🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. باب : آخر وقت العشاء
باب: عشاء کے اخیر وقت کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 536
أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ حِمْيَرٍ، قال: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَبْلَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، قال: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ شُعَيْبٍ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قالت: أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً بِالْعَتَمَةِ، فَنَادَاهُ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: مَا يَنْتَظِرُهَا غَيْرُكُمْ، وَلَمْ يَكُنْ يُصَلِّي يَوْمَئِذٍ إِلَّا بِالْمَدِينَةِ، ثُمَّ قَالَ:" صَلُّوهَا فِيمَا بَيْنَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ إِلَى ثُلُثِ اللَّيْلِ" وَاللَّفْظُ لِابْنِ حِمْيَرٍ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات عشاء میں تاخیر کی، تو عمر رضی اللہ عنہ نے آپ کو آواز دی کہ عورتیں اور بچے سو گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے، اور فرمایا: تمہارے سوا اس نماز کا کوئی انتظار نہیں کر رہا ہے ۱؎، اور (اس وقت) صرف مدینہ ہی میں نماز پڑھی جا رہی تھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے شفق غائب ہونے سے لے کر تہائی رات تک پڑھو۔ اور اس حدیث کے الفاظ ابن حمیر کے ہیں۔ [سنن نسائي/كتاب المواقيت/حدیث: 536]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «حدیث شعیب بن أبي حمزة عن الزہري عن عروة أخرجہ: صحیح البخاری/الأذان 161 (862)، 162 (864)، مسند احمد 6/ 272، (تحفة الأشراف: 16469)، وحدیث إبراہیم بن أبي عبلة عن الزہري عن عروة قد تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 16405) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ یہ شرف فضیلت صرف تم ہی کو حاصل ہے، اس لیے اس انتظار کو تم اپنے لیے باعث زحمت نہ سمجھو، بلکہ یہ تمہارے لیے شرف اور رحمت کا باعث ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عائشة بنت أبي بكر الصديق، أم عبد اللهصحابي
👤←👥عروة بن الزبير الأسدي، أبو عبد الله
Newعروة بن الزبير الأسدي ← عائشة بنت أبي بكر الصديق
ثقة فقيه مشهور
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عروة بن الزبير الأسدي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥شعيب بن أبي حمزة الأموي، أبو بشر
Newشعيب بن أبي حمزة الأموي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة حافظ متقن
👤←👥عثمان بن كثير القرشي، أبو عمرو
Newعثمان بن كثير القرشي ← شعيب بن أبي حمزة الأموي
ثقة
👤←👥عمرو بن عثمان القرشي، أبو حفص
Newعمرو بن عثمان القرشي ← عثمان بن كثير القرشي
ثقة
👤←👥محمد بن شهاب الزهري، أبو بكر
Newمحمد بن شهاب الزهري ← عمرو بن عثمان القرشي
الفقيه الحافظ متفق على جلالته وإتقانه
👤←👥إبراهيم بن أبي عبلة العقيلي، أبو العباس، أبو إسحاق، أبو سعيد، أبو إسماعيل
Newإبراهيم بن أبي عبلة العقيلي ← محمد بن شهاب الزهري
ثقة
👤←👥محمد بن حمير السليحي، أبو عبد الله، أبو عبد الحميد
Newمحمد بن حمير السليحي ← إبراهيم بن أبي عبلة العقيلي
صدوق حسن الحديث
👤←👥عمرو بن عثمان القرشي، أبو حفص
Newعمرو بن عثمان القرشي ← محمد بن حمير السليحي
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
566
أعتم رسول الله ليلة بالعشاء وذلك قبل أن يفشو الإسلام ما ينتظرها أحد من أهل الأرض غيركم
سنن النسائى الصغرى
536
صلوها فيما بين أن يغيب الشفق إلى ثلث الليل
سنن نسائی کی حدیث نمبر 536 کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث 536
536 ۔ اردو حاشیہ:
➊عشاء کا افضل وقت تہائی رات، وقتِ جواز نصف رات اور وقت اضطرار طلوع فجر تک رہتا ہے۔ (مزید فوائد کے لیے دیکھیے حدیث نمبر: 483، 528، 532)
➋چھوٹا بڑے کو کسی کام پر تنبیہ کر سکتا ہے۔
➌صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کس قدر شوق سے جماعت میں حاضر ہوتے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے بچے بھی باجماعت نماز کے لیے حاضر ہوتے۔ یہ چیز ان کی اعمال صالحہ پر شدید حرص اور اشتیاق پر دلالت کرتی ہے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 536]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري 566
نماز عشاء (کے لیے انتظار کرنے) کی فضیلت
«. . . أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ، قَالَتْ: " أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً بِالْعِشَاءِ، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ يَفْشُوَ الْإِسْلَامُ، فَلَمْ يَخْرُجْ، حَتَّى قَالَ عُمَرُ: نَامَ النِّسَاءُ وَالصِّبْيَانُ فَخَرَجَ، فَقَالَ لِأَهْلِ الْمَسْجِدِ: مَا يَنْتَظِرُهَا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ غَيْرَكُمْ . . .»
. . . عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز دیر سے پڑھی۔ یہ اسلام کے پھیلنے سے پہلے کا واقعہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک باہر تشریف نہیں لائے جب تک عمر رضی اللہ عنہ نے یہ نہ فرمایا کہ عورتیں اور بچے سو گئے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا کہ تمہارے علاوہ دنیا میں کوئی بھی انسان اس نماز کا انتظار نہیں کرتا . . . [صحيح البخاري/كِتَاب مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ/بَابُ فَضْلِ الْعِشَاءِ:: 566]
تشریح:
یعنی اس وقت تک مدینہ کے سوا اور کہیں مسلمان نہ تھے، یا یہ کہ ایسی شان والی نماز کے انتظار کا ثواب اللہ نے صرف امت محمدیہ ہی کی قسمت میں رکھا ہے۔
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 566]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:566
566. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز میں دیر فرمائی، یہ اسلام کے پھیلنے سے پہلے کا واقعہ ہے، چنانچہ آپ گھر سے نہیں نکلے تا آنکہ حضرت عمر ؓ نے عرض کیا کہ عورتوں اور بچوں کو نیند آ رہی ہے۔ پھر آپ تشریف لائے اور اہل مسجد سے فرمایا: روئے زمین پر تمہارے علاوہ اور کوئی اس نماز کا انتظار نہیں کر رہا ہے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:566]
حدیث حاشیہ:
(1)
حافظ ابن حجر ؒ کہتے ہیں کہ اس روایت سے نماز عشاء کے متعلق کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں ہوتی،البتہ انتظار عشاء کی فضیلت معلوم ہوتی ہے۔
اس صورت میں مضاف حذف ہوگا، یعنی عنوان میں نماز عشاء کی فضیلت کے بجائے نماز عشاءکے انتظار کی فضیلت ہونا چاہیے۔
(فتح الباري: 67/2)
واضح رہے کہ انتظار کی فضیلت بیان کرنے کے لیے امام بخاری ؒ نے آئندہ ایک مستقل عنوان قائم کیا ہےکہ جو شخص مسجد میں نماز کے انتطار میں بیٹھا رہتا ہے۔
(الأذان، باب: 36)
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیں کہ حسب ارشاد نبوی یہ وقت اس امت کے ساتھ مخصوص ہے، لہٰذا یہی نماز عشاء کی فضیلت ہے۔
اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ انتطار مسجد نبوی میں نماز پڑھنے والے صحابۂ کرام رضی اللہ عنھم کے ساتھ مخصوص ہو کیونکہ یہ اسلام کا ابتدائی دور تھا اور مدینے میں چند ایک مقامات پر نماز پڑھی جاتی تھی اور وہ شفق غائب ہونے کے بعد اول وقت میں پڑھ کرسوجاتے تھے، لیکن عنوان کے ساتھ پہلی توجیہ زیادہ موزوں ہے۔
(شرح تراجم بخاري)
علاوہ ازیں انتظار کی فضیلت تو ہر ایک نماز کے لیے ہے، اس میں نماز عشاء کی الگ کوئی خصوصیت نہیں۔
(2)
اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:
روئے زمین پر تمھارے علاوہ اور کوئی اس نماز کا انتظار نہیں کررہا۔
اس حصر کے متعلق مختلف توجیہات حسب ذیل ہیں:
٭ یہ حصر اہل کتاب کے اعتبار سے ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے کہ تم ایسی نماز کے منتظر ہوکہ تمھارے علاوہ اور کسی دین والے اس کے منتظر نہیں ہیں۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1446(639)
٭یہ حصر مدینہ منورہ کے اطراف کے اعتبار سے ہے، کیونکہ مکہ مکرمہ میں لوگ چھپ کر نمازیں پڑھتے تھے اور مدینے کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی اسلام پھیلا نہیں تھا، یعنی اس مخصوص ہیئت کے ساتھ صرف مدینہ منورہ میں نماز پڑھی جاتی تھی۔
٭یہ حصر مسجد نبوی اعتبار سے ہے کہ دوسری مساجد میں نماز عشاء بلاتاخیر اول وقت میں ہوجاتی تھی، صرف مسجد نبوی میں مخصوص حالات کے پیش نظر تاخیر سے ادا کی جاتی تھی۔
(3)
ایک روایت میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عشاء کے لیے غیر معمولی تاخیر فرمائی تو حضرت عمر ؓ بآواز بلند کہنے لگے کہ نماز کےلیے جو بچے اور عورتیں حاضر ہیں انھیں نیند آنے لگی ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ انداز پسند نہ آیا، چنانچہ آپ نے فرمایا کہ تمھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرح اصرار نہیں کرنا چاہیے، گویا تاخیر کسی مجبوری یا مصلحت کی بنا پر تھی۔
(صحیح مسلم، المساجد، حدیث: 1443(638)
الغرض اس نماز کی فضیلت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خصوصی طور پر مسلمانوں کو اس نماز سے مشرف فرمایا ہے، اس کا وقت بڑا وسیع ہے، مصروفیات سے فراغت اور خلوت کے خصوصی مواقع میسر فرمائے ہیں، گویا اہل اسلام کی خصوصیت اور ان کی امتیازی علامت ہے، اس لیے انھیں اس کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے۔
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 566]