🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. ميراث الإخوة من الأب والأم
سگے بھائیوں اور بہنوں کی میراث کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8157
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الزاهد الأصبهاني، حدثنا أَسِيد بن عاصم، حدثنا الحسين بن حفص، حدثنا سفيان، عن أبي قيس الأَوْدي، عن هُزَيل بن شُرَحبيل، قال: أتيتُ أبا موسى وسلمان بن رَبِيعة في ابنةٍ، وابنةِ ابنٍ، وأختٍ لأب وأمّ، فقالا: للابنة النِّصفُ، وللأختِ النَّصفُ، وقالا: ائتِ ابنَ مسعود فإنه سيتابعُنا، فأتيتُ ابن مسعود فأخبرتُه بما قالا، فقال ابن مسعود: لقد ضَلَلتُ إذًا وما أنا من المُهتَدِين، ولكني أَقضي بما قَضَى به رسولُ الله ﷺ: للابنة النِّصفُ، ولابنة الابنِ السُّدسُ، وما بقيَ فللأخت (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7958 - على شرط البخاري ومسلم
ہزیل بن شرحبیل فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوموسیٰ اور سلمان بن ربیعہ سے وراثت کا ایک مسئلہ پوچھا جس میں ایک بیٹی، ایک پوتی، ایک بہن تھی۔ ان دونوں نے یہ فتویٰ دیا کہ آدھا مال بیٹی کے لیے اور آدھا مال بہن کے لیے ہے۔ یہ فتویٰ دینے کے بعد دونوں نے مجھے یہ فرمایا: کہ تم سیدنا عبداللہ بن مسعود سے بھی یہ مسئلہ پوچھ لینا، امید ہے کہ وہ بھی ہمارے فتویٰ کی تائید کریں گے، میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور صورت مسئلہ ان کے سامنے بیان کی، انہوں نے فرمایا: اگر میں نے بھی ان کے موافق فتویٰ دے دیا تب تو میں گمراہ ہوں گا اور میں ہدایت والوں میں سے نہیں ہوں گا، میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کیے ہوئے فیصلے کے مطابق ہی فتویٰ دونگا۔ بیٹی کو نصف، پوتی کو چھٹا حصہ اور باقی ماندہ بہن کو دیا جائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفرائض/حدیث: 8157]