🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
381. تفسير سورة القيامة
تفسیر سورۂ القیامہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3921
حدَّثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدَّثنا الحسين بن الفضل، حدَّثنا محمد بن سابِق، حدَّثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس: ﴿بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ﴾ يقول: سوف أتوبُ ﴿يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ﴾ [القيامة: 6] ، فيَبينُ له إذا بَرقَ البصرُ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3878 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما: بَلْ یُرِیْدُ الْاِنْسَانُ لِیَفْجُرَ اَمَامَہٗ (القیامۃ: 5) بلکہ آدمی چاہتا ہے کہ اس کی نگاہ کے سامنے بدی کرے۔ (کے متعلق فرماتے ہیں) انسان کہتا ہے: میں عنقریب توبہ کر لوں گا۔ یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَۃِ (القیامۃ: 6) پوچھتا ہے قیامت کا دن کب ہو گا؟ یہ تو اس پر ظاہر ہو جائے گا، جب اس کی آنکھیں چندھیا جائیں گی۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3921]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 3921 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) إسناده قوي من أجل محمد بن سابق. أبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السبيعي جدُّ إسرائيل.
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند محمد بن سابق کی وجہ سے "قوی" ہے۔ ابو اسحاق سے مراد "عمرو بن عبد اللہ سبیعی" ہیں جو اسرائیل کے دادا ہیں۔
وأخرجه البيهقي في "شعب الإيمان" (6840) عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے "شعب الایمان" (6840) میں ابو عبد اللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