🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1176. حَدِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26678 (کل: 12 مقامات، 10 کتب)
مسند احمد: 26678
صحیح بخاری: Q590
بلوغ المرام: 143
الفتح الربانی: 1241
صحیح ابن حبان: 2653
السنن الكبرى للبيهقي: 4561
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3343، 13982
المعجم الکبیر للطبرانی: 19805، 19943
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7028
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6391
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26678
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا، فَقَالَ: " قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ، فَشَغَلَنِي عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ" , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا، قَالَ:" لَا" .
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی اس دن کہیں سے مال آیا ہوا تھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے تقسیم کرنے کے لئے بیٹھ گئے حتی کہ مؤذن عصر کی اذان دینے لگا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی اور میرے ہاں تشریف لے آئے کیونکہ اس دن میری باری تھی اور میرے یہاں دو مختصر رکعتیں پڑھیں اس پر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ دو رکعتیں کیسی ہیں جن کا آپ کو حکم دیا گیا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں بلکہ یہ وہ رکعتیں ہیں جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا لیکن مال کی تقسم میں ایسا مشغول ہوا کہ مؤذن میرے پاس عصر کی نماز کی اطلاع لے کر آگیا، میں نے انہیں چھوڑنا مناسب نہ سمجھا (اس لئے اب پڑھ لیا) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا ہم بھی ان کی قضاء کرسکتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26678]

الحكم على الحديث:
صلاة النبى ﷺ بعد العصر ركعتين صحيح، وهذا إسناد اختلف فيه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q590
قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: وَقَالَ كُرَيْبٌ: عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَصْرِ رَكْعَتَيْنِ، وَقَالَ: شَغَلَنِي نَاسٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ.
‏‏‏‏ اور کریب نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے واسطہ سے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد دو رکعات پڑھیں، پھر فرمایا کہ بنو عبدالقیس کے وفد سے گفتگو کی وجہ سے ظہر کی دو رکعتیں نہیں پڑھ سکا تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب مواقيت الصلاة/حدیث: Q590]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 143
وعن أم سلمة رضي الله تعالى عنها قالت: صلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم العصر. ثم دخل بيتي فصلى ركعتين. فسألته فقال: «‏‏‏‏شغلت عن ركعتين بعد الظهر فصليتهما الآن» ‏‏‏‏ فقلت: أفنقضيهما إذا فاتتا؟ قال: «‏‏‏‏لا» .‏‏‏‏ أخرجه أحمد. ولأبي داود عن عائشة رضي الله تعالى عنها بمعناه.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز عصر پڑھ کر میرے حجرے میں تشریف لائے اور دو رکعت نماز ادا فرمائی۔ میں نے عرض کیا یہ دو رکعت کیسی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں ارشاد فرمایا ”ظہر کے فرائض کے بعد کی دو سنتیں پڑھ نہیں سکا تھا وہ اب میں نے پڑھی ہیں۔“ میں نے پھر عرض کیا کہ اگر یہ دو سنتیں قضاء ہو جائیں تو کیا ہم بھی ان کی قضاء دیا کریں۔ فرمایا ”نہیں“
اسے احمد نے روایت کیا ہے اور ابوداؤد میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی اسی طرح کی روایت ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 143]
«وَعَنْ» اور سے – «أُمِّ سَلَمَةَ» ام سلمہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «صَلَّى» پڑھی – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْعَصْرَ» عصر (کی نماز) – «ثُمَّ» پھر – «دَخَلَ» داخل ہوئے – «بَيْتِي» میرے گھر میں – «فَصَلَّى» پس پڑھیں – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں – «فَسَأَلْتُهُ» تو میں نے آپ سے پوچھا – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «شُغِلْتُ» میں مشغول کر دیا گیا – «عَنْ رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتوں سے – «بَعْدَ الظُّهْرِ» ظہر کے بعد (والی) – «فَصَلَّيْتُهُمَا» تو میں نے ان دونوں کو پڑھا – «الْآنَ» اب – «فَقُلْتُ» تو میں نے کہا: – «أَفَنَقْضِيهِمَا» کیا ہم (بھی) ان دونوں کی قضا کریں – «إِذَا فَاتَتَا» جب وہ دونوں فوت ہو جائیں؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «لَا» نہیں۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت ہے – «عَنْ عَائِشَةَ» عائشہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهَا» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «بِمَعْنَاهُ» اسی کے ہم معنی۔
اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی، پھر میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں۔ میں نے آپ سے (اس کے بارے میں) پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”میں (کسی کام میں) مشغول ہو کر ظہر کے بعد والی دو رکعتیں نہ پڑھ سکا تھا، تو میں نے انہیں اب پڑھ لیا ہے۔“ میں نے عرض کیا: جب یہ دونوں (رکعتیں) ہم سے فوت ہو جائیں تو کیا ہم بھی ان کی قضا کریں؟ آپ نے فرمایا: ”نہیں۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ اور ابو داود میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی مفہوم کی روایت ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:6 /315 وفيه ذكوان أبو عمرو، فالسند صحيح، وحديث عائشة أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1273، والبخاري، السهو، حديث:1233، ومسلم، الصلاة، حديث:834.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1241
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ فَقَالَ: ( (قَدِيمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي (وَفِي رِوَايَةٍ: قَدِيمَ عَلَيَّ وَفْدُ بَنِي تَمِيمٍ فَحَبَسُونِي) عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ) ) فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَفَنَقْضِيَهُمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ: ( (لَا) )
سیدہ ام سلمہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازِ عصر ادا کی، پھر میرے گھر تشریف لائے اور دو رکعتیں ادا کیں، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے ایسی نماز پڑھی، جو آپ نہیں پڑھتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کچھ مال آ گیا تھا، بس اس نے مشغول کیے رکھا، ایک روایت میں ہے: میرے پاس بنو تمیم کا وفد آیا تھا، اس نے مجھے ان دو رکعتوں سے روک دیا، جو میں ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، پس میں نے ان کو اب ادا کیا ہے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر یہ دو رکعتیں ہم سے رہ جائیں تو ہم ان کی قضائی دیا کریں؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1241]
تخریج الحدیث: «صلاة النبي صلي الله عليه وآله وسلم ركعتين بعد العصر صحيح، وھذا اسناد اختلف فيه۔ أخرجه ابو يعلي: 7028، وابن حبان: 2653، والطحاوي في شرح معاني الآثار: 1/ 306، وقوله: افنقضيھما، قال: لا زيادة ضعيفة تفرد بھا يزيد بن هارون، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26678 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27213»
وضاحت: فوائد: … تخریج کے تحت وضاحت ہے کہ عصر کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنا ثابت ہے۔ البتہ حدیث کے آخر میں رہی ہوئی سنن کی قضائی نہ دینے والی بات سنداً ثابت ہیں۔ اس لیے عصر کے بعد سورج زرد ہونے سے پہلے سنن کی قضائی بھی ٹھیک ہے اور ویسے بھی نماز پڑھی جا سکتی ہے۔ (عبداللہ رفیق)

الحكم على الحديث:
صلاة النبي صلي الله عليه وآله وسلم ركعتين بعد العصر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2653
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا، فَقَالَ: " قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ، فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا قَبْلَ الْعَصْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الآنَ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟ قَالَ:" لا" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد میرے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعات ادا کیں۔ میں نے عرض کی: آج آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کیسی نماز ادا کی ہے، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے ادا نہیں کی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا تھا تو میں مصروفیت کی وجہ سے ان دو رکعات کو عصر سے پہلے ادا نہیں کر سکا جیسے پہلے ادا کرتا تھا، ان دونوں کو میں نے اب ادا کر لیا ہے۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر ہم سے یہ رکعات فوت ہو جائیں، تو ہم ان کی قضا کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2653]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1276، 1277، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1574، 2653، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 578، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4465، 4634، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27158، والحميدي فى (مسنده) برقم: 297» «رقم طبعة با وزير 2644»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «الضعيفة» (946). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4561
وَأنبأ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ ذَكْوَانَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ الْعَصْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ مَا كُنْتَ تُصَلِّيهِمَا؟ فَقَالَ:" كُنْتُ أُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَجَاءَنِي مَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْهُمَا فَصَلَّيْتُ الْآنَ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ عصر کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے تو انہوں نے دو رکعت نماز پڑھی۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ دو رکعت کیسی ہیں؟ آپ تو ان کو نہیں پڑھا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ظہر کے بعد ان کو پڑھا کرتا تھا، ایک دن میرے پاس مال آیا، اس کی تقسیم کی مصروفیت کی وجہ سے میں دو رکعت نہ پڑھ سکا۔ میں نے ان کو اب پڑھ لیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4561]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1233-4370»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3343
