🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
136. تفسير آية : ( الذين بدلوا نعمة الله كفرا ) إلخ
آیت“جن لوگوں نے اللہ کی نعمت کو کفر سے بدل دیا”کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3384
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا عُقْبة بن مُكْرَم الضَّبِّي، حدثنا محبوبُ بن الحسن، حدثنا داود بن أبي هند، عن الشَّعْبي، عن مسروق، عن عائشة قالت: قرأَ رسول الله ﷺ: ﴿يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴾ [إبراهيم: 48] ، قلت: أين الناسُ يومئذٍ؟ قال:"على الصِّراطِ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه! 15 - سورة الحِجْر ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3344 - صحيح
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَھَّارِ (ابراہیم: 48) جس دن بدل دی جائے گی زمین اس زمین کے سوا اور آسمان اور لوگ سب نکل کھڑے ہوں گے ایک اللہ کے سامنے جو سب پر غالب ہے ۔ میں نے پوچھا: اس دن لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: پل صراط پر۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3384]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3384 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل محبوب بن الحسن، ومحبوب لقب واسمه محمد بن الحسن بن هلال، وقد توبع، وباقي رجاله ثقات.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث صحیح ہے، اور اس کی سند محبوب بن الحسن کی وجہ سے متابعات و شواہد میں حسن ہے (محبوب لقب ہے، نام محمد بن الحسن بن ہلال ہے)، اور ان کی متابعت کی گئی ہے، اور باقی راوی ثقہ ہیں۔
وأخرجه أحمد 40/ (24069)، ومسلم (2791)، وابن ماجه (4279)، والترمذي (3121) و (3242)، وابن حبان (331) و (7380) من طرق عن داود بن أبي هند، بهذا الإسناد. واستدراك المصنف له ذهول منه ﵀. وسيأتي بنحوه عند المصنف برقم (3672) من طريق ابن عبَّاس عن عائشة.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد (40/ 24069)، مسلم (2791)، ابن ماجہ (4279)، ترمذی (3121، 3242) اور ابن حبان (331، 7380) نے داود بن ابی ہند سے مختلف طریقوں سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ 🔍 فنی نکتہ / علّت: مصنف (حاکم) کا اس پر استدراک کرنا ان کا ذہول (بھول) ہے۔ 📖 حوالہ / مصدر: اور یہ مصنف کے ہاں رقم (3672) پر ابن عباس عن عائشہ کے طریق سے اسی کی مثل آئے گا۔