الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
940. حَدِيثُ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21189 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 21189
مصنف ابن ابی شیبہ: 32204
الفتح الربانی: 8879
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 93
الجامع الكامل: 13820
السنن الكبرى للبيهقي: 4045
حدیث نمبر: 21189
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَبْدةَ ، وَعَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيٍّ ، إِنَّ أَخَاكَ يَحُكُّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ، قِيلَ لِسُفْيَانَ ابْنِ مَسْعُودٍ؟ فَلَمْ يُنْكِرْ، قَالَ: سَألتُ رَسُول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " قِيلَ لِي، فَقُلْتُ" فَنحن نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ سُفْيَان يُحُكُّهُمَا المَعُوذِّتين، وَلَيْسَا فِي مُصْحَفِ ابْنِ مَسْعُودٍ، كَانَ يَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ بِهِمَا الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ، وَلَمْ يَسْمَعْهُ يَقْرَؤُهُمَا فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ، فَظَنَّ أَنَّهُمَا عُوذَتَانِ، وَأَصَرَّ عَلَى ظَنِّهِ، وَتَحَقَّقَ الْبَاقُونَ كَوْنَهُمَا مِنَ الْقُرْآنِ، فَأَوْدَعُوهُمَا إِيَّاهُ .
زر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ معوذتین کے متعلق کہتے ہیں (کہ یہ قرآن کا حصہ نہیں ہیں اسی لئے وہ انہیں اپنے نسخے میں نہیں لکھتے؟) حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان سورتوں کے متعلق پوچھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ سے کہنے کے لئے فرمایا گیا ہے۔ (" قل " کہہ دیجئے) لہٰذا میں کہہ دیتا ہوں چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو چیز کہی ہے وہ ہم بھی کہتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21189]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4976
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ، وَعَبْدَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، عَنْ الْمُعَوِّذَتَيْنِ، فَقَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" قِيلَ لِي"، فَقُلْتُ: فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا، ان سے عاصم اور عبدہ نے، ان سے زر بن حبیش نے بیان کیا کہ انہوں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معوذتین کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ یہ مسئلہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مجھے (جبرائیل علیہ السلام) کی زبانی کہا گیا ہے کہ یوں کہئیے کہ «اعوذ برب الفلق» الخ میں نے اسی طرح کہا چنانچہ ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4976]
حضرت زر بن حبیش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معوذتین کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے کہا گیا تو میں نے اس طرح کہہ دیا۔“ چنانچہ ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4976]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 4977
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، وحَدَّثَنَا عَاصِمٌ، عَنْ زِرٍّ، قال: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، قُلْتُ: يَا أَبَا المُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: كَذَا وَكَذَا، فقال أبي: سألت رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِي:" قِيلَ لِي"، فَقَلْتُ: قَالَ: فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، ان سے سفیان (بن عیینہ) نے بیان کیا، ان سے عبدہ بن ابی لبابہ نے بیان کیا، ان سے زر بن حبیش نے (سفیان نے کہا) اور ہم سے عاصم نے بھی بیان کیا، ان سے زر نے بیان کیا کہ میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ یا اباالمنذر! آپ کے بھائی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تو یہ کہتے ہیں کہ سورۃ معوذتین قرآن میں داخل نہیں ہیں۔ ابی بن کعب نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو پوچھا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ (جبرائیل علیہ السلام کی زبانی) مجھ سے یوں کہا گیا کہ ایسا کہیے اور میں نے کہا، ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم بھی وہی کہتے ہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4977]
حضرت زر بن حبیش رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اے ابومنذر! آپ کے بھائی حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ تو معوذتین کے متعلق یوں یوں کہتے ہیں۔“ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے کہا گیا: ایسا کہہ تو میں نے کہہ دیا۔““ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے کہا: ”ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔“ [صحيح البخاري/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 4977]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 30828 ترقیم الشثری: -- 32204
حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، عن عاصم ، عن زر قال: قلت لابي : إن ابن مسعود لا يكتب المعوذتين في مصحفه! فقال: إني سالت عنهما النبي صلى الله عليه وسلم فقال: «قيل لي، فقلت» فقال ابي: ونحن نقول كما قيل لنا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (ونحن).
(٢) ضعيف؛ عاصم يخطيء كثيرًا في روايته عن زر، وأخرجه أحمد (٢١١٨٦)، وابن حبان (٧٩٧)، وعبد الرزاق في التفسير ٢/ ٤١١، والطحاوي في شرح المشكل (١٢١)، والطبراني (١٠٢١١)، وأبو عبيد في فضائل القرآن ص ٢٧٢، والطيالسي (٥٤١).
