🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. قِصَّةُ غَزْوَةِ أُحُدٍ
غزوۂ اُحد کا واقعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3202
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي وعلي بن عبد العزيز: قالا: حدثنا حجَّاج بن مِنْهال، حدثنا حمَّاد بن سَلَمة، عن ثابت، عن أنس، عن أبي طَلْحة الأنصاري قال: رفعتُ رأسي يومَ أُحد، فجعلتُ أنظر وما منهم أحد إلَّا وهو يَمِيدُ تحت حَجَفَتِه من النُّعاس، فذلك قوله ﷿: ﴿ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِنْكُمْ﴾ الآية [آل عمران: 154] (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3164 - صحيح
سیدنا ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: غزوہ احد کے دن میں نے اپنا سر اٹھایا تو میں (ادھر ادھر) دیکھنے لگا، اس وقت (صحابہ کرام میں سے) کوئی بھی ایسا نہ تھا جو اونگھ کے غلبے کی وجہ سے اپنی ڈھال کے نیچے جھوم نہ رہا ہو، اور یہی اللہ عزوجل کا یہ فرمان ہے: ﴿ثُمَّ أَنْزَلَ عَلَيْكُمْ مِنْ بَعْدِ الْغَمِّ أَمَنَةً نُعَاسًا يَغْشَى طَائِفَةً مِنْكُمْ﴾ پھر اس نے غم کے بعد تم پر امن و اطمینان (کی کیفیت) نازل فرمائی یعنی ایسی نیند جو تم میں سے ایک گروہ کو ڈھانپ رہی تھی [سورة آل عمران: 154] ۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3202]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وأخرجه الترمذي (3007)، والنسائي (11134) من طريقين عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد. والنسائي ليس في حديثه ذكر الآية. وقال الترمذي: حديث حسن صحيح.» [ترقيم الرساله 3202] [ترقيم الشركة 3182] [ترقيم العلميه 3164]

الحكم على الحديث: إسناده صحيح

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3202 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده صحيح. وأخرجه الترمذي (3007)، والنسائي (11134) من طريقين عن حماد بن سلمة، بهذا الإسناد. والنسائي ليس في حديثه ذكر الآية. وقال الترمذي: حديث حسن صحيح.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند صحیح ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: اسے ترمذی نے (3007) اور نسائی نے (11134) میں حماد بن سلمہ سے دو طریقوں سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔ نسائی کی حدیث میں آیت کا ذکر نہیں ہے۔ اور ترمذی نے کہا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
وأخرج معناه أحمد (26) (16357)، والبخاري (4068) و (4562)، والترمذي (3008)، وابن حبان (7180) من طريق قتادة، والنسائي (11014) و (11135) من طريق حُميد الطويل، كلاهما عن أنس به.
📖 حوالہ / مصدر: اور اس کا مفہوم احمد نے (26) (16357)، بخاری نے (4068) اور (4562)، ترمذی نے (3008)، اور ابن حبان نے (7180) میں قتادہ کے طریق سے؛ اور نسائی نے (11014) اور (11135) میں حمید الطویل کے طریق سے؛ دونوں نے انس رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 3202 in Urdu