🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1172. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26138 (کل: 47 مقامات، 14 کتب)
مسند احمد: 26138، 5141
صحیح بخاری: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 1389، 2588، 3384، 4442، 4450، 5217، 5714، 7303
صحیح مسلم: 936، 937، 938، 939، 940، 941، 943
سنن نسائی: 798، 834، 835
سنن دارمی: 1291
مشکوۃ المصابیح: 1147
صحیح ابن خزیمہ: 257
اللؤلؤ والمرجان: 235
المنتقى ابن الجارود: 13
مصنف ابن ابی شیبہ: 2098، 7358، 39820
الفتح الربانی: 10987
صحیح ابن حبان: 2116، 2118، 6602
الجامع الكامل: 2234، 2287، 9330
السنن الكبرى للبيهقي: 604، 5077، 16581
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5141
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ" أَصَلَّى النَّاسُ؟" قُلْنَا: لَا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، فَذَهَبَ لِيَنُوءَ فَغُشِيَ عَلَيْهِ، قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ بِأَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَجُلًا رَقِيقًا، فَقَالَ: يَا عُمَرُ، صَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَالَ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ، فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الْأَيَّامَ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ خِفَّةً، فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ، فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ لَا يَتَأَخَّرَ، وَأَمَرَهُمَا فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِهِ، فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي قَائِمًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَاعِدًا، فَدَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ: أَلَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: هَاتِ، فَحَدَّثْتُهُ، فَمَا أَنْكَرَ مِنْهُ شَيْئًا، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: هَلْ سَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ.
عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ آپ مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات کے بارے کچھ بتائیں گی؟ فرمایا: کیوں نہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت جب بوجھل ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا لوگ نماز پڑھ چکے؟ ہم نے کہا: نہیں، یا رسول اللہ!! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لئے ایک ٹب میں پانی رکھو“، ہم نے ایسے ہی کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا اور جانے کے لئے کھڑے ہونے ہی لگے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بےہوشی طاری ہو گئی جب افاقہ ہوا تو پھر یہی سوال پوچھا کہ کیا لوگ نماز پڑھ چکے؟ ہم نے حسب سابق وہی جواب دیا اور تین مرتبہ اسی طرح ہوا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ لوگ نماز عشاء کے لئے مسجد میں بیٹھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بڑے رقیق القلب آدمی تھے، کہنے لگے: اے عمر! آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں، انہوں نے کہا اس کے حقدار تو آپ ہی ہیں، چنانچہ ان دنوں میں سیدنا صدیق ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے رہے۔ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مرض میں کچھ تخفیف محسوس ہوئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی نماز کے وقت دو آدمیوں کے درمیان نکلے، جن میں سے ایک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ پیچھے نہ ہٹیں اور اپنے ساتھ آنے والے دونوں صاحبوں کو حکم دیا، تو انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے۔ عبیداللہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کی سماعت کے بعد ایک مرتبہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے یہاں آیا ہوا تھا، میں نے ان سے کہا کہ کیا میں آپ کے سامنے وہ حدیث پیش کروں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرض الوفات کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے سنائی ہے؟ انہوں نے کہا ضرور بیان کرو، چنانچہ میں نے ان سے ساری حدیث بیان کر دی انہوں نے اس کے کسی حصے پر نکیر نہیں فرمائی، البتہ اتنا ضرور پوچھا کہ کیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو اس آدمی کا نام بتایا جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا؟ میں نے کہا نہیں، انہوں نے فرمایا کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے، اللہ کی رحمتیں ان پر نازل ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5141]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 257
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نا زَائِدَةُ ، نا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: أَلا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرِضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، قَالَتْ: فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا , هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ" فَفَعَلْنَا، قَالَتْ: فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ , ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا , هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ، يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ . ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ
سیدنا عبید اللہ بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کی کہ کیا آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے متعلق بیان نہیں کریں گی؟ اُنہوں نے فرمایا کہ کیوں نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے عرض کی کہ نہیں۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منتظر ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لئے ٹب میں پانی رکھو“ وہ کہتی ہیں کہ تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کی تعمیل کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم (جانے کے لئے) کھڑے ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر بیہوشی طاری ہو گئی- پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو افاقہ ہوا تو دریافت فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے عرض کی کہ نہیں، اے اللہ کے رسول، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منتظر ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ٹب میں پانی رکھو“ تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُکم کی تعمیل کی (اور پانی رکھ دیا)، فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا پھر کھڑے ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟“ ہم نے عرض کی کہ نہیں، اے اللہ کے رسول، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کرہے ہیں۔ وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں، اور لوگ مسجد میں بیٹھے عشاء کی نماز کےلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کررہے تھے۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب غسل التطهير والاستحباب من غير فرض ولا إيجاب/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، 361، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 257، 258، 1616، 1618، 1620، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 512، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5236»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 235
235 صحيح حديث عَائِشَةَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ: أَلاَ تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: بَلَى ثَقُلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَصَلَّى النَّاسُ قُلْنَا: لاَ، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ؛ قَالَ: ضُعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ قَالَتْ: فَفَعَلْنَا، فَقَعَدَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ؛ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَصَلَّى النَّاسُ قُلْنَا: لاَ، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ: ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ قَالَتْ: فَقَعَدَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ، فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ: أَصَلَّى النَّاسُ قُلْنَا: لاَ، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ فَقَالَ ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ فَقَعَدَ فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ، فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ أَصَلَّى النَّاسُ فَقُلْنَا لاَ، هُمْ يَنْتَظِرونَكَ يَا رَسُولَ اللهِ وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلاَةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ؛ فَأَرْسَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ بِأَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَأَتَاهُ الرَّسُولُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ، وَكَانَ رَجُلاً رَقِيقًا: يَا عُمَر صَلِّ بِالنَّاسِ، فَقَالَ لَهُ عُمرُ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ، فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الأَيَّام ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ، أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ، لِصَلاَةِ الظُّهْرِ، وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ؛ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْر ذَهَبَ لِيَتأَخَّرَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْ لاَ يَتَأَخَّرَ؛ قَالَ: أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِهِ، فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَ: فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي وَهُوَ يَأْتَمُّ بِصَلاَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ بِصَلاَةِ أَبِي بَكْرٍ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌقَالَ عُبَيْدُ اللهِ: فَدَخَلْتُ عَلى عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ لَهُ: أَلاَ أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حدَّثَتْنِي عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: هَاتِ؛ فَعَرَضْتُ عَلَيْهِ حَدِيثَهَا فَمَا أَنْكَرَ مِنْهُ شَيئًا، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ أَسَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ قُلْتُ: لاَ؛ قَالَ: هُوَ عَلِيٌّ
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ نے بیان کیا کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا: کاش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کی حالت آپ ہم سے بیان کرتیں (تو اچھا ہوتا)۔ انہوں نے فرمایا کہ ہاں ضرور سن لو، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا مرض بڑھ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟“ ہم نے عرض کی: جی نہیں یا رسول اللہ! لوگ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے ایک لگن میں پانی رکھ دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ ہم نے پانی رکھ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر غسل کیا، پھر آپ اٹھنے لگے لیکن آپ بے ہوش ہو گئے، جب ہوش ہوا تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے عرض کی: نہیں یا رسول اللہ! لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) فرمایا: ”لگن میں میرے لیے پانی رکھ دو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم نے پھر پانی رکھ دیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھ کر غسل فرمایا، پھر اٹھنے کی کوشش کی لیکن (دوبارہ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے ہوش ہو گئے، جب ہوش ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ لوگ مسجد میں عشاء کی نماز کے لیے بیٹھے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، آخر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آدمی بھیجا اور حکم فرمایا کہ وہ نماز پڑھا دیں، بھیجے ہوئے آدمی نے (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے) آ کر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو نماز پڑھانے کے لیے حکم فرمایا ہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بڑے نرم دل انسان تھے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ تم نماز پڑھاؤ، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ آخر (بیماری کے) دنوں میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھاتے رہے، پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مزاج کچھ ہلکا معلوم ہوا تو دو مردوں کا سہارا لے کر، جن میں ایک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے، ظہر کی نماز کے لیے گھر سے باہر تشریف لائے اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز پڑھا رہے تھے، جب انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹنا چاہا لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارے سے انہیں روکا کہ پیچھے نہ ہٹو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں مردوں سے فرمایا: ”مجھے ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے بازو میں بٹھا دو۔“ چنانچہ دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بازو میں بٹھا دیا۔ راوی نے کہا کہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر رہے تھے اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی پیروی کر رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے بیٹھے نماز پڑھ رہے تھے۔ عبیداللہ نے کہا کہ پھر میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں گیا اور ان سے عرض کی کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں جو حدیث بیان کی ہے، کیا میں وہ آپ کو سناؤں؟ انہوں نے فرمایا کہ ضرور سناؤ، میں نے یہ حدیث ان کو سنا دی، انہوں نے کسی بات کا انکار نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے ان صاحب کا نام بھی تم کو بتایا جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے؟ میں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 235]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 51 باب إنما جعل الإمام ليؤتم به»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: ثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: ثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَقُلْتُ لَهَا: أَلا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ" قَالَتْ: فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ، فَفَعَلْنَا، قَالَتْ: فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أُصَلِّي النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ" فَفَعَلْنَا، قَالَتْ: فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ، قَالَتْ: فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ .
عبید اللہ بن عبد اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر گزارش کی: کیا آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے متعلق نہیں بتائیں گی؟ فرمانے لگی: کیوں نہیں! آپ کا مرض بڑھا، تو آپ نے پوچھا: کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟ ہم نے عرض کیا نہیں، اللہ کے رسول! آپ کا انتظار ہو رہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک لگن (نہانے کا برتن) میں میرے لیے پانی رکھ دو۔ فرماتی ہیں: ہم نے پانی رکھ دیا، آپ نے ٖغسل کیا، جب اٹھنے لگے، تو بے ہوش ہو گئے، پھر ہوش میں آئے، تو پوچھا: کیا صحابہ نے نماز پڑھ لی ہے؟ ہم نے کہا: نہیں اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں، فرمایا: ایک لگن میں میرے لیے پانی رکھ دو۔ چنانچہ ہم نے پانی رکھ دیا، آپ نے غسل کیا جب اٹھنے لگے تو بے ہوش ہو گئے، پھر ہوش آیا، تو پوچھا: لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟ ہم نے عرض کیا: نہیں، اللہ کے رسول! آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک لگن میں میرے لیے پانی رکھ دو۔ چنانچہ ہم نے پانی رکھ دیا، فرماتی ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا۔ جب اٹھنے لگے، تو بے ہوش ہو گئے، پھر ہوش میں آئے، تو پوچھا: صحابہ نے نماز پڑھ لی ہے؟ ہم نے عرض کیا نہیں اللہ کے رسول! آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ لوگ مسجد میں بیٹھ کر عشا کی نماز کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، فرماتی ہیں: آپ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھا دیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 13]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 687، صحيح مسلم: 418»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 2092 ترقیم الشثری: -- 2098
حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، عن موسى بن ابي زائدة ، قال: حدثني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، قال: اتيت عائشة ، فقلت: حدثيني، عن مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: نعم مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم فثقل فاغمي عليه فافاق، فقال:" ضعوا لي ماء في المخضب؟" قالت: ففعلنا، قالت: فاغتسل فذهب لينوء فاغمي عليه ثم افاق، فقال:" ضعوا لي ماء في المخضب" , فاغتسل حتى فعله مرارا

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، خ، ط، ك]: (زائدة).
(٢) في [خ]: (ابن أبي عتبة).
(٣) في [أ، خ، د]: (على عائشة).
(٤) زيادة من [أ، خ، ك].
(٥) سقط من: [هـ] ما بين القوسين.
(٦) صحيح، أخرجه البخاري (٦٨٧) ومسلم (٤١٨).

حضرت عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الوفات کے بارے میں بتائیے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مرض لاحق ہوا تو آپ کی طبیعت بہت بوجھل ہوگئی، پھر آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لئے بڑے برتن میں پانی رکھو۔ چناچہ ہم نے اس میں پانی رکھا اور آپ نے غسل فرمایا۔ آپ بڑی مشکل سے اٹھے، پھر آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی، جب افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لئے بڑے برتن میں پانی رکھو، ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے پھر غسل کیا اور بڑی مشکل سے اٹھے، آپ پر پھر بےہوشی طاری ہوگئی۔ پھر افاقہ ہوا تو آپ نے فرمایا کہ میرے لئے پانی رکھو۔ چناچہ آپ نے پھر غسل فرمایا اور ایسا کئی مرتبہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 2098]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: تريبني رواية موسى بن أبي عائشة حديث عبيد الله بن عبد الله في مرض النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال ابن حجر عنى أبو حاتم أنه اضطرب فيه . قال ابن حجر: حديث صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 890، 1389، 2588، 3099، 3100، 3384، 3774، 4436، 4440، 4442، 4437، 4438، 4449، 4450، 4451، 4463، 5217، 5674، 5714، 6348، 6509، 6510، 7303، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 418، 2443، 2444، ومالك فى «الموطأ» برقم: 591 / 181، 817 / 272، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 13، 359، 361، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 123، 257، 258، 1621، 1616، 1618، 1620، (1/241)، (1/357) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6616، 6617، 6618، 6614، 6873، 6874، 7116، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 514، 515، 512، 513، 4410، 6786، 6787، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 785 / 2، 796 / 3، 832 / 2، 833 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 863، 874، 910، 909، 7045، 7046، 7047، 7051، 7065، 7067، 7068، 8886، 9228، 10868، 10869، 10870، 11188، والترمذي فى «جامعه» برقم: 362، 3496، 3672، والدارمي فى «مسنده» برقم: 83، 1292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1232، 1233، 1618، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 120، 121، 122، 123، 171، 609، 3406، 3718، 3717، 5159، 5157، 5160، 5164، 5161، 5162، 5163، 5165، 5166، 5167، 5230، 6017، 13561، 14863، 16678، 16679، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1483، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5236، 24695، 24737، 24853، 25222، 25286، 25498، 25544، 25818، 25893، 25894، 25895، 25903، 26279، 26302، 26400، 26516، 26557، 26554، 26555، 26583، 26587، 26754، 26778، 26779، 26964، 26965، 26988، 26989، 26990، والحميدي فى «مسنده» برقم: 235، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4478، 4479، 4579، 4584، 4586، 4585، 4587، 4604، 4770، 4798، والبزار فى «مسنده» برقم: 43 / 20، 45 / 22، 174 / 150، 202 / 177، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 179، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 3559، 7351، 7357، 7359، 7358، 31305، 31302، 34456، 39819، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2355، 2356، 2357، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4206، 4207، 4208، 4209، 4211، 5238، 5647، 5648، والطبراني فى «الكبير» برقم: 78، 75، 79، 80، 81، 82، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1797، 5528، 6329، 6714، 6887، 7845، 7854، ترقيم محمد عوامة: 2092»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 7246 ترقیم الشثری: -- 7358
حدثنا حسين بن علي ، عن زائدة ، عن موسى بن ابي عائشة ، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة ، قال:" دخلت على عائشة فقلت لها الا تحدثيني عن مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: بلى ؛ ثقل رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: اصلى الناس؟، فقلت: لا، هم ينتظرونك يا رسول الله، فقال: ضعوا لي ماء في المخضب، قالت: ففعلنا فاغتسل، ثم ذهب لينوء فاغمي عليه، ثم افاق، فقال: اصلى الناس؟ فقلنا: لا، هم ينتظرونك، فقال: ضعوا لي ماء في المخضب، قالت: ففعلنا فاغتسل، ثم ذهب لينوء، فاغمي عليه، ثم افاق، فقال: اصلى الناس؟، فقلنا: هم ينتظرونك يا رسول الله، والناس عكوف في المسجد ينتظرون رسول الله صلى الله عليه وسلم لصلاة العشاء الآخرة. قالت: فارسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى ابي بكر ان صل بالناس، فاتاه الرسول، فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم يامرك ان تصلي بالناس، فقال ابو بكر، وكان رجلا رقيقا ,: يا عمر صل بالناس، فقال له عمر:" انت احق بذلك" فصلى بهم ابو بكر تلك الايام، قالت: ثم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم وجد في نفسه خفة، فخرج بين رجلين لصلاة الظهر وابو بكر يصلي بالناس، قالت: فلما رآه ابو بكر ذهب ليتاخر، فاوما إليه النبي صلى الله عليه وسلم ان لا يتاخر، وقال لهما: اجلساني إلى جنبه، فاجلساه إلى جنب ابي بكر فجعل ابو بكر يصلي وهو قائم بصلاة النبي صلى الله عليه وسلم والناس يصلون بصلاة ابي بكر، والنبي صلى الله عليه وسلم قاعد." قال عبيد الله: فدخلت على عبد الله بن عباس، فقلت: الا اعرض عليك ما حدثتني به عائشة من مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم،؟ فقال: هات فعرضت عليه حديثها، فما انكر منه شيئا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تحدثني).
(٢) في [أ، ب، ك]: (فقالت).
(٣) سقط من: [هـ].
(٤) في [هـ]: (قال).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].
(٦) في [أ]: (عاكفون).
(٧) في [أ]: (صلاة).
(٨) سقط من: [أ، ب، ك].
(٩) في [ط، هـ]: (في).
(١٠) في [ب]: (تتأخر).
(١١) سقط من: [أ، ب، ك].
(١٢) في [أ، ب]: (قائمًا).
(١٣) سقط من: [أ، ب، ك].
(١٤) سقط من: [ز].
(١٥) في [ز]: (عن).
(١٦) في [ب، ك]: (فعرضته).
(١٧) صحيح، أخرجه البخاري (٦٨٧)، ومسلم (٤١٨).

حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ میں ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے ان سے عرض کیا کہ کیا آپ مجھے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الوفات کے بارے میں بتائیں گی؟ انہوں نے فرمایا کیوں نہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبیعت مبارکہ بہت بوجھل ہوگئی تو آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی؟ میں نے کہا نہیں، ابھی نہیں پڑھی۔ اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ میرے لئے برتن میں پانی رکھو۔ چناچہ ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے غسل فرمایا، پھر آپ مشکل سے اٹھے، لیکن آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی پھر کچھ دیر بعد افاقہ ہوا تو آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی۔ ہم نے کہا نہیں وہ آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ میرے لئے برتن میں پانی رکھو۔ ہم نے ایسا ہی کیا۔ آپ نے غسل فرمایا، پھر آپ مشکل سے اٹھے، لیکن آپ پر بےہوشی طاری ہوگئی پھر کچھ دیر بعد افاقہ ہوا تو آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی۔ ہم نے کہا نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ آپ کا انتظار کررہے ہیں۔ لوگ مسجد میں رکے ہوئے عشاء کی نماز پڑھنے کے لئے آپ کے منتظر تھے۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر کو پیغام بھجوایا کہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قاصد حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور انہیں بتایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کو نماز پڑھانے کا حکم دے رہے ہیں۔ حضرت ابوبکر ایک نرم دل آدمی تھے، انہوں نے حضرت عمر سے کہا کہ آپ نماز پڑھائیں۔ حضرت عمر نے کہا کہ آپ اس کے زیادہ حقد ار ہیں۔ چناچہ ان دنوں میں حضرت ابوبکر نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ پھر آپ کی طبیعت مبارکہ میں کچھ بہتری آئی تو آپ ظہر کی نماز کے لئے دو آدمیوں کے درمیان ان کے سہارے سے چلتے ہوئے مسجد تشریف لے گئے۔ اس وقت ابوبکر لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ جب حضرت ابوبکر نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔ آپ نے اشارے سے انہیں پیچھے ہٹنے سے منع کیا اور ان دونوں آدمیوں سے کہا کہ مجھے ان کے ساتھ بٹھا دو۔ ان دونوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے ساتھ بٹھا دیا۔ حضرت ابوبکر کھڑے ہو کر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اقتداء کررہے تھے اور لوگ حضرت ابوبکر کی نماز کی اقتداء کررہے تھے۔ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ حضرت عبیداللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس حاضر ہوا اور میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض الوفات کا وہ واقعہ سناؤں جو مجھ سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں بیان کرو۔ میں نے بیان کیا تو انہوں نے اس واقعہ میں سے ایک بات کا بھی انکار نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 7358]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عبد البر: روى الثقات الحفاظ أن أبا بكر كان خلف رسول الله صلى الله عليه وسلم يصلي بصلاته والناس قيام يصلون بصلاة أبي بكر فهذه زيادة حافظ وصف الحال وأتى بالحديث على وجهه . قال أبو حاتم الرازي: تريبني رواية موسى بن أبي عائشة حديث عبيد الله بن عبد الله في مرض النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال ابن حجر عنى أبو حاتم أنه اضطرب فيه . قال ابن حجر: حديث صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 890، 1389، 2588، 3099، 3100، 3384، 3774، 4436، 4440، 4442، 4437، 4438، 4449، 4450، 4451، 4463، 5217، 5674، 5714، 6348، 6509، 6510، 7303، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 418، 2443، 2444، ومالك فى «الموطأ» برقم: 591 / 181، 817 / 272، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 13، 359، 361، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 123، 257، 258، 1621، 1616، 1618، 1620، (1/241)، (1/357) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6616، 6617، 6618، 6614، 6873، 6874، 7116، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 514، 515، 512، 513، 4410، 6786، 6787، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 785 / 2، 796 / 3، 832 / 2، 833 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 863، 874، 910، 909، 7045، 7046، 7047، 7051، 7065، 7067، 7068، 8886، 9228، 10868، 10869، 10870، 11188، والترمذي فى «جامعه» برقم: 362، 3496، 3672، والدارمي فى «مسنده» برقم: 83، 1292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1232، 1233، 1618، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 120، 121، 122، 123، 171، 609، 3406، 3718، 3717، 5159، 5157، 5160، 5164، 5161، 5162، 5163، 5165، 5166، 5167، 5230، 6017، 13561، 14863، 16678، 16679، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1483، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5236، 24695، 24737، 24853، 25222، 25286، 25498، 25544، 25818، 25893، 25894، 25895، 25903، 26279، 26302، 26400، 26516، 26557، 26554، 26555، 26583، 26587، 26754، 26778، 26779، 26964، 26965، 26988، 26989، 26990، والحميدي فى «مسنده» برقم: 235، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4478، 4479، 4579، 4584، 4586، 4585، 4587، 4604، 4770، 4798، والبزار فى «مسنده» برقم: 43 / 20، 45 / 22، 174 / 150، 202 / 177، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 179، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2098، 3559، 7351، 7357، 31305، 31302، 34456، 39819، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2355، 2356، 2357، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4206، 4207، 4208، 4209، 4211، 5238، 5647، 5648، والطبراني فى «الكبير» برقم: 78، 75، 79، 80، 81، 82، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1797، 5528، 6329، 6714، 6887، 7845، 7854، ترقيم محمد عوامة: 7246»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38194 ترقیم الشثری: -- 39820
حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن موسى بن ابي عائشة قال: حدثني عبيد الله بن عبد الله بن عتبة قال: اتيت عائشة فقلت: حدثيني عن مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: نعم، مرض رسول الله صلى الله عليه وسلم فثقل فاغمي عليه [قالت] : فافاق، فقال: ضعوا لي ماء في المخضب، ففعلنا، قالت: فاغتسل فذهب لينوء فاغمي عليه قالت: ثم افاق فقال: ضعوا لي ماء في المخضب، قالت: قد فعلنا، قالت: فاغتسل، ثم ذهب لينوء فاغمي عليه، ثم افاق، فقال: اصلى الناس بعد؟ فقلنا: لا يا رسول الله، هم ينتظرونك، قالت: والناس عكوف ينتظرون رسول الله صلى الله عليه وسلم ليصلي بهم عشاء الآخرة.
[2] - قالت: فاغتسل رسول الله صلى الله عليه وسلم، ثم ذهب لينوء فاغمي عليه، ثم افاق فقال: اصلى الناس بعد؟ قلت: لا، فارسل رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى ابي بكر ان يصلي بالناس، قالت: فاتاه الرسول فقال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم يامرك ان تصلي بالناس، فقال: يا عمر، صل بالناس، قال: فقال: انت احق، إنما ارسل إليك رسول الله صلى الله عليه وسلم قالت: فصلى بهم ابو بكر تلك الايام.
[3] - ثم إن رسول الله صلى الله عليه وسلم، وجد خفة من نفسه، فخرج لصلاة الظهر بين العباس ورجل آخر، فقال لهما: اجلساني عن يمينه، فلما سمع ابو بكر حسه ذهب يتاخر، فامره ان يثبت مكانه، قالت: فاجلساه عن يمينه، فكان ابو بكر يصلي بصلاة رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو جالس، والناس يصلون بصلاة ابي بكر.
[4] - قال: فاتيت ابن عباس فقلت: الا اعرض عليك ما حدثتني عائشة؟ قال: هات، فعرضت عليه هذا فلم ينكر منه شيئا إلا انه قال: اخبرتك من الرجل الآخر؟ قال: فقلت: لا، فقال، هو علي رحمه الله.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [جـ، ق، ي]: زيادة (قالت).
(٤) في [ع]: (فاتاق).
(٥) في [ي]: (قال).
(٦) في [أ، ب]: (فذهبت)، وفي [هـ]: (ثم ذهبت).
(٧) في [ع]: (لتبوء).
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقط من: [ب، ع].
(١٠) في [أ، ب]: زيادة (قالت: قد)، وفي [س]: (قالت: قلت)، وفي [جـ]: (قال: قلت: قد).
(١١) في [ق، هـ]: (فذهب).
(١٢) سقط من: [جـ، س، ع، ي].
(١٣) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(١٤) سقط من: [أ، ب].
(١٥) في [أ، ب]: (ففعلنا).
(١٦) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ، س، ع، ي].
(١٧) سقط من: [ع].
(١٨) في [ع]: زيادة (إن اللَّه يأمرك أن تصلي بالناس قالت).
(١٩) سقط من: [س].
(٢٠) سقط من: [ق، هـ].
(٢١) في [ع]: (الصلاة).
(٢٢) سقط من: [ع].
(٢٣) كذا، وفي بقية المصادر: (عن يساره) أو (جنبه).
(٢٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨٧)، ومسلم (٤١٨).

حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے کہا۔ آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مرض کے بارے میں بیان کریں۔ انہوں نے کہا: ہاں (بیان کرتا ہوں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طبیعت بوجھل ہوگئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہوگئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے واسطے لگن میں پانی رکھ دو۔“ چناچہ ہم نے یہ حکم پورا کیا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھنے لگے تھے کہ آپ پر غشی طاری ہوگئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”میرے واسطے لگن میں پانی رکھ دو“۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ ہم نے یہ حکم پورا کردیا۔ فرماتی ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا اور اٹھنے لگے تھے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہوگئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”میرے واسطے لگن میں پانی رکھ دو“۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ میں نے عرض کیا: ہم یہ کر چکے ہیں۔ فرماتی ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا اور اٹھنے لگے تھے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہوگئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے۔؟“ ہم نے عرض کیا۔ نہیں! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! لوگ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کررہے ہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ لوگ (مسجد میں) ٹھہرے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھائیں۔ 2۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھنا چاہتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہوگئی پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو افاقہ ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے۔؟“ میں نے عرض کیا: نہیں! چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکر کی طرف پیغام بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ حضرت ابوبکر کے پاس قاصدآیا اور آ کر کہا۔ اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کو حکم دیا ہے کہ آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ حضرت ابوبکر نے کہا۔ اے عمر! لوگوں کو نماز پڑھاؤ۔ حضرت عمر نے کہا۔ آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ ہی کی طر ف قاصد بھیجا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ چناچہ حضرت ابوبکر نے ان دنوں میں لوگوں کو نمازیں پڑھائیں۔ 3۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے نفس میں ہلکا پن محسوس کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عباس اور ایک اور آدمی کے درمیان نماز ظہر کے لئے باہر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا۔ مجھے ابوبکر کے دائیں طرف بٹھا دو۔ پس جب حضرت ابوبکر نے یہ بات سنی تو انہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محسوس ہوئے وہ پیچھے ہٹنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو حکم دیا کہ وہ اپنی جگہ پر ہی رہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں۔ چناچہ ان دونوں صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت ابوبکر کے دائیں جانب بٹھا دیا۔ پس حضرت ابوبکر، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی (اقتداء میں) نماز پڑھنے لگے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور باقی لوگ حضرت ابوبکر (کی اقتداء میں) نماز پڑھنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39820]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال أبو حاتم الرازي: تريبني رواية موسى بن أبي عائشة حديث عبيد الله بن عبد الله في مرض النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال ابن حجر عنى أبو حاتم أنه اضطرب فيه . قال ابن حجر: حديث صحيح . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 198، 664، 665، 679، 683، 687، 712، 713، 716، 890، 1389، 2588، 3099، 3100، 3384، 3774، 4436، 4440، 4442، 4437، 4438، 4449، 4450، 4451، 4463، 5217، 5674، 5714، 6348، 6509، 6510، 7303، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 418، 2443، 2444، ومالك فى «الموطأ» برقم: 591 / 181، 817 / 272، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 13، 359، 361، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 123، 257، 258، 1621، 1616، 1618، 1620، (1/241)، (1/357) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6616، 6617، 6618، 6614، 6873، 6874، 7116، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 514، 515، 512، 513، 4410، 6786، 6787، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 785 / 2، 796 / 3، 832 / 2، 833 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 863، 874، 910، 909، 7045، 7046، 7047، 7051، 7065، 7067، 7068، 8886، 9228، 10868، 10869، 10870، 11188، والترمذي فى «جامعه» برقم: 362، 3496، 3672، والدارمي فى «مسنده» برقم: 83، 1292، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1232، 1233، 1618، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 120، 121، 122، 123، 171، 609، 3406، 3718، 3717، 5159، 5157، 5160، 5164، 5161، 5162، 5163، 5165، 5166، 5167، 5230، 6017، 13561، 14863، 16678، 16679، والدارقطني فى «سننه» برقم: 1483، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5236، 24695، 24737، 24853، 25222، 25286، 25498، 25544، 25818، 25893، 25894، 25895، 25903، 26279، 26302، 26400، 26516، 26557، 26554، 26555، 26583، 26587، 26754، 26778، 26779، 26964، 26965، 26988، 26989، 26990، والحميدي فى «مسنده» برقم: 235، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4478، 4479، 4579، 4584، 4586، 4585، 4587، 4604، 4770، 4798، والبزار فى «مسنده» برقم: 43 / 20، 45 / 22، 174 / 150، 202 / 177، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 179، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2098، 3559، 7351، 7357، 7359، 7358، 31305، 31302، 34456، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2355، 2356، 2357، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4206، 4207، 4208، 4209، 4211، 5238، 5647، 5648، والطبراني فى «الكبير» برقم: 78، 75، 79، 80، 81، 82، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1797، 5528، 6329، 6714، 6887، 7845، 7854، ترقيم محمد عوامة: 38194»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10987
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَقُلْتُ أَلَا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ بَلَى ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ”أَصَلَّى النَّاسُ؟“ قُلْنَا لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ“ فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَفَاقَ فَقَالَ ”أَصَلَّى النَّاسُ؟“ قُلْنَا لَا هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ”ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ“ فَذَهَبَ لِيَنُوءَ فَغُشِيَ عَلَيْهِ قَالَتْ وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ بِأَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَجُلًا رَقِيقًا فَقَالَ يَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ فَقَالَ أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الْأَيَّامَ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ خِفَّةً فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا الْعَبَّاسُ لِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ لَا يَتَأَخَّرَ وَأَمَرَهُمَا فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِهِ فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي قَائِمًا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قَاعِدًا فَدَخَلْتُ عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَقُلْتُ أَلَا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ هَاتِ فَحَدَّثْتُهُ فَمَا أَنْكَرَ مِنْهُ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ هَلْ سَمَّتْ لَكَ الرَّجُلَ الَّذِي كَانَ مَعَ الْعَبَّاسِ قُلْتُ لَا قَالَ هُوَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں جا کر عرض کیا: کیا آپ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیماری کے بارے میں بیان فرمائیں گی؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، کیوں نہیں، تفصیل یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شدید بیمار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کیا: جی نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میرے لیے برتن میں پانی رکھو۔ ہم نے پانی رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا،لیکن جب اٹھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی، پھر افاقہ ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کیا: جی نہیں، اے اللہ کے رسول! وہ تو آپ کے منتظر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میرے لیے برتن میں پانی رکھ دو۔ (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل کیا) بعدازاں جب اُٹھنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر غشی طاری ہو گئی، جبکہ لوگ مسجد میں نماز عشاء کے لیے جمع تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے۔ بالآخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھادیں۔ ابوبکر رضی اللہ عنہ انتہائی رقیق القلب تھے، انہوں نے کہا: عمر! آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں، لیکن انھوں نے کہا: آپ اس امر کے زیادہ حق دار ہیں۔ تو ان دنوں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو نمازیں پڑھاتے رہے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہتری محسوس کی تو دو آدمیوں کے سہارے ظہر کی نماز کے لیے مسجد کی طرف چلے، ان دو میں سے ایک سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تھے،جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کا احساس ہوا تو وہ پیچھے کو ہٹنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشارہ کیا کہ پیچھے نہ جائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں آدمیوں سے فرمایا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا۔ سیدنا ابوبکر کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر پڑھتے رہے۔ میں (عبیداللہ بن عبداللہ) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے ان سے عرض کیا: آیا میں آپ سے وہ واقعہ بیان نہ کروں،جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بیان کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: جی بیان کرو، پھر انہوں نے اس میں سے کسی بھی بات کا انکار نہیں کیا، صرف اتنا کہا کہ کیا انہوں نے اس دوسرے آدمی کا نام بھی بیان کیا جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا؟ میں نے کہا: جی نہیں۔ انہوں نے کہا: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الحادية عشرة للهجرة/حدیث: 10987]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 687، ومسلم: 418، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5141 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5141»

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 687
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2116
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ لَهَا: أَلا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْتُ: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ". قَالَتْ: فَفَعَلْنَا فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنْوِيَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْتُ: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ، قَالَتْ: فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ أَنْ صَلِّ بِالنَّاسِ، فَأَتَاهُ الرَّسُولُ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ تُصَلِّيَ بِالنَّاسِ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَكَانَ رَجُلا رَقِيقًا: يَا عُمَرُ صَلِّ بِالنَّاسِ. فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: أَنْتَ أَحَقُّ بِذَلِكَ. قَالَ: فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو بَكْرٍ تِلْكَ الأَيَّامَ، قَالَتْ: ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً، فَخَرَجَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ لِصَلاةِ الظُّهْرِ، وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ، قَالَتْ: فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ لِيَتَأَخَّرَ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنْ لا يَتَأَخَّرَ، وَقَالَ لَهُمَا:" أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِهِ". فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، فَجَعَلَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي وَهُوَ قَائِمٌ بِصَلاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاةِ أَبِي بَكْرٍ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَاعِدٌ . قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: فَدَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، فَقُلْتُ: أَلا أَعْرِضُ عَلَيْكَ مَا حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ عَنْ مَرَضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَ: هَاتِ. فَعَرَضْتُ حَدِيثَهَا عَلَيْهِ، فَمَا أَنْكَرَ مِنْهُ شَيْئًا.
