🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب : الهم بالدنيا
باب: دنیا کے غم و فکر کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4106
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ , وَالْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ , عَنْ مُعَاوِيَةَ النَّصْرِيِّ , عَنْ نَهْشَلٍ , عَنْ الضَّحَّاكِ , عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ , قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" مَنْ جَعَلَ الْهُمُومَ هَمًّا وَاحِدًا هَمَّ الْمَعَادِ , كَفَاهُ اللَّهُ هَمَّ دُنْيَاهُ , وَمَنْ تَشَعَّبَتْ بِهِ الْهُمُومُ فِي أَحْوَالِ الدُّنْيَا , لَمْ يُبَالِ اللَّهُ فِي أَيِّ أَوْدِيَتِهِ هَلَكَ".
اسود بن یزید کہتے ہیں کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے تمہارے محترم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے اپنے سارے غموں کو آخرت کا غم بنا لیا تو اللہ تعالیٰ اس کی دنیا کے غم کے لیے کافی ہے، اور جو دنیاوی معاملات کے غموں اور پریشانیوں میں الجھا رہا، تو اللہ تعالیٰ کو اس کی کوئی پروا نہیں کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہوا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4106]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9169، ومصباح الزجاجة: 1455) (حسن)» ‏‏‏‏ (سند میں نہشل متروک راوی ہیں، لیکن دوسرے طریق سے یہ حسن ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
ضعيف جدًا
انظر الحديث السابق (257)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 524

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن مسعود، أبو عبد الرحمنصحابي
👤←👥الأسود بن يزيد النخعي، أبو عبد الرحمن، أبو عمرو
Newالأسود بن يزيد النخعي ← عبد الله بن مسعود
مخضرم
👤←👥الضحاك بن مزاحم الهلالي، أبو محمد، أبو القاسم
Newالضحاك بن مزاحم الهلالي ← الأسود بن يزيد النخعي
ثقة
👤←👥نهشل بن سعيد القرشي، أبو سعيد، أبو عبد الله
Newنهشل بن سعيد القرشي ← الضحاك بن مزاحم الهلالي
متروك الحديث
👤←👥معاوية بن سلمة النصري، أبو سلمة
Newمعاوية بن سلمة النصري ← نهشل بن سعيد القرشي
ثقة
👤←👥عبد الله بن نمير الهمداني، أبو هشام
Newعبد الله بن نمير الهمداني ← معاوية بن سلمة النصري
ثقة صاحب حديث من أهل السنة
👤←👥الحسين بن عبد الرحمن الجرجرائي، أبو علي
Newالحسين بن عبد الرحمن الجرجرائي ← عبد الله بن نمير الهمداني
صدوق حسن الحديث
👤←👥علي بن محمد الكوفي، أبو الحسن
Newعلي بن محمد الكوفي ← الحسين بن عبد الرحمن الجرجرائي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن ابن ماجه
4106
من جعل الهموم هما واحدا هم المعاد كفاه الله هم دنياه ومن تشعبت به الهموم في أحوال الدنيا لم يبال الله في أي أوديته هلك
سنن ابن ماجه
257
من جعل الهموم هما واحدا هم آخرته كفاه الله هم دنياه ومن تشعبت به الهموم في أحوال الدنيا لم يبال الله في أي أوديتها هلك
مشكوة المصابيح
263
من جعل الهموم هما واحدا هم آخرته كفاه الله هم دنياه ومن تشعبت به الهموم في احوال الدنيا لم يبال الله في اي اوديتها هلك
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4106 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4106
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
دنیا کے تفکرات سے بے نیاز کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کی جائز ضروریات آسانی سے پوری ہوجاتی ہیں اور جو شخص حرص وہوس کی وجہ سے طرح طرح کے تفکرات میں مبتلا ہوتا ہے۔
اس کے تفکرات ختم نہیں ہوتے وہ خود ہی ان میں الجھا ہوا اللہ کے حضور پیش ہوجاتا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے حدیث: 257 کے فوائد دیکھیے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4106]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 263
علماء کے لیے غور و فکر کی کچھ احادیث
«. . . ‏‏‏‏وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَوْ أَنَّ أَهْلَ الْعِلْمِ صَانُوا الْعِلْمَ وَوَضَعُوهُ عِنْدَ أَهْلِهِ لَسَادُوا بِهِ أَهْلَ زَمَانِهِمْ وَلَكِنَّهُمْ بَذَلُوهُ لِأَهْلِ الدُّنْيَا لِيَنَالُوا بِهِ مِنْ دُنْيَاهُمْ فَهَانُوا عَلَيْهِمْ سَمِعْتُ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ جَعَلَ الْهُمُومَ هَمًّا وَاحِدًا هَمَّ آخِرَتِهِ كَفَاهُ اللَّهُ هَمَّ دُنْيَاهُ - [88] - وَمَنْ تَشَعَّبَتْ بِهِ الْهُمُومُ فِي أَحْوَالِ الدُّنْيَا لَمْ يُبَالِ اللَّهُ فِي أَيِّ أَوْدِيَتِهَا هَلَكَ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه . . .»
. . . سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر علم والے اپنے علم کی حفاظت کریں اور اس کو اہل علم ہی کے پاس رکھیں یعنی علم کے قدر دانوں کو سکھلائیں تو اپنے زمانے کے سردار بن جائیں لیکن انہوں نے علم کو دنیا داروں پر خرچ کیا یعنی دنیا داروں کے لیے سیکھا تاکہ اس کے ذریعے سے دنیا داروں کی دولت حاصل کر لیں۔ پس اسی لیے وہ دنیا داروں کی نگاہوں میں ذلیل ہو گے۔ میں نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ جس شخص نے اپنے مقصدوں میں سے صرف ایک مقصد یعنی ہی آخرت کے مقصد کو اختیار کر لیا اللہ تعالیٰ اس کے دنیاوی مقاصد کو پورا کر دیتا ہے اور جس شخص کے دنیاوی بہت سے مقاصد مختلف ہوں تو اللہ تعالیٰ اس کی پرواہ نہیں کرے گا۔ خواہ کسی جنگل میں یعنی دنیا کی کسی حالت میں ہلاک ہو۔ یعنی اللہ تعالیٰ اس کے اوپر نظر رحمت نہیں کرے گا اور نہ اس کے دنیاوی حالت کو درست کرے گا۔اس حدیث کو ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْعِلْمِ: 263]
تحقیق الحدیث:
اس کی سند سخت ضعیف و مردود ہے اور یہ روایت ضعیف ہے۔
اس میں وجہ ضعف دو ہیں:
➊ نہشل بن سعید شدید مجروح اور ساقط العدالت راوی ہے۔
◄ اس کے بارے میں امام ابوداود الطیالسی اور امام اسحاق بن راہویہ دونوں نے کہا: «كذاب» [كتاب الجرح والتعديل 8؍496 وسنده صحيح]
◄ حاکم نیشاپوری نے کہا:
«روي عن الضحاك بن مزاحم الموضوعات . . .»
اس نے ضحاک بن مزاحم سے موضوعات (موضوع روایتیں) بیان کی ہیں۔ [المدخل الي الصحيح ص218 ت209]
یہ روایت بھی ضحاک سے ہے، لہٰذا موضوع ہے۔
➋ معاویہ بن سلمہ النصری مجہول الحال ہے اور بعض غیر موثق روایتوں میں اس کی توثیق بھی مروی ہے۔ [اخلاق العلماء للآجري ص92] میں یہی روایت «شعيب بن ايوب: أخبرنا عبدالله بن نمير: أخبرنا معاوية النصري . إلخ» کی سند سے موجود ہے، لہٰذا ثابت ہوا کہ نہشل اس روایت کے ساتھ منفرد نہیں ہے، اس روایت کے سارے شواہد ضعیف ہیں۔

