سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
136. . بَابُ : مَا جَاءَ فِيمَنْ سَجَدَهُمَا بَعْدَ السَّلاَمِ
باب: سلام پھیرنے کے بعد سجدہ سہو کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 1219
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ سَالِمٍ الْعَنْسِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" فِي كُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ بَعْدَ مَا يُسَلِّمُ".
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ہر سہو میں سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1219]
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بھول میں دو سجدے ہیں، سلام پھیرنے کے بعد۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1219]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 202 (1038)، (تحفة الأشراف: 2077)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/280) (حسن)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
الرواة الحديث:
اسم الشهرة | الرتبة عند ابن حجر/ذهبي | أحاديث |
|---|---|---|
| 👤←👥ثوبان بن بجدد القرشي، أبو عبد الله، أبو عبد الرحمن | صحابي | |
👤←👥عبد الرحمن بن جبير الحضرمي، أبو حمير، أبو حميد عبد الرحمن بن جبير الحضرمي ← ثوبان بن بجدد القرشي | ثقة | |
👤←👥زهير بن سالم العنسي، أبو المخارق زهير بن سالم العنسي ← عبد الرحمن بن جبير الحضرمي | ضعيف الحديث | |
👤←👥عبيد الله بن عبيد الكلاعي، أبو وهب عبيد الله بن عبيد الكلاعي ← زهير بن سالم العنسي | صدوق حسن الحديث | |
👤←👥إسماعيل بن عياش العنسي، أبو عتبة إسماعيل بن عياش العنسي ← عبيد الله بن عبيد الكلاعي | صدوق في روايته عن أهل بلده وخلط في غيرهم | |
👤←👥عثمان بن أبي شيبة العبسي، أبو الحسن عثمان بن أبي شيبة العبسي ← إسماعيل بن عياش العنسي | وله أوهام، ثقة حافظ شهير | |
👤←👥هشام بن عمار السلمي، أبو الوليد هشام بن عمار السلمي ← عثمان بن أبي شيبة العبسي | صدوق جهمي كبر فصار يتلقن |
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
1038
| لكل سهو سجدتان بعد ما يسلم |
سنن ابن ماجه |
1219
| كل سهو سجدتان بعد ما يسلم |
بلوغ المرام |
269
| لكل سهو سجدتان بعد ما يسلم |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 1219 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1219
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
ہربھول کا مطلب یہ ہے کہ غلطی خواہ کمی کی ہو یا زیادتی کی۔
اس کا ازالہ سہو کے دو سجدوں سے ہوجاتا ہے۔
(2)
اگر یقین ہوجائے کہ نماز کی رکعتیں کم پڑھی گئی ہیں تو چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ کرسجدہ سہو کرنا چاہیے۔
جیسے گزشتہ ابواب میں بیان ہوا۔
(3)
سہو کے سجدے سلام سے پہلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
اور سلام کے بعد بھی زیر مطالعہ حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ سلام سے پہلے سجدہ سہو نہیں ہوسکتا بلکہ مطلب یہ ہے کہ ہر سہو میں اسلام کے بعد بھی سجدے کرنا درست ہے۔
فوائد و مسائل:
(1)
ہربھول کا مطلب یہ ہے کہ غلطی خواہ کمی کی ہو یا زیادتی کی۔
اس کا ازالہ سہو کے دو سجدوں سے ہوجاتا ہے۔
(2)
اگر یقین ہوجائے کہ نماز کی رکعتیں کم پڑھی گئی ہیں تو چھوٹی ہوئی رکعت پڑھ کرسجدہ سہو کرنا چاہیے۔
جیسے گزشتہ ابواب میں بیان ہوا۔
(3)
سہو کے سجدے سلام سے پہلے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
اور سلام کے بعد بھی زیر مطالعہ حدیث کا مطلب یہ نہیں کہ سلام سے پہلے سجدہ سہو نہیں ہوسکتا بلکہ مطلب یہ ہے کہ ہر سہو میں اسلام کے بعد بھی سجدے کرنا درست ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1219]
Sunan Ibn Majah Hadith 1219 in Urdu
عبد الرحمن بن جبير الحضرمي ← ثوبان بن بجدد القرشي