🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. باب : العين
باب: نظر بد کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3508
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ , حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ , عَنْ أَبِي وَاقِدٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: قَال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ , فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی پناہ طلب کرو، اس لیے کہ نظر بد حق ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3508]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (نظر سے) اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ نظر کا لگنا ایک حقیقت ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3508]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17725، ومصباح الزجاجة: 1224) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں ابو واقد ضعیف راوی ہیں، لیکن شواہدکی بنا پر صحیح ہے، اور اصل حدیث متواتر ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أبو واقد صالح بن محمد بن زائدة: ضعيف
والحديث السابق (الأصل: 3507) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 503

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري، أبو سلمة
Newأبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة إمام مكثر
👤←👥صالح بن محمد الليثي، أبو واقد
Newصالح بن محمد الليثي ← أبو سلمة بن عبد الرحمن الزهري
ضعيف الحديث
👤←👥وهيب بن خالد الباهلي، أبو بكر
Newوهيب بن خالد الباهلي ← صالح بن محمد الليثي
ثقة ثبت
👤←👥المغيرة بن سلمة المخزومي، أبو هشام
Newالمغيرة بن سلمة المخزومي ← وهيب بن خالد الباهلي
ثقة ثبت
👤←👥محمد بن بشار العبدي، أبو بكر
Newمحمد بن بشار العبدي ← المغيرة بن سلمة المخزومي
ثقة حافظ
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
3508
استعيذوا بالله فإن العين حق
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 3508 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3508
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
بیماری کے اسباب جس طرح مادی ہوتے ہیں۔
اسی طرح غیر مادی بھی ہوتے ہیں۔
جسطرح جدید تحقیقات کے نتیجے میں امراض کے نفسیاتی اسباب ایک حقیقت کے طور پر تسلیم کئے جا چکے ہیں۔
جو غیر مادی ہیں۔

(2)
روحانی اسباب بھی غیر مادی اسباب ہیں۔

(3)
غیر مادی امراض اور امراض کے غیر مادی اسباب کاعلاج بھی غیر مادی ذرائع سے ممکن ہے۔
جن میں مختلف اذکار و اوراد کے ذریعے سے علاج سنت سے ثابت ہے۔

(4)
نظر کالگنا ایک حقیقت ہے۔
یہ انسان کو غیر مادی طور پر متاثر کرتی ہے۔
غیر مسلم مفکرین کا انکار قابل توجہ نہیں۔

(5)
نظر سے تحفظ اللہ کی پناہ میں آنے کے ذریعے سے اور اس کے کلام کا دم کرنے کے ذریعے سے ممکن ہے۔

(6)
مذکورہ باب کی تیسری یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا والی روایت کی بابت ہمارے فاضل محقق لکھتے ہیں کہ یہ سنداً ضعیف ہے۔
تاہم سابقہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔
اس سے معلوم ہوتا ہےکہ یہ روایت ہمارے فاضل محقق کے نزدیک بھی قابل حجت ہے۔
علاوہ ازیں دیگر محققین نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے مزید تفصیل کے لئے دیکھئے: (سلسلة الأحادیث الصحیحة للألبانی، رقم: 737 وسنن ابن ماجة بتحقیق محمود محمد محمود حسن نصار، رقم: 3508)
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3508]

Sunan Ibn Majah Hadith 3508 in Urdu