🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
153. لَمْ يَكُنْ فِي وَلَدِ عَلِيٍّ أَشْبَهُ بِرَسُولِ اللَّهِ مِنَ الْحَسَنِ .
سیدنا حسن بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل، نیز ان کی ولادت اور شہادت کا بیان — اولادِ علی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ تھے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4839
حدثنا أبو الحسن علي بن محمد الشَّيباني بالكوفة، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الزُّهري، حدثنا جعفر بن عَوْن، حدثنا يونس بن أبي إسحاق، عن أبيه، عن هانئ بن هانئ، عن عليّ، قال: لما أن وُلِدَ الحسنُ سمّيتُه حَرْبًا، فقال لي النبي ﷺ:"ما سمَّيتَ ابني؟" قلت: حَرْبًا، قال:"هو الحَسن"، فلما وُلِد الحُسين سمّيتُه حَرْبًا، فقال النبي ﷺ:"ما سميت ابني؟" قلت: حَرْبًا، قال:"هو الحُسين"، فلما أن وُلِد مُحسِّن قال:"ما سمَّيتَ ابني؟" قلت: حَرْبًا، قال:"هو مُحسن"، ثم قال النبي ﷺ:"إني سميتُ بَني هؤلاء بتسمية هارون بنيهِ شَبَّرًا وشَبِيرًا ومُشَبِّرًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. [ومن فضائل الحسن بن علي بن أبي طالب ﵁ وذكر مولده ومقتله]
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حسن کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام حرب رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں) وہ حسن ہے، پھر جب حسین کی ولادت ہوئی تو میں نے ان کا نام حرب رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نہیں) وہ حسین ہے، پھر جب محسن کی ولادت ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ محسن ہے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے ان بیٹوں کے نام ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے ناموں پر شبر، شبیر اور مشبر رکھے ہیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث: «حديث منكر كما تقدم بيانه برقم (4829).» [ترقيم الرساله 4839] [ترقيم الشركة 4811]

الحكم على الحديث: حديث منكر ك

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 4839 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث منكر كما تقدم بيانه برقم (4829).
⚖️ درجۂ حدیث: یہ حدیث "منکر" ہے جیسا کہ اس کا بیان نمبر (4829) کے تحت گزر چکا ہے۔

Al Mustadrak ala al‑Sahihayn Hadith 4839 in Urdu