🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. نَفَقَتُكَ عَلَى أَهْلِكَ وَوَلَدِكَ وَخَادِمِكَ صَدَقَةٌ
اپنے اہل، اولاد اور خادم پر خرچ کرنا بھی صدقہ ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3157
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا حجَّاج بن محمد، عن ابن جُرَيج، سمعت ابنَ أبي مُلَيكة يُخبر عن عُبيد بن عُمير أنه سمعه يقول: سأل عمرُ أصحابَ النبي ﷺ فقال: فيمَ ترونَ أُنزلت: ﴿أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ﴾ [البقرة: 266] ؟ فقالوا: الله أعلمُ، فغَضِبَ فقال: قولوا: نعلمُ أو لا نعلمُ، فقال ابن عبَّاس: في نفسي منها شيءٌ يا أمير المؤمنين، فقال عمر: قل يا ابنَ أخي ولا تَحقِرْ نفسَك، قال ابن عبَّاس: ضُرِبَت مثلًا لعَملٍ، فقال عمر: أيُّ عملٍ؟ فقال: لعملٍ، فقال عمر: رجلٌ غنيٌّ يعمل الحسناتِ، ثم بَعَثَ الله له الشياطين فعَمِلَ بالمعاصي، حتى أَغرَقَ أعمالَه كلَّها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3120 - على شرط البخاري ومسلم
عبید بن عمیر سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے پوچھا: تمہاری رائے میں یہ آیت ﴿أَيَوَدُّ أَحَدُكُمْ أَنْ تَكُونَ لَهُ جَنَّةٌ﴾ [سورة البقرة: 266] کس کے بارے میں نازل ہوئی ہے؟ لوگوں نے کہا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اس پر وہ ناراض ہوئے اور فرمایا: یہ کہو کہ ہم جانتے ہیں یا نہیں جانتے، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عرض کی: اے امیر المؤمنین! میرے دل میں اس کے متعلق کچھ ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بھتیجے! کہو اور اپنے آپ کو کم تر نہ سمجھو، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ ایک عمل کی مثال بیان کی گئی ہے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون سا عمل؟ انہوں نے کہا: عمل کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (وضاحت کرتے ہوئے) فرمایا: یہ اس مالدار آدمی کی مثال ہے جو نیک اعمال کرتا ہے، پھر اللہ اس کی طرف شیطانوں کو بھیج دیتا ہے تو وہ گناہوں کے کام کرنے لگتا ہے یہاں تک کہ وہ اپنے تمام پچھلے اعمال کو غرق کر دیتا ہے۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3157]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن أبي مليكة: وهو أبو بكر بن أبي مليكة أخو عبد الله، كما جاء مبيَّنًا عند البخاري في "صحيحه".» [ترقيم الرساله 3157] [ترقيم الشركة 3138] [ترقيم العلميه 3120]

الحكم على الحديث: حديث صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3157 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل ابن أبي مليكة: وهو أبو بكر بن أبي مليكة أخو عبد الله، كما جاء مبيَّنًا عند البخاري في "صحيحه".
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور یہ سند ابن ابی ملیکہ (ابو بکر بن ابی ملیکہ، جو عبداللہ کے بھائی ہیں) کی وجہ سے ’حسن‘ ہے، جیسا کہ بخاری کی "صحیح" میں واضح ہے۔
فقد أخرجه البخاري برقم (4538) من طريق هشام -وهو ابن يوسف الصنعاني- عن ابن جريج قال: سمعت عبد الله بن أبي مليكة يحدَّث عن ابن عبَّاس. قال -أي: أبي جريج-: وسمعت أخاه أبا بكر بن أبي مليكة يحدِّث عن عبيد بن عمير قال: قال عمر … إلخ. فاستدراك الحاكم له ذهول منه.
📖 حوالہ / مصدر: چنانچہ اسے بخاری نے نمبر (4538) پر ہشام (ابن یوسف الصنعانی) کے طریق سے، انہوں نے ابن جریج سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن ابی ملیکہ کو سنا کہ وہ ابن عباس سے حدیث بیان کر رہے تھے۔ (ابن جریج نے) کہا: اور میں نے ان کے بھائی ابو بکر بن ابی ملیکہ کو بھی سنا کہ وہ عبید بن عمیر سے حدیث بیان کر رہے تھے، انہوں نے کہا: عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا... الخ۔ 📌 اہم نکتہ: چنانچہ حاکم کا اس پر استدراک کرنا ان کی بھول (ذہول) ہے۔
وسيأتي برقم (6440) من طريق أيوب عن ابن أبي مليكة: أنَّ عمر …
🧾 تفصیلِ روایت: اور یہ آگے نمبر (6440) پر ایوب عن ابن ابی ملیکہ کے طریق سے آئے گا کہ: عمر رضی اللہ عنہ...

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3157 in Urdu