🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14407 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 14407، 15017
سنن نسائی: 3767، 3768
بلوغ المرام: 793
مصنف ابن ابی شیبہ: 24091، 24103
الفتح الربانی: 6305
صحیح ابن حبان: 5141
السنن الكبرى للبيهقي: 11974
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7971
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14407
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ وَلَا تُعْمِرُوهَا، فَإِنَّهُ مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا، فَهُوَ لَهُ عمره حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے مال کو اپنے پاس سنبھال کر رکھو، کسی کو مت دو اور جو شخص زندگی بھر کے لئے کسی کو کوئی چیز دے دیتا ہے تو وہ اسی کی ہو جاتی ہے، خواہ وہ زندہ ہو یا مر جائے یا اس کی اولاد کو مل جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14407]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3767
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ صُدْرَانَ، عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ الصَّوَّافُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَابِرٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ يَعْنِي أَمْوَالَكُمْ لَا تُعْمِرُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا فَإِنَّهُ لِمَنْ أُعْمِرَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ".
جابر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے انصار کی جماعت! اپنے مال اپنے پاس روکے رکھو اور اسے عمریٰ میں نہ دو کیونکہ اگر کسی نے کوئی چیز عمریٰ میں دی (تو وہ چیز اسے پھر واپس نہ ملے گی) وہ اس کی ہو جائے گی جسے اس نے عمریٰ میں دی، اس کی زندگی میں اور اس کے مرنے کے بعد بھی“ ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3767]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے جماعت انصار! اپنے مال اپنے پاس رکھو۔ انہیں بطورِ عمریٰ نہ دو کیونکہ جو شخص کوئی چیز بطورِ عمریٰ دے گا (وہ اسے واپس نہیں ملے گی بلکہ) وہ اسی شخص کی رہے گی جسے دی گئی۔ زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔“ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3767]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الہبات 4 (1625)، (تحفة الأشراف: 2679)، مسند احمد (3/317) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مرنے کے بعد اس کے ورثاء اس کے حقدار ہوں گے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3768
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ وَلَا تُعْمِرُوهَا فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَبَعْدَ مَوْتِهِ".
جابر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا مال اپنے پاس روک کر رکھو اور اس کا عمریٰ نہ کرو، کیونکہ جسے کوئی چیز اس کی زندگی بھر کے لیے عمریٰ میں دی گئی تو وہ چیز اس کی زندگی بھر کے لیے ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد کے لیے بھی“۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3768]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے مال اپنے پاس رکھو اور انہیں بطور عمریٰ نہ دو، کیونکہ جس شخص کو کوئی چیز عمر بھر کے لیے دی گئی، وہ اسی کی رہے گی، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔“ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3768]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2986)، مسند احمد (3/374) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 793
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏العمرى لمن وهبت له» .‏‏‏‏ متفق عليه. ولمسلم: «‏‏‏‏أمسكوا عليكم أموالكم ولا تفسدوها فإنه من أعمر عمرى فهي للذي أعمرها حيا وميتا ولعقبه» .‏‏‏‏ وفي لفظ: إنما العمرى التي أجازها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن يقول: هي لك ولعقبك فأما إذا قال: هي لك ما عشت فإنها ترجع إلى صاحبها.ولأبي داود والنسائي: «لا ترقبوا ولا تعمروا فمن أرقب شيئا أو أعمر شيئا فهو لورثته» .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا ہے۔ (بخاری و مسلم) اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ تم اپنے اموال کو اپنے پاس محفوظ رکھو۔ ان کو ضائع نہ کرو۔ جس شخص نے کسی کو عمریٰ کیا۔ عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی اور اس کی وفات کے بعد اس کے وارثوں کے لئے ہے۔ ایک اور روایت کے الفاظ ہیں جس عمریٰ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جائز رکھا ہے وہ یہ ہے کہ عمریٰ دینے والا یہ الفاظ کہے کہ تیرے لئے ہے اور تیرے بعد تیری اولاد کے لئے ہے لیکن جب یہ کہے کہ جب تک تو زندہ ہے اس وقت تک تیرے لئے ہے تو وہ اپنے دینے والے کی طرف پلٹ جائے گا۔ ابوداؤد اور نسائی کی روایت میں ہے کہ تم نہ رقبی کرو اور نہ عمریٰ۔ پس جس شخص نے کوئی چیز رقبی کی یا عمریٰ میں دی تو وہ اس کے ورثاء کے لئے ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 793]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْعُمْرَى» عمریٰ (عمر بھر کے لیے دی گئی چیز) – «لِمَنْ وُهِبَتْ لَهُ» اسی کی ہے جسے ہبہ کی گئی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «أَمْسِكُوا» روک رکھو – «عَلَيْكُمْ» اپنے پاس – «أَمْوَالَكُمْ» اپنے مال – «وَلَا تُفْسِدُوهَا» اور انہیں برباد نہ کرو – «فَإِنَّهُ» کیونکہ بے شک – «مَنْ أَعْمَرَ» جس نے دیا – «عُمْرَى» عمریٰ کے طور پر – «فَهِيَ لِلَّذِي أُعْمِرَهَا» تو وہ اسی کی ہے جسے عمریٰ دی گئی – «حَيًّا» زندگی میں – «وَمَيِّتًا» اور مرنے کے بعد – «وَلِعَقِبِهِ» اور اس کی اولاد کے لیے۔ – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «إِنَّمَا الْعُمْرَى» عمریٰ صرف وہ ہے – «الَّتِي أَجَازَهَا» جسے جائز قرار دیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنْ يَقُولَ» کہ وہ کہے: – «هِيَ لَكَ» یہ تمہاری ہے – «وَلِعَقِبِكَ» اور تمہاری اولاد کی – «فَأَمَّا إِذَا قَالَ» رہا جب وہ کہے: – «هِيَ لَكَ» یہ تمہاری ہے – «مَا عِشْتَ» جب تک تم زندہ رہو – «فَإِنَّهَا تَرْجِعُ» تو وہ لوٹ جائے گی – «إِلَى صَاحِبِهَا» اپنے مالک کی طرف۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ» اور ابو داود اور نسائی کی روایت میں ہے: – «لَا تُرْقِبُوا» رقبیٰ نہ کرو – «وَلَا تُعْمِرُوا» اور عمریٰ نہ کرو – «فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا» پس جس نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی – «أَوْ أَعْمَرَ شَيْئًا» یا کوئی چیز عمریٰ کے طور پر دی – «فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ» تو وہ اس (لینے والے) کے وارثوں کی ہے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”اپنے مال اپنے پاس روک رکھو اور انہیں برباد نہ کرو، کیونکہ جس نے کسی کو عمریٰ دیا تو وہ اسی کا ہے جسے دیا گیا، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی، اور اس کی اولاد کا بھی۔“ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: وہ عمریٰ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جائز قرار دیا یہ ہے کہ (دینے والا) کہے: یہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا ہے، لیکن جب وہ کہے: یہ تمہارا ہے جب تک تم زندہ رہو، تو وہ اپنے (اصل) مالک کی طرف لوٹ جائے گا۔ اور ابو داود اور نسائی کی روایت میں ہے: ”نہ رقبیٰ کرو اور نہ عمریٰ، پس جس نے کوئی چیز رقبیٰ یا عمریٰ کے طور پر دی تو وہ (لینے والے کے) وارثوں کی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الهبة، باب ماقيل في العمرٰي والرقبٰي، حديث:2625، ومسلم، الهبات، باب العمرٰي، حديث:1625، وأبوداود، البيوع، حديث:3555، 3556، والنسائي، العمرٰي، حديث:3762.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15017
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا كَثِيرٌ ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ، وَلَا تُعْمِرُوهَا , فَإِنَّ مَنْ أَعْمَرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَبَعْدَ مَوْتِهِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا: اپنے مال کو اپنے پاس سنبھال کر رکھو کسی کو مت دو اور جو شخص زندگی بھر کے لئے کسی کو کوئی چیز دے دیتا ہے تو وہ اسی کی ہو جاتی ہے زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15017]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23065 ترقیم الشثری: -- 24091
حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان ، عن ابي الزبير ، عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: امسكوا عليكم اموالكم لا تعمروها، فمن اعمر عمرى فهي سبيل الميراث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢٥)، وأحمد (١٤٢٣٠).

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے اموال کو اپنے پاس ہی رکھو ان کو عمری نہ بناؤ، جو کوئی چیز عمری کے طور پر دے وہ میراث کے راستہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24091]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2626، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1625، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1060، 1063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5127، 5128، 5129، 5136، 5140، 5141، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3730 / 1، 3732 / 3، 3734 / 5، 3739 / 10، 3740 / 11، 3738 / 9، 3741 / 12، 3742 / 13، 3764 / 12، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6524، 6523، 6527، 6531، 6532، 6533، 6534، 6535، 6554 / 2، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3556، 3558، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1351، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2383، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12092، 12093، 12094، 12096، 12095، 12097، 12098، 12110، 12109، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9677، 14342، 14392، 14394، 14395، 14450، 14475، 14564، 14631، 14653، 15115، 15150، 15248، 15309، 15368، 15408، 15445، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1785، 1849، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1293، 1327، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1835، 1851، 2214، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16876، 16883، 16886، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24089، 24105، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5850، 5860، 5863، 5866، 5865، 5867، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5451، 5454، 5455، 5464، 5463، 5472، 5473، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1437، 1949، 6058، ترقيم محمد عوامة: 23065»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23077 ترقیم الشثری: -- 24103
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا حجاج بن ابي عثمان ، عن ابي الزبير ، عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا معشر الانصار، امسكوا عليكم اموالكم لا تعمروها، فإنه من اعمر شيئا فإنه لمن اعمره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢٥)، وأحمد (١٤٤٠٧)، وأصله في البخاري (٢٤٨٢).
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انصار کے لوگو! اپنے اموال اپنے پاس روکے رکھو ان کو عمری نہ بناؤ، جو شخص کسی چیز کو عمری بنا دے تو وہ اس شخص کا ہی ہوگا کہ جس کو عمری کے طور پردے دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24103]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2626، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1625، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1060، 1063، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5127، 5128، 5129، 5136، 5140، 5141، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3730 / 1، 3732 / 3، 3734 / 5، 3739 / 10، 3740 / 11، 3738 / 9، 3741 / 12، 3742 / 13، 3764 / 12، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 6524، 6523، 6527، 6531، 6532، 6533، 6534، 6535، 6554 / 2، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3556، 3558، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1351، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2383، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12092، 12093، 12094، 12096، 12095، 12097، 12098، 12110، 12109، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9677، 14342، 14392، 14394، 14395، 14450، 14475، 14564، 14631، 14653، 15115، 15150، 15248، 15309، 15368، 15408، 15445، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1785، 1849، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1293، 1327، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1835، 1851، 2214، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16876، 16883، 16886، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 24089، 24093، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5850، 5860، 5863، 5866، 5865، 5867، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5451، 5454، 5455، 5464، 5463، 5472، 5473، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1437، 1949، 6058، ترقيم محمد عوامة: 23077»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6305
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ وَلَا تُعْطُوهَا أَحَدًا فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ زَادَ فِي رِوَايَةٍ فَلَا تُفْسِدُوهَا فَإِنَّهُ مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى فَهِيَ لِلَّذِي أَعْمَرَهَا حَيًّا وَمَيِّتًا وَلِعَقِبِهِ
