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 682، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 113، 271، 987، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1301، 1302، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1021، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 320، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 306، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 443، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 770، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 771، 772، 773، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 5964، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 730، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20189»

الحكم على الحديث: صحيح

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عمران بن حصين الأزدي، أبو نجيدصحابي
👤←👥عمران بن ملحان العطاردي، أبو رجاء
Newعمران بن ملحان العطاردي ← عمران بن حصين الأزدي
ثقة
👤←👥عوف بن أبي جميلة الأعرابي، أبو سهل
Newعوف بن أبي جميلة الأعرابي ← عمران بن ملحان العطاردي
صدوق رمي بالقدر والتشيع
👤←👥مروان بن معاوية الفزاري، أبو عبد الله
Newمروان بن معاوية الفزاري ← عوف بن أبي جميلة الأعرابي
ثقة حافظ وكان يدلس أسماء الشيوخ
👤←👥محمود بن خداش الطالقاني، أبو محمد
Newمحمود بن خداش الطالقاني ← مروان بن معاوية الفزاري
ثقة
👤←👥القاسم بن إسماعيل الضبي، أبو عبيد
Newالقاسم بن إسماعيل الضبي ← محمود بن خداش الطالقاني
ثقة
👤←👥الحسين بن إسماعيل المحاملي، أبو عبد الله
Newالحسين بن إسماعيل المحاملي ← القاسم بن إسماعيل الضبي
ثقة