الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
حدیث نمبر: 15208
حَدَّثَنَا رَوْحٌ , حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ , أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ , يَقُولُ: وَلَا أَدْرِي بِكَمْ رَمَى الْجَمْرَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی کنکریاں ماری ہیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15208]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، انظر لزاما: 14832
ترقیم عبدالباقی: 1299 ترقیم شاملہ: -- 3140
وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ ، وَعَبْدُ بْنُ حميد ، قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ ".
ابوزبیر نے خبر دی کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ بیان کر رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ نے جمرہ عقبہ کو اتنی بڑی کنکریاں ماریں جتنی چٹکی (دو انگلیوں) سے ماری جانے والی کنکریاں ہوتی ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3140]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جمرہ چٹکی سے پھینکے جانے والی کنکری سے مارتے دیکھا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3140]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1299
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1299 ترقیم شاملہ: -- 3141
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، وَابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: " رَمَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى، وَأَمَّا بَعْدُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ "،
ابوخالد احمر اور ابن ادریس نے ابن جریج سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوزبیر سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن چاشت کے وقت جمرہ (عقبہ) کو کنکریاں ماریں اور اس کے بعد (کے دنوں میں تمام جمروں کو) اس وقت جب سورج ڈھل گیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3141]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن جمرہ عقبہ پر کنکریاں چاشت کے وقت ماریں، اور بعد کے دنوں میں سورج ڈھلنے کے بعد۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3141]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1299
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 14177
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْحَرْبُ خَدْعَةٌ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنگ تو چال اور دھوکے کا نام ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14177]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 3030، م: 1739
حدیث نمبر: 14832
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ:" لَا أَدْرِي بِكَمْ رَمَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی کنکر یاں ماری تھیں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14832]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، وقد صرح أبو الزبير بالتحديث فيما سيأتي برقم: 15208، ومتنه غريب، وقد صح عن جابر فى حديثه الطويل عند مسلم: 1218 أن النبى رمي بسبع حصيات
ترقیم العلمیہ : 2645 ترقیم الرسالہ : -- 2682
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، وابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ح وَثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى، فَأَمَّا بَعْدَ ذَلِكَ فَعِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ" . وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ:" رَمَى جَمْرَةِ الْعَقَبَةِ، يَوْمَ النَّحْرِ ضُحًى، فَأَمَّا بَعْدَهُ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات یاد ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن چاشت کے وقت جمرہ کو کنکریاں ماریں، پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورج کے زوال کے وقت اس کو کنکریاں ماریں۔ ابن ابوشیبہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن چاشت کے وقت جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں اور اس کے بعد (کے دنوں میں) اس وقت ماریں، جب سورج ڈھل گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحج/حدیث: 2682]
ترقیم العلمیہ: 2645
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1557، 1568، 1570، 1651، 1785، 2505، 4352، 7230، 7367، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1213، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 755، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 817، 856، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1008، 1074، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2533، 2577، 2578، 2579، 2580، 2598، 2599، 2600، 2601، 2602، 2603، 2604، 2605، 2606، 2614، 2615، 2616، 2682، 2683، 2696، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11942»
حدیث نمبر: 4504
عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ: وَلَا أَدْرِي بِكَمْ رَمَى الْجَمْرَةَ
۔ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ آپ نے جمرہ کو کتنی کنکریاں ماریں تھیں۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4504]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15208 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15278»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
حدیث نمبر: 9536
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِيُّ، ثنا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ:" رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَى الْجَمْرَةَ بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ وَغَيْرِهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جمرہ پر چھوٹی کنکریاں مارتے دیکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9536]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 9546
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَمْرٍو الْمُقْرِئُ، وَأَبُو بَكْرٍ الْوَرَّاقُ قَالَا: أنبأ الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا: ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرٍ فِي حَجِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" ثُمَّ سَلَكَ الطَّرِيقَ الْوُسْطَى الَّتِي تُخْرِجُكَ عَلَى الْجَمْرَةِ الْكُبْرَى حَتَّى أَتَى الْجَمْرَةَ الَّتِي عِنْدَ الْمَسْجِدِ، فَرَمَى بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ مِنْهَا مِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ رَمَى مِنْ بَطْنِ الْوَادِي، ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَى النَّحْرِ"، رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں فرماتے ہیں کہ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے راستے پر چلے جو کہ جمرہ کبریٰ کی طرف جا نکلتا ہے، حتیٰ کہ اس جمرہ کے پاس آئے جو مسجد کے قریب ہے تو سات کنکریاں ماریں، ان میں سے ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہی، یہ کنکریاں خذف کی طرح چھوٹی چھوٹی تھیں، اور وادی کے درمیان کھڑے ہو کر رمی کی، پھر قربانی کی جگہ کی طرف واپس آگئے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9546]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح