🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. فرضية الحج فى العمر مرة واحدة
زندگی میں حج صرف ایک ہی مرتبہ فرض ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3194
حدَّثَناه أبو حامد أحمد بن محمد بن شعيب الفقيه الزاهد، حدثنا سهل ابن عمَّار العَتَكي، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا سفيان بن حسين، عن الزُّهري، عن أبي سِنان، عن ابن عبَّاس قال: سأل الأقرعُ بنُ حابسٍ رسولَ الله ﷺ فقال: الحجُّ في كلِّ عام مرَّةً؟ قال:"لا، بل مرَّةً واحدةً، فمن زادَ فتَطوُّع" (4) . وفي الباب عن علي بن أبي طالب بالشَّرح والبيان عن رسول الله ﷺ:
سیدنا سفیان بن حسین زہری کے ذریعے ابوسنان سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا (عبداللہ) بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سیدنا اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا حج ہر سال ادا کرنا ضروری ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ (زندگی بھر میں) صرف ایک مرتبہ (حج کرنا ضروری ہے) جو ایک سے زیادہ کرے گا وہ نفلی حج ہوں گے۔ ٭٭ اس موضوع پر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے شرح وبسط کے ساتھ وضاحت فرمائی ہے۔ (جیسا کہ درج ذیل ہے۔) [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3194]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3194 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(4) حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، سهل بن عمار -وإن كان متَّهمًا- قد تابعه سعيد بن مسعود المروزي فيما سلف عند المصنف برقم (1626). وسفيان بن حسين أيضًا متكلَّم في روايته عن الزهري، إلَّا أنه متابع عنه.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور یہ سند ضعیف ہے؛ سہل بن عمار - اگرچہ متہم ہیں - لیکن سعید بن مسعود المروزی نے ان کی متابعت کی ہے جیسا کہ مصنف کے ہاں نمبر (1626) پر گزر چکا۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: اور سفیان بن حسین کی بھی زہری سے روایت میں کلام ہے، تاہم ان سے متابعت کی گئی ہے۔