🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. مُكْثُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سِنِينَ نَبِيًّا
سیدنا رسول اللہ ﷺ مکہ مکرمہ میں تیرہ برس تک نبی کی حیثیت سے مقیم رہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3003
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، حدثنا محمد بن إسحاق، عن عاصم بن عمر بن قَتَادة، عن محمود بن لَبِيد، عن أبي سعيد قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"تُفتَح يأجوجُ ومأجوجُ كما قال الله ﷿: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ [الأنبياء: 96) ] (2) . قال ابن إسحاق: وفي قراءة عبد الله: (من كلِّ جَدَثٍ يَنسِلُون) بالجيم والثاء، مثل قوله: (مِنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنسِلُونَ) [يس: 51] وهي القُبور.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2966 - على شرط مسلم
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: یأجوج اور مأجوج (کی دیوار) کھول دی جائے گی جیسا کہ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے: ﴿مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ﴾ وہ ہر بلندی سے دوڑتے ہوئے آئیں گے۔ [سورة الأنبياء: 96] ابن اسحاق کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرات میں یہ لفظ ( «حدب» کے بجائے) «جدث» ( «جيم» اور «ثاء» کے ساتھ) ہے، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿مِنَ الْأَجْدَاثِ إِلَى رَبِّهِمْ يَنْسِلُونَ﴾ وہ اپنی قبروں سے اپنے رب کی طرف دوڑتے ہوئے نکلیں گے۔ [سورة يس: 51] اور «جدث» کے معنی قبر کے ہیں۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3003]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق، وقد صرَّح بالتحديث فيما سيأتي برقم (8714) مطوَّلًا لكن دون ذكر القراءة. وانظر تخريجه هناك.» [ترقيم الرساله 3003] [ترقيم الشركة 2984] [ترقيم العلميه 2966]

الحكم على الحديث: إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3003 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق، وقد صرَّح بالتحديث فيما سيأتي برقم (8714) مطوَّلًا لكن دون ذكر القراءة. وانظر تخريجه هناك.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن اسحاق کی وجہ سے "حسن" ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: انہوں نے آگے نمبر (8714) پر آنے والی طویل روایت میں سماع کی تصریح (تحدیث) کی ہے، لیکن وہاں قراءت کا ذکر نہیں ہے۔ اس کی تخریج وہیں دیکھیں۔
والقراءة التي أشار إليها ابن إسحاق من القراءات الشاذَّة، وذكرها ابن جِنِّي في "المحتسب" 2/ 66.
📚 مجموعی اصول / قاعدہ: وہ قراءت جس کی طرف ابن اسحاق نے اشارہ کیا ہے، "شاذ" قراءات میں سے ہے، اور اسے ابن جنی نے "المحتسب" 2/ 66 میں ذکر کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3003 in Urdu