حضرت زرّ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی سے پوچھا! حضرت ابن مسعود معوذتین کو صحیفہ میں نہیں لکھتے۔ تو حضرت ابی نے فرمایا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان دونوں سورتوں کی بابت سوال کیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے کہا گیا تو میں نے کہہ دیا۔ تو حضرت ابی ّ نے جواباً ارشاد فرمایا: پس ہم بھی ویسے ہی کہتے ہیں جیسا کہ ہمیں کہا گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32204]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو زرعة الرازي: حديث الثوري أصح عن أبي وهو أحفظهم وأعلى من هؤلاء بدرجات والحديث بأبي أشبه إذ كان قد رواه عاصم عن زر عن أبي عن النبي صلى الله عليه وسلم وليس لحذيفة عن النبي صلى الله عليه وسلم في المعوذتين معنى . قال سعد الشثري: ضعيف؛ عاصم يخطيء كثيرًا في روايته عن زر .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4976، 4977، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 797، 4429، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11653، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4115، 4114، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21572، 21573، 21574، 21575، 21576، 21577، 21579، 21580، 21571، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 543، والحميدي فى «مسنده» برقم: 378، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6040، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 118، 119، 120، 121، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1121، 4351، ترقيم محمد عوامة: 30828»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4976، 4977، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 797، 4429، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11653، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4115، 4114، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21572، 21573، 21574، 21575، 21576، 21577، 21579، 21580، 21571، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 543، والحميدي فى «مسنده» برقم: 378، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6040، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 118، 119، 120، 121، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1121، 4351، ترقيم محمد عوامة: 30828»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 8879
عَنْ زِرٍّ قَالَ قُلْتُ لِأُبَيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ إِنَّ أَخَاكَ يَحُكُّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ فَلَمْ يُنْكِرْ قِيلَ لِسُفْيَانَ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ نَعَمْ وَلَيْسَا فِي مُصْحَفِ ابْنِ مَسْعُودٍ كَانَ يَرَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ بِهِمَا الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَلَمْ يَسْمَعْهُ يَقْرَأُهُمَا فِي شَيْءٍ مِنْ صَلَاتِهِ فَظَنَّ أَنَّهُمَا عُوذَتَانِ وَأَصَرَّ عَلَى ظَنِّهِ وَتَحَقَّقَ الْبَاقُونَ كَوْنَهُمَا مِنَ الْقُرْآنِ فَأَوْدَعُوهُمَا إِيَّاهُ
۔ زر بن حبیش سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ کے بھائی تو ان دونوں سورتوں کو مصحف سے کھرچ دیتے تھے، انہوں نے اس چیز کا انکار نہیں کیا۔ جب سفیان سے کہا کہ بھائی سے مراد سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، انھوں نے کہا: جی ہاں اور یہ دو سورتیں ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے مصحف میں نہیں تھیں، ان کا خیال یہ تھا کہ یہ دو دم ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے ذریعے سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کو دم کیا کرتے تھے، دراصل ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز میں ان سورتوںکی تلاوت کرتے ہوئے نہیں سنا تھا، پھر وہ اسی رائے پر مصرّ رہے، لیکن باقی افراد کی تحقیق یہ ہے کہ یہ قرآن مجید کا حصہ ہیں، اس لیے انھوں نے ان کو قرآن مجید میں رکھا۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8879]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه الطبراني: 9151، والبزار: 1586، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21188 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21508»
وضاحت: فوائد: … عُوْذَۃ: دم، گھبراہٹ یا جنون یا کسی بیماری پر کیا جانے والے دم۔
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح ۔ أخرجه الطبراني: 9151
حدیث نمبر: 93
أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ، فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ يُحْكِمُهَا مِنَ الْمُصْحَفِ، فَقَالَ: إِنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: قِيلَ لِي، فَقُلْتُ: فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
زر بن حبیش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کے بارے میں سوال کیا اور ان سے کہا کہ آپ کے دینی بھائی ابن مسعود رضی اللہ عنہ ان دونوں سورتوں کو مصحف سے کھرچ دیتے ہیں، تو سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جبرائیل کے واسطے سے) مجھے یوں کہا گیا کہ ایسا کہو ﴿قل اعوذ...﴾ (یعنی وہی آئی) میں نے ﴿قل اعوذ...﴾ کہا سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہم بھی وہی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في الصلاة على الراحلة/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، التفسير، باب سورة قل اعوذ برب الناس، رقم: 4977.»
حدیث نمبر: 13820
13820- عن زر، قال: سألت أبي بن كعب قلت: يا أبا المنذر، إن أخاك ابن مسعود يقول كذا وكذا، فقال أبي: سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال لي: قيل لي فقلت قال: فنحن نقول كما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في فضائل القرآن (4977) عن علي بن عبد الله، حدثنا سفيان، حدثنا عبدة بن أبي لبابة، عن زر بن حبيش، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4045
وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ، وَعَاصِمُ ابْنُ بَهْدَلَةَ، أَنَّهُمَا سَمِعَا زِرَّ بْنَ حُبَيْشٍ يَقُولُ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنِ الْمُعَوِّذَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّ أَخَاكَ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَحُكُّهُمَا مِنَ الْمُصْحَفِ قَالَ: إِنِّي سَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" فَقِيلَ لِي" فَقُلْتُ: فَنَحْنُ نَقُولُ كَمَا قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ وَعَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ سُفْيَانَ.
زر بن حبیش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے معوذتین کے بارے میں دریافت کیا اور کہا: اے ابومنذر! بے شک آپ کے بھائی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما ان کو قرآن میں شمار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کلمات مجھے کہے گئے تھے تو میں نے کہے۔“ لہٰذا ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4045]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه البخاري 4977»
الحكم على الحديث:
صحيح