المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
337. أبو عبيدة أمين هذه الأمة
سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ اس امت کے امین ہیں
حدیث نمبر: 5244
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حدثنا إسماعيل بن إسحاق القاضي، حدثنا سليمان بن حَرْب، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن ثابت، عن أنس: أنَّ أهل اليمن قَدِموا على رسول الله ﷺ فقالوا: ابعَثْ معنا رجلًا يُعلّمُنا القرآنَ، فأخذ بيدِ أبي عُبيدةَ فأرسله (2) معهم، وقال:"هذا أمينُ هذه الأُمّة" (3) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بذِكْر القُرآنِ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5163 - على شرط مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5163 - على شرط مسلم
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یمن کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے: ہمارے ساتھ کوئی ایسا شخص بھیج دیجئے جو ہمیں قرآن کریم کی تعلیم دے۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور ان کے ہمراہ روانہ فرما دیا۔ اور فرمایا:” یہ اس امت کا امین ہے “۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو قرآن کریم کے ذکر کے ساتھ نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5244]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5244 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) في (ز) و (ص) و (ب): فأرسل، والمثبت من "تلخيص المستدرك" للذهبي وهو أَوجهُ.
🔍 فنی نکتہ / علّت: (2) نسخہ (ز)، (ص) اور (ب) میں "فأرسل" ہے، جبکہ ذہبی کی "تلخیص المستدرک" سے جو ثابت ہے وہ زیادہ موزوں ہے۔
(3) إسناده صحيح. ثابت: هو ابنُ أسلم البُناني.
⚖️ درجۂ حدیث: (3) اس کی سند "صحیح" ہے۔ (راوی) "ثابت" سے مراد ابن اسلم البنانی ہیں۔
وأخرجه أحمد 19/ (2261) و (12481) و 20/ (12789) و (13217) و 21/ (14048)، ومسلم (2419) من طرق عن حماد بن سلمة، به. ولفظ أحمد في الموضع الرابع: يعلمنا كتاب ربنا والسنة، ولفظ أحمد في الموضع الخامس ومسلم: يعلمنا السنة والإسلام، وأُطلق في سائر المواضع فقيل: يُعلّمنا.
📖 حوالہ / مصدر: اسے احمد اور مسلم (2419) نے حماد بن سلمہ کے مختلف طرق سے اسی سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ 🧾 تفصیلِ روایت: احمد کے چوتھے مقام کے الفاظ ہیں: "جو ہمیں ہمارے رب کی کتاب اور سنت سکھائے"۔ پانچویں مقام اور مسلم کے الفاظ ہیں: "جو ہمیں سنت اور اسلام سکھائے"۔ باقی مقامات پر مطلقاً "یعلّمنا" (جو ہمیں سکھائے) کے الفاظ ہیں۔