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے مال روک کر رکھو اور کسی کو نہ دو، جس کو کوئی چیز بطور عمریٰ دی گئی، وہ اسی کی ہو جائے گی۔ ایک روایت میں ہے: اپنے مالوں کو خراب نہ کرو، جس نے کسی کو کوئی چیز بطورِ عمریٰ دی تو وہ اسی کی اور اس کی نسل کی ہو جائے گی، وہ زندہ رہے یا مر جائے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6305]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1625، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15176 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15243»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1625
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5141
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمْسِكُوا عَلَيْكُمْ أَمْوَالَكُمْ وَلا تُعْمِرُوهَا، فَإِنَّهُ مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ، وَلِوَرَثَتِهِ إِذَا مَاتَ" ، قَالَ الشَّيْخُ أَبُو حَاتِمٍ: زَجَرَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ النَّذْرِ وَالْعُمْرَى وَالرُّقْبَى كَانَ لِعِلَّةٍ مَعْلُومَةٍ، وَهِيَ إِبْقَاؤُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ، لا أَنَّ اسْتِعْمَالَ هَذِهِ الأَشْيَاءِ جَائِزٌ إِذَا كَانَ طَاعَةً لا مَعْصِيَةً، وَذَاكَ أَنَّ الصَّحَابَةَ قَطَنُوا الْمَدِينَةَ وَلا مَالَ لَهُمْ بِهَا، فَكَرِهَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُمُ الرُّقْبَى وَالْعُمْرَى إِبْقَاءً عَلَى أَمْوَالِهِمْ لِلضَّرُورَةِ الْوَاقِعَةِ الَّتِي كَانَتْ بِهِمْ، لا أَنَّهُمَا لا يَجُوزُ اسْتِعْمَالُهُمَا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے اموال اپنے پاس رکھو انہیں عمریٰ کے طور پر نہ دو کیونکہ جس شخص کو عمریٰ کے طور پر کوئی چیز دی جائے وہ اس کی زندگی میں اس کی ملکیت ہو گی اور اس کے مرنے کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گی۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نذر ماننے اور عمریٰ اور رقبیٰ کے طور پر کوئی چیز دینے سے منع کیا ہے جس کی ایک متعین علت ہے اور وہ یہ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے اموال ان کے پاس رہنے دینا چاہتے تھے۔ اس سے یہ مراد نہیں ہے: ان تین چیزوں پر عمل کرنا جائز نہیں ہے جب کہ وہ فرمانبرداری کے کاموں میں ہوں معصیت کے طور پر نہ ہوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے مدینہ منورہ میں رہائش اختیار کی تھی۔ وہاں ان کے پاس کوئی زمین نہیں تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے اس بات کو ناپسندیدہ قرار دیا کہ وہ رقبیٰ یا عمریٰ کے طور پر کوئی چیز دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ چاہتے تھے کہ ان کے اموال ان کے پاس باقی رہیں کیونکہ انہیں ان کی ضرورت تھی، اس سے یہ مراد نہیں ہے: ان دونوں چیزوں پر عمل کرنا جائز ہی نہیں ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقبى والعمرى/حدیث: 5141]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2626، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1625، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1060، 1063، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5127، 5128، 5129، 5136، 5140، 5141، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3730، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3556، 3558، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1351، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2383، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12092، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9677، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1293» «رقم طبعة با وزير 5119»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الإرواء» (1607): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11974
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِيُّ، أنبأ أَبُو الْأَحْرَزِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ جَمِيلٍ الْأَزْدِيُّ بِطُوسَ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي خَيْثَمَةَ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ، ثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: كَانَتِ الْأَنْصَارُ يُعْمِرُونَ الْمُهَاجِرِينَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمْسِكُوا أَمْوَالَكُمْ لَا تُعْمِرُوهَا؛ فَإِنَّهُ مَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا حَيَاتَهُ، فَإِنَّهُ لِوَرَثَتِهِ إِذَا مَاتَ" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ بْنِ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْوَارِثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: انصار مہاجرین کو عمریٰ کے طور پر چیز دیتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اموال کو روکو، عمریٰ کے طور پر نہ دیا کرو۔ جسے کوئی چیز دی گئی وہ اسی کی ہے، اس کی زندگی میں بھی اور اس کی وفات کے بعد اس کے ورثاء کی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11974]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں