المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
61. مذمة المخابرة وجواز السلف
مخابرہ کی مذمت اور قرض دینے کے جواز کا بیان
حدیث نمبر: 3168
أخبرني محمد بن علي الصَّنعاني بمكة، حدثنا علي بن المبارك الصَّنعاني، حدثنا زيد بن المبارَك الصنعاني، حدثنا محمد بن ثَوْر، عن ابن جُرَيج، عن عبد الله ابن أبي مُلَيكة قال: أرسلتُ إلى ابن عبَّاس أسألُه عن شهادة الصِّبيان، فقال: قال الله ﷿: ﴿مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّهَدَاءِ﴾ [البقرة: 282] وليسوا ممّن نَرضَى، قال: فأرسلتُ إلى ابن الزُّبير أسألُه، فقال: بالحَرِيِّ إن سُئِلوا أن يَصدُقوا، قال: فما رأيتُ القضاءَ إلَّا على ما قال ابنُ الزُّبير (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3131 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3131 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی طرف ایک آدمی کو بھیجا تاکہ وہ ان سے بچوں کی گواہی کے متعلق شرعی فیصلہ معلوم کر کے آئے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواباً کہا: اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: مِمَّنْ تَرْضَوْنَ مِنَ الشُّھَدَآء (البقرۃ: 282) ” ایسے گواہ جن کو پسند کرو “۔ آپ فرماتے ہیں: میں نے یہی مسئلہ معلوم کرنے کے لیے سیدنا عبداللہ بن الزبیر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، انہوں نے فرمایا: اگر ان سے کچھ پوچھا جائے تو ان کا تصدیق کر دینا بہتر ہے۔ پھر میں نے سیدنا ابن الزبیر رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق ہی فیصلہ دیکھا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3168]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3168 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) خبر صحيح، وهذا إسناد حسن.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ خبر صحیح ہے، اور یہ سند حسن ہے۔
وأخرجه البيهقي 10/ 162 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے 10/ 162 میں ابو عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه ابن أبي شيبة 6/ 280، وابن أبي حاتم في "تفسيره" 2/ 561 من طريق وكيع، عن ابن جريج، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن ابی شیبہ نے 6/ 280 میں، اور ابن ابی حاتم نے اپنی "تفسیر" 2/ 561 میں وکیع کے طریق سے، انہوں نے ابن جریج سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
واخرجه سعيد بن منصور في التفسير من "سننه" (455) من طريق عمرو بن دينار، عن ابن أبي مليكة، به -دون ذكر ابن الزبير.
📖 حوالہ / مصدر: اسے سعید بن منصور نے اپنی "سنن" کی تفسیر (455) میں عمرو بن دینار کے طریق سے، انہوں نے ابن ابی ملیکہ سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے - (لیکن) ابن زبیر رضی اللہ عنہ کے ذکر کے بغیر۔
وسيأتي برقم (7227) من طريق عبيد الله بن موسى عن ابن جريج.
🧾 تفصیلِ روایت: اور یہ آگے نمبر (7227) پر عبید اللہ بن موسیٰ عن ابن جریج کے طریق سے آئے گا۔