یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. . باب في الهدي إذا عطب
باب: ہدی کا جانور راستہ میں ہلاک ہو جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
حدیث نمبر: 3106
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَ عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَاجِيَةَ الْخُزَاعِيِّ ، قَالَ عَمْرٌو فِي حَدِيثِهِ: وَكَانَ صَاحِبَ بُدْنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطِبَ مِنَ الْبُدْنِ؟، قَالَ:" انْحَرْهُ وَاغْمِسْ نَعْلَهُ فِي دَمِهِ، ثُمَّ اضْرِبْ صَفْحَتَهُ، وَخَلِّ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّاسِ فَلْيَأْكُلُوهُ".
ناجیہ خزاعی رضی اللہ عنہ (جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہدی کے اونٹ لے جایا کرتے تھے) کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! ہدی کا جو اونٹ تھک کر مرنے کے قریب ہو جائے اسے میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو نحر (ذبح) کر ڈالو، اور اس کی جوتی اسی کے خون میں ڈبو کر اس کے پٹھے میں مار لگا دو، پھر اس کو چھوڑ دو کہ لوگ اسے کھائیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3106]
حضرت ناجیہ رضی اللہ عنہ (بن کعب بن جندب) خزاعی، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹوں کے نگران تھے، ان سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہدی کا جو جانور تھک جائے اس کا کیا کروں؟“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ذبح کر، اس کے پہلو پر مارو، پھر اسے لوگوں کے لیے چھوڑ دو، وہ اسے کھا لیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 3106]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الحج 19 (1762)، سنن الترمذی/الحج 71 (910)، (تحفة الأشراف: 11581)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الحج 47 (148)، مسند احمد (4/333)، سنن الدارمی/المناسک 66 (1950) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
910
| انحرها ثم اغمس نعلها في دمها ثم خل بين الناس وبينها فيأكلوها |
سنن أبي داود |
1762
| عطب منها شيء فانحره ثم اصبغ نعله في دمه ثم خل بينه وبين الناس |
سنن ابن ماجه |
3106
| كيف أصنع بما عطب من البدن قال انحره واغمس نعله في دمه ثم اضرب صفحته وخل بينه وبين الناس فليأكلوه |
مسندالحميدي |
904
| انحره، ثم اغمس خفه في دمه، ثم اضرب بها صفحته، ثم خل بينه وبين الناس |
Sunan Ibn Majah Hadith 3106 in Urdu
عروة بن الزبير الأسدي ← ناجية بن الأعجم