🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
378. وفاة أسيد بن حضير سنة عشرين
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ کی وفات سن بیس ہجری میں ہوئی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5341
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أسدُ بن موسى، حدثنا الليث، عن ابن شِهاب، عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك، عن أُسَيد بن حُضَير أنه كان يقرأ على ظَهْر بيتِه، وهو حَسنُ الصوتِ، قال: فبَيْنا أنا أقرأُ إذ غَشِيني شيءٌ كالسحاب، والمرأةُ في البيتِ والفرسُ في الدارِ، فتخوَّفتُ أن تُسقِطَ المرأةُ، فانصرفتُ، فقال النبيُّ ﷺ:"اقرَأْ، فإنما هو مَلَكٌ استمعَ القرآنَ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يخرجاه، لأنَّ سفيان بن عُيينة أرسلَه عن الزُّهْري (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5259 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ اپنے گھر کی چھت پر قرآن کریم کی تلاوت کی کیا کرتے تھے، ان کی آواز بہت اچھی تھی، آپ فرماتے ہیں: ایک دن میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا کہ مجھے کسی بادل جیسی چیز نے ڈھانپ لیا، گھر میں عورت کو، اور حویلی میں گھوڑے کو بھی، مجھے یہ خدشہ ہوا کہ عورت (خوف زدہ ہو کر) گر پڑے گی تو میں نے تلاوت روک دی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قرآن پڑھتے رہا کرو، کیونکہ وہ فرشتے ہیں جو تمہارا قرآن سننے آتے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ کیونکہ سفیان بن عیینہ نے اس اسناد میں زہری سے ارسال کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5341]

المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 5341 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(1) حديث صحيح. وهو مكرر ما سلف برقم (2056).
⚖️ درجۂ حدیث: (1) یہ حدیث صحیح ہے۔ 📝 نوٹ / توضیح: یہ اسی روایت کا تکرار ہے جو نمبر (2056) پر گزر چکی ہے۔
(2) تقدَّمت روايته هذه عند المصنف برقم (2057).
📖 حوالہ / مصدر: (2) یہ روایت مصنف (حاکم) کے ہاں پہلے نمبر (2057) پر گزر چکی ہے۔