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاةَ الْعَصْرِ ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ:" قَدِمَ مَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكِعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهَا: أَفَتَقْضِيهِمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ گھر تشریف لے آئے، آپ نے دو رکعات ادا کیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جو آپ پہلے ادا نہیں کرتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرے پاس کچھ مال آ گیا تھا، تو میں ظہر کے بعد والی دو رکعات ادا نہیں کر سکا، وہ میں نے اب ادا کر لی ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جب یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا آپ ان کی قضاء ادا کرتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں!:
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جب یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا آپ ان کی قضاء ادا کرتے ہیں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اپنی ”صحیح“ میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3343]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26138»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13982
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَصْرَ، ثُمَّ دَخَلَ بَيْتِي فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّيْتَ صَلَاةً لَمْ تَكُنْ تُصَلِّيهَا؟ قَالَ:" قَدِمَ عَلَيَّ مَالٌ فَشَغَلَنِي، عَنْ رَكْعَتَيْنِ كُنْتُ أَرْكَعُهُمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفَنَقْضِيهُمَا إِذَا فَاتَتَا؟ قَالَ:" لَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِمَعْنَاهُ خَالِيًا عَنْ قَوْلِهَا: أَفَنِقْضِيهُمَا إِذَا فَاتَتْنَا؟، قَالَ:" لَا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی، پھر آپ میرے گھر میں داخل ہوئے، آپ نے دو رکعت ادا کیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ایک ایسی نماز ادا کی ہے، جو آپ پہلے ادا نہیں کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس کچھ مال آیا ہوا تھا (اس کو تقسیم کرنے کی وجہ سے) مصروفیت کے باعث، میں یہ دو رکعات ادا نہیں کر سکا، جنہیں میں ظہر کے بعد ادا کرتا تھا، تو میں نے اب وہ دونوں ادا کی ہیں۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر ہماری یہ رہ جائیں، تو کیا ہم بھی ان کی قضاء کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس مضمون کی ایک روایت مذکور ہے، جس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر یہ دونوں رہ جائیں، تو کیا ہم بھی اس کی قضاء کریں؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 13982]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7028) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (315/6)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 4112، وأخرجه سنن النسائي برقم: 581، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1273، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26138، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1436»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19805
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنِ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ الْعَصْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ، قَالَ: " كُنْتُ أُصَلِّيهِمَا بَعْدَ الظُّهْرِ، فَجَاءَنِي حَالٌ فَشَغَلَنِي عَنْهُمَا حَتَّى صَلَّيْتُ الْعَصْرَ، فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد میرے پاس تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ دو رکعتیں کیسی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ ظہر کے بعد پڑھا کرتا تھا، پھر مجھے ایک صورتِ حال پیش آئی جس نے مجھے ان سے مشغول کر دیا یہاں تک کہ میں نے عصر پڑھ لی، سو اب میں نے یہ ادا کر لیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19805]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 248، حدیث 501»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19943
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَابِهْرَامَ الْإِيذَجِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، ثَنَا بُهْلُولُ بْنُ مُوَرِّقٍ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي ثَابِتٌ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ الْعَصْرِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ فَقُلْتُ: مَا هَاتَانِ الرَّكْعَتَانِ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: كُنْتُ أُصَلِّيهِمَا قَبْلَ الْعَصْرِ فَجَاءَنِي قَوْمٌ فَشَغَلُونِي فَصَلَّيْتُهُمَا الْآنَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کے بعد میرے پاس تشریف لائے اور دو رکعتیں پڑھیں۔ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ دو رکعتیں کیسی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں یہ عصر سے پہلے پڑھا کرتا تھا، پھر کچھ لوگ میرے پاس آ گئے اور مجھے مشغول کر دیا، تو اب میں نے یہ پڑھ لیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19943]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 290، حدیث 639»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں