🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
253. حَدِيثُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 15975 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 15975
مصنف ابن ابی شیبہ: 39617، 40724
الفتح الربانی: 12352
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10445
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 473
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15975
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ سِيَاهٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ أَبَا وَائِلٍ فِي مَسْجِدِ أَهْلِهِ أَسْأَلُهُ عَنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ قَتَلَهُمْ عَلِيٌّ بِالنَّهْرَوَانِ، فَِيمَا اسْتَجَابُوا لَهُ، وَفِيمَا فَارَقُوهُ، وَفِيمَا اسْتَحَلَّ قِتَالَهُمْ، قَالَ: كُنَّا بِصِفِّينَ، فَلَمَّا اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ بِأَهْلِ الشَّامِ، اعْتَصَمُوا بِتَلٍّ، فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ لِمُعَاوِيَةَ: أَرْسِلْ إِلَى عَلِيٍّ بِمُصْحَفٍ، وَادْعُهُ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ، فَإِنَّهُ لَنْ يَأْبَى عَلَيْكَ , فَجَاءَ بِهِ رَجُلٌ، فَقَالَ: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ يُدْعَوْنَ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَهُمْ مُعْرِضُونَ , فَقَالَ عَلِيٌّ: نَعَمْ، أَنَا أَوْلَى بِذَلِكَ، بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ. قَالَ: فجاءته الخوارج وَنَحْنُ نَدْعُوهُمْ يَوْمَئِذٍ: الْقُرَّاءَ، وَسُيُوفُهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، مَا نَنْتَظِرُ بِهَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ عَلَى التَّلِّ؟ أَلَا نَمْشِي إِلَيْهِمْ بِسُيُوفِنَا حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ فَتَكَلَّمَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ، فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ يَعْنِي الصُّلْحَ الَّذِي كَانَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ وَلَوْ نَرَى قِتَالًا لَقَاتَلْنَا، فَجَاءَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ؟ أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ:" بَلَى"، قَالَ: فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ فَقَالَ:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَلَنْ يُضَيِّعَنِي أَبَدًا"، قَالَ: فَرَجَعَ وَهُوَ مُتَغَيِّظٌ , فَلَمْ يَصْبِرْ حَتَّى أَتَى أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ؟ أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ: بَلَى , قَالَ: فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ فَقَالَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، إِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللَّهُ أَبَدًا , قَالَ: فَنَزَلَتْ سُورَةُ الْفَتْحِ، قَالَ: فَأَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُمَرَ، فَأَقْرَأَهَا إِيَّاهُ , قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَفَتْحٌ هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ".
حبیب بن ابی ثابت کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ابو وائل کے پاس ان کے گھر کی مسجد میں آیا تاکہ ان سے ان لوگوں کے متعلق پوچھ سکوں جنہیں سیدنا علی نے نہروان کے مقام پر قتل کیا تھا انہوں نے سیدنا علی کی کون سی بات مانی کس میں اختلاف کیا۔ اور سیدنا علی نے کس بناء پر ان سے قتال کو جائز سمجھا وہ کہنے لگے کہ ہم لوگ صفین میں تھے جب اہل شام کے مقتولین کی تعداد زیادہ بڑھنے لگی تو وہ ایک ٹیلے پر چڑھ گئے اور سیدنا عمرو بن عاص نے سیدنا امیر معاویہ سے کہا کہ آپ سیدنا علی کے پاس قرآن کر یم کا ایک نسخہ بھیجیے اور انہیں کتاب اللہ کی دعوت دیجیے وہ آپ کی بات سے کسی صورت انکار نہیں کر یں گے۔ چنانچہ سیدنا علی کے پاس ایک آدمی یہ پیغام لے کر آیا اور کہنے لگا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان کتاب اللہ ثالث ہے اور یہ آیت پڑھی کیا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا کچھ حصہ دیا گیا انہیں کتاب اللہ کی طرف دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے پھر ان میں سے ایک فریق اعراض کرتے ہوئے منہ پھیر لیتا ہے سیدنا علی نے فرمایا: ہاں! میں اس کا زیادہ حق دار ہوں ہمارے اور تمہارے درمیان کتاب اللہ ثالث ہے اس کے بعد خوارج جنہیں ہم اس وقت قراء کہتے تھے سیدنا علی کے پاس اپنے کندھوں پر تلواریں لٹکائے ہوئے آئے اور کہنے لگے کہ اے امیر المومنین یہ لوگ جو ٹیلے پر ہیں ان کے متعلق ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں کیا ہم ان پر اپنی تلواریں لے کر حملہ نہ کر دے یہاں تک کہ اللہ ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دے۔ اس پر سیدنا سہل بن حنیف بولے اور کہنے لگے اے لوگو اپنے آپ کو ہمیشہ صحیح مت سمجھا کر و ہم نے حدیبیہ کا وہ دن بھی دیکھا ہے جس میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور مشرکین کے درمیان صلح ہوئی تھی اگر ہم جنگ کرنا چاہتے تو کر سکتے تھے اسی دوران سیدنا عمر بارگاہ رسالت میں حاضر ہوئے اور کہنے لگے یا رسول اللہ! کیا ہم حق پر ہیں اور وہ باطل پر نہیں ہیں کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں وہ کہنے لگے کہ پھر ہم اپنے دین کے معاملے میں دب کر صلح کیوں کر یں اور اسی طرح واپس لوٹ جائیں کہ اللہ نے ابھی تک ہمارے اور ان کے درمیان کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن خطاب میں اللہ کا پیغمبر ہوں وہ مجھے کبھی بھی ضائع نہیں کر ے گا۔ سیدنا عمر اسی طرح غصے کی حالت میں واپس چلے گئے اور ان سے صبر نہ ہو سکا وہ سیدنا ابوبکر کے پاس پہنچے اور ان سے بھی یہی سوال و جواب ہوئے سیدنا صدیق اکبر نے فرمایا: وہ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ انہیں کبھی بھی ضائع نہیں کر ے گا اس کے بعد سورت فتح نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سیدنا عمر کے پاس بھیجا اور انہیں یہ سورت پڑھ کر سنائی سیدنا عمر کہنے لگے یا رسول اللہ! کیا یہ فتح ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15975]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4844، م: 1785
ترقیم عوامۃ: 38002 ترقیم الشثری: -- 39617
حدثنا عبد الله بن نمير قال حدثنا عبد العزيز بن سياه قال حدثنا حبيب بن ابي ثابت عن ابي وائل عن سهل بن حنيف قال: لقد كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم لو نرى قتالا لقاتلنا، وذلك في الصلح الذي كان بين رسول الله صلى الله عليه وسلم وبين المشركين، فجاء عمر بن الخطاب فاتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله، السنا على حق وهم على باطل؟ قال: بلى قال: اليس قتلانا في الجنة وقتلاهم في النار؟ قال: بلى، قال: ففيم نعطي الدنية ونرجع ولما يحكم الله بيننا وبينهم؟ قال: يا ابن الخطاب، إني رسول الله ولن يضيعني الله ابدا.
قال: فانطلق عمر ولم يصبر متغيظا حتى اتى ابا بكر فقال: يا ابا بكر، السنا على حق وهم على باطل؟ قال: بلى، قال: اليس قتلانا في الجنة وقتلاهم في النار؟ قال: بلى، قال: فعلام نعطي الدنية في ديننا ونرجع ولما يحكم الله بيننا وبينهم؟ قال: يا ابن الخطاب، إنه رسول الله ولن يضيعه الله ابدا، قال: فنزل القرآن على رسول الله صلى الله عليه وسلم بالفتح، فارسل إلى عمر فاقراه إياه فقال: يا رسول الله، او فتح هو؟ قال: نعم، فطابت نفسه ورجع.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أخبرنا).
(٢) في [ع]: (سهيل).
(٣) سقط من: [أ، ب، ع].
(٤) في [س]: (رسول اللَّه).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٦) في [جـ]: (فعابت)، وفي [أ]: (فعاتب).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨٢، ٤٨٤٤)، ومسلم (١٧٨٥).

حضرت سہل بن حنیف سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ اگر ہماری رائے قتال کی ہوجاتی تو ہم قتال کرتے۔ یہ اس صلح کے دوران کی بات ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مشرکین کے درمیان ہوئی تھی۔ حضرت عمر بن خطاب آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا ہم لوگ حق پر نہیں ہیں اور وہ لوگ باطل پر نہیں ہیں؟ ّ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیوں نہیں! پھر حضرت عمر نے پوچھا۔ کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیوں نہیں! حضرت عمر نے عرض کیا۔ پھر ہم ایسی گھٹیا بات کہہ کر کیوں لوٹ رہے ہیں؟ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہیں کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خطاب کے بیٹے! میں اللہ کا رسول ہوں۔ اللہ تعالیٰ مجھے ہرگز ضائع نہیں کریں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر حضرت عمر کو صبر نہ آیا اور وہ غصہ کی حالت میں چل دیئے اور حضرت ابوبکر کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا۔ اے ابوبکر! کیا ہم لوگ حق پر اور وہ لوگ باطل پر نہیں ہیں؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا: کیوں نہیں! حضرت عمر نے پوچھا۔ کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں جائیں گے؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا: کیوں نہیں۔ حضرت عمر نے کہا۔ پھر ہم اپنے دین کے متعلق ایسی گھٹیا بات کہہ کر کیوں جا رہے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے ابھی تک ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ نہیں کیا؟ حضرت ابوبکر نے کہا۔ خطاب کے بیٹے! وہ خدا کے رسول ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کو کبھی ضائع نہیں کریں گے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فتح (کے وعدہ کے) ساتھ قرآن نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر کی طرف آدمی بھیجا اور (بلا کر) انہیں یہ قرآن پڑھایا۔ حضرت عمر نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا یہ فتح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! اس پر حضرت عمر کا دل خوش ہوگیا اور وہ لوٹ گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39617]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3181، 3182، 4189، 4844، 7308، (9/100) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1785، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11440، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2969، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18880، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16221، 16222، والحميدي فى «مسنده» برقم: 408، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 473، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40678، 40723، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5036، 5037، 5038، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5599، 5600، 5598، 5601، 5602، 5605، 5603، 5604، والطبراني فى «الصغير» برقم: 775، ترقيم محمد عوامة: 38002»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 39069 ترقیم الشثری: -- 40724
حدثنا ابن نمير قال: حدثنا عبد العزيز بن سياه قال: حدثنا حبيب بن ابي ثابت ، عن ابي وائل قال: اتيته فسالته عن هؤلاء القوم الذين قتلهم علي، قال: قلت: فيم فارقوه؟ وفيم استحلوه؟ وفيم دعاهم؟ وفيم فارقوه ثم استحل دماءهم؟ قال: إنه لما استحر القتل في اهل الشام بصفين اعتصم معاوية واصحابه بجبل، فقال عمرو بن العاص: ارسل إلى علي بالمصحف، فلا والله لا يرده عليك، قال: فجاء به رجل يحمله ينادي: بيننا وبينكم كتاب الله الم تر إلى الذين اوتوا نصيبا من الكتاب يدعون إلى كتاب الله ليحكم بينهم ثم يتولى فريق منهم وهم معرضون قال: فقال علي: نعم، بيننا وبينكم كتاب الله، انا اولى به منكم.
[2 ] - قال: فجاءت الخوارج وكنا نسميهم يومئذ: القراء، قال: فجاؤوا باسيافهم على عواتقهم فقالوا: يا امير المؤمنين! الا نمشي إلى هؤلاء القوم حتى يحكم الله بيننا وبينهم؟ فقام سهل بن حنيف فقال: ايها الناس! اتهموا انفسكم، لقد كنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الحديبية ولو نرى قتالا لقاتلنا، وذلك في الصلح الذي كان بين رسول الله صلى الله عليه وسلم وبين المشركين، فجاء عمر فاتى رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: يا رسول الله! السنا على حق وهم على باطل؟ قال: بلى. قال: اليس قتلانا في الجنة وقتلاهم في النار؟ قال: بلى. قال: ففيم نعطي الدنية في ديننا ونرجع ولما يحكم الله بيننا وبينهم؟ فقال: يا ابن الخطاب! إني رسول الله، ولن يضيعني الله ابدا.
[3 ] - قال: فانطلق عمر - ولم يصبر -متغيظا حتى اتى ابا بكر فقال: يا ابا بكر! السنا على حق وهم على باطل؟ فقال: بلى. قال: اليس قتلانا في الجنة، وقتلاهم في النار؟ قال: بلى. قال: فعلام نعطي الدنية في ديننا ونرجع ولما يحكم الله بيننا وبينهم؟ فقال: يا ابن الخطاب! إنه رسول الله، ولن يضيعه الله ابدا.
[4 ] - قال: فنزل القرآن على محمد صلى الله عليه وسلم بالفتح، فارسل إلى عمر فاقراه إياه، فقال: يا رسول الله! اوفتح هو؟ قال: نعم. فطابت نفسه ورجع.
[5 ] - فقال علي: ايها الناس! إن هذا فتح، فقبل علي القضية ورجع، ورجع الناس.
[6 ] - ثم إنهم خرجوا بحروراء اولئك العصابة من الخوارج بضعة عشر الفا، فارسل إليهم يناشدهم الله، فابوا عليه، فاتاهم صعصعة بن صوحان فناشدهم الله وقال: علام تقاتلون خليفتكم؟ قالوا: نخاف الفتنة، قال: فلا تعجلوا ضلالة العام مخافة فتنة عام قابل، فرجعوا فقالوا: نسير على ناحيتنا، [فإن عليا] قبل القضية، قاتلنا على ما قاتلناهم يوم صفين، وإن نقضها قاتلنا معه.
[7 ] - فساروا حتى بلغوا النهروان، فافترقت منهم فرقة، فجعلوا يهدون الناس قتلا، فقال اصحابهم: ويلكم ما على هذا فارقنا عليا، فبلغ عليا امرهم، فقام فخطب الناس فقال: ما ترون؟ اتسيرون إلى اهل الشام، ام ترجعون إلى هؤلاء الذين خلفوا إلى ذراريكم؟ فقالوا: لا، بل نرجع إليهم، فذكر امرهم فحدث عنهم ما قال فيهم رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن فرقة تخرج عند اختلاف [من] الناس، تقتلهم اقرب الطائفتين بالحق، علامتهم رجل فيهم يده كثدي المراة.
[8 ] - فساروا حتى التقوا بالنهروان، فاقتتلوا قتالا شديدا، فجعلت خيل علي لا تقوم لهم، فقام علي فقال: ايها الناس إن كنتم إنما تقاتلون لي فوالله ما عندي ما اجزيكم به، وإن كنتم إنما تقاتلون لله فلا يكن هذا قتالكم، فحمل الناس حملة واحدة [شديدة] ، فانجلت الخيل عنهم وهم مكبون على وجوههم، فقال علي: اطلبوا الرجل فيهم، قال: فطلب الناس فلم يجدوه حتى قال بعضهم: غرنا ابن ابي طالب من إخواننا حتى قتلناهم! فدمعت عين علي، قال: فدعا بدابته فركبها فانطلق حتى اتى وهدة فيها قتلى، بعضهم على بعض، فجعل يجر بارجلهم حتى وجد الرجل تحتهم فاجتروه، فقال علي: الله اكبر، وفرح الناس ورجعوا، وقال علي: لا اغزو العام، ورجع إلى الكوفة وقتل، واستخلف حسن فسار بسيرة ابيه، ثم بعث بالبيعة إلى معاوية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (ساه).
(٢) في [أ، ب]: (نعم).
(٣) في [ب، هـ]: (فيما).
(٤) في [أ، ب]: (استحللوه له)، وفي [جـ، ع]: (استحالوا له)، وفي [س]: (استحلوا الدم)، وفي [هـ]: (استجابوا له).
(٥) في [ب، هـ]: (فيما).
(٦) في [ع]: (فيما).
(٧) في [س]: (استحق).
(٨) في [ب]: (استجر)، وفي [ع]: (استحق).
(٩) في [س]: (بحمل).
(١٠) في [أ، ب، س، ع]: (العاصي).
(١١) سقط من: [س].
(١٢) في [س]: بياض.
(١٣) في [ع]: (يومئذ نسميهم).
(١٤) في [س]: (بأشيانهم).
(١٥) في [ع]: زيادة (أعناقهم).
(١٦) في [ع]: (الأ).
(١٧) في [ع]: (لو).
(١٨) سقط من: [ع].
(١٩) سقط من: [أ، ب].
(٢٠) في [ع]: (الدية).
(٢١) سقط من: [جـ].
(٢٢) في [ع]: (ليس).
(٢٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٢٤) سقط من: [ع].
(٢٥) في [ع]: (غام).
(٢٦) في [ع]: زيادة (قال).
(٢٧) في [هـ]: (فقاتلوا).
(٢٨) في [ع]: (علي).
(٢٩) في [أ، ب، جـ، ع]: زيادة (قاتلنا على ما).
(٣٠) في [ع]: (على ما هذا).
(٣١) في [ع]: (علي).
(٣٢) في [ع]: (علي).
(٣٣) في [ع]: (ما).
(٣٤) في [ع]: (لما).
(٣٥) في [ع]: زيادة (من).
(٣٦) في [أ، ب]: (يقوم).
(٣٧) في [ع]: (قاتلناهم).
(٣٨) في [أ، ب، ط، هـ]: (فأخبروه).
(٣٩) في [ع]: (حسنًا).
(٤٠) في [أ، ب، هـ]: (فساروا).
(٤١) سقط من: [هـ].
(٤٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٨٢، ٤٨٤٤)، ومسلم (١٧٨٥)، وأحمد ٣/ ٤٨٥ (١٥٩٧٥)، والنسائي (١١٥٠٤)، وأبو يعلى (٤٧٤)، وإسحاق كما في المطالب العالية (٤٤٣٩).

حضرت حبیب بن ابی ثابت فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابو وائل کے پاس آیا اور میں نے ان سے اس قوم کے بارے میں سوال کیا جن سے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قتال کیا تھا۔ میں نے کہا کہ انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو کیوں چھوڑا؟ ان کے خون کو حلال کیوں سمجھا؟ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انہیں کس چیز کی دعوت دی تھی؟ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان کے خون کو کس بنا پر حلال قرار دیا؟ انہوں نے فرمایا کہ جب صفین کے مقام پر اہل شام میں قتل زور پکڑ گیا تو حضرت معاویہ اور ان کے ساتھیوں نے ایک پہاڑ کو ٹھکانہ بنایا۔ حضرت عمرو بن عاص نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف مصحف بھیجو، خدا کی قسم! وہ اس کا انکار نہیں کریں گے۔ پس ایک آدمی مصحف لایا اور وہ یہ اعلان کررہا تھا کہ ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہے { أَلَمْ تَرَ إِلَی الَّذِینَ أُوتُوا نَصِیبًا مِنَ الْکِتَابِ یُدْعَوْنَ إِلَی کِتَابِ اللہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَہُمْ ثُمَّ یَتَوَلَّی فَرِیقٌ مِنْہُمْ وَہُمْ مُعْرِضُونَ } اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہاں، ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہے اور میں اس پر عمل کرنے کا تم سے زیادہ پابند ہوں۔ (٢) پھر خوارج آئے اور ان دنوں ہم انہیں ”قرائ“ کہا کرتے تھے۔ وہ اپنی تلواروں کو کندھے پر لٹکا کر لائے اور کہنے لگے اے امیر المؤمنین! کیا ہم ان لوگوں کی طرف پیش قدمی نہ کریں کہ اللہ ان کے اور ہمارے درمیان فیصلہ فرما دے۔ اس پر حضرت سہل بن حنیف نے فرمایا کہ اے لوگو! اپنے نفوس کی مذمت کرو، ہم حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ اگر ہم قتال کو مستحسن سمجھتے تو قتال کرتے۔ یہ وہ صلح کا معاہدہ تھا جو مشرکین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان ہوا تھا۔ اس موقع پر حضرت عمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیوں نہیں۔ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ پھر ہم اپنے دین میں ذلت کو کیوں قبول کریں، اور واپس لوٹ جائیں جبکہ اللہ نے ان کے اور ہمارے درمیان فیصلہ نہیں فرمایا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابن خطاب! میں اللہ کا رسول ہوں، اللہ مجھے ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ (٣) پھر حضرت عمر غصے کی حالت میں حضرت ابوبکر کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا کہ اے ابوبکر! کیا ہم حق پر اور ہمارا دشمن باطل پر نہیں ہے؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا کیوں نہیں۔ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے؟ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ ایسا ہی ہے۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ پھر ہم اپنے دین میں ذلت کو کیوں قبول کریں، اور واپس لوٹ جائیں جبکہ اللہ نے ان کے اور ہمارے درمیان فیصلہ نہیں فرمایا ہے۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا کہ اے ابن خطاب! وہ اللہ کے رسول ہوں، اللہ انہیں ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ (٤) پھر اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سورة الفتح کو نازل کیا، آپ نے کسی کو بھیج کو حضرت عمر کو بلایا اور ان کے سامنے اس سورت کی تلاوت فرمائی۔ حضرت عمر نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! کیا یہ فتح ہے؟ آپ نے فرمایا جی ہاں۔ پھر وہ خوش ہوگئے اور واپس چلے گئے۔ (٥) اس کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے لوگو! یہ فتح ہے۔ پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس فیصلے کو قبول فرمالیا اور واپس چلے گئے اور لوگ بھی واپس چلے گئے۔ (٦) حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اس فیصلے کو قبول کرنے کے بعد خوارج کے دس ہزار سے زیادہ لوگ حروراء چلے گئے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے انہیں اللہ کا واسطہ دے کر واپس آنے کو کہا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ پھر ان کے پاس صعصعہ بن صوحان آئے اور اللہ کا واسطہ دیا اور ان سے پوچھا کہ تم کس بنیاد پر اپنے خلیفہ سے قتال کرو گے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں فتنہ کا خوف ہے۔ اس نے کہا کہ آنے والے سال کے فتنے کے خوف سے اس سال کی گمراہی میں جلدی مت کرو۔ وہ واپس چلے گئے اور انہوں نے کہا کہ ہم اپنے علاقے میں جارہے ہیں۔ اگر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فیصلے کو قبول کرلیا تو ہم ان سے اسی طرح قتال کریں گے جس طرح صفین کے دن قتال کیا تھا اور اگر وہ اس فیصلے کو توڑ دیں تو ہم ان کے ساتھ مل کر قتال کریں گے۔ (٧) پھر وہ لوگ چلے اور جب وہ نہروان پہنچے تو ایک جماعت ان سے الگ ہوگئی اور لوگوں کو قتل کرنے لگی۔ ان کے ساتھیوں نے کہا کہ تمہارا ناس ہو کیا ہم نے اس بات پر حضرت علی رضی اللہ عنہ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ان کی یہ خبر پہنچی تو آپ نے لوگوں میں کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرمایا اور اس میں فرمایا کہ تم کیا دیکھتے ہو؟ کیا تم شام کی طرف جارہے ہو یا تم ان لوگوں کی طرف واپس لوٹو گے جو تمہارے پیچھے تمہاری اولاد کی طرف بڑھے ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں، بلکہ ہم ان کی طرف لوٹیں گے۔ پھر آپ نے ان کا معاملہ ذکر کیا اور ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمان بیان کیا کہ لوگوں کے اختلاف کے وقت ایک فرقہ نکلے گا، دونوں گروہوں میں سے حق کے زیادہ قریب گروہ انہیں قتل کرے گا، ان کی علامت ان میں ایک آدمی ہے جس کا ہاتھ عورت کے پستان کی طرح ہے۔ پھر وہ چلے یہاں تک کہ نہروان میں ان کا آمنا سامنا ہوا اور سخت لڑائی ہوئی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے گھڑ سوار ان کے سامنے ٹھہر نہ سکے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اے لوگو! اگر تم صرف میرے لئے لڑ رہے ہو تو خدا کی قسم! میرے پاس کچھ نہیں جس سے میں تمہیں بدلہ دوں، اور اگر تم صرف اللہ کے لئے لڑ رہے ہو تو تمہاری لڑائی ایسی نہیں ہونی چاہئے۔ پھر لوگوں نے یکبارگی حملہ کیا، گھوڑے ان سے ہٹے تو وہ منہ کے بل پڑے ہوئے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ان میں اس آدمی کو تلاش کرو۔ لوگوں نے تلاش کیا لیکن وہ نہ ملا یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ابن ابی طالب نے ہمیں ہمارے بھائیوں کے بارے میں دھوکا دیا یہاں تک کہ ہم نے انہیں قتل کردیا۔ اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ آپ نے اپنی سواری منگوائی اور اس پر سوار ہوکر چلے یہاں تک کہ ایک گڑھے کے پاس پہنچے جس میں مقتولین ایک دوسرے کے اوپر پڑے تھے۔ آپ ان کے پاؤں کھینچنے لگے یہاں تک کہ اس آدمی کو ان کے نیچے پالیا، پھر لوگوں نے اسے باہر گھسیٹ لیا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اللہ اکبر کہا، لوگ خوش ہوئے اور واپس لوٹے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اس سال جنگ نہیں کروں گا، اور آپ کوفہ واپس آگئے اور شہید کردیئے گئے۔ حضرت حسن رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے تو انہوں نے اپنے والد کا طریقہ اختیار کیا، پھر حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف بیعت بھیج دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40724]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3181، 3182، 4189، 4844، 7308، (9/100) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1785، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11440، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2969، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18880، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16221، 16222، والحميدي فى «مسنده» برقم: 408، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 473، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39616، 40678، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5036، 5037، 5038، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5599، 5600، 5598، 5601، 5602، 5605، 5603، 5604، والطبراني فى «الصغير» برقم: 775، ترقيم محمد عوامة: 39069»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12352
عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ قَالَ أَتَيْتُ أَبَا وَائِلٍ فِي مَسْجِدِ أَهْلِهِ أَسْأَلُهُ عَنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ قَتَلَهُمْ عَلِيٌّ بِالنَّهْرَوَانِ فِيمَا اسْتَجَابُوا لَهُ وَفِيمَا فَارَقُوهُ وَفِيمَا اسْتَحَلَّ قِتَالَهُمْ قَالَ كُنَّا بِصِفِّينَ فَلَمَّا اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ بِأَهْلِ الشَّامِ اعْتَصَمُوا بِتَلٍّ فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ لِمُعَاوِيَةَ أَرْسِلْ إِلَى عَلِيٍّ بِمُصْحَفٍ وَادْعُهُ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ فَإِنَّهُ لَنْ يَأْبَى عَلَيْكَ فَجَاءَ بِهِ رَجُلٌ فَقَالَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ {أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ يُدْعَوْنَ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ يَتَوَلَّى فَرِيقٌ مِنْهُمْ وَهُمْ مُعْرِضُونَ} [آل عمران: 23] فَقَالَ عَلِيٌّ نَعَمْ أَنَا أَوْلَى بِذَلِكَ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ قَالَ فَجَاءَتْهُ الْخَوَارِجُ وَنَحْنُ نَدْعُوهُمْ يَوْمَئِذٍ الْقُرَّاءَ وَسُيُوفُهُمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ فَقَالُوا يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا نَنْتَظِرُ بِهَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ عَلَى التَّلِّ أَلَا نَمْشِي إِلَيْهِمْ بِسُيُوفِنَا حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَتَكَلَّمَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ فَقَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ فَلَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ يَعْنِي الصُّلْحَ الَّذِي كَانَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ وَلَوْ نَرَى قِتَالًا لَقَاتَلْنَا فَجَاءَ عُمَرُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ قَالَ ”بَلَى“ قَالَ فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَقَالَ ”يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَنِي أَبَدًا“ قَالَ فَرَجَعَ وَهُوَ مُتَغَيِّظٌ فَلَمْ يَصْبِرْ حَتَّى أَتَى أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ قَالَ بَلَى قَالَ فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَقَالَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللَّهُ أَبَدًا قَالَ فَنَزَلَتْ سُورَةُ الْفَتْحِ قَالَ فَأَرْسَلَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُمَرَ فَأَقْرَأَهَا إِيَّاهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَفَتْحٌ هُوَ قَالَ ”نَعَمْ“
حبیب بن ابی ثابت سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا ابو وائل کے ہاں ان کی مسجد میں حاضر ہوا، میں ان سے ان لوگوں کی بابت دریافت کرنا چاہتا تھا جن کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نہروان کے مقام پر قتل کیا تھا، کہ لوگوں نے کیونکر ان کی بات مانی اور نہ ماننے والوں نے کیونکر ان کی بات نہ مانی اور سیدنا علی نے رضی اللہ عنہ کیونکر ان کوقتل کرنا حلال سمجھا؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ صفین کے مقام پر موجود تھے، جب اہل شام کے ساتھ گھمسان کی لڑائی ہونے لگی، تو انہوں نے ٹیلے کی طرف پناہ لی، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ علی رضی اللہ عنہ کی طرف مصحف بھیجیں اور انہیں کتاب اللہ کے فیصلہ پر آنے کی دعوت دیں، وہ اس بات کو قبول کرنے سے انکار نہیں کریں گے، تو ایک آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں قرآن لے کر آیا اور اس نے کہاہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب کافی ہے، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ اُوْتُوْا نَصِیْبًا مِّنَ الْکِتٰبِ یُدْعَوْنَ اِلٰی کِتٰبِ اللّٰہِ لِیَحْکُمَ بَیْنَھُمْ ثُمَّ یَتَوَلّٰی فَرِیْقٌ مِّنْھُمْ وَھُمْ مُّعْرِضُوْنَ} … ٍٍِْْ بھلا آپ نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جن کو اللہ کی کتاب میں سے حصہ دیا گیا اور انہیں اللہ کی کتاب کی طرف بلایا جاتا ہے تاکہ وہ کتاب ان لوگوں کے مابین ہونے والے تنازعات کا فیصلہ کردے تو ان میں سے ایک فریق کج ادائی کے ساتھ منہ موڑ جاتا ہے۔ یہ سن کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا:ٹھیک ہے، میں اس بات کا زیادہ مستحق ہوں، ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب حاکم ہے، خارجی لوگ جنہیں ہم ان دنوں قراء کہا کرتے تھے، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، وہ اپنی تلواریں اپنے کندھوں پر لٹکائے ہوئے تھے، انہوں نے کہا: امیر المومنین! یہ لوگ جو ٹیلے کی طرف پناہ لیے ہوئے ہیں، ہم ان کی انتظارکیوں کر رہے ہیں؟ ہم کیوں نہ تلواریں تان کر ان کی طرف لڑنے کو نکلیں تاآنکہ اللہ ہمارے اور انکے درمیان فیصلہ کردے، یہ سن کر سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بولے، انہوں نے کہا: لوگو! اپنی رائے یا بات پر نظر ثانی کرو، میں نے دیکھا کہ صلح حدیبیہ کے دن جو صلح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مشرکین کے مابین ہوئی، اس روز اگر ہم لڑنا چاہتے تو لڑ سکتے تھے، صلح کی بات ہوئی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! کیا ہم حق پر اور وہ لوگ باطل پر نہیں؟ اور کیا ہمارے مقتول جنتی اور ان کے مقتول جہنمی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: پھر ہم اپنے دین کے بارے میں کمزوری کیوں دکھائیں؟ اورہم یوں واپس کیوں لوٹ جائیں، جب کہ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ہمارے اور ان کے مابین فیصلہ نہیں کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن خطاب! میں اللہ کا رسول ہوں اور اللہ مجھے کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصہ کے عالم میں واپس لوٹ آئے، ان سے صبر نہ ہو وہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہاں گئے اور کہا: اے ابو بکر! کیا ہم حق پر نہیں ہیں اور کیا وہ لوگ کفر پر نہیں ہیں؟ اور کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنمی نہیں؟ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی بالکل، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر ہم اپنے دین کے بارے میں اتنی کمزوری کیوں دکھائیں؟اور ہم یوں ہی واپس کیوں چلے جائیں؟ جب کہ ابھی تک اللہ تعالیٰ نے ہمارے اور ان کے مابین فیصلہ نہیں کیا؟ تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابن خطاب! وہ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا، سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد سورۂ فتح نازل ہوئی، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف بھیجا کہ جا کر انہیں سنا آؤ؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا اس صلح کا انجام فتح ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں۔ [الفتح الربانی/كتاب الخلافة والإمارة/حدیث: 12352]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 3182،4844، ومسلم: 1785، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15975 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16071»
وضاحت: فوائد: … دیکھیں حدیث نمبر (۱۲۸۲۲) اور اس کے بعد والی احادیث اور ابواب۔

الحكم على الحديث:
اخرجه البخاري: 3182
حدیث نمبر: 10445
وَعَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ:
سَأَلْتُهُ عَنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ قَتَلَهُمْ عَلِيٌّ. قَالَ: قُلْتُ: فِيمَ فَارَقُوهُ؟ وَفِيمَ اسْتَحَلُّوهُ؟ وَفِيمَ دَعَاهُمْ؟ وَبِمَ اسْتَحَلَّ دِمَاءَهُمْ؟ قَالَ: إِنَّهُ لَمَّا اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ فِي أَهْلِ الشَّامِ بِصِفِّينَ، اعْتَصَمَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ بِجَبَلٍ، فَقَالَ لَهُ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: أَرْسِلْ إِلَيْهِ بِالْمُصْحَفِ فَلَا وَاللَّهِ لَا نَرُدُّهُ عَلَيْكَ. قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ يَحْمِلُهُ يُنَادِي: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ، أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ... الْآيَةَ. قَالَ عَلِيٌّ: نَعَمْ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ، أَنَا أَوْلَى بِهِ مِنْكُمْ.
فَجَاءَتِ الْخَوَارِجُ، وَكُنَّا نُسَمِّيهِمْ يَوْمَئِذٍ الْقُرَّاءَ، وَجَاءُوا بِأَسْيَافِهِمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، فَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا نَمْشِي إِلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟. فَقَامَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ، لَقَدْ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ وَلَوْ نَرَى قِتَالًا قَاتَلْنَا، وَذَلِكَ فِي الصُّلْحِ الَّذِي كَانَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ، فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ؟ قَالَ:" بَلَى". قَالَ: أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ:" بَلَى". قَالَ: فَعَلَامَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا، وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ قَالَ:" يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَنِي أَبَدًا".
فَانْطَلَقَ عُمَرُ فَلَمْ يَصْبِرْ مُتَغَيِّظًا حَتَّى أَتَى أَبَا بَكْرٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ، وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ، وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ: بَلَى. قَالَ: فَعَلَامَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا، وَلَمَّا يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ قَالَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، إِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللَّهُ أَبَدًا.
قَالَ: فَنَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى مُحَمَّدٍ بِالْفَتْحِ، فَأَرْسَلَ إِلَى عُمَرَ، فَأَقْرَأَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَوَفَتْحٌ هُوَ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَطَابَتْ نَفْسُهُ وَرَجَعَ، وَرَجَعَ النَّاسُ، ثُمَّ إِنَّهُمْ خَرَجُوا بِحَرُورَاءَ - أُولَئِكَ الْعِصَابَةُ مِنَ الْخَوَارِجِ بِضْعَةَ عَشَرَ أَلْفًا - فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَلِيٌّ يَنْشُدُهُمُ اللَّهَ، فَأَبَوْا عَلَيْهِ. فَأَتَاهُمْ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ فَأَنْشَدَهُمْ، وَقَالَ: عَلَامَ تُقَاتِلُونَ خَلِيفَتَكُمْ؟ قَالُوا: مَخَافَةَ الْفِتْنَةِ. قَالَ: فَلَا تُعَجِّلُوا ضَلَالَةَ الْعَامِ مَخَافَةَ فِتْنَةِ عَامٍ قَابِلٍ. فَرَجَعُوا وَقَالُوا: نَسِيرُ عَلَى مَا جِئْنَا، فَإِنْ قَبِلَ عَلِيٌّ الْقَضِيَّةَ قَاتَلْنَا عَلَى مَا قَاتَلْنَا يَوْمَ صِفِّينَ، وَإِنْ نَقَضَهَا قَاتَلْنَا مَعَهُ. فَسَارُوا حَتَّى بَلَغُوا النَّهْرَوَانِ. فَافْتَرَقَتْ مِنْهُمْ فِرْقَةٌ، فَجَعَلُوا يَهْدُونَ النَّاسَ لَيْلًا، قَالَ أَصْحَابُهُمْ: وَيْلَكُمْ مَا عَلَى هَذَا فَارَقْنَا عَلِيًّا، فَبَلَغَ عَلِيًّا أَمْرُهُمْ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ: مَا تَرَوْنَ، نَسِيرُ إِلَى أَهْلِ الشَّامِ أَمْ نَرْجِعُ إِلَى هَؤُلَاءِ الَّذِينَ خُلِّفُوا إِلَى ذَرَارِيِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلْ نَرْجِعُ فَذَكَرَ أَمْرَهُمْ، فَحَدَّثَ عَنْهُمْ بِمَا قَالَ فِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" إِنَّ فَرِقَةً تَخْرُجُ عِنْدَ اخْتِلَافٍ مِنَ النَّاسِ، تَقْتُلُهُمْ أَقْرَبُ الطَّائِفَتَيْنِ إِلَى الْحَقِّ، عَلَامَتُهُمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ يَدُهُ كَثَدْيِ الْمَرْأَةِ".
فَسَارُوا حَتَّى الْتَقَوْا بِالنَّهْرَوَانِ، فَاقْتَتَلُوا قِتَالًا شَدِيدًا، فَجَعَلَتْ خَيْلُ عَلِيٍّ لَا تَقِفُ لَهُمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا تُقَاتِلُونَ لِي فَوَاللَّهِ مَا عِنْدِي مَا أَجْزِيكُمْ، وَإِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا تُقَاتِلُونَ لِلَّهِ، فَلَا يَكُونَنَّ هَذَا فِعَالَكُمْ، فَحَمَلَ النَّاسُ حَمْلَةً وَاحِدَةً، فَانْجَلَتِ الْخَيْلُ عَنْهُمْ وَهُمْ مُنْكَبُّونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ.
فَقَامَ عَلِيٌّ، فَقَالَ: اطْلُبُوا الرَّجُلَ الَّذِي فِيهِمْ، فَطَلَبَ النَّاسُ الرَّجُلَ فَلَمْ يَجِدُوهُ، حَتَّى قَالَ بَعْضُهُمْ: غَرَّنَا ابْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ إِخْوَانِنَا حَتَّى قَتَلْنَاهُمْ. قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنُ عَلِيٍّ، قَالَ: فَدَعَا بِدَابَّتِهِ فَرَكِبَهَا فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى وَهْدَةً فِيهَا قَتْلَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَجَعَلَ يَجُرُّ بِأَرْجُلِهِمْ حَتَّى وَجَدَ الرَّجُلَ تَحْتَهُمْ، فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: اللَّهُ أَكْبَرُ. وَفَرِحَ، وَفَرِحَ النَّاسُ وَرَجَعُوا. وَقَالَ عَلِيٌّ: لَا أَغْزُو الْعَامَ. وَرَجَعَ إِلَى الْكُوفَةِ، وَقُتِلَ رَحِمَهُ اللَّهُ، وَاسْتُخْلِفَ الْحَسَنُ، وَسَارَ سِيرَةَ أَبِيهِ، ثُمَّ بَعَثَ بِالْبَيْعَةِ إِلَى مُعَاوِيَةَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حبیب بن ابوثابت ابووائل کے بارے میں یہ بات ذکر کی ہے میں نے ان سے ان لوگوں کے بارے میں دریافت کیا: جنہیں، سیدنا علی رضی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا میں نے دریافت کیا: وہ لوگ کس وجہ سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے الگ ہوئے تھے کس وجہ سے انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خون کو حلال قرار دیا تھا، اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں کس بات کی دعوت دی تھی اور کس بنیاد پر ان کے خون کو حلال قرار دیا تھا، تو ابووائل نے بتایا: جب صفین کے مقام پر اہل شام کے ساتھ جنگ شدید ہو گئی اور سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے ایک پہاڑ کی پناہ لی تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف مصحف کو بھیجیں اللہ کی قسم ہم اس کے علاوہ کسی اور صورت میں نہیں بچ سکتے راوی بیان کرتے ہیں: تو ایک شخص قرآن مجید کو اٹھا کر آیا اور اس نے پکار کر کہا: ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب فیصلہ دے گی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب میں سے حصہ دیا گیا“۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ٹھیک ہے ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب فیصلہ کرے گی اور میں اس کی پیروی کرنے کا تم سے زیادہ حق رکھتا ہوں پھر خوارج آئے ہم انہیں قاری صاحبان کہا: کرتے تھے انہوں نے اپنی تلواریں اپنی گردنوں پر رکھی ہوئی تھیں انہوں نے کہا: اے امیر المؤمنین کیا ہم اس قوم کی طرف چل کر نہ جائیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ دیدے تو سہل بن حنیف کھڑے ہوئے، اور بولے: اے لوگو تم اپنے آپ کو غلط قرار دو حدیبیہ کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے اگر ہم جنگ کرنا چاہتے تو جنگ کر سکتے تھے اور یہ وہ صلح ہے، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور مشرکین کے درمیان ہوئی تھی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم حق پر نہیں ہیں، اور وہ باطل پر نہیں ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا ہمارے مقتولین جنت میں نہیں ہیں، اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر ہم کس بنیاد پر اپنے دین کے حوالے سے کمزوری ظاہر کریں ہم واپس جاتے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ دیدے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے خطاب کے بیٹے! میں اللہ کا رسول ہوں، اور وہ مجھے کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چلے گئے لیکن انہیں غصے پر ق ابونہیں آیا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور بولے: اے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کیا ہم حق پر اور وہ باطل پر نہیں ہیں۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں ہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: پھر ہم کس بنیاد پر اپنے دین کے معاملے میں کمزوری دکھائیں ہمیں تو یہ کرنا چاہیے (کہ جنگ کریں) تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ دیدے تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے خطاب کے صاحبزادے! وہ اللہ کے رسول ہیں، اور اللہ تعالیٰ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ فتح نازل ہو گئی آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر بلوایا اور ان کے سامنے یہ سورت پڑھی انہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ فتح ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں تو اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تسلی ہوئی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی واپس چلے گئے، اور لوگ بھی واپس چلے گئے۔ (راوی بیان کرتے ہیں) ان خوارج نے حروراء کے مقام پر پڑاؤ کیا یہ دس ہزار سے کچھ زیادہ لوگ تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف پیغام بھیجا اور انہیں اللہ کا واسطہ دیا لیکن انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی بات نہیں مانی پھر صعصعہ بن صوحان گئے، اور انہیں واسطہ دیا، اور یہ کہا: کہ تم لوگ کس بنیاد پر اپنے خلیفہ کے ساتھ لڑنا چاہ رہے ہو انہوں نے جواب دیا: فتنے کے اندیشے کی وجہ سے تو صعصعہ نے کہا: اگلے سال پیش آنے والے فتنے کے اندیشے کی وجہ سے تم اس سال گمراہی کا شکار نہ ہو، تو وہ لوگ واپس چلے گئے انہوں نے کہا: ہم جس بنیاد پر آئے ہیں اس پر چلتے رہیں گے اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ قبول کر لیا تو ہم اس اصول پر جنگ کریں گے، جس پر ہم نے جنگ صفین میں جنگ کی تھی اور اگر انہوں نے اسے توڑ دیا، تو ہم ان کے ساتھ مل کر لڑائی کریں گے پھر وہ لوگ روانہ ہوئے، یہاں تک کہ نہروان پہنچ گئے وہاں وہ مختلف حصوں میں تقسیم ہو گئے، اور انہوں نے رات کے وقت لوگوں کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا ان کے کچھ ساتھیوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو ہم اس کام کے لئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے الگ نہیں ہوئے تھے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: تم لوگ کیا سمجھتے ہو ہمیں اہل شام کی طرف جانا چاہیے یا ان لوگوں کی طرف جانا چاہیے جنہیں تم اپنے بال بچوں میں اپنے پیچھے چھوڑ جاؤ گے، تو لوگوں نے کہا: ہمیں واپس چلے جانا چاہیے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کا معاملہ ذکر کیا ان کے بارے میں حدیث بیان کی جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا: ”لوگوں کے درمیان اختلاف کے وقت ایک فرقہ ظہور پذیر ہو گا جسے وہ گروہ قتل کرے گا، جو دونوں گروہوں میں سے حق کے زیادہ قریب ہو گا اور ان لوگوں کی مخصوص علامت ان میں موجود ایک فرد ہو گا جس کا ایک ہاتھ عورت کی چھاتی کی مانند ہو گا“۔ پھر وہ لوگ وہاں سے روانہ ہوئے، اور نہروان کے مقام پر ان کی خوارج کے ساتھ جنگ ہوئی شدید لڑائی ہوئی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھڑسوار ان کے سامنے ٹھہر نہیں پا رہے تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو اگر تم میری خاطر جنگ کر رہے ہو، تو اللہ کی قسم میرے پاس تمہیں جزا کے طور پر دینے کے لئے کچھ نہیں ہے، اور اگر تم اللہ تعالیٰ کی خاطر جنگ کر رہے ہو، تو پھر تمہارا یہ طرز عمل نہیں ہونا چاہیے پھر لوگوں نے ایک ہی مرتبہ حملہ کیا اور جب گھڑسوار ان سے ہٹے تو وہ لوگ منہ کے بل گرے پڑے تھے پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، اور انہوں نے ارشاد فرمایا: ان لوگوں کے درمیان اس شخص کو تلاش کرو لوگوں نے اس شخص کو تلاش کیا لیکن انہیں وہ نہیں ملا یہاں تک کہ ان میں سے کسی نے یہ کہا: کہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے ہمیں دھوکہ دیا ہے، جو ہمارے بھائیوں کے حوالے سے ہے، جس کی وجہ سے ہم نے انہیں قتل کر دیا ہے، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے انہوں نے اپنی سواری منگوائی اس پر سوار ہوئے، اور روانہ ہوئے، یہاں تک کہ وہ ایک نشیبی جگہ پر آئے جہاں مقتولین پڑے ہوئے تھے اور ایک دوسرے کے اوپر پڑے ہوئے تھے ان کی ٹانگیں کھینچی جانے لگیں، یہاں تک کہ ان کے نیچے سے وہ شخص مل گیا لوگوں نے اس بارے میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بتایا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اکبر سیدنا علی رضی اللہ عنہ خوش ہو گئے، اور لوگ بھی خوش ہو گئے، اور لوگوں نے رجوع کر لیا سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس سال میں جنگ نہیں کروں گا، پھر وہ واپس کوفہ آ گئے، اور پھر وہاں وہ شہید ہو گئے اس کے بعد سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ خلیفہ بن گئے انہوں نے بھی اپنے والد کا طرز عمل اختیار کیا اور پھر انہوں نے خلافت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے سپرد کر دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں: صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب قتال أهل البغي/حدیث: 10445]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (473)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 473
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ سِيَاهٍ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: أَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ الَّذِينَ قَتْلَهُمْ عَلِيٌّ، قَالَ: قُلْتُ: فِيمَ فَارَقُوهُ؟ وَفِيمَ اسْتَحَلُّوهُ؟ وَفِيمَ دَعَاهُمْ؟ وَفِيمَ فَارَقُوهُ؟ وَبِمَ اسْتَحَلَّ دِمَاءَهُمْ؟ قَالَ: إِنَّهُ لَمَّا اسْتَحَرَّ الْقَتْلُ فِي أَهْلِ الشَّامِ بِصِفِّينَ اعْتَصَمَ مُعَاوِيَةُ وَأَصْحَابُهُ بِحِيَلٍ، فَقَالَ لَهُ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: أَرْسِلْ إِلَيَّ بِالْمُصْحَفِ، فَلَا وَاللَّهِ لَا نَرُدُّهُ عَلَيْكَ، قَالَ: فَجَاءَ رَجُلٌ يَحْمِلُهُ فَنَادَى: بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ {أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ} [آل عمران: 23] الْآيَةَ، قَالَ عَلِيٌّ: نَعَمْ، بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ كِتَابُ اللَّهِ إِنَّا أَوْلَى بِهِ مِنْكُمْ، فَجَاءَتِ الْخَوَارِجُ، وَكُنَّا نُسَمِّيهِمْ يَوْمَئِذٍ الْقُرَّاءَ، وَجَاءُوا بِأَسْيَافِهِمْ عَلَى عَوَاتِقِهِمْ، وَقَالُوا: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَلَا تَمْشِي إِلَى هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ حَتَّى يَحْكُمَ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، فَقَامَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ، لَقَدْ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَلَوْ نَرَى قِتَالًا قَاتَلْنَا، وَذَاكَ فِي الصُّلْحِ الَّذِي كَانَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَبَيْنَ الْمُشْرِكِينَ، فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ؟ قَالَ: «بَلَى» ، قَالَ: أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ: «بَلَى» ، قَالَ: فَعَلَامَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمْ يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ قَالَ: «يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَنِي اللَّهُ أَبَدًا» ، فَانْطَلَقَ عُمَرُ وَلَمْ يَصْبِرْ مُتَغَيِّظًا، حَتَّى أَتَى أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ، أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ، قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَعَلَامَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا وَنَرْجِعُ وَلَمْ يَحْكُمِ اللَّهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ، قَالَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّهُ رَسُولُ اللَّهِ وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللَّهُ أَبَدًا، فَنَزَلَ الْقُرْآنُ عَلَى مُحَمَّدٍ بِالْفَتْحِ، فَأَرْسَلَ إِلَى عُمَرَ فَأَقْرَأَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَ فَتْحٌ هُوَ؟، قَالَ: «نَعَمْ» ، قَالَ: فَطَابَتْ نَفْسُهُ وَرَجَعَ وَرَجَعَ النَّاسُ، ثُمَّ إِنَّهُمْ خَرَجُوا بِحَرُورَاءَ، أُولَئِكَ الْعِصَابَةُ مِنَ الْخَوَارِجِ بِضْعَةَ عَشَرَ أَلْفًا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِمْ عَلِيٌّ يَنْشُدُهُمُ اللَّهَ، فَأَبَوْا عَلَيْهِ فَأَتَاهُمْ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ فَأَنْشَدَهُمْ، وَقَالَ: عَلَامَ تُقَاتِلُونَ خَلِيفَتَكُمْ؟، قَالُوا: مَخَافَةَ الْفِتْنَةِ، قَالَ: فَلَا تَعَجَّلُوا ضَلَالَةَ الْعَامِ مَخَافَةَ فِتْنَةِ عَامٍ قَابِلٍ فَرَجَعُوا، وَقَالُوا: نَسِيرُ عَلَى مَا جِئْنَا، فَإِنْ قَبِلَ عَلِيٌّ الْقَضِيَّةَ قَاتَلْنَا عَلَى مَا قَاتَلْنَا يَوْمَ صِفِّينَ، وَإِنْ نَقَضَهَا قَاتَلْنَا مَعَهُ، فَسَارُوا حَتَّى بَلَغُوا النَّهْرَوَانَ فَافْتَرَقَتْ مِنْهُمْ فِرْقَةٌ فَجَعَلُوا يَهُدُّونَ النَّاسَ لَيْلًا، قَالَ أَصْحَابُهُمْ: وَيْلَكُمْ مَا عَلَى هَذَا فَارَقْنَا عَلِيًّا، فَبَلَغَ عَلِيًّا أَمْرُهُمْ، فَقَامَ فَخَطَبَ النَّاسَ، فَقَالَ: مَا تَرَوْنَ؟ أَنَسِيرُ إِلَى أَهْلِ الشَّامِ أَمْ نَرْجِعُ إِلَى هَؤُلَاءِ الَّذِينَ خَلَفُوا إِلَى ذَرَارِيِّكُمْ؟، قَالُوا: بَلْ نَرْجِعُ إِلَيْهِمْ، فَذَكَرَ أَمْرَهُمْ فَحَدَّثَ عَنْهُمْ بِمَا قَالَ فِيهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ فِرْقَةً تَخْرُجُ عِنْدَ اخْتِلَافٍ مِنَ النَّاسِ يَقْتُلُهُمْ أَقْرَبُ الطَّائِفَتَيْنِ إِلَى الْحَقِّ، عَلَامَتُهُمْ رَجُلٌ مِنْهُمْ يَدُهُ كَثَدْيِ الْمَرْأَةِ» ، فَسَارُوا حَتَّى الْتَقَوْا بِالنَّهْرَوَانِ، فَاقْتَتَلُوا قِتَالًا شَدِيدًا، فَجَعَلَتْ خَيْلُ عَلِيٍّ لَا تَقُومُ لَهُمْ، فَقَامَ عَلِيٌّ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا تُقَاتِلُونَ لِي فَوَاللَّهِ مَا عِنْدِي مَا أَجْزِيكُمْ، وَإِنْ كُنْتُمْ إِنَّمَا تُقَاتِلُونَ لِلَّهِ، فَلَا يَكُونُ هَذَا فِعَالُكُمْ، فَحَمَلَ النَّاسُ حَمْلَةً وَاحِدَةً، فَانْجَلَتِ عَنْهُمْ وَهُمْ مُكَبُّونَ عَلَى وُجُوهِهِمْ، فَقَالَ عَلِيٌّ: اطْلُبُوا الرَّجُلَ فِيهِمْ، فَطَلَبَ النَّاسُ الرَّجُلَ فَلَمْ يَجِدُوهُ حَتَّى قَالَ بَعْضُهُمْ: غَرَّنَا ابْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ إِخْوَانِنَا حَتَّى قَتَلْنَاهُمْ، قَالَ: فَدَمَعَتْ عَيْنُ عَلِيٍّ، فَدَعَا بِدَابَّتِهِ فَرَكِبَهَا فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى وَهْدَةً فِيهَا قَتْلَى بَعْضُهُمْ عَلَى بَعْضٍ، فَجَعَلَ يُجَرُّ بِأَرْجُلِهِمْ حَتَّى وُجِدَ الرَّجُلُ تَحْتَهُمْ فَأَخْبَرُوهُ، فَقَالَ عَلِيٌّ: اللَّهُ أَكْبَرُ، وَفَرِحَ وَفَرِحَ النَّاسُ وَرَجَعُوا، وَقَالَ عَلِيٌّ: لَا أَغْزُوا الْعَامَ، وَرَجَعَ إِلَى الْكُوفَةِ، وَقُتِلَ رحمه الله، وَاسْتُخْلِفَ حَسَنٌ، وَسَارَ سِيرَةَ أَبِيهِ ثُمَّ بَعَثَ بِالْبَيْعَةِ إِلَى مُعَاوِيَةَ
