المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
83. حرم من النسب سبع ومن الصهر سبع
نسب سے سات اور سسرالی رشتے سے سات عورتیں حرام ہیں
حدیث نمبر: 3230
أخبرنا الحسن بن يعقوب بن يوسف العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا عبد الوهاب بن عطاء، حدثنا شُعبة، عن أبي حَصِين، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس: أنه قال في هذه الآية ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [النساء: 24] ، قال: كلُّ ذاتِ زوج إتيانُها زناً إِلَّا ما سُبِيَت (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3191 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3191 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد: (وَ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآئِ اِلَّا مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ) (النساء: 24) ” اور حرام ہیں شوہردار عورتیں مگر کافروں کی عورتیں جو تمہاری ملک میں آ جائیں “۔ کے متعلق فرماتے ہیں: کسی بھی شادی شدہ شوہر والی کے ساتھ نکاح کرنا، زنا ہے سوائے لونڈیوں کے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3230]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3230 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده قوي. أبو حَصين: هو عثمان بن عاصم الأسدي.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند ’قوی‘ ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: ابو حصین سے مراد ’عثمان بن عاصم الاسدی‘ ہیں۔
وأخرجه البيهقي 7/ 167 عن أبي عبد الله محمد بن عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے 7/ 167 میں ابو عبداللہ محمد بن عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه الطبري في "تفسيره" 5/ 1 من طريق إسرائيل، عن أبي حصين، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے طبری نے اپنی "تفسیر" 5/ 1 میں اسرائیل کے طریق سے، انہوں نے ابو حصین سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