🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
70. باب : الصلاة على الجنازة في المسجد
باب: مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1969
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ حَمْزَةَ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ:" مَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى سُهَيْلِ ابْنِ بَيْضَاءَ إِلَّا فِي الْمَسْجِدِ".
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی تھی ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الجنائز 34 (973) مطولاً، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز 54 (3189)، سنن الترمذی/الجنائز 44 (1033)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 29 (1518)، (تحفة الأشراف: 16175)، موطا امام مالک/الجنائز 8 (22)، مسند احمد 6/78، 133، 169 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سے مسجد میں جنازہ پڑھنے کا جواز ثابت ہوتا ہے، اگرچہ آپ کا معمول مسجد سے باہر پڑھنے کا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عباد بن عبد الله القرشي
Newعباد بن عبد الله القرشي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة
👤←👥عبد الواحد بن حمزة الأسدي، أبو حمزة
Newعبد الواحد بن حمزة الأسدي ← عباد بن عبد الله القرشي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد العزيز بن محمد الدراوردي، أبو محمد
Newعبد العزيز بن محمد الدراوردي ← عبد الواحد بن حمزة الأسدي
صدوق حسن الحديث
👤←👥علي بن حجر السعدي، أبو الحسن
Newعلي بن حجر السعدي ← عبد العزيز بن محمد الدراوردي
ثقة حافظ
👤←👥إسحاق بن راهويه المروزي، أبو يعقوب
Newإسحاق بن راهويه المروزي ← علي بن حجر السعدي
ثقة حافظ إمام
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن النسائى الصغرى
1969
ما صلى رسول الله على سهيل ابن بيضاء إلا في المسجد
سنن النسائى الصغرى
1970
ما صلى رسول الله على سهيل ابن بيضاء إلا في جوف المسجد
صحيح مسلم
2253
ما صلى رسول الله على سهيل بن بيضاء إلا في جوف المسجد
صحيح مسلم
2252
ما صلى رسول الله على سهيل بن البيضاء إلا في المسجد
جامع الترمذي
1033
صلى رسول الله على سهيل ابن بيضاء في المسجد
سنن أبي داود
3189
ما صلى رسول الله على سهيل ابن البيضاء إلا في المسجد
سنن أبي داود
3190
صلى رسول الله على ابني بيضاء في المسجد سهيل وأخيه
سنن ابن ماجه
1518
ما صلى رسول الله على سهيل ابن بيضاء إلا في المسجد
بلوغ المرام
452
على ابني بيضاء في المسجد
صحيح مسلم
2254
سهيل بن دعد وهو ابن البيضاء امه بيضاء
سنن نسائی کی حدیث نمبر 1969 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1969
1969۔ اردو حاشیہ:
سہیل ابن بیضاء بیضاء ان کی والدہ کا نام تھا۔ یہ تین بھائی تھے۔ سہل، سہل اور صفوان۔ سہیل رضی اللہ عنہ 9 ھ میں فوت ہوئے۔
مسجد میں پڑھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عام معمول تو مسجد سے باہر پڑھنے کا تھا مگر مسجد میں پڑھنا بھی ثابت ہے۔ بعد میں حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے جنازے بھی مسجد نبوی ہی میں پڑھے گئے۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کا جنازہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حکماً مسجد میں پڑھوایا، لہٰذا ضرورت پڑے تو مسجد میں جنازہ پڑھا جا سکتا ہے۔ چونکہ دفن باہر کیا جاتا ہے، لہٰذا عموماً جنازہ باہر ہی پڑھا جاتا ہے۔ یہ وجہ نہیں کہ مسجد میں کراہت ہے، بلکہ ضرورت نہیں۔ ضرورت ہو تو مسجد میں بلا کراہت درست ہے۔ احناف سرے سے مسجد می جنازہ درست ہی نہیں سمجھتے کہ ابوداود کی ایک روایت ہے: جس نے مسجد میں جنازہ پڑھا فلا شیی لہ اس ثواب نہیں ملے گا۔ بعض نسخوں میں «فلا شیی علیہ» (سنن أبی داود، الحنائز، حدیث: 319) غرض اس میں کوئی حرج نہیں کے الفاظ بھی ہیں۔ لیکن پہلے الفاظ ہی درست ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ خاص اجر نہیں ملے گا جیسا کہ علامہ سندھی حنفی رحمہ اللہ نے تطبیق دی ہے صرف نماز جنازہ کا اجر ملے گا، مطلق اجر کی نفی اس لیے نہیں کی جا سکتی کہ صحیح حدیث سے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمز جنازہ مسجد میں پڑھنا ثابت ہے، اس لیے مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کو ناجائز نہیں کہا: جا سکتا، البتہ مسجد سے باہر پڑھنا افضل قرار پائے گا۔ (فوائد سنن ابی داود، حدیث: 3191) ایسی محتمل روایت کی بنا پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے صریح اور متفقہ فعل کی نفی کی جا رہی ہے۔ کوشش کرنی چاہیے کہ حتی الامکان ہر حدیث پر عمل ہو جائے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (اللہ الصحیحۃ: 365/5)
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1969]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 452
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضاء کے دونوں بیٹوں کی نماز جنازہ مسجد میں ادا فرمائی۔ [بلوغ المرام /كتاب الجنائز/حدیث: 452]
فوائد و مسائل:
➊ اس حدیث میں ان لوگوں کا رد ہے جو مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کو ممنوع قرار دیتے ہیں کیونکہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل سے ثابت ہے۔ علاوہ ازیں طبقات ابن سعد میں ہے کہ خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جنازہ عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد ہی میں پڑھایا تھا۔ [الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 206/3]
نیز مسند سعید بن منصور میں ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ راشد دوم کا جنازہ بھی حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے مسجد ہی میں پڑھایا تھا۔ [المصنف للعبدالرزاق: 526/3، والسنن الكبري للبيهقي: 52/4]
اور ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے سعد بھی ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا جنازہ مسجد ہی میں پڑھا تھا۔ (المصنف لعبدالرزاق: 527، 526/3) اگر ایسا کرنا ناجائز و مکروہ ہوتا تو خلفائے راشدین اس پر عمل نہ کرتے۔
➋ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اپنے عمل سے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اس پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے بغیر کسی کراہت کے مسجد میں جنازہ پڑھا جا سکتا، البتہ مسجد سے باہر پڑھنا افضل اور بہتر ہے۔ واللہ اعلم

وضاحت:
«بيضاء» سہل اور سہیل رضی اللہ عنہ کی والدہ کا لقب ہے۔ ان کا نام دعا بنت جحدم فھریہ ہے۔ اور ان کے خاوند کا نام وہب بن ربیعہ قریشی فہری ہے۔ سہل اور سہیل کی اولاد تھے۔ حضرت سہل رضی اللہ عنہ تو ان لوگوں میں سے تھے جنھوں نے قریش کے اس صحیفے کو پاش پاش کیا تھا جس میں قریش نے بنو ہاشم اور مسلمانوں سے مقاطعہ کی قراردار پاس کی تھی۔ ایک قول کے مطابق انہوں نے اپنے اسلام کے قبول کا اظہار مکہ ہی میں کر دیا تھا۔ اور ایک قول کے مطابق انہوں نے اپنے اسلام لانے کو چھپائے رکھا۔ اسی حالت میں بدر میں زبردستی حاضر کیے گئے۔ مسلمانوں نے انہیں بھی قیدی بنا لیا مگر حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے شہادت دی کہ میں نے انہیں مکہ میں نماز پڑھتے دیکھا ہے تو ان کہ شہادت پر آزادی دے دی گئی۔ انہوں نے مدینے میں وفات پائی۔ رہے حضرت سہیل رضی اللہ عنہ تو وہ قدیم الاسلام تھے۔ حبشہ کی ہجرت اور ہجرت مدینہ دونوں میں شریک رہے۔ بدر اور باقی تمام غزوات میں شامل ہوئے۔ غزوہ تبوک 9 ہجری کے بعد مدینہ میں وفات پائی۔ بیضاء کے تین بیٹے مشہور تھے۔ ان دو کے علاوہ تیسرے حضرت صفوان رضی اللہ عنہ تھے جنہوں نے غزوہ بدر میں جام شہادت نوش کیا۔ اور ایک قول یہ بھی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کافی عرصہ بعد وفات پائی ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 452]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3190
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضاء کے دونوں بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3190]
فوائد ومسائل:
مسجد میں نماز جنازہ پڑھ لینے میں کوئی حرج کی بات نہیں۔
اور اس میں ان لوگوں کا رد ہے۔
جو میت کو ناپاک خیال کرتے ہیں۔
یا جو لا یعنی اوہام کا شکارہوتے ہیں۔
کہ کہیں اس سے کوئی آلائش نہ نکل آئے۔
تاہم عید گاہ میں پڑھنا افضل ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3190]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث1518
نماز جنازہ مسجد میں پڑھنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی۔ ابن ماجہ کہتے ہیں کہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث زیادہ قوی ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1518]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کا مطلب یہ ہے کہ مسجد میں نماز جنازہ کا جواز زیادہ صحیح ہے۔
کیونکہ منع والی حدیث (1517)
کی نسبت جواز والی حدیث (1518)
زیادہ صحیح ہے۔

(2)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اگرچہ بعض افراد کا جنازہ مسجد میں ادا کیا ہے۔
تا ہم عام طور پر نماز جنازہ باہر میدان میں ادا کیاجاتاتھا۔
جہاں عید وغیرہ بھی پڑھتے تھے۔
یہ جگہ مصلیٰ کہلاتی تھی۔
دیکھئے: (صحیح البخاري، الجنائز، باب الصلاۃ علی الجنائز بالمصلی والمسجد، حدیث: 1328)

(3)
اس حدیث میں ان لوگوں کا رد ہے۔
جو مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 1518]

الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1033
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنے کا بیان۔
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سہیل بن بیضاء ۱؎ کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الجنائز/حدیث: 1033]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
بیضاء کے تین بیٹے تھے جن کے نام:
سہل سہیل اورصفوان تھے اوران کی ماں کا نام رعدتھا،
بیضاء ان کا وصفی نام ہے،
اوران کے باپ کا نام وہب بن ربیعہ قرشی فہری تھا۔

2؎:
اس سے مسجد میں صلاۃِ جنازہ پڑھنے کا جواز ثابت ہوتاہے،
اگرچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول مسجد سے باہرپڑھنے کا تھا،
یہی جمہورکا مذہب ہے جولوگ عدام جواز کے قائل ہیں ان کی دلیل ابوہریرہ کی روایت (من صلى على جنازة في المسجد فلا شيء له) ہے جس کی تخریج ابوداؤد نے کی ہے،
جمہوراس کا جواب یہ دیتے ہیں کہ یہ روایت ضعیف ہے قابل استدلال نہیں،
دوسرا جواب یہ ہے کہ مشہوراورمحقق نسخے میں (فلا شيء له) کی جگہ (فلا شيء عليه) ہے اس کے علاوہ اس کے اوربھی متعدد جوابات دیئے گئے ہیں دیکھئے: (تحفة الاحوذي:
ج 2 ص 146)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1033]

الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2254
حضرت ابوسلمہ بن عبدالرحمان سے روایت ہے کہ جب حضر ت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات ہوئی تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: ان کو مسجد میں لاؤ تاکہ میں بھی نماز جنازہ پڑھوں۔ ان پر اعتراض کیا گیا ا س پر انھوں نے فرمایا: اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضاء کے دو بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی رضوان اللہ عنھم اجمعین کا جنازہ مسجد میں ہی پڑھا تھا۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں، سہیل بن دعد ہی بیضاء کے بیٹے ہیں۔ بیضاء ماں... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:2254]
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
اس حدیث سےثابت ہے کہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے۔
جمہور کا مؤقف یہی ہے،
حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ دونوں کی نماز جنازہ مسجد میں پڑھی گئی تھی،
لیکن آپ عام طور پر جنازہ عیدگاہ میں ہی پڑھتے تھے یا مسجد کے قریب جگہ تھی،
جس کی طرف باب الجنائز کھلتا تھا۔
امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہی نہیں ہے۔
[تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2254]