🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. باب مَنْ هَابَ الْفُتْيَا مَخَافَةَ السَّقَطِ:
غلطی میں پڑ جانے کے خوف سے فتویٰ دینے سے گریز کا بیان
اطراف الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 277 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارمی: 277، 276
سنن ابن ماجہ: 23
مصنف ابن ابی شیبہ: 27905
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 277
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، قَالَ:"كُنْتُ لَا تَفُوتُنِي عَشِيَّةُ خَمِيسٍ إِلَّا وَآتِي فِيهَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَمَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ لِشَيْءٍ، قَطُّ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ، حَتَّى كَانَتْ ذَاتَ عَشِيَّةٍ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَاغْرَوْرَقَتَا عَيْنَاهُ وَانْتَفَخَتْ أَوْدَاجُه، فَأَنَا رَأَيْتُهُ مَحْلُولَةً أَزْرَارُهُ، وَقَالَ: أَوْ مِثْلُهُ، أَوْ نَحْوُهُ، أَوْ شَبِيهٌ بِهِ".
عمرو بن میمون نے کہا کہ میں ہر جمعرات کی شام کو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آتا تھا۔ اور میں نے ان کو کبھی بھی قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہتے نہیں سنا، ایک شام انہوں نے قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا تو آنکھیں بھر آئیں، گردن کی رگیں پھول گئیں، میں نے دیکھا کرتے کے بٹن کھلے ہیں اور انہوں نے کہا: «مثله أو نحوه أو شبيه به» ۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 278] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن ماجه 23] ، [مصنف ابن أبى شيبه 6273] ، [المحدث الفاصل ص: 549]
وضاحت: (تشریح احادیث 274 سے 277)
یعنی مارے خوف اور ادب کے ان کا یہ حال تھا کہ آنکھیں اشکبار ہوگئیں اور پھر آخر میں فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا، یا اس جیسا، یا اس کے مشابہ فرمایا، اسی پر اکتفا نہیں کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ الْبَطِينُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ:" مَا أَخْطَأَنِي ابْنُ مَسْعُودٍ عَشِيَّةَ خَمِيسٍ إِلَّا أَتَيْتُهُ فِيهِ، قَالَ: فَمَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ لِشَيْءٍ قَطُّ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ عَشِيَّةٍ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَنَكَسَ، فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ فَهُوَ قَائِمٌ مُحَلَّلَةً أَزْرَارُ قَمِيصِهِ، قَدِ اغْرَوْرَقَتْ عَيْنَاهُ، وَانْتَفَخَتْ أَوْدَاجُهُ"، قَالَ: أَوْ دُونَ ذَلِكَ، أَوْ فَوْقَ ذَلِكَ، أَوْ قَرِيبًا مِنْ ذَلِكَ، أَوْ شَبِيهًا بِذَلِكَ.
عمرو بن میمون کہتے ہیں کہ میں بلا ناغہ ہر جمعرات کی شام کو عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس جاتا تھا، میں نے کبھی بھی آپ کو کسی چیز کے بارے میں «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم» کہتے نہیں سنا، ایک شام آپ نے کہا: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم» اور اپنا سر جھکا لیا، میں نے ان کو دیکھا کہ اپنے کرتے کی گھنڈیاں کھولے کھڑے ہیں، آنکھیں بھر آئی ہیں اور گردن کی رگیں پھول گئی ہیں اور کہہ رہے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کچھ کم یا زیادہ یا اس کے قریب یا اس کے مشابہ فرمایا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 23]
حضرت عمرو بن میمون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ہر جمعرات کو بلا ناغہ دن ڈھلے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوتا تھا، میں نے انہیں کبھی یہ کہتے نہیں سنا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا ہے“۔ ایک دن انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔“ (اس کے بعد) سر جھکا لیا (خاموش ہو گئے) میں نے آپ کی طرف نظر اٹھائی تو دیکھا کہ وہ قمیص کے بٹن کھولے کھڑے ہیں، آنکھیں بھر آئی ہیں اور رگیں پھول گئی ہیں (حدیث بیان کرنے کی ہمت نہیں ہو رہی) آخر فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی ارشاد فرمایا تھا، یا اس سے کم و بیش یا اس سے قریب یا اس سے ملتے جلتے الفاظ فرمائے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 23]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9492، ومصباح الزجاجة: 9)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/452)، سنن الدارمی/ المقدمة 28 (278) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا کمال ادب تھا کہ حدیث کی روایت میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اس وقت تک نسبت نہ کرتے تھے جب تک خوب یقین نہ ہو جاتا کہ یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے، اور جب ذرا سا بھی گمان اور شبہہ ہوتا تو اس خوف سے ڈر جاتے کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ نہ باندھ دیں، کیونکہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھے صحیح حدیث کی روشنی میں اس پر جہنم کی وعید ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 276
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: كَانَ أَبُو الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، إِذَا حَدَّثَ حَدِيثًا، قَالَ: "اللَّهُمَّ إِلَّا هَكَذَا، أَوْ كَشَكْلِهِ".
ربیعہ بن یزید نے کہا: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ جب کوئی حدیث بیان فرماتے تو کہتے: «اللهم إلا هكذا أو كشكله»، یعنی یہ حدیث ایسے یا اس کے مثل ہے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «رجاله ثقات غير أنه منقطع: ربيعة بن يزيد لم يدرك أبا الدرداء، [مكتبه الشامله نمبر: 277] »
اس روایت کے رجال ثقات ہیں لیکن اس میں انقطاع ہے، ربیعہ نے بھی سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کو دیکھا نہیں، لہٰذا اس قول کی نسبت سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کی طرف صحیح نہیں ہے۔ اور یہ روایت [تاريخ أبى زرعة 1484] ، [الكفاية ص: 205] ، [مجمع الزوائد 612] ، [تدريب الراوي 103/2] میں موجود ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: رجاله ثقات غير أنه منقطع: ربيعة بن يزيد لم يدرك أبا الدرداء
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26746 ترقیم الشثری: -- 27905
حدثنا معاذ بن معاذ ، عن ابن عون قال: حدثني مسلم البطين ، عن إبراهيم التيمي ، عن ابيه ، عن عمرو بن ميمون قال: ما اخطاني ابن مسعود [خميسا] إلا اتيته، قال: فما سمعته يقول لشيء قط: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم، فلما كان ذات عشية قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: فنكس، قال: فنظرت إليه وهو قائم منحلة ازرار قميصه، قد اغرورقت عيناه، وانتفخت اوداجه، قال: او دون ذلك، او فوق ذلك، او قريبا من ذلك، او شبيها بذلك.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ]
(٢) في [جـ، م]: (خمسًا).
(٣) في [هـ] زيادة: (فيه).
(٤) هكذا في: [هـ]، وفي باقي النسخ زيادة: (يقول).
(٥) في [أ، ح، ط]: (مخلة)، وفي [هـ]: (محللة).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (٤٣٢١)، وابن ماجه (٢٣)، والحاكم (١/ ١١١)، والدارمي (٢٧٠)، والطيالسي (٣٢٦)، والخطيب في الكفاية (ص ٢٠٥)، وابن عبد البر في جامع بيان العلم (٤٦٢)، والشاشي (٦٦٨)، والطبراني (٨٦١٧)، والرامهرمزي (٧٣٤)، وابن عساكر (٣٣/ ١٦١).

حضرت عمرو بن میمون فرماتے ہیں کہ میں ہر جمعرات کو حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا کرتا تھا۔ میں نے کبھی بھی آپ کو کسی معاملہ میں یوں فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:“ پس ایک شام کو آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے۔ اس پر آپ نے سر جھکا لیا۔ میں نے دیکھا کہ آپ کھڑے ہوئے ہیں اس حال میں کہ آپ کی قمیص کے بٹن کھلے ہوئے ہیں۔ اور آپ کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ اور آپ کی رگیں پھول گئیں۔ آپ نے فرمایا: کہ یا تو اس سے کم فرمایا یا اس سے زیادہ یا اس کے قریب یا اس جیسا ارشاد فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27905]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: يرويه مسلم البطين وهو مسلم بن أبي عمران واختلف عنه فرواه سنة بن مسلم البطين وعبدة بن أبي لبابة وعبد الرحمن المسعودي وأخوه أبو عميس عن مسلم البطين عن عمرو بن ميمون عن عبد الله وتابعهم عمار الدهني أيضا فرواه عن مسلم البطين كذلك وخالفهم عبد الله بن عون فرواه عن مسلم البطين عن إبراهيم التيمي عن أبيه عن عمرو بن ميمون كذلك قال جماعة أصحاب ابن عون إلا بشر بن المفضل فإنه لم يقل عن أبيه ورواه إبراهيم بن مهاجر وإبراهيم بن أبي حفصة عن مسلم البطين عن أبي عبد الرحمن السلمي عن عبد الله ورواه شريك عن أبي عميس عن مسلم البطين عن أبي عمرو الشيباني عن عبد الله ويشبه أن يكون القول فيه قول ابن عون لأنه زاد في الإسناد رجلين وهو ثقة وزيادته مقبولة . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 377، والدارمي فى «مسنده» برقم: 278، 279، 289، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 23، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3744، 4407، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 324، والبزار فى «مسنده» برقم: 1863، 1862، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8612، 8613، 8616، 8615، 8617، 8618، 8620، 8624، 8625، 8626، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1450، ترقيم محمد عوامة: 26746»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں