المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
662. من طاف حول البيت أسبوعا كان كعدل رقبة
جو شخص بیت اللہ کا ایک ہفتہ (سات چکر) طواف کرے، اس کو ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملتا ہے
حدیث نمبر: 6037
أخبرني أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حَدَّثَنَا الحَسن بن علي، حَدَّثَنَا الزُّبير بن بكّار، قال: كان المُنكدر بن عبد الله جاء إلى عائشة أم المؤمنين ﵂، فشَكَا إليها الحاجةَ، فقالت: أولُ شيءٍ يأتيني أبعثُ به إليك، فجاءها عشرةُ آلاف درهمٍ، فبَعثَتْ بها إليه، فأخذَ منها جارِيةً، فوَلَدت له بَنِيهِ: محمدًا وأبا بكر وعمرَ، وذُكِروا كلُّهم بالصَّلاح، وحُمِل عنهم الحديثُ (2) .
زبیر بن بکار فرماتے ہیں: منکدر بن عبداللہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے اور اپنی حاجت کی شکایت کی۔ ام المومنین رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میرے پاس سب سے پہلے جو چیز بھی آئے گی وہ میں تمہاری طرف بھیج دوں گی۔ ام المومنین کے پاس دس ہزار درہم آئے، آپ نے حسب وعدہ وہ تمام منکدر بن عبداللہ کی جانب بھیج دئیے، انہوں نے ان دراہم سے ایک لونڈی خریدی، اس لونڈی سے ان کے بیٹے محمد، ابوبکر، اور عمرو پیدا ہوئے سب کے سب نیک متقی ہوئے اور ان سے احادیث بھی مروی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6037]
المستدرك على الصحيحين کی حدیث نمبر 6037 پر
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
الشیخ عادل مرشد، ڈاکٹر احمد برہوم، ڈاکٹر محمد کامل قرہ بلی، ڈاکٹر سعید اللحام کی
تخريج وتحقيقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ
(2) أخرجه ابن عساكر في "تاريخ دمشق" 56/ 40 من طريق أحمد بن سليمان، عن الزُّبير بن بكّار.
📖 حوالہ / مصدر: اسے ابن عساکر نے "تاریخ دمشق" (56/ 40) میں احمد بن سلیمان از زبیر بن بکار کے طریق سے روایت کیا ہے۔