🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

New یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ترمذی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3956)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب ما جاء في الصوم عن الميت
باب: میت کی طرف سے روزہ رکھنے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 716
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، وَمُسْلِمٍ الْبَطِينِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَعَطَاءٍ، وَمُجَاهِدٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ أُخْتِي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، قَالَ: " أَرَأَيْتِ لَوْ كَانَ عَلَى أُخْتِكِ دَيْنٌ أَكُنْتِ تَقْضِينَهُ؟ " قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: " فَحَقُّ اللَّهِ أَحَقُّ ". قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ بُرَيْدَةَ، وَابْنِ عُمَرَ، وَعَائِشَةَ.
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: میری بہن مر گئی ہے۔ اس پر مسلسل دو ماہ کے روزے تھے۔ بتائیے میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: ذرا بتاؤ اگر تمہاری بہن پر قرض ہوتا تو کیا تم اسے ادا کرتیں؟ اس نے کہا: ہاں (ادا کرتی)، آپ نے فرمایا: تو اللہ کا حق اس سے بھی بڑا ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
اس باب میں بریدہ، ابن عمر اور عائشہ رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب الصيام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 716]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الصوم 42 (1953)، صحیح مسلم/الصیام 27 (1148)، (وعندہما ”أمي“ بدل ”أختي“ وقد أشار البخاري إلی اختلاف الروایات)، سنن ابی داود/ الأیمان 26 (3310)، (وعندہ إیضا ”أمي“)، (تحفة الأشراف: 5612 و5961 و6422) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ جو شخص مر جائے اور اس کے ذمہ روزے ہو تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزے رکھے، محدثین کا یہی قول ہے اور یہی راجح ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (1758)

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥عبد الله بن العباس القرشي، أبو العباسصحابي
👤←👥مجاهد بن جبر القرشي، أبو محمد، أبو الحجاج
Newمجاهد بن جبر القرشي ← عبد الله بن العباس القرشي
ثقة إمام في التفسير والعلم
👤←👥عطاء بن أبي رباح القرشي، أبو محمد
Newعطاء بن أبي رباح القرشي ← مجاهد بن جبر القرشي
ثبت رضي حجة إمام كبير الشأن
👤←👥سعيد بن جبير الأسدي، أبو محمد، أبو عبد الله
Newسعيد بن جبير الأسدي ← عطاء بن أبي رباح القرشي
ثقة ثبت
👤←👥مسلم بن أبي عبد الله البطين، أبو عبد الله
Newمسلم بن أبي عبد الله البطين ← سعيد بن جبير الأسدي
ثقة
👤←👥سلمة بن كهيل الحضرمي، أبو يحيى
Newسلمة بن كهيل الحضرمي ← مسلم بن أبي عبد الله البطين
ثقة
👤←👥سليمان بن مهران الأعمش، أبو محمد
Newسليمان بن مهران الأعمش ← سلمة بن كهيل الحضرمي
ثقة حافظ
👤←👥سليمان بن حيان الجعفري، أبو خالد
Newسليمان بن حيان الجعفري ← سليمان بن مهران الأعمش
صدوق حسن الحديث
👤←👥عبد الله بن سعيد الكندي، أبو سعيد
Newعبد الله بن سعيد الكندي ← سليمان بن حيان الجعفري
ثقة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
صحيح البخاري
1953
أمي ماتت وعليها صوم شهر أفأقضيه عنها قال نعم قال فدين الله أحق أن يقضى
صحيح مسلم
2693
أرأيت لو كان عليها دين أكنت تقضينه قالت نعم قال فدين الله أحق بالقضاء
جامع الترمذي
716
أختي ماتت وعليها صوم شهرين متتابعين قال أرأيت لو كان على أختك دين أكنت تقضينه قالت نعم قال فحق الله أحق
سنن النسائى الصغرى
2633
أرأيت لو كان على أختك دين أكنت قاضيه قال نعم قال فاقضوا الله فهو أحق بالوفاء
سنن ابن ماجه
1758
أرأيت لو كان على أختك دين أكنت تقضينه قالت بلى قال فحق الله أحق
سنن ترمذی کی حدیث نمبر 716 کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 716
اردو حاشہ:
1؎:
اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ جوشخص مر جائے اور اس کے ذمہ روزہ ہو تو اس کا ولی اس کی طرف سے روزہ رکھے،
محدثین کا یہی قول ہے اور یہی راجح ہے۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 716]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2633
حج کی نذر ماننے والے کی طرف سے حج بدل کرنے کا بیان۔
عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے حج کی نذر مانی، پھر (حج کئے بغیر) مر گئی، اس کا بھائی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے اس بارے میں مسئلہ پوچھا تو آپ فرمایا: بتاؤ اگر تمہاری بہن پر قرض ہوتا تو کیا تم ادا کرتے؟ اس نے کہا: ہاں میں ادا کرتا، آپ نے فرمایا: تو اللہ کا قرض ادا کرو وہ تو اور بھی ادائیگی کا زیادہ مستحق ہے۔‏‏‏‏ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2633]
اردو حاشہ:
(1) معلوم ہوا حقوق اللہ کی ادائیگی کا درجہ حقوق العباد کی ادائیگی سے اہم اور بلند ہے اگرچہ حقوق العباد کی معافی مشکل ہے۔
(2) میت کے ذمے حج واجب ہو (خواہ شرعاً یا نذراً) اور وہ زندگی میں ادا نہ کر سکا ہو تو اس کے مال سے اس کی طرف سے حج کروایا جائے۔ اسی طرح کفارہ، زکاۃ اور قرض بھی ادا کیا جائے گا، خواہ میت کا سارا مال ہی صرف ہو جائے۔ ثلث کا لحاظ نہیں رکھا جائے گا کیونکہ ان کی حیثیت محض وصیت کی سی نہیں۔
(3) اس روایت سے قیاس کے جواز پر استدلال کیا گیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تو قیاس کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ وحی جاری تھی، نیز قیاس تو غیر منصوص چیز میں ہوتا ہے۔ آپ کا فرمان تو خود نص ہے۔ قیاس تو امتی کر سکتا ہے جس کے پاس نص (اللہ اور اس کے رسول کا صریح فرمان) نہ ہو۔
(4) آدمی حج کی نذر مان سکتا ہے اگرچہ اس نے فرض حج نہ کیا ہو، پھر جب وہ حج کرے گا تو اس کا فرض حج ادا ہو جائے گا۔ بعد میں نذر کا حج کرے گا۔ یہ رائے جمہور کی ہے۔ ایک رائے اس کے برعکس بھی ہے، یعنی اس کا پہلا حج نذر کا شمار ہوگا اور دوسرا فرض اور ایک رائے یہ بھی ہے کہ اس کا حج دونوں سے کفایت کر جائے گا، لیکن یہ رائے درست معلوم نہیں ہوتی۔
(5) یہ حدیث جمہور اہل علم کی دلیل ہے کہ اگر آدمی عمداً نماز ترک کر دیتا ہے تو اس پر اس کی قضا ضروری ہے کیونکہ یہ اس پر اللہ کا قرض ہے۔
(6) عالم اور مفتی کو مسئلہ سمجھانے کا ایسا انداز اپنانا چاہیے کہ سائل کو پوری طرح سمجھ میں آجائے اور اسے کسی قسم کی تشنگی باقی نہ رہے اور وہ بالکل مطمئن ہو جائے۔
[سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2633]

مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1953
1953. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمے ایک ماہ کے روزے تھے کیا میں اس کی طرف سے روزے رکھ سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، کیونکہ اللہ کا قرض ادائیگی کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ ابن عباس ؓ ہی کے ایک طریق میں ہے: ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری بہن فوت ہوگئی ہے ایک دوسرے طریق میں ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری ماں فوت ہوگئی ہے۔ ایک طریق کے الفاظ میں ہے کہ میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اسکے ذمے نذر کے روزے تھے ایک طریق میں ہے میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اسکے ذمے پندرہ دنوں کے روزے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1953]
حدیث حاشیہ:
ان سندوں کے بیان کرنے سے امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ اس حدیث میں بہت سے اختلافات ہیں، کوئی کہتا ہے پوچھنے والا مرد تھا، کوئی کہتا ہے کہ عورت نے پوچھا تھا، کوئی ایک مہینے کے کوئی پندرہ دن کے روزے کہتا ہے کوئی نذر کا روزہ کہتا ہے اسی لیے نذر کا روزہ امام احمد اور لیث نے میت کی طرف سے رکھنا درست کہا ہے اور رمضان کا روزہ رکھنا درست نہیں رکھا (جب یہ قول صحیح نہیں۔
میت کی طرف سے باقی روزے رکھنے ضروری ہیں)
میں کہتا ہوں کہ ان اختلاف سے حدیث میں کوئی نقص نہیں آتا جب اس کے روای ثقہ ہیں ممکن ہے یہ مختلف واقعات ہوں اور پوچھنے والے متعدد ہوں۔
(وحیدی)
[صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1953]

الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1953
1953. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اس کے ذمے ایک ماہ کے روزے تھے کیا میں اس کی طرف سے روزے رکھ سکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: ہاں، کیونکہ اللہ کا قرض ادائیگی کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ ابن عباس ؓ ہی کے ایک طریق میں ہے: ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری بہن فوت ہوگئی ہے ایک دوسرے طریق میں ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: میری ماں فوت ہوگئی ہے۔ ایک طریق کے الفاظ میں ہے کہ میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اسکے ذمے نذر کے روزے تھے ایک طریق میں ہے میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اسکے ذمے پندرہ دنوں کے روزے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1953]
حدیث حاشیہ:
(1)
امام بخاری ؒ نے حضرت ابن عباس ؓ کی اس حدیث کے مختلف طرق بیان کیے ہیں۔
کسی میں ہے کہ پوچھنے والا مرد تھا اور کسی روایت کے مطابق دریافت کرنے والی عورت تھی۔
کوئی ایک ماہ کے روزوں کا ذکر کرتا ہے اور کسی میں پندرہ روزوں کا بیان ہے، کسی میں نذر کے روزوں کی وضاحت ہے، لیکن ان اختلافات سے حدیث میں کوئی نقص نہیں آتا۔
ممکن ہے کہ مختلف واقعات ہوں اور سوال کرنے والے متعدد ہوں۔
بہرحال اتنی بات ضرور ہے کہ میت کی طرف سے روزہ بھی رکھا جا سکتا ہے اور حج بھی کیا جا سکتا ہے۔
(2)
اہل علم نے ان مختلف روایات کو اس طرح جمع کیا ہے:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور اس کے ساتھ ایک عورت بھی تھی۔
مرنے والی ان دونوں کی بہن تھی، جس پر "ام" کا لفظ مجازاً کہا گیا ہے کیونکہ وہ ان دونوں سے عمر میں بڑی تھی، اس کے ذمے پندرہ روزے نذر کے تھے اور پندرہ قضا کے تھے، اس طرح مجموعہ ایک ماہ ہو جائے گا۔
واللہ أعلم ملحوظہ:
مذکورہ روایات حضرت عائشہ اور حضرت ابن عباس ؓ سے مروی ہے جبکہ کتب حدیث میں ان دونوں حضرات کا فتویٰ ان کی اپنی بیان کردہ حدیث کے خلاف ہے۔
احناف کے ہاں یہ قاعدہ مشہور ہے کہ جب کسی راوی کا فتویٰ اس کی بیان کردہ روایت کے خلاف ہو تو وہ روایت اس کے نزدیک منسوخ ہوتی ہے، لہذا یہ روایات قابل عمل نہیں ہیں، چنانچہ حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا:
میت کی طرف سے روزے نہ رکھو بلکہ اس کی طرف سے کھانا کھلاؤ۔
(السنن الکبرٰی للبیھقي: 254/4)
اسی طرح حضرت ابن عمر ؓ سے مروی ہے کہ کوئی آدمی کسی دوسرے کی طرف سے روزے نہ رکھے۔
(جامع الترمذي، الصوم، حدیث: 718)
پہلی بات تو یہ ہے کہ ان آثار کے متعلق محدثین نے کلام کیا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ اصل اعتبار تو ان کی بیان کردہ روایت کا ہے اور اس کی درایت، اس کی بیان کردہ روایت کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
(فتح الباري: 247/4)
[هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1953]

Sunan at-Tirmidhi Hadith 716 in Urdu