ابو وائل رحمہ اللہ سے روایت ہے، راوی (حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ) کہتے ہیں کہ میں ان (ابو وائل) کے پاس آیا اور ان سے ان لوگوں (خوارج) کے بارے میں سوال کیا جنہیں سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا، میں نے پوچھا کہ ”وہ کن امور پر ان سے جدا ہوئے؟ کن بنیادوں پر انہوں نے ان کا خون حلال سمجھا؟ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں کس طرف دعوت دی تھی؟ ان سے علیحدگی کی وجہ کیا تھی اور کس سبب سے انہوں نے ان کا خون حلال کیا؟“ انہوں نے جواب دیا کہ ”جب صفین کے مقام پر اہل شام میں قتل و غارت گری نے شدت اختیار کر لی تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے ایک تدبیر اختیار کی، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کہ میری طرف مصحف (قرآن) بھیج دیں، اللہ کی قسم! وہ اسے آپ پر رد نہیں کریں گے“، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ایک شخص اسے اٹھائے ہوئے آیا اور پکار کر کہا کہ ”ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب فیصلہ کرے گی، ﴿أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ أُوتُوا نَصِيبًا مِنَ الْكِتَابِ﴾ (کیا تم نے ان لوگوں کو نہیں دیکھا جنہیں کتاب کا ایک حصہ دیا گیا؟)“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہاں، ہمارے اور تمہارے درمیان اللہ کی کتاب ہی ہے اور ہم تمہاری نسبت اس کے زیادہ حقدار ہیں“، اسی دوران خوارج آگئے جنہیں ہم ان دنوں 'قراء' کہتے تھے، وہ اپنی تلواریں کندھوں پر رکھے ہوئے آئے اور کہنے لگے: ”اے امیر المؤمنین! کیا آپ ان لوگوں کی طرف پیش قدمی نہیں کریں گے تاکہ اللہ ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ کر دے؟“، تب سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: ”اے لوگو! اپنی رائے کو (دین کے معاملے میں) مشکوک سمجھو، ہم حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اگر ہم نے لڑنا مناسب سمجھا ہوتا تو ہم ضرور لڑتے، اور یہ اس صلح کا واقعہ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مشرکین کے درمیان ہوئی تھی، اس موقع پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا ہم حق پر اور وہ باطل پر نہیں ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں“، انہوں نے عرض کی: ”کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے جہنم میں نہیں ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں“، انہوں نے عرض کی: ”پھر ہم اپنے دین کے معاملے میں یہ دوں ہمتی کیوں اختیار کریں اور اللہ کے ہمارے اور ان کے درمیان فیصلہ کرنے سے پہلے ہی کیوں واپس لوٹ جائیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! میں اللہ کا رسول ہوں اور اللہ مجھے کبھی ضائع نہیں کرے گا“، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے کی حالت میں وہاں سے چل دیے اور صبر نہ کر سکے یہاں تک کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور وہی سوالات دہرائے، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی وہی جواب دیا کہ ”اے ابن خطاب! وہ اللہ کے رسول ہیں اور اللہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا“، پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر فتح کی بشارت پر مبنی قرآن نازل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیج کر انہیں بلایا اور وہ آیات پڑھ کر سنائیں، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ واقعی فتح ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، تب ان کا دل مطمئن ہوا اور وہ واپس ہوئے اور دیگر لوگ بھی واپس لوٹ گئے، پھر یہ خوارج کا گروہ جو دس ہزار سے زائد افراد پر مشتمل تھا، 'حروراء' کے مقام پر نکل کھڑا ہوا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں اللہ کا واسطہ دے کر سمجھانے کے لیے پیغام بھیجا مگر انہوں نے انکار کر دیا، پھر ان کے پاس صعصعہ بن صوحان رحمہ اللہ آئے اور انہیں نصیحت کرتے ہوئے پوچھا کہ ”تم اپنے خلیفہ سے کس بنیاد پر لڑ رہے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”فتنے کے خوف سے“، انہوں نے جواب دیا: ”آنے والے سال کے فتنے کے ڈر سے اس سال کی گمراہی میں جلدی نہ کرو“، چنانچہ وہ یہ کہہ کر واپس ہوئے کہ ”ہم اپنی اسی روش پر قائم رہیں گے جس پر آئے ہیں، اگر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فیصلہ قبول کر لیا تو ہم اسی طرح لڑیں گے جیسے صفین کے دن لڑے تھے اور اگر انہوں نے اسے توڑ دیا تو ہم ان کے ساتھ مل کر لڑیں گے“، پھر وہ چلے یہاں تک کہ نہروان پہنچ گئے، وہاں ان کی ایک جماعت الگ ہوگئی جو رات کے وقت لوگوں کو قتل کرنے لگی، ان کے ساتھیوں نے کہا: ”تمہاری بربادی ہو! ہم اس مقصد کے لیے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے جدا نہیں ہوئے تھے“، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان کے حالات کی خبر پہنچی تو انہوں نے کھڑے ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور پوچھا: ”تمہاری کیا رائے ہے؟ کیا ہم اہل شام کی طرف چلیں یا واپس ان لوگوں کی طرف مڑیں جو تمہارے پیچھے تمہارے اہل و عیال کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں؟“ لوگوں نے کہا: ”بلکہ ہم ان ہی کی طرف واپس مڑتے ہیں“، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان کا تذکرہ کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان کے بارے میں وہ فرمان سنایا کہ ”لوگوں کے اختلاف کے وقت ایک گروہ نکلے گا، جنہیں وہ جماعت قتل کرے گی جو دونوں میں سے حق کے زیادہ قریب ہوگی، ان کی نشانی ایک ایسا آدمی ہے جس کا «يَدُهُ كَثَدْيِ الْمَرْأَةِ» (ہاتھ عورت کے پستان کی طرح گوشت کا لوتھڑا) ہوگا“، چنانچہ وہ چلے یہاں تک کہ نہروان کے مقام پر ان کا آمنا سامنا ہوا اور شدید لڑائی ہوئی، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھڑ سوار ان کے سامنے جم نہ سکے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر فرمایا: ”اے لوگو! اگر تم محض میرے لیے لڑ رہے ہو تو اللہ کی قسم میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کچھ نہیں، اور اگر تم اللہ کے لیے لڑ رہے ہو تو تمہارا یہ طرزِ عمل نہیں ہونا چاہیے“، پھر لوگوں نے ایک ساتھ بھرپور حملہ کیا تو خوارج کے قدم اکھڑ گئے اور وہ اوندھے منہ گرے ہوئے تھے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ان میں اس آدمی کو تلاش کرو“، لوگوں نے تلاش کیا مگر وہ نہ ملا، حتیٰ کہ بعض کہنے لگے کہ ابن ابی طالب نے ہمیں اپنے بھائیوں کے معاملے میں دھوکا دیا یہاں تک کہ ہم نے انہیں قتل کر دیا، راوی کہتے ہیں کہ یہ سن کر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے، انہوں نے اپنی سواری منگوائی اور اس پر سوار ہو کر ایک گڑھے کے پاس آئے جہاں مقتولین ایک دوسرے کے اوپر پڑے ہوئے تھے، ان کی لاشوں کو پیروں سے کھینچ کر ہٹایا گیا یہاں تک کہ ان کے نیچے وہ شخص مل گیا، جب لوگوں نے انہیں بتایا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بلند آواز سے «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“ کہا اور وہ خوش ہوئے اور لوگ بھی خوش ہو کر واپس پلٹ آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس سال مزید جنگ نہیں کروں گا“، چنانچہ وہ کوفہ لوٹ آئے اور وہیں وہ رحمہ اللہ شہید کر دیے گئے، پھر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے اور انہوں نے اپنے والد کی سیرت پر عمل کیا، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی بیعت کا پیغام بھیج دیا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 473]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: رجاله ثقات .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أحمد (16018)، والنسائى في الكبرى (11504)، وابن أبى شيبة في "المصنف" (37914)، وابن زنجويه في "الأموال" (2/ رقم 517)، وابن راهويه في "مسنده"، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 468»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
WhatsApp