🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب شروطه وما نهي عنه منه
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
اطراف الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 683 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
بلوغ المرام: 683
صحیح مسلم: 284
سنن ترمذی: 1315
صحیح ابن حبان: 4905
المستدرک علی الصحیحین: 2184
الجامع الكامل: 5670
السنن الكبرى للبيهقي: 10733
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه،‏‏‏‏ أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم مر على صبرة من طعام،‏‏‏‏ فأدخل يده فيها،‏‏‏‏ فنالت يده بللا،‏‏‏‏ فقال: «‏‏‏‏ما هذا يا صاحب الطعام؟!» قال: أصابته السماء يا رسول الله! قال: «‏‏‏‏أفلا جعلته فوق الطعام،‏‏‏‏ كي يراه الناس؟! من غش فليس مني» ‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر طعام (غلہ) کے ایک ڈھیر پر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کو نمی لگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اے اناج کے مالک! یہ کیا ماجرا ہے؟“ اس نے عرض کیا! اے اللہ کے رسول! اس پر بارش برس گئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”پھر تو نے نمی زدہ حصہ کو اناج کے اوپر کیوں نہ ڈال دیا تاکہ خریدار لوگ اسے دیکھ لیتے۔ جس نے دھوکہ دیا اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 683]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ» کہ اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَرَّ» گزرے – «عَلَى صُبْرَةٍ» ایک ڈھیر پر – «مِنْ طَعَامٍ» غلے کے – «فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا» تو اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا – «فَنَالَتْ يَدُهُ» تو آپ کے ہاتھ کو لگی – «بَلَلًا» تری – «فَقَالَ» تو فرمایا: – «مَا هَذَا» یہ کیا ہے – «يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ» اے غلے والے؟ – «قَالَ» اس نے کہا: – «أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ» اسے بارش پہنچی ہے – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «أَفَلَا جَعَلْتَهُ» تو نے اسے کیوں نہ رکھا – «فَوْقَ الطَّعَامِ» غلے کے اوپر – «كَيْ يَرَاهُ النَّاسُ» تاکہ لوگ اسے دیکھ لیں؟ – «مَنْ غَشَّ» جس نے دھوکا دیا – «فَلَيْسَ مِنِّي» وہ مجھ سے نہیں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غلے کے ایک ڈھیر کے پاس سے گزرے، آپ نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا تو آپ کی انگلیوں کو تری محسوس ہوئی، آپ نے فرمایا: ”اے غلے والے! یہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اسے بارش پہنچ گئی تھی۔ آپ نے فرمایا: ”تو نے اسے (بھیگے ہوئے غلے کو) اوپر کیوں نہ رکھا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکا دیا وہ مجھ سے نہیں۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإيمان، باب قول النبي صلي الله عليه وسلم من غشنا فليس منا، حديث:102.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 102 ترقیم شاملہ: -- 284
وحَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، قَالَ: أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مَرَّ عَلَى صُبْرَةِ طَعَامٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا، فَنَالَتْ أَصَابِعُهُ بَلَلًا، فَقَالَ: " مَا هَذَا يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟ "، قَالَ: أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " أَفَلَا جَعَلْتَهُ فَوْقَ الطَّعَامِ كَيْ يَرَاهُ النَّاسُ، مَنْ غَشَّ، فَلَيْسَ مِنِّي ".
علاء نے اپنے والد عبدالرحمن بن یعقوب سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلے کی ایک ڈھیری کے پاس سے گزرے تو آپ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا، آپ کی انگلیوں نے نمی محسوس کی تو آپ نے فرمایا: ”غلے کے مالک! یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ آپ نے فرمایا: ”تو تم نے اسے (بھیگے ہوئے غلے) کو اوپر کیوں نہ رکھا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکا کیا، وہ مجھ سے نہیں۔“ (ان لوگوں میں سے نہیں جنہیں میرے ساتھ وابستہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔) [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 284]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلہ کے ایک ڈھیر سے گزرے تو اس میں اپنا ہاتھ داخل فرمایا، اس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کو تری محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے غلہ کے مالک! یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! رات اس پر بارش برسی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے اس بھیگے ہوئے غلہ کو اوپر کیوں نہ کیا کہ لوگ دیکھ لیتے؟ جس نے دھوکا کیا وہ مجھ سے نہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 284]
ترقیم فوادعبدالباقی: 102
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه الترمذي في ((جامعه)) في البيوع، باب: في كراهية الفتن في البيوع، وقال: حدیث حسن صحيح برقم (1315) انظر ((التحفة)) برقم (13979)» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1315
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى صُبْرَةٍ مِنْ طَعَامٍ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا، فَنَالَتْ أَصَابِعُهُ بَلَلًا، فَقَالَ: " يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ مَا هَذَا "، قَالَ: أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " أَفَلَا جَعَلْتَهُ فَوْقَ الطَّعَامِ حَتَّى يَرَاهُ النَّاسُ "، ثُمَّ قَالَ: " مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا ". قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، وَأَبِي الْحَمْرَاءِ، وَابْنِ عَبَّاسٍ، وَبُرَيْدَةَ، وَأَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ، وَحُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، كَرِهُوا الْغِشَّ وَقَالُوا: الْغِشُّ حَرَامٌ.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غلہ کے ڈھیر سے گزرے، تو آپ نے اس کے اندر اپنا ہاتھ داخل کر دیا، آپ کی انگلیاں تر ہو گئیں تو آپ نے فرمایا: ”غلہ والے! یہ کیا معاملہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بارش سے بھیگ گیا ہے، آپ نے فرمایا: ”اسے اوپر کیوں نہیں کر دیا تاکہ لوگ دیکھ سکیں“، پھر آپ نے فرمایا: ”جو دھوکہ دے ۱؎، ہم میں سے نہیں ہے“ ۲؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- ابوہریرہ رضی الله عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،
۲ - اس باب میں ابن عمر، ابوحمراء، ابن عباس، بریدہ، ابوبردہ بن نیار اور حذیفہ بن یمان رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،
۳- اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ وہ دھوکہ دھڑی کو ناپسند کرتے ہیں اور اسے حرام کہتے ہیں۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الإیمان 43 (102)، سنن ابی داود/ البیوع 52 (3452)، سنن ابن ماجہ/التجارات 36 (2224)، (تحفة الأشراف: 13979)، و مسند احمد (2/242) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎ بیع میں دھوکہ دہی کی مختلف صورتیں ہیں، مثلاً سودے میں کوئی عیب ہو اسے ظاہر نہ کرنا، اچھے مال میں ردی اور گھٹیا مال کی ملاوٹ کر دینا، سودے میں کسی اور چیز کی ملاوٹ کر دینا تاکہ اس کا وزن زیادہ ہو جائے وغیرہ وغیرہ۔
۲؎: ”ہم میں سے نہیں“، کا مطلب ہے مسلمانوں کے طریقے پر نہیں، اس کا یہ فعل مسلمان کے فعل کے منافی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (2224)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4905
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ النَّبِيَّ مَرَّ عَلَى صُبْرَةِ طَعَامٍ، فَأَدْخَلَ أَصَابِعَهُ فِيهَا، فَإِذَا فِيهِ بَلَلٌ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟" قَالَ: أَصَابَتْهُ سَمَاءٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " فَهَلا جَعَلْتَهُ فَوْقَ الطَّعَامِ حَتَّى يَرَاهُ النَّاسُ مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اناج کے ایک ڈھیر کے پاس سے گزرے، آپ نے اپنی انگلیاں اس میں داخل کیں تو اس میں گیلا پن محسوس ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے اس اناج والے! یہ کیا ہے؟“ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس پر بارش پڑ گئی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس (گیلے حصے کو) اوپر کیوں نہیں رکھا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے؟ جو شخص ہمیں دھوکہ دے وہ ہم میں سے نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البيوع/حدیث: 4905]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 101، 102، وابن الجارود فى "المنتقى"، 615، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4905، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2163، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3452، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1315، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2224، 2575، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10844، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7412، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1063» «رقم طبعة با وزير 4885»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1319): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2184
فأخبرَناه دَعْلَج بن أحمد السِّجْزي، حدثنا موسى بن هارون، حدثنا يحيى بن أيوب. وحدثنا أبو الفضل بن إبراهيم، حدثنا إبراهيم بن محمد بن يزيد، حدثنا علي بن حُجر؛ قالا: حدثنا إسماعيل بن جعفر، حدثنا العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة: أنَّ رسول الله ﷺ مَرَّ على صُبْرةٍ من طعام، فأدخل يدَه فيه، فنالتْ أصابعُه بَلَلًا، فقال:"ما هذا يا صاحبَ الطعام!؟" فقال: أصابتْه السماءُ يا رسول الله، قال:"أفلا جعلتَه فوقَ الطعامِ حتى يَراهُ الناسُ"، ثم قال:"مَن غشَّ فليس مِنّي" (3) . وقد أخرج مسلم حديث سُهيل عن أبيه عن أبي هريرة أنَّ النبي ﷺ قال:"مَن غَشّنا فليس مِنّا" (1) . وأما شرحُ الحالِ في هذه الأحاديث فلم يخرجاه (2) ، وكلُّها صحيحة على شرط مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2155 - رواه مسلم مختصرا
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غلے کے ایک ڈھیر کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے اندر داخل کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں تری سے آلودہ ہو گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے غلے کے مالک! یہ کیا معاملہ ہے؟“ اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! اس پر آسمان سے بارش ہو گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم نے اس گیلے حصے کو غلے کے اوپر کیوں نہیں رکھا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دھوکہ دیا وہ مجھ سے (میرے طریقے پر) نہیں۔“ اور امام مسلم نے سہیل کی اپنے والد سے اور انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا» ”جس نے ہمیں دھوکہ دیا وہ ہم میں سے نہیں“ کے الفاظ کے ساتھ نقل کی ہے، جبکہ ان احادیث میں واقعے کی یہ تمام تفصیلات شیخین نے نقل نہیں کیں، تاہم یہ تمام روایات امام مسلم کی شرط پر صحیح ہیں۔
یہ تمام احادیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2184]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،موسى بن هارون: هو ابن عبد الله الحمّال، ويحيى بن أيوب: هو المَقابري، وأبو الفضل بن إبراهيم: هو محمد بن إبراهيم بن الفضل المزكّي النيسابوري، وإبراهيم بن محمد بن يزيد: هو إبراهيم بن محمد بن خالد بن يزيد المروَزي.» [ترقيم الرساله 2184] [ترقيم الشركة 2165] [ترقيم العلميه 2155]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5670
5670. عن أبي هريرة أن رسول الله مر على صبرة طعام، فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: ما هذا يا صاحب الطعام؟. قال: أصابته السماء، يا رسول الله. قال: أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس. من غش فليس مني.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (102) من طرق عن إسماعيل بن جعفر قال: أخبرني العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة فذكر مثله.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10733
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ عَلَى صُبْرَةٍ مِنْ طَعَامٍ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهَا فَنَالَتْ أَصَابِعُهُ بَلَلًا، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا صَاحِبَ الطَّعَامِ؟" قَالَ: أَصَابَتْهُ السَّمَاءُ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" أَفَلَا جَعَلْتَهُ فَوْقَ الطَّعَامِ حَتَّى يَرَاهُ النَّاسُ، مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنِّي"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ، وَيَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غلے کے ڈھیر کے پاس سے گزرے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ داخل کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کو تری لگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے غلے والے! یہ کیا ہے؟“ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! بارش آ گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپ اس کو ڈھیر کے اوپر کر دیتے تاکہ لوگ دیکھ لیں، جس نے دھوکا کیا وہ مجھ سے نہیں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب البيوع/حدیث: 10733]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 102»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں