🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. تعزية الخضر عند وفاته صلى الله عليه وآله وسلم
نبی کریم ﷺ کی وفات پر حضرت خضر علیہ السلام کی تعزیت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4440
حدَّثنا أبو بكر محمد بن أحمد بن بالوَيهِ، حدَّثنا محمد بن بشر بن مَطَر، حدَّثنا كامل بن طلحة، حدَّثنا عباد بن عبد الصمد، عن أنس بن مالك، قال: لما قُبضَ رسولُ الله ﷺ أحدَقَ به أصحابُه، فبَكَوا حولهَ واجتمعُوا، فدخل رجلٌ أصهبُ اللحيةِ جَسِيمٌ صَبِيحٌ فتَخَطَّا رِقابَهم، فبَكى ثم الْتفتَ إلى أصحابِ رسولِ الله ﷺ فقال: إِنَّ في الله عَزاءً من كلِّ مُصيبةٍ، وعِوَضًا من كل فائتٍ وخَلَفًا من كل هالِكٍ، فإلى الله فأنِيبُوا، وإليه فارغَبُوا، ونظرةً إليكم في البَلاء فانظُروا، فإنما المُصابُ من لم يُجبَر، وانصرف، فقال بعضُهم لبعض: تَعرِفُون الرجل؟ قال أبو بكر وعليّ: نعم، هذا أخو رسولِ الله ﷺ، الخَضِرُ ﵇ (1) . هذا شاهِدٌ لما تقدّم، وإن كان عبّاد بن عبد الصمد ليس من شَرْط هذا الكتاب.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4392 - هذا شاهد لما قبله
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہوا تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے آپ کو چاروں طرف سے گھیر لیا، جب سب جمع ہو گئے اور رونے لگے تو ایک آدمی وہاں پر آیا جس کی داڑھی سرخی مائل سفید تھی، بہت خوبصورت اور جسیم آدمی تھا۔ یہ لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا اور خود بھی رو دیا، پھر یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی جانب متوجہ ہو کر بولا: بے شک اللہ تعالیٰ ہر مصیبت میں سہارا دیتا ہے، ہر ضائع ہونے والی چیز کا عوض دیتا ہے اور ہر فوت ہونے والے کا نائب بناتا ہے، پس تم اللہ ہی کی طرف رجوع کرو اور اسی کی طرف توجہ رکھو، وہ آزمائش میں تمہارے اوپر نگاہ کرم کرے گا۔ اور تم غور کرو، کہ مصیبت زدہ تو وہ ہے جس کے نقصان کی تلافی نہ ہو۔ پھر وہ چلا گیا، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دوسرے سے کہنے لگے: کیا تم لوگ اس آدمی کو جانتے ہو؟ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی سیدنا خضر علیہ السلام ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث گزشتہ حدیث کی شاہد ہے اگرچہ عباد بن عبدالصمد اس کتاب کے معیار کے راوی نہیں ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب المغازي والسرايا/حدیث: 4440]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4440 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) إسناده واهٍ بمرة، من أجل عبّاد بن عبد الصمد فهو هالك كما قال الذهبي في "تلخيصه".
⚖️ درجۂ حدیث: اس کی سند عباد بن عبدالصمد کی وجہ سے ’’سخت کمزور‘‘ (واہ بمرۃ) ہے، وہ ’’ہالک‘‘ (تباہ کن راوی) ہے جیسا کہ ذہبی نے اپنی تلخیص میں کہا۔
وأخرجه البيهقيّ في "دلائل النبوة" 7/ 269 - 270 عن أبي عبد الله الحاكم، بهذا الإسناد.
📖 حوالہ / مصدر: اسے بیہقی نے ’’دلائل النبوۃ‘‘ 7/ 269-270 میں ابو عبداللہ الحاکم سے اسی سند کے ساتھ تخریج کیا ہے۔
وأخرجه الطبراني في "الأوسط" (8120)، وفي "الدعاء" (1217) عن موسى بن هارون، عن كامل بن طلحة، به.
📖 حوالہ / مصدر: اسے طبرانی نے ’’الاوسط‘‘ (8120) اور ’’الدعاء‘‘ (1217) میں موسیٰ بن ہارون > کامل بن طلحہ کے طریق سے تخریج کیا ہے۔