عبید اللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں: میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے ان سے گزارش کی: کیا آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں نہیں بتائیں گی؟ انہوں نے فرمایا: جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت خراب ہو گئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لیے کسی ٹب میں پانی رکھو۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے ایسا ہی کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھنے لگے، تو آپ پر بے ہوشی طاری ہو گئی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! وہ آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔ لوگ اس وقت مسجد میں بیٹھے ہوئے عشاء کی نماز کے لیے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو پیغام بھجوایا: ”تم لوگوں کو نماز پڑھا دو۔“ پیغام رساں شخص سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا (اور کہا): اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو حکم دیا ہے، آپ لوگوں کو نماز پڑھا دیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جو ایک نرم دل آدمی تھے، انہوں نے فرمایا: اے عمر! تم لوگوں کو نماز پڑھاؤ۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ اس کے زیادہ حق دار ہیں۔ راوی بیان کرتے ہیں: ان دنوں میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں کے درمیان چلتے ہوئے ظہر کی نماز کے لیے تشریف لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اس وقت لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو پیچھے ہٹنے لگے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا کہ ”وہ پیچھے نہ ہٹیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں صاحبان سے فرمایا: ”مجھے اس کے پہلو میں بٹھا دو۔“ ان دونوں حضرات نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نماز ادا کرنے لگے، وہ کھڑے ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی پیروی کر رہے تھے اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی پیروی کر رہے تھے حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بیٹھے ہوئے تھے۔ عبیداللہ نامی راوی کہتے ہیں: میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے کہا: کیا میں آپ کے سامنے وہ حدیث پیش کروں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیماری کے بارے میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے بیان کی ہے؟ انہوں نے فرمایا: پیش کرو۔ میں نے وہ حدیث ان کے سامنے بیان کی تو انہوں نے اس کی کسی بھی بات کا انکار نہیں کیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2116]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، 679، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6614، 6616، 6617، 6618، 6873، 6874، 7116، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2083» «رقم طبعة با وزير 2113»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، زائدة: هو ابن قدامة.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2118
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ الْعَبْسِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: أُغْمِيَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟". قُلْنَا: لا. قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسُ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا بَكْرٍ رَجُلٌ أَسِيفٌ إِذَا قَامَ مَقَامَكَ لَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ. قَالَ عَاصِمٌ: وَالأَسِيفُ الرَّقِيقُ الرَّحِيمُ، قَالَ:" مُرُوا أَبَا بَكْرٍ أَنْ يُصَلِّيَ بِالنَّاسِ". قَالَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، كُلُّ ذَلِكَ أَرُدُّ عَلَيْهِ، قَالَتْ: فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ بِالنَّاسِ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَدَ خِفَّةً مِنْ نَفْسِهِ، فَخَرَجَ بَيْنَ بَرِيرَةَ وَنُوبَةَ، إِنِّي لأَنْظُرُ إِلَى نَعْلَيْهِ تَخُطَّانِ فِي الْحَصَا وَأَنْظُرُ إِلَى بُطُونِ قَدَمَيْهِ، فَقَالَ لَهُمَا:" أَجْلِسَانِي إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ". فَلَمَّا رَآهُ أَبُو بَكْرٍ ذَهَبَ يَتَأَخَّرُ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ أَنِ اثْبُتْ مَكَانَكَ، فَأَجْلَسَاهُ إِلَى جَنْبِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ جَالِسٌ، وَأَبُو بَكْرٍ قَائِمٌ يُصَلِّي بِصَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلاةِ أَبِي بَكْرٍ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر بے ہوشی طاری ہو گئی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوش آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر سے کہو، وہ لوگوں کو نماز پڑھا دے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک نرم دل آدمی ہیں، جب وہ آپ کی جگہ پر کھڑے ہوں گے تو وہ لوگوں کو نماز نہیں پڑھا سکیں گے۔ عاصم نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے۔ روایت کے متن میں استعمال ہونے والے لفظ «أَسِيفٌ» سے مراد ”نرم دل اور مہربان ہونا“ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوبکر سے کہو، لوگوں کو نماز پڑھا دے۔“ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ کہی اور ہر مرتبہ میں نے بھی وہی جواب دیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو طبیعت میں بہتری محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بریرہ اور نوبہ (نامی کنیزوں) کے درمیان (یعنی ان کے ساتھ ٹیک لگا کر چلتے ہوئے) تشریف لے گئے، یہ منظر آج بھی میری نگاہ میں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلین شریفین کنکریوں پر لکیر بنا رہے تھے اور میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں کے تلووں کو دیکھ رہی تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں سے فرمایا: ”تم مجھے ابوبکر کے پہلو میں بٹھا دو۔“ جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تو وہ پیچھے ہٹنے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا: ”اپنی جگہ پر رہو۔“ اور ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پہلو میں بٹھا دیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز ادا کرتے رہے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی پیروی میں نماز ادا کرتے رہے، اور لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی نماز کی پیروی میں نماز ادا کرتے رہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2118]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، 679، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، 2117، 2118، 2119، 2120، 2121، 2124، 6588، 6591، 6596، 6599، 6600، 6601، 6602، 6614، 6616، 6617، 6618، 6873، 6874، 7116، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2083» «رقم طبعة با وزير 2115»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر التعليق. * [عَنْ عَاصِمٍ] قال الشيخ: هو ابن بهدلة، أبي النَّجود، وهو حسن الحديث، كما تقَّدَم - مِراراً - وقد توبع كما يأتي، وبقيَّةُ الرجال ثقات معروفون. وعثمان بن أبي شيبة العَبْسِيُّ: هو صاحب «المسند» المعروف به، وهو أخو أبي بكر بن أبي شيبة صاحب «المصنَّف» المشهور به. وقد تابعه فيه، فقال فيه (2/ 331): حدثنا حسين بن عليٍّ به. ويأتي الحديث (2221) من طريق نُعيمِ بنِ أبِي هندٍ، عن أبي وائل (وهو شقيق) - أحسِبُه - عن مسروق به. ومن هذا الوجه أخرج الجملة الأخيرة، وهي مُخَالِفةٌ لرواية ابن بَهدلَه؛ لأنَّها صريحةٌ بأنَّهُ صلى الله عليه وسلم صَلَّى خَلفَ أبي بكرٍ: أخرجه البيهقيُّ (3/ 82)، وأحمد (6/ 159)، وكذا ابن أبي شيبة (2/ 332). وفي روايةِ ابن بَهدَلة: أن أبا بكرٍ صلَّى خَلفَ النَّبِي صلى الله عليه وسلم يقتدي به، ويقتدي الناس بصلاة أبي بكرٍ. وقد جَمَعَ المُؤلِّف بَينَ الرِّوَايَتَيْنِ على أنَّهُما صلاتان فراجعه. تنبيه!! رقم (2221) = (2224) من «طبعة المؤسسة». لكن الحديث ليس موجود بالرقم المشار إليه وإنما موجود برقم: (2121) الموافق لـ (2124) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، عاصم: هو ابن بهدلة، حسن الحديث، أخرجا له في الصحيحين مقروناً، وباقي السند رجاله رجال الشيخين غير زائدة –وهو ابن قدامة الثقفي- فإنه من رجال البخاري.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں