الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
15. باب تَحْرِيمِ مُنَاجَاةِ الاِثْنَيْنِ دُونَ الثَّالِثِ بِغَيْرِ رِضَاهُ:
باب: تین آدمی ہوں تو ان میں دو چپکے چپکے سرگوشی نہ کریں بغیر تیسرے کی رضا کے۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5697 (کل: 38 مقامات، 17 کتب)
سنن ترمذی: 2825
سنن ابن ماجہ: 3775
بلوغ المرام: 1239
سنن دارمی: 2692
مشکوۃ المصابیح: 4965
اللؤلؤ والمرجان: 1410
الفتح الربانی: 9503
صحیح ابن حبان: 583
الجامع الكامل: 14601
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 786
المعجم الاوسط: 1723
21 تا 30
حدیث نمبر: 4424
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً، فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا، فَإِنَّ ذَلِكَ يَحْزُنُهُ، وَلَا تُبَاشِرُ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ تَنْعَتُهَا لِزَوْجِهَا، كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم تین آدمی ہو تو تیسرے کو چھوڑ کر دو آدمی سرگوشی نہ کرنے لگا کرو کیونکہ اس سے تیسرے کو غم ہو گا، اور کوئی عورت کسی عورت کے ساتھ اپنا برہنہ جسم نہ لگائے کہ اپنے شوہر کے سامنے اس کی جسمانی ساخت اس طرح سے بیان کرے کہ گویا وہ اسے اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4424]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6290.
حدیث نمبر: 1410
1410 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كُنْتُمْ ثَلاَثَةً، فَلاَ يَتَنَاجى رَجُلاَنٍ دُونَ الآخَرِ حَتَّى تَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ أَجْلَ أَنْ يُحْزِنَهُ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم تین آدمی ہو تو تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر تم آپس میں کانا پھوسی نہ کیا کرو، اس لیے کہ اس سے تیسرے کو رنج ہوگا، البتہ اگر دوسرے آدمی بھی ہوں تو مضائقہ نہیں۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب السلام/حدیث: 1410]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 79 كتاب الاستئذان: 47 باب إذا كانوا أكثر من ثلاثة فلا بأس بالمسارة والمناجاة»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 9503
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ (وَفِي لَفْظٍ) لَا يَتَسَارَّ اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ غَيْرُهُمْ
۔ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم تین افراد ہو تو دو آدمی اپنے تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ چیز اس کو پریشان کرے گی۔ ایک روایت میں ہے: دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر راز دارانہ بات نہ کریں، جب ان کے ساتھ کوئی اور نہ ہو۔ [الفتح الربانی/بيان آداب المجالس/حدیث: 9503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 2184، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3560 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3560»
وضاحت: فوائد: … جب تین افراد ایک ساتھ ہوں یا ہم سفر ہوں، تو ایسے موقع و مقام پر تیسرے کو چھوڑ کر صرف دو افراد کا باہم رازدارانہ انداز میں گفتگو کرنا ممنوع ہے، کیونکہ اس سے تیسرے کی دلآزاری ہوتی ہے یا وہ بدگمانی میں مبتلاہو جاتا ہے۔
ہاں جب لوگ زیادہ ہوں تو دو افراد کے آپس میں سرگوشی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ہاں جب لوگ زیادہ ہوں تو دو افراد کے آپس میں سرگوشی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 2184
حدیث نمبر: 583
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ هُوَ ابْنُ مَسْعُودٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا كُنْتُمْ ثَلاثَةً، فَلا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا حَتَّى يَخْتَلِطُوا بِالنَّاسِ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم لوگ تین آدمی ہو، تو دو آدمی اپنے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی میں بات نہ کریں، یہاں تک کہ جب وہ لوگوں میں گھل مل جائیں (تو آپس میں سرگوشی میں بات کر سکتے ہیں)، کیونکہ یہ چیز اسے غمگین کر دے گی۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 583]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2356، 2416، 2515، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 138، 2184، وابن الجارود فى "المنتقى"، 997، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 583، 4160، 4161، 5084، 5085، 5086، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2150، 3243، 4851، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1269، 2792، 2825، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2323، 3775، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 503، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3630» «رقم طبعة با وزير 582»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» -أيضا-: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين، أبو وائل: هو شقيق بن سلمة.
حدیث نمبر: 14601
14601- عن عبد الله بن مسعود قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا كنتم ثلاثة، فلا يتناجى رجلان دون الآخر حتى تختلطوا بالناس، أجلَ أن يُحْزِنَه.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الاستئذان (6290)، ومسلم في السلام (2184: 37) كلاهما من طريق منصور، عن أبي وائل، عن عبد الله فذكره.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
حدیث نمبر: 9274
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فِي سَفَرٍ فَأَمِّرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم سفر میں تین افراد ہو، تو اپنے میں سے کسی ایک کو اپنے پر امیر بنا لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9274]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8915)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9308
وَعَنْ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ: إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فِي سَفَرٍ فَأَمِّرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدَكُمْ وَلَا يَتَنَاجَ اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم سفر میں تین افراد ہو، تو اپنے میں سے کسی ایک کو اپنے اوپر امیر بنا لو، اور دو آدمی اپنے ساتھی (یعنی تیسرے فرد) کو چھوڑ کر سرگوشی میں بات نہ کریں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9308]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9308]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8915)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 786
«إذا كنتم ثلاثة فلا يتناج رجلان دون الآخر حتى تختلطوا بالناس فإن ذلك يحزنه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب تم تین آدمی ہو تو دو شخص تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں یہاں تک کہ تم (دوسرے) لوگوں میں مل جاؤ، کیونکہ یہ بات اس (تیسرے) کو غمگین کر دے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 786]
”جب تم تین آدمی ہو تو دو شخص تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں یہاں تک کہ تم (دوسرے) لوگوں میں مل جاؤ، کیونکہ یہ بات اس (تیسرے) کو غمگین کر دے گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 786]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ق ت هـ] عن ابن مسعود. الصحيحة 2402: د، الدارمي، مختصر مسلم 1430.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 10208
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْبَزَّازُ ، قَالَا: ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ ، ثَنَا رَيْحَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا عَرْعَرَةُ بْنُ الْبِرِنْدِ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا اجْتَمَعَ ثَلَاثَةٌ فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ الثَّالِثِ ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تین آدمی جمع ہوں تو دو، تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں؛ کیونکہ یہ اسے غمگین کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10208]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 140، حدیث 10246»
حدیث نمبر: 10381
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ ؛ فَإِنَّهَا تَصِفُهَا لِزَوْجِهَا، أَوِ الرَّجُلِ، كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا. " وَإِذَا كَانُوا ثَلَاثَةً فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا ؛ فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی دوسری عورت سے جسم نہ ملائے، کیونکہ وہ اپنے شوہر سے یا کسی (اور) مرد سے اس کا حال یوں بیان کرے گی گویا وہ اسے دیکھ رہا ہو۔“
”اور جب تین آدمی ہوں تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں، کیونکہ اس سے اسے رنج پہنچتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10381]
”اور جب تین آدمی ہوں تو دو آدمی تیسرے کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں، کیونکہ اس سے اسے رنج پہنچتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10381]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 189، حدیث 10419»