🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

136. تَفْسِيرُ آيَةِ: (الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَةَ اللَّهِ كُفْرًا) إلخ
آیت“جن لوگوں نے اللہ کی نعمت کو کفر سے بدل دیا”کی تفسیر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3382
أخبرني أبو جعفر محمد بن علي الشَّيباني بالكوفة، حدثنا أحمد بن حازم الغِفاري، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا بسَّام الصَّيرَفي، حدثنا أبو الطُّفيل عامر بن واثلةَ قال: سمعتُ عليًّا قام فقال: سَلُوا قبل أن لا تَسأَلوا، ولن تَسأَلوا بعدي مِثْلي، فقام ابنُ الكَوَّاءِ فقال: مَن ﴿الَّذِينَ بَدَّلُوا نِعْمَتَ اللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ [إبراهيم: 28] ؟ قال: قال: منافِقُو قُريشٍ، قال: فمَن ﴿الَّذِينَ ضَلَّ سَعْيُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَهُمْ يَحْسَبُونَ أَنَّهُمْ يُحْسِنُونَ صُنْعًا﴾ [الكهف: 104] ؟ قال: منهم أهلُ حَرُوراء (1) .
هذا حديث صحيحٌ عالٍ، وبسَّام بن عبد الرحمن الصَّيرَفي من ثِقات الكوفيين ممَّن يُجمَع حديثُهم، ولم يُخرجاه.
ابوالطفیل عامر بن واثلہ کا بیان ہے: ایک دفعہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اس دن سے پہلے میں تمہیں ڈھونڈے نہ ملوں جو کچھ پوچھنا ہے مجھ سے پوچھ لو اور میرے بعد تمہیں میرے جیسا آدمی نہیں مل سکے گا جس سے تم ہر طرح کے سوال کر سکو۔ تو ابن الکواء کھڑا ہوا اور بولا: وہ کون لوگ ہیں جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی نعمت ناشکری سے بدل دی اور اپنی قوم کو تباہی کے گھر لا اُتارا؟ آپ نے فرمایا: قریش سے تعلق رکھنے والے منافقین۔ اس نے کہا: تو وہ کون لوگ ہیں جن کی دنیوی زندگی کی کوششیں بے کار ہو گئیں جبکہ وہ گمان یہ رکھتے ہیں کہ انہوں نے بہت اچھے عمل کیے ہیں؟ آپ نے فرمایا: وہ حروراء والے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح ہے اور (اس کی سند) عالی ہے اور صبام بن عبدالرحمن الصیر فی ثقہ کوفیوں میں سے ہیں، ان کی احادیث جمع کی جاتی ہیں لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس روایت کو نقل نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3382]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3383
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن علي بن ميمون الرَّقِّي، حدثنا محمد بن يوسف الفِرْيابي، حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن عَمرٍو ذي مُرٍّ، عن علي في قوله ﷿: ﴿وَأَحَلُّوا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِ﴾ [إبراهيم: 28] ، قال: هما الأفجرانِ من قُريش: بنو أُميَّة وبنو المُغيرةِ، فأما بنو المغيرة فقد قَطَعَ اللهُ دابِرَهم يومَ بدر، وأما بنو أُميَّة فمُتِّعوا إلى حِينٍ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3343 - صحيح
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد: وَاَحَلُّوْا قَوْمَھُمْ دَارَ الْبَوَارِ (ابراہیم: 28) اور انہوں نے اپنی قوم کو تباہی کے گھر لا اتارا ۔ کے متعلق فرمایا۔ یہ قریش کے سب سے بڑے دو فاجر قبیلے تھے۔ (1) بنو اُمیہ۔ (2) بنو المغیرہ۔ بنومغیرہ کی تو اللہ تعالیٰ نے جنگ بدر کے دن جڑ کاٹ دی تھی تاہم بنواُمیہ ابھی تک بچے ہوئے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3383]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3384
حدثنا أبو سعيد أحمد بن يعقوب الثَّقَفي، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا عُقْبة بن مُكْرَم الضَّبِّي، حدثنا محبوبُ بن الحسن، حدثنا داود بن أبي هند، عن الشَّعْبي، عن مسروق، عن عائشة قالت: قرأَ رسول الله ﷺ: ﴿يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ وَبَرَزُوا لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ﴾ [إبراهيم: 48] ، قلت: أين الناسُ يومئذٍ؟ قال:"على الصِّراطِ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه! 15 - سورة الحِجْر ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3344 - صحيح
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: یَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَیْرَ الْاَرْضِ وَ السَّمٰوٰتُ وَ بَرَزُوْا لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَھَّارِ (ابراہیم: 48) جس دن بدل دی جائے گی زمین اس زمین کے سوا اور آسمان اور لوگ سب نکل کھڑے ہوں گے ایک اللہ کے سامنے جو سب پر غالب ہے ۔ میں نے پوچھا: اس دن لوگ کہاں ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: پل صراط پر۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3384]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں