صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
580. باب إخباره صلى الله عليه وسلم عما يكون في أمته من الفتن والحوادث - ذكر الأمر بقتل الحرورية إذا خرجت تريد شق عصا المسلمين-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان پیشین گوئیوں کا بیان جو آپ نے اپنی امت میں ہونے والے فتنوں اور واقعات کے بارے میں فرمائیں - ذکر حکم کہ حروریہ کو قتل کیا جائے اگر وہ نکل کر مسلمانوں کی جماعت توڑنا چاہیں
حدیث نمبر: 6739
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ : إِِذَا حَدَّثْتُكُمْ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا، فَلأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ أَحَبُّ إِِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكْذِبَ عَلَيْهِ، وَإِِذَا حَدَّثْتُكُمْ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ فَإِِنَّمَا الْحَرْبُ خُدْعَةٌ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " يَأْتِي فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ حَدِيثُوا الأَسْنَانِ، سُفَهَاءُ الأَحْلامِ، يَقُولُونَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ، يَمْرُقُونَ مِنَ الإِِسْلامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، لا يُجَاوِزُ إِِيمَانُهُمْ تَرَاقِيَهُمْ، فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاقْتُلُوهُمْ، فَإِِنَّ قَتْلَهُمْ أَجْرٌ لِمَنْ قَتَلَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر میں تمہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی حدیث بیان کروں تو میرے لیے آسمان سے نیچے گر جانا، اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کوئی جھوٹی بات منسوب کروں اور جب میں اپنے اور تمہارے درمیان کسی بارے میں تمہارے ساتھ بات کروں، تو «الْحَرْبُ خُدْعَةٌ» ”جنگ دھوکہ دہی کا نام ہے۔“ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آخری زمانے میں کچھ ایسے لوگ آئیں گے جن کی عمریں کم ہوں گی، عقل کم ہو گی، وہ لوگ مخلوق میں سب سے بہتر شخص کی احادیث بیان کریں گے، لیکن وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے، ان کا ایمان ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا، تمہارا جہاں کہیں ان سے سامنا ہو تو انہیں قتل کرنا، کیونکہ انہیں قتل کرنے کا قیامت کے دن اس شخص کو اجر ملے گا، جو انہیں قتل کرے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6739]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3611، 5057، 6930، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1066، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6739، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4113، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4767، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 16795، وأحمد فى (مسنده) برقم: 626» «رقم طبعة با وزير 6704»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني
صحيح - «الظلال» (914): ق.
فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط
إسناده صحيح على شرط الشيخين
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Hibban Hadith 6739 in Urdu
سويد بن غفلة الجعفي ← علي بن أبي طالب الهاشمي