🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. الرسل لا تقتل .
قاصدوں کو قتل نہیں کیا جاتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2665
أخبرنا أبو بكر محمد بن المؤمَّل، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبد الله بن محمد النُّفَيلي، حدثنا زهير بن معاوية، حدثنا أبو إسحاق، عن حارثةَ بن مُضَرِّب، عن علي، قال: كنا إذا حَمِيَ البأسُ ولقيَ القومُ القومَ، اتَّقينا برسول الله ﷺ، فلا يكون أحدٌ منا أدنَى إلى القومِ منه (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2633 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب جنگ سخت ہوتی اور گھمسان کارن پڑتا تو ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ لیا کرتے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ دشمن کے قریب ہوتے تھے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب قسم الفيء/حدیث: 2665]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 2665 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند "صحیح" ہے۔
وأخرجه أحمد (2/ 1347) والنسائي (8585) من طرق عن زهير بن معاوية أبي خيثمة، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد (2/1347) اور نسائی (8585) نے مختلف طرق سے زہیر بن معاویہ ابونیثمہ کے واسطے سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔
وأخرجه أحمد (654) و (1042) من طريق إسرائيل بن يونس بن أبي إسحاق السَّبيعي، عن جده، به. وذكر أنَّ ذلك كان يوم بدرٍ.
📖 حوالہ / مصدر: اسے امام احمد نے (654 اور 1042) میں اسرائیل بن یونس کے طریق سے ان کے دادا ابواسحاق سبیعی سے نقل کیا ہے، اور اس میں صراحت ہے کہ یہ واقعہ "بدر کے دن" پیش آیا تھا۔