🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب صِفَّاتِ الْمُنَافِقِينَ وَأَحْكَامِهِمْ
باب: منافقین کی صفات اور ان کے بارے میں احکام۔
اطراف الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 7039 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
صحیح مسلم: 7039، 7038
المستدرک علی الصحیحین: 7160
الجامع الكامل: 8962، 8963، 15048
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6616
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1870
المعجم الاوسط: 2850
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2780 ترقیم شاملہ: -- 7039
وحَدَّثَنَاه يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَصْعَدُ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ أَوِ الْمَرَارِ، بِمِثْلِ حَدِيثِ مُعَاذٍ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: وَإِذَا هُوَ أَعْرَابِيٌّ جَاءَ يَنْشُدُ ضَالَّةً لَهُ.
یحییٰ بن حبیب حارثی نے ہمیں یہی حدیث بیان کی، کہا: ہمیں خالد بن حارث نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں قرہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابوزبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے جو مرار کی گھاٹی پر چڑھے گا۔“ (آگے) معاذ عنبری کی حدیث کے مانند، البتہ (اس حدیث میں) انہوں نے کہا: اور وہ ایک اعرابی تھا جو اپنی گم شدہ چیز ڈھونڈنے کے لیے اعلان کرنے کے لیے آیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 7039]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «مَنْ يَصْعَدُ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ» ثنیہ مرار یا مرار پر کون چڑھے گا؟“ آگے مذکورہ روایت ہے، ہاں یہ فرق ہے اس میں یہ ہے کہ وہ ایک جنگلی تھا جو اپنی گمشدہ چیز تلاش کر رہا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 7039]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2780
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2780 ترقیم شاملہ: -- 7038
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ يَصْعَدُ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ، فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ "، قَالَ: فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا خَيْلُ بَنِي الْخَزْرَجِ ثُمَّ تَتَامَّ النَّاسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَكُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ "، فَأَتَيْنَاهُ، فَقُلْنَا لَهُ: تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ، قَالَ: وَكَانَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً لَهُ "،
معاذ عنبری نے کہا: ہمیں قرہ بن خالد نے ابوزبیر سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کون ہے جو اس گھاٹی (یعنی) مرار کی گھاٹی پر چڑھے گا! بے شک اس کے گناہ بھی اسی طرح جھڑ جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل کے گناہ جھڑ گئے تھے۔“ (حضرت جابر رضی اللہ عنہما نے) کہا: تو سب سے پہلے جو اس گھاٹی پر چڑھے وہ ہمارے بنو خزرج کے گھوڑے تھے، پھر لوگوں کا تانتا بندھ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب وہ ہو جن کے گناہ بخش دیے گئے، سوائے سرخ اونٹ والے شخص کے۔“ ہم اس کے پاس آئے اور (اس سے) کہا: آؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے بھی استغفار فرمائیں۔ اس نے کہا: اللہ کی قسم! اگر میں اپنی گم شدہ چیز پاؤں تو یہ بات مجھے اس کی نسبت زیادہ پسند ہے کہ تمہارا صاحب میرے لیے مغفرت کی دعا کرے۔ (حضرت جابر رضی اللہ عنہما نے) کہا: وہ آدمی اس وقت اپنی گم شدہ چیز کو ڈھونڈنے کے لیے آوازیں لگا رہا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 7038]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گھاٹی پر، یعنی مرار کی گھاٹی پر کون چڑھے گا؟ کیونکہ اس سے گناہ اس طرح جھڑ جائیں گے جس طرح بنو اسرائیل سے جھڑ گئے تھے“، تو اس پر سب سے پہلے ہمارے یعنی خزرج کے گھوڑے چڑھے، پھر لوگوں کا تانتا بندھ گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب کو بخش دیا جائے گا سوائے سرخ اونٹ والے کے۔“ چنانچہ ہم اس کے پاس آئے اور اسے کہا: آؤ تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرے لیے بخشش طلب کریں، تو اس نے کہا: «وَاللّٰهِ» ”اللہ کی قسم! میرے لیے میری گمشدہ چیز کا مل جانا، اس سے زیادہ محبوب ہے کہ تمہارا ساتھی میرے لیے بخشش طلب کرے“، اور وہ آدمی اپنی گمشدہ چیز تلاش کر رہا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب صفات المنافقين وأحكامهم/حدیث: 7038]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2780
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7160
حدثنا أبو عمرو عثمان بن أحمد بن السمَّاك، حدثنا عبد الملك بن محمد، حدثنا أبو عامر العَقَدي، حدثنا قُرَّة بن خالد، حدثنا أبو الزُّبير، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن يَصعَدُ ثَنيَّةَ المُرَار - أو المَرَار - فإنَّه يُحَطُّ عنه ما حُطَّ عن بني إسرائيلَ"، فكان أولَ من صَعِدَها خَيْلُنا خَيْلُ بني الخَزرَج، فقال رسول الله ﷺ:"كلُّكم مغفورٌ لهم إلَّا صاحبَ الجَمَل الأحمر"، قال: وإذا هو أعرابيٌّ يَنشُدُ ضالَّةً له، قلنا: تعالَ يستغفِرْ لك رسولُ الله ﷺ، فقال: لأن أجِدَ ضالَّتي أحبُّ إليَّ من أن يَستغفِرَ لي صاحبُكم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6984 - على شرط مسلم
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص مرار (یا مرار) کی گھاٹی پر چڑھے گا، اس کے گناہ اسی طرح جھڑ جائیں گے جیسے بنی اسرائیل کے گناہ جھڑے تھے“، تو سب سے پہلے اس پر ہمارے گھوڑے یعنی بنو خزرج کے گھوڑے چڑھے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب کی مغفرت کر دی گئی ہے سوائے سرخ اونٹ والے کے“، راوی کہتے ہیں: وہ ایک اعرابی تھا جو اپنا گمشدہ جانور تلاش کر رہا تھا، ہم نے اس سے کہا: آؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے استغفار کریں گے، تو اس نے کہا: میرا اپنا گمشدہ جانور پا لینا مجھے تمہارے صاحب (نبی صلی اللہ علیہ وسلم ) کے استغفار سے زیادہ محبوب ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 7160]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي. عبد الملك بن محمد: هو أبو قلابة الرقاشي، وأبو عامر العقدي: هو عبد الملك بن عمرو القيسي.» [ترقيم الرساله 7160] [ترقيم الشركة 7079] [ترقيم العلميه 6984]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي. عبد الملك بن محمد: هو أبو قلابة الرقاشي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8962
8962- عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من يصعد الثنية ثنية المرار، فإنه يحط عنه ما حط عن بني إسرائيل.
قال: فكان أول من صعدها خيلنا خيل بني الخزرج، ثم نام الناس.
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم في صفات المنافقين (12:2880) عن عبيد الله بن معاذ العنبري، حدثنا أبي، حدثنا قرة بن خالد، عن أبي الزبير، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8963
8963- عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من تسوّر ثنية المُرار أو المَرار بمثل حديث معاذ غير أنه قال: وإذا هو أعرابي جاء ينشد ضالة له.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في صفات المنافقين (13:2880) عن يحيى بن حبيب الحارثي، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا قرة، حدثنا أبو الزبير، عن جابر بن عبدالله فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15048
15048- عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من يصعد الثنية، ثنية المرار، فإنه يحط عنه ما حط عن بني إسرائيل قال: فكان أول من صعدها خيلنا، خيل بني الخزرج، ثم تتام الناس، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: وكلكم مغفور له، إلا صاحب الجمل الأحمر فأتيناه فقلنا له: تعال، يستغفر لك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: والله لأن أجد ضالتي أحب إلي من أن يستغفر لي صاحبكم، قال وكان رجل ينشد ضالة له.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في صفات المنافقين (2780) عن عبيد الله بن معاذ العنبري، حدثنا أبي، حدثنا قرة بن خالد، عن أبي الزبير، عن جابر بن عبد الله، قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6616
«من يصعد الثنية ثنية المرار فإنه يحط عنه ما حط عن بني إسرائيل»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو ثنیہ مرار (نامی گھاٹی) پر چڑھے گا اس سے وہی گناہ اتار دیے جائیں گے جو بنی اسرائیل سے اتارے گئے تھے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6616]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م] عن جابر. مختصر مسلم 1939.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1870
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ يَصْعَدِ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا خَيْلُ بَنِي الْخَزْرَجِ، قَالَ: فَتَتَابَعَ النَّاسُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ، فَقُلْنَا: تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: وَاللهِ لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ، وَإِذَا هُوَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ يَصْعَدِ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ» ”جو شخص بھی ثنیہ (پہاڑی راستے) یعنی ثنیہ مرار پر چڑھے گا، تو اس کے گناہ اس طرح مٹا دیے جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل کے گناہ مٹائے گئے تھے“، چنانچہ اس گھاٹی پر سب سے پہلے چڑھنے والے ہمارے یعنی بنو خزرج کے گھڑ سوار تھے، پھر باقی لوگ بھی پے در پے اس پر چڑھ گئے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ» ”تم سب کی مغفرت کر دی گئی ہے سوائے اس سرخ اونٹ والے کے“، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اس شخص سے کہا: آؤ! تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے دعائے مغفرت فرمائیں، تو اس نے جواب دیا: اللہ کی قسم! مجھے اپنی گمشدہ چیز کا مل جانا اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ تمہارے یہ صاحب میرے لیے مغفرت طلب کریں؛ دراصل وہ شخص اپنی کسی گمشدہ چیز کی تلاش میں سرگرداں تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 1870]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله رجال الصحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: على شرط مسلم»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2780، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3863، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7067، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2871، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1865»

الحكم على الحديث:
رجاله رجال الصحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2850
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ قَالَ: نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ قَالَ: نَا أَبِي قَالَ: نَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ صَعِدَ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ.
قَالَ جَابِرٌ : فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا بَنِي الْخَزْرَجِ، ثُمَّ تَتَامَّ النَّاسُ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: I " كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ I "، فَقُلْنَا: تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ، وَإِذَا هُوَ يَنْشُدُ ضَالَّةً.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ إِلَّا مُعَاذُ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس گھاٹی یعنی ثنیۃ المرار پر چڑھے گا، اس کے گناہ اس طرح مٹا دیے جائیں گے جیسے بنی اسرائیل کے گناہ مٹا دیے گئے تھے۔“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اس پر چڑھنے والے ہمارے یعنی بنو خزرج کے سوار تھے، پھر تمام لوگ جمع ہو گئے، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سب کی مغفرت کر دی گئی ہے سوائے سرخ اونٹ والے کے۔“ پس ہم نے اس شخص سے کہا: آ جاؤ تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے لیے بخشش کی دعا کریں، تو اس نے کہا: مجھے اپنی گمشدہ چیز کا مل جانا اس سے زیادہ پسند ہے کہ تمہارے یہ صاحب میرے لیے استغفار کریں، اور وہ اپنی گمشدہ چیز تلاش کر رہا تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قرہ بن خالد سے صرف معاذ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2850]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2780، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7076، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1870»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں