المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
134. إذا سافر النبى كان آخر الناس عهدا به فاطمة .
جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر پر جاتے تو سب سے آخر میں جس سے رخصت ہوتے وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تھیں
حدیث نمبر: 4792
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا العباس بن محمد الدُّوري، يحيى بن إسماعيل الواسطي، حدثنا محمد بن فُضيل، عن العلاء بن المسيب، عن إبراهيم قُعَيس، عن نافع، عن ابن عمر: أنَّ النبي ﷺ كان إذا سافَرَ كان آخر الناس عهدًا به فاطمة، وإذا قَدِمَ من سفر كان أول الناس به عهدًا فاطمة (1) .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی (یہ عادت کریمہ تھی کہ آپ جب بھی سفر پر روانہ ہوتے تو آپ) سب سے آخری ملاقات سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کرتے اور جب سفر سے واپس تشریف لاتے تو سب سے پہلے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات فرماتے۔ ایک اور روایت میں اسی بات کا تذکرہ ہے اور اس میں مزید یہ الفاظ بھی ہیں: نبی اکرم سیدہ فاطمہ سے یہ فرمایا کرتے تھے:” میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں “۔ ابراہیم قعیس کے علاوہ اس روایت کے تمام راوی مستند ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4792]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4792 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حسن لغيره، وهذا إسناد فيه لينٌ كما تقدّم بيانه برقم (1818). وانظر ما بعده.
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "حسن لغیرہ" ہے، اور اس کی سند میں "لین" (کمزوری) ہے جیسا کہ (1818) میں بیان ہو چکا ہے۔