تنبیہ:
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«من كانت الدنيا همه فرق الله عليه أمره وجعل فقره بين عينيه ولم يأته من الدنيا إلا ما كتب له، ومن كانت الآخرة نيته جمع الله له أمره وجعل غناه فى قلبه وأتته الدنيا وهى راغمة .»
جسے (صرف) دنیا کا ہی غم ہو، اللہ اس کے معاملات منتشر کر دیتا ہے اور اس کی آنکھوں پر غربت طاری کر دیتا ہے، اسے دنیا میں سے وہی ملتا ہے جو اس کی قسمت میں ہے۔ اور جسے آخرت کا غم ہو تو اللہ اس کے معاملات اکٹھے کر دیتا ہے اور اس کے دل میں بےنیازی پیدا کر دیتا ہے، دنیا اس کے پاس ذلیل ہو کر آتی ہے۔ [سنن ابن ماجه: 4105 وسنده صحيح وحسنه الترمذي: 2656 وصححه ابن حبان: 72 والبوصيري فى زوائد ابن ماجه]
↰ یہ صحیح حدیث سابقہ روایت سے بےنیاز کر دیتی ہے۔

فائدہ:
احوال الدنیا سے پہلے «في» کا لفظ مشکوٰۃ کے نسخوں سے گر گیا ہے، لہٰذا اس کا اضافہ اصل سنن ابن ماجہ سے کیا گیا ہے۔
[اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث/صفحہ نمبر: 263]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث257
علم سے نفع اٹھانے اور اس پر عمل کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا اگر اہل علم علم کی حفاظت کرتے، اور اس کو اس کے اہل ہی کے پاس رکھتے تو وہ اپنے زمانہ والوں کے سردار ہوتے، لیکن ان لوگوں نے دنیا طلبی کے لیے اہل دنیا پر علم کو نچھاور کیا، تو ان کی نگاہوں میں ذلیل ہو گئے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جس نے اپنی تمام تر سوچوں کو ایک سوچ یعنی آخرت کی سوچ بنا لیا، تو اللہ تعالیٰ اس کے دنیاوی غموں کے لیے کافی ہو گا، اور جس کی تمام تر سوچیں دنیاوی احوال میں پریشان رہیں، تو اللہ تعالیٰ کو کچھ پرواہ نہیں کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہو جائے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 257]
اردو حاشہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو دنیا کے معاملات میں بھی آخرت کے فائدہ اور نقصان کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔
مومن آخرت کے فائدہ کے لیے دنیا کا نقصان برداشت کر لیتا ہے اس لیے اس کو اس قربانی پر غم اور افسوس نہیں ہوتا بلکہ خوشی ہوتی ہے، اس طرح وہ دنیا کے تفکرات سے گویا محفوظ ہو جاتا ہے۔

(2)
آخرت کو فراموش کرنے کا برا نتیجہ دنیا میں بھی ملتا ہے اور وہ یہ کہ انسان ہمیشہ فکر و غم میں مبتلا رہتا ہے، اس سے جو چیز چھن جاتی ہے اس پر سخت غمگین ہوتا ہے جبکہ مومن کو کوئی مصیبت پیش آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے کیونکہ اسے آخرت میں بہتر جزا ملنے کی امید ہوتی ہے۔

(3)
بعض محققین نے اس روایت کوحسن قرار دیا ہے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 257]