🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1284. حَدِيثُ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
اطراف الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 27363 (کل: 11 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 27363، 27087
سنن ابوداود: 2300
سنن ابن ماجہ: 2031
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 237، 383
مصنف ابن ابی شیبہ: 19946
المستدرک علی الصحیحین: 2869
السنن الكبرى للبيهقي: 15502
المعجم الکبیر للطبرانی: 21454، 21455
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27363
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ , قَالَ: حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ , عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ , أَنَّ فُرَيْعَةَ بِنْتَ مَالِكِ بْنِ سِنَانٍ أُخْتَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ حَدَّثَتْهَا , أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُمْ , فَأَدْرَكَهُمْ بِطَرَفِ الْقَدُومِ , فَقَتَلُوهُ , فَأَتَاهَا نَعْيُهُ وَهِيَ فِي دَارٍ مِنْ دُورِ الْأَنْصَارِ , شَاسِعَةٍ عَنْ دَارِ أَهْلِهَا , فَكَرِهَتْ الْعِدَّةَ فِيهَا , فَأَتَتْ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَتَانِي نَعْيُ زَوْجِي , وَأَنَا فِي دَارٍ مِنْ دُورِ الْأَنْصَارِ , شَاسِعَةٍ عَنْ دُورِ أَهْلِي , إِنَّمَا تَرَكَنِي فِي مَسْكَنٍ لَا يَمْلِكُهُ , وَلَمْ يَتْرُكْنِي فِي نَفَقَةٍ يُنْفَقُ عَلَيَّ , وَلَمْ أَرِثْ مِنْهُ مَالًا , فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ أَلْحَقَ بِإِخْوَتِي وَأَهِلِي , فَيَكُونَ أَمَرُنَا جَمِيعًا , فَإِنَّهُ أَحَبُّ إِلَيَّ , فَأَذِنَ لِي أَنْ أَلْحَقَ بِأَهْلِي , فَخَرَجْتُ مَسْرُورَةً بِذَلِكَ , حَتَّى إِذَا كُنْتُ فِي الْحُجْرَةِ أَوْ الْمَسْجِدِ دَعَانِي أَوْ أَمَرَ بِي فَدُعِيتُ فَقَالَ لِي:" كَيْفَ زَعَمْتِ؟" , فَأَعَدْتُ عَلَيْهِ , فَقَالَ: " امْكُثِي فِي مَسْكَنِ زَوْجِكِ الَّذِي جَاءَكِ فِيهِ نَعْيُهُ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ" , قَالَتْ: فَاعْتَدَدْتُ فِيهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا .
حضرت فریعہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میرے شوہر اپنے چند عجمی غلاموں کی تلاش میں روانہ ہوئے، وہ انہیں ”قدوم“ کے کنارے پر ملے، لیکن ان سب نے مل کر انہیں قتل کر دیا، مجھے اپنے خاوند کے مرنے کی خبر جب پہنچی تو میں اپنے اہل خانہ سے دور کے گھر میں تھی، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عرض کیا کہ مجھے اپنے خاوند کے مرنے کی خبر ملی ہے اور میں اپنے اہل خانہ سے دور کے گھر میں رہتی ہوں، میرے خاوند نے نہ کوئی نفقہ چھوڑا ہے اور نہ ہی ورثہ کے لئے کوئی مال و دولت، نیز اس کا کوئی مکان بھی نہ تھا، اگر میں اپنے اہل خانہ اور بھائیوں کے پاس چلی جاؤں تو بعض معاملات میں مجھے سہولت ہو جائے گی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چلی جاؤ“، لیکن جب میں مسجد یا حجرے سے نکلنے لگی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ اسی گھر میں عدت گزارو جہاں تمہارے پاس تمہارے شوہر کی موت کی خبر آئی تھی یہاں تک کہ عدت پوری ہو جائے“، چنانچہ میں نے چار مہینے اور دس دن وہیں گزارے۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27363]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2300
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عَجْرَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ عَجْرَةَ، أَنَّ الْفُرَيْعَةَ بِنْتَ مَالِكِ بْنِ سِنَانٍ وَهِيَ أُخْتُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَخْبَرَتْهَا، أَنَّهَا جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهَا فِي بَنِي خُدْرَةَ، فَإِنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْبُدٍ لَهُ أَبَقُوا، حَتَّى إِذَا كَانُوا بِطَرَفِ الْقَدُومِ لَحِقَهُمْ فَقَتَلُوهُ، فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَرْجِعَ إِلَى أَهْلِي، فَإِنِّي لَمْ يَتْرُكْنِي فِي مَسْكَنٍ يَمْلِكُهُ وَلَا نَفَقَةٍ، قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ"، قَالَتْ: فَخَرَجْتُ، حَتَّى إِذَا كُنْتُ فِي الْحُجْرَةِ أَوْ فِي الْمَسْجِدِ، دَعَانِي أَوْ أَمَرَ بِي، فَدُعِيتُ لَهُ، فَقَالَ:" كَيْفَ قُلْتِ؟" فَرَدَدْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ الَّتِي ذَكَرْتُ مِنْ شَأْنِ زَوْجِي، قَالَتْ: فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ"، قَالَتْ: فَاعْتَدَدْتُ فِيهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ أَرْسَلَ إِلَيَّ فَسَأَلَنِي عَنْ ذَلِكَ، فَأَخْبَرْتُهُ، فَاتَّبَعَهُ وَقَضَى بِهِ.
زینب بنت کعب بن عجرۃ سے روایت ہے کہ فریعہ بنت مالک بن سنان رضی اللہ عنہا (ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن) نے انہیں خبر دی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئیں، وہ آپ سے پوچھ رہی تھیں کہ کیا وہ قبیلہ بنی خدرہ میں اپنے گھر والوں کے پاس جا کر رہ سکتی ہیں؟ کیونکہ ان کے شوہر جب اپنے فرار ہو جانے والے غلاموں کا پیچھا کرتے ہوئے طرف القدوم نامی مقام پر پہنچے اور ان سے جا ملے تو ان غلاموں نے انہیں قتل کر دیا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ جاؤں؟ کیونکہ انہوں نے مجھے جس مکان میں چھوڑا تھا وہ ان کی ملکیت میں نہ تھا اور نہ ہی خرچ کے لیے کچھ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (وہاں چلی جاؤ)“ فریعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: (یہ سن کر) میں نکل پڑی لیکن حجرے یا مسجد تک ہی پہنچ پائی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلا لیا، یا بلانے کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے کہا، (میں آئی) تو پوچھا: ”تم نے کیسے کہا؟“ میں نے وہی قصہ دہرا دیا جو میں نے اپنے شوہر کے متعلق ذکر کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اسی گھر میں رہو یہاں تک کہ قرآن کی بتائی ہوئی مدت (عدت) پوری ہو جائے“ فریعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر میں نے عدت کے چار مہینے دس دن اسی گھر میں پورے کئے، جب عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا تو انہوں نے مجھے بلوایا اور اس مسئلہ سے متعلق مجھ سے دریافت کیا، میں نے انہیں بتایا تو انہوں نے اسی کی پیروی کی اور اسی کے مطابق فیصلہ دیا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2300]
سیدہ فریعہ بنت مالک بن سنان رضی اللہ عنہا سے مروی ہے اور یہ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی کہ آپ سے اجازت لے کر اپنے خاندان بنی خدرہ میں چلی جاؤں کیونکہ میرا شوہر اپنے ان غلاموں کی تلاش میں گیا تھا جو بھاگ گئے تھے۔ وہ مقام قدوم کے اطراف میں تھے کہ میرے شوہر نے ان کو جا لیا مگر انہوں نے اس کو قتل کر ڈالا، چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت لینے کے لیے آئی تھی کہ مجھے اپنے اہل میں لوٹ جانے کی اجازت دیں، کیونکہ اس نے مجھے اپنے مملوکہ مکان میں نہیں چھوڑا تھا اور نہ کوئی خرچ ہی بچا گیا تھا۔ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سن کر (پہلے تو) اجازت دے دی۔ پس میں آپ کے پاس سے نکلی حتیٰ کہ جب میں حجرے یا مسجد نبوی میں تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا یا بلوایا اور فرمایا: ”تو نے کیسے کہا ہے؟“ تو میں نے اپنا قصہ یعنی شوہر کا واقعہ دوبارہ دہرایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے (شوہر کے) مکان میں اقامت رکھ، حتیٰ کہ کتاب اللہ کی (بیان کی ہوئی) مدت پوری ہو جائے۔“ کہتی ہیں: پھر میں نے اسی مکان میں اپنی عدت پوری کی، یعنی چار ماہ دس دن۔ بیان کرتی ہیں کہ جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا تو انہوں نے میری طرف پیغام بھیجا اور مجھ سے اس مسئلہ کی تفصیل دریافت کی اور میں نے انہیں (تفصیل سے) خبر دی۔ چنانچہ انہوں نے اسی پر عمل کیا اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الطلاق /حدیث: 2300]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الطلاق 23 (1204)، سنن النسائی/الطلاق 60 (3558)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 31 (2031)، (تحفة الأشراف: 18045)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطلاق 31 (87)، مسند احمد (6/370، 420)، سنن الدارمی/الطلاق 14 (2333) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3332)
أخرجه الترمذي (1204 وسنده صحيح)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2031
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ سُلَيْمَانُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، وَكَانَتْ تَحْتَ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ أُخْتَهُ الْفُرَيْعَةَ بِنْتَ مَالِكٍ ، قَالَتْ: خَرَجَ زَوْجِي فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ، فَأَدْرَكَهُمْ بِطَرَفِ الْقَدُومِ فَقَتَلُوهُ، فَجَاءَ نَعْيُ زَوْجِي وَأَنَا فِي دَارٍ مِنْ دُورِ الْأَنْصَارِ شَاسِعَةٍ، عَنْ دَارِ أَهْلِي، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، جَاءَ نَعْيُ زَوْجِي، وَأَنَا فِي دَارٍ شَاسِعَةٍ عَنْ دَارِ أَهْلِي وَدَارِ إِخْوَتِي وَلَمْ يَدَعْ مَالًا يُنْفِقُ عَلَيَّ، وَلَا مَالًا وَرِثْتُهُ وَلَا دَارًا يَمْلِكُهَا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تَأْذَنَ لِي، فَأَلْحَقَ بِدَارِ أَهْلِي وَدَارِ إِخْوَتِي، فَإِنَّهُ أَحَبُّ إِلَيَّ وَأَجْمَعُ لِي فِي بَعْضِ أَمْرِي، قَالَ:" فَافْعَلِي إِنْ شِئْتِ"، قَالَتْ: فَخَرَجْتُ قَرِيرَةً عَيْنِي، لِمَا قَضَى اللَّهُ لِي عَلَى لِسَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ، أَوْ فِي بَعْضِ الْحُجْرَةِ دَعَانِي، فَقَالَ:" كَيْفَ زَعَمْتِ؟"، قَالَتْ: فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ الَّذِي جَاءَ فِيهِ نَعْيُ زَوْجِكِ، حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ"، قَالَتْ: فَاعْتَدَدْتُ فِيهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا.
زینب بنت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہما جو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں سے روایت ہے کہ ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہما نے کہا: میرے شوہر اپنے کچھ غلاموں کی تلاش میں نکلے اور ان کو قدوم کے کنارے پا لیا، ان غلاموں نے انہیں مار ڈالا، میرے شوہر کے انتقال کی خبر آئی تو اس وقت میں انصار کے ایک گھر میں تھی، جو میرے کنبہ والوں کے گھر سے دور تھا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے شوہر کی موت کی خبر آئی ہے اور میں اپنے کنبہ والوں اور بھائیوں کے گھروں سے دور ایک گھر میں ہوں، اور میرے شوہر نے کوئی مال نہیں چھوڑا جسے میں خرچ کروں یا میں اس کی وارث ہوں، اور نہ اپنا ذاتی کوئی گھر چھوڑا جس کے وہ مالک ہوتے، اب اگر آپ اجازت دیں تو میں اپنے خاندان کے گھر اور بھائیوں کے گھر میں آ جاؤں؟ یہ مجھے زیادہ پسند ہے، اس میں میرے بعض کام زیادہ چل جائیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہتی ہو تو ایسا کر لو“۔ فریعہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں یہ سن کر ٹھنڈی آنکھوں کے ساتھ خوش خوش نکلی کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پہ مجھے حکم دیا تھا، یہاں تک کہ میں ابھی مسجد میں یا حجرہ ہی میں تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”کیا کہتی ہو“؟ میں نے سارا قصہ پھر بیان کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی گھر میں جہاں تمہارے شوہر کے انتقال کی خبر آئی ہے ٹھہری رہو یہاں تک کہ کتاب (قرآن) میں لکھی ہوئی عدت (چار ماہ دس دن) پوری ہو جائے، فریعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: پھر میں نے اسی گھر میں چار ماہ دس دن عدت کے گزارے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2031]
حضرت زینب بنت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہا، جو حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ تھیں، حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ حضرت فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں، انہوں نے فرمایا: ”میرے شوہر اپنے کچھ (بھاگے ہوئے) غلاموں کی تلاش میں نکلے۔ (آخر) قدوم جگہ کے قریب انہیں جا لیا۔ غلاموں نے انہیں شہید کر دیا۔ جب مجھے میرے خاوند کی وفات کی خبر ملی تو میں اپنے خاندان کے محلے سے دور انصار کے ایک مکان میں رہائش پذیر تھی۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور کہا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے خاوند کی وفات کی خبر اس حال میں ملی ہے کہ میں ایک ایسے مکان میں رہ رہی ہوں جو میرے خاندان کے محلے سے بھی دور ہے اور میرے بھائیوں کے گھروں سے بھی دور ہے۔ اور اس نے کوئی مال بھی نہیں چھوڑا جس سے میرا خرچ چلتا رہے، نہ کوئی مال چھوڑا ہے جو مجھے ترکے میں ملے، نہ ان کی ملکیت میں کوئی گھر تھا۔ اگر آپ مناسب سمجھیں تو مجھے اجازت دے دیں کہ میں اپنے اقارب اور اپنے بھائیوں کے گھر چلی جاؤں۔ مجھے یہ بات زیادہ پسند ہے اور اس سے میرے (روز مرہ کے) کام بہتر طور پر چلتے رہیں گے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو یوں ہی کر لو۔“ وہ فرماتی ہیں: میں باہر نکلی تو مجھے اس بات کی خوشی تھی کہ اللہ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے میرے حق میں فیصلہ فرمایا۔ میں ابھی مسجد ہی میں تھی یا گھر کے صحن ہی میں تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (دوبارہ) طلب فرما لیا، پھر فرمایا: ”تم نے کیسے بیان کیا؟“ میں نے دوبارہ صورت حال پیش کی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تک اللہ کی مقرر کردہ مدت (موت کی عدت) پوری نہیں ہو جاتی، اسی گھر میں رہائش رکھو جہاں تمہیں اپنے خاوند کی وفات کی خبر پہنچی۔“ چنانچہ میں نے چار ماہ دس دن تک وہیں عدت گزاری۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2031]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الطلاق 44 (2300)، سنن الترمذی/الطلاق 23 (1204)، سنن النسائی/الطلاق60 (3558)، (تحفة الأشراف: 18045)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الطلاق 31 (87)، مسند احمد (6/370، 421) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 237
407- مالك عن سعد بن إسحاق بن كعب بن عجرة عن عمته زينب بنت كعب بن عجرة أن الفريعة بنت مالك بن سنان وهى أخت أبى سعيد الخدري أخبرتها أنها جاءت رسول الله صلى الله عليه وسلم تسأله أن ترجع إلى أهلها فى بني خدرة، فإن زوجها خرج فى طلب أعبد له أبقوا، حتى إذا كانوا بطرف القدوم لحقهم فقتلوه. قالت: فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أرجع إلى أهلي بني خدرة، فإن زوجي لم يتركني فى مسكن يملكه ولا نفقة. قالت: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”نعم“ قالت: فخرجت حتى إذا كنت فى الحجرة أو فى المسجد دعاني أو أمر بي فدعيت له، فقال: ”كيف قلت؟“ قالت: فرددت عليه القصة التى ذكرت له من شأن زوجي، فقال: ”امكثي فى بيتك حتى يبلغ الكتاب أجله“ قالت: فاعتددت فيه أربعة أشهر وعشرا. قالت: فلما كان عثمان بن عفان أرسل إلى فسألني عن ذلك فأخبرته، فاتبعه وقضى به.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن فریعہ بنت مالک بن سنان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ پوچھنے کے لئے آئیں کہ کیا وہ بنو خدرہ میں اپنے گھر والوں کے پاس جا سکتی ہیں کیونکہ ان کے خاوند اپنے بھاگے ہوئے غلاموں کی تلاش میں نکلے اور جب قدوم کے مقام پر ان کے پاس پہنچ گئے تو ان غلاموں نے انہیں قتل کر دیا۔ فریعہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں بنو خدرہ میں اپنے گھر والوں کے پاس جا سکتی ہوں کیونکہ میرے خاوند نے میرے لئے اپنی ملکیت میں نہ کوئی گھر چھوڑا ہے اور نہ نان نفقہ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، پھر میں وہاں سے نکل کر حجرے یا مسجد تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا یا بلوانے کا حکم دیا پھر فرمایا: تو نے کیسے کہا تھا؟ میں نے اپنے خاوند کے بارے میں سارا قصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر میں ہی ٹھہری رہو حتیٰ کہ عدت پوری ہو جائے۔“ تو میں نے وہاں چار مہینے دس دن عدت گزاری پھر جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا اور اس بارے میں پوچھا: تو میں نے آپ کو بتا دیا اور انہوں نے اسی کے مطابق فیصلہ کیا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 237]
تخریج الحدیث: «407- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 591/2 ح 1290، ك 29 ب 31 ح 87 وقال سعيد بن اسحاق/والصواب: سعد بن اسحاق) التمهيد 27/21، الاستذكار: 1209، و أخرجه أبوداود (2300) و الترمذي (1204، وقال: ”حسن صحيح“) من حديث مالك به و صححه ابن حبان (الاحسان: 4278/4292)، وفي رواية يحيي بن يحيي:”يملكه“ .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 383
407- مالك عن سعد بن إسحاق بن كعب بن عجرة عن عمته زينب بنت كعب بن عجرة أن الفريعة بنت مالك بن سنان وهى أخت أبى سعيد الخدري أخبرتها أنها جاءت رسول الله صلى الله عليه وسلم تسأله أن ترجع إلى أهلها فى بني خدرة، فإن زوجها خرج فى طلب أعبد له أبقوا، حتى إذا كانوا بطرف القدوم لحقهم فقتلوه. قالت: فسألت رسول الله صلى الله عليه وسلم أن أرجع إلى أهلي بني خدرة، فإن زوجي لم يتركني فى مسكن يملكه ولا نفقة. قالت: فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”نعم“ قالت: فخرجت حتى إذا كنت فى الحجرة أو فى المسجد دعاني أو أمر بي فدعيت له، فقال: ”كيف قلت؟“ قالت: فرددت عليه القصة التى ذكرت له من شأن زوجي، فقال: ”امكثي فى بيتك حتى يبلغ الكتاب أجله“ قالت: فاعتددت فيه أربعة أشهر وعشرا. قالت: فلما كان عثمان بن عفان أرسل إلى فسألني عن ذلك فأخبرته، فاتبعه وقضى به.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن فریعہ بنت مالک بن سنان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ پوچھنے کے لئے آئیں کہ کیا وہ بنو خدرہ میں اپنے گھر والوں کے پاس جا سکتی ہیں کیونکہ ان کے خاوند اپنے بھاگے ہوئے غلاموں کی تلاش میں نکلے اور جب قدوم کے مقام پر ان کے پاس پہنچ گئے تو ان غلاموں نے انہیں قتل کر دیا۔ فریعہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کیا میں بنو خدرہ میں اپنے گھر والوں کے پاس جا سکتی ہوں کیونکہ میرے خاوند نے میرے لئے اپنی ملکیت میں نہ کوئی گھر چھوڑا ہے اور نہ نان نفقہ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“، پھر میں وہاں سے نکل کر حجرے یا مسجد تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلوایا یا بلوانے کا حکم دیا پھر فرمایا: تو نے کیسے کہا تھا؟ میں نے اپنے خاوند کے بارے میں سارا قصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیان کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے گھر میں ہی ٹھہری رہو حتیٰ کہ عدت پوری ہو جائے۔“ تو میں نے وہاں چار مہینے دس دن عدت گزاری پھر جب سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مجھے بلایا اور اس بارے میں پوچھا: تو میں نے آپ کو بتا دیا اور انہوں نے اسی کے مطابق فیصلہ کیا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 383]
تخریج الحدیث: «407- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 591/2 ح 1290، ك 29 ب 31 ح 87 وقال سعيد بن اسحاق/والصواب: سعد بن اسحاق) التمهيد 27/21، الاستذكار: 1209، و أخرجه أبوداود (2300) و الترمذي (1204، وقال: ”حسن صحيح“) من حديث مالك به و صححه ابن حبان (الاحسان: 4278/4292)، وفي رواية يحيي بن يحيي:”يملكه“ .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 27087
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيد ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبٍ ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ ، قَالَتْ: خَرَجَ زَوْجِي فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَه، فَأَدْرَكَهُمْ بِطَرَفِ الْقَدُومِ، فَقَتَلُوهُ، فَأَتَانِي نَعْيُهُ وَأَنَا فِي دَارٍ شَاسِعَةٍ مِنْ دُورِ أَهْلِي، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ نَعْيَ زَوْجِي أَتَانِي فِي دَارٍ شَاسِعَةٍ مِنْ دُورِ أَهْلِي، وَلَمْ يَدَعْ لِي نَفَقَة، وَلَا مَالًا لِوَرَثَتِه، وَلَيْسَ الْمَسْكَنُ لَهُ، فَلَوْ تَحَوَّلْتُ إِلَى أَهْلِي وَأَخْوَالِي، لَكَانَ أَرْفَقَ بِي فِي بَعْضِ شَأْنِي، قَالَ:" تَحَوَّلِي"، فَلَمَّا خَرَجْتُ إِلَى الْمَسْجِدِ أَوْ إِلَى الْحُجْرَةِ , دَعَانِي أَوْ أَمَرَ بِي فَدُعِيتُ , فَقَالَ: " امْكُثِي فِي بَيْتِكِ الَّذِي أَتَاكِ فِيهِ نَعْيُ زَوْجِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَه"، قَالَتْ: فَاعْتَدَدْتُ فِيهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، قَالَتْ: فَأَرْسَلَ إِلَيَّ عُثْمَان، فَأَخْبَرْتُهُ، فَأَخَذَ بِهِ .
حضرت فریعہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ میرے شوہر اپنے چند عجمی غلاموں کی تلاش میں روانہ ہوئے، وہ انہیں قدوم کے کنارے پر ملے لیکن ان سب نے مل کر انہیں قتل کر دیا، مجھے اپنے خاوند کے مرنے کی خبر جب پہنچی تو میں اپنے اہل خانہ سے دور کے گھر میں تھی، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے عرض کیا کہ مجھے اپنے خاوند کے مرنے کی خبر ملی ہے اور میں اپنے اہل خانہ سے دور کے گھر میں رہتی ہوں، میرے خاوند نے کوئی نفقہ چھوڑا ہے اور نہ ہی ورثہ کے لئے کوئی مال و دولت نیز اس کا کوئی مکان بھی نہ تھا، اگر میں اپنے اہل خانہ اور ماموؤں کے پاس چلی جاؤں تو بعض معاملات میں مجھے سہولت ہو جائے گی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چلی جاؤ“، لیکن جب میں مسجد یا حجرے سے نکلنے لگی، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ اسی گھر میں عدت گزارو جہاں تمہارے پاس تمہارے شوہر کی موت کی خبر آئی تھی، یہاں تک کہ عدت پوری ہو جائے، چنانچہ میں نے چار مہینے دس دن وہیں گزارے، ایک مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے بھی مجھ سے یہ حدیث پوچھی تھی جو میں نے انہیں بتا دی تھی اور انہوں نے اسے قبول کر لیا تھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 27087]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19188 ترقیم الشثری: -- 19946
حدثنا ابو بكر، قال: نا ابو خالد الاحمر ، عن سعد بن إسحاق , عن زينب بنت كعب بن عجرة وكانت تحت ابي سعيد الخدري , ان اخته فريعة ابنة مالك ، قالت: خرج زوجي في طلب اعلاج له فادركهم بطرف القدوم فقتلوه , فجاء نعي زوجي وانا في دار من دور الانصار شاسعة عن دور اهلي , فاتيت النبي صلى الله عليه وسلم , فقلت: يا رسول الله , إنه اتاني نعي زوجي وانا في دار شاسعة عن دار اهلي، ودار إخوتي , ولم يدع مالا ينفق علي , ولا مالا ورثته , ولا دارا يملكها ؛ فإن رايت ان تاذن فالحق دار اهلي او دار إخوتي ؛ فإنه احب إلي واجمع لي في بعض امري؟ قال:" فافعلي إن شئت"، قالت: فخرجت قريرة عيني لما قضى الله على لسان رسوله حتى إذا كنت في المسجد , او في بعض الحجرة دعاني , فسال: كيف زعمت؟ قالت: فقصصت عليه القصة , فقال:" امكثي في بيتك الذي كان فيه زوجك حتى يبلغ الكتاب اجله" , قالت: فاعتددت فيه اربعة اشهر وعشرا

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ز، ط، ك]: (سعيد).
(٢) في [ز]: (الفرجة)، وفي [هـ]: (فريعة).
(٣) تكرر في: [ك].
(٤) في [أ، ب]: (فأدرك).
(٥) في [س]: (في طرف).
(٦) في [س، ط]: (القدم).
(٧) في [س، ط]: (فقتاه).
(٨) في [س]: (شاشعة).
(٩) سقط من: [ز].
(١٠) في [س، ز، ط، ك]: (برسول).
(١١) زاد في [س، هـ]: (ودار إخوتي)، وفي [ك]: (ودار أخرجت).
(١٢) في [س]: (شاشعة).
(١٣) في [جـ، ع، ك]: (ما).
(١٤) سقط من: [ك].
(١٥) في [س]: (فعلي)، وفي [جـ]: (فافعل).
(١٦) في [جـ، ز، ك]: (عيني).
(١٧) في [هـ]: (فسأل).
(١٨) سقط من: [أ، س، ط، هـ].
(١٩) في [جـ]: (قال).
(٢٠) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: (فاعتدت).
(٢١) حسن؛ أبو خالد صدوق، وزينب معروفة العين، وذكرها ابن حبان في الثقات ٤/ ٢٧٠، وصحح حديثها الترمذي وجماعة، والحديث أخرجه أحمد (٢٧٠٨٧)، وأبو داود (٢٣٠٠)، والترمذي (١٢٠٤)، والنسائي ٦/ ٢٠٠، وابن حبان (٤٢٩٢)، والحاكم ٢/ ٢٠٨، وابن سعد ١/ ٣٦٧، والطبراني ٤/ (١٠٧٦)، ومالك (٥٩١)، والشافعي ٢/ ٥٣، والطحاوي ٣/ ٧٨، والدارمي (٢٢٨٧)، والبغوي (٣٨٦)، والطيالسي (١٦٦٤)، والبيهقي ٧/ ٤٣٤، وعبد الرزاق (١٢٠٧٥)، وابن الجارود (٧٥٩)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢٩)، وابن عبد البر في التمهيد ٢١/ ٢٨ وسعد بن منصور (١٣٦٥).

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن حضرت فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرے خاوند اپنے عجمی غلاموں کی تلاش میں نکلے جو کہ فرار ہوگئے تھے۔ وہ انہیں مقام قدوم میں ملے جہاں انہوں نے میرے خاوند کو شہید کردیا۔ جب مجھے میرے خاوند کے انتقال کی خبر ملی تو اس وقت میں میں انصار کے ایک گھر میں تھی جو میرے اہل و عیال کے گھروں سے دور تھا۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے عرض کیا کہ مجھے میرے خاوند کے انتقال کی خبر آپہنچی ہے اور میں ایک ایسے گھر میں ہوں جو میرے والدین اور میرے بھائیوں کے گھر سے دور ہے۔ میرے خاوند نے میرے لئے پیسے بھی نہیں چھوڑے جو مجھ پر خرچ کئے جائیں، نہ مال ہے جس کی میں وارث بنوں اور نہ ہی کوئی ایسا گھر ہے جس کے وہ مالک ہیں۔ اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں اپنے والدین اور اپنے بھائیوں کے گھر چلی جاؤں۔ یہ مجھے زیادہ پسند ہے اور اس میں میرے لئے زیادہ فائدہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم جو چاہو کرلو۔ حضرت فریعہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فیصلہ سن کر میں اس حال میں باہرآئی کہ میری آنکھیں ٹھنڈی تھیں۔ پھر اس کے بعد میں مسجد میں تھی یا کسی کمرے میں تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور فرمایا کہ تم نے کیا فیصلہ کیا؟ میں نے سارا واقعہ سنایا تو آپ نے فرمایا کہ اس گھر میں ہی ٹھہری رہو جس میں تمہارے خاوند کے انتقال کی خبر آئی تھی یہاں تک کہ مدت پوری ہوجائے۔ وہ فرماتی ہیں کہ پھر میں نے چار مہینے اور دس دن وہیں گزارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 19946]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو خالد صدوق، وزينب معروفة العين، وذكرها ابن حبان في الثقات ٤/ ٢٧٠، وصحح حديثها الترمذي وجماعة، والحديث .» ‏‏‏‏
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2193 / 526، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 820، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4292، 4293، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2849، 2850، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3528 / 1، 3532 / 1، 3529 / 2، 3530 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5692، 5693، 5694، 5696، 10977، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2300، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1204، 1204 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2333، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2031، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15593، 15594، 15598، 15595، 15596، 15597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27729، 27730، 28006، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1769، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12073، 12076، 12074، 12075، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4570، 4571، 4572، 4576، 4575، 4573، 4574، 4577، 4578، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3638، 3639، 3640، 3643، 3641، 3642، 3645، 3644، 3648، 3646، 3647، 3650، 3649، 3653، 3654، 3651، 3652، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1075، 1074، 1076، 1080، 1077، 1079، 1081، 1085، 1082، 1083، 1084، 1086، 1090، 1087، 1088، 1089، 1091، 1092، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4611، ترقيم محمد عوامة: 19188»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2869
حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حدثنا إبراهيم بن عبد الله السَّعْدي، أخبرنا يزيد بن هارون، أخبرنا يحيى بن سعيد، أنَّ سعد بن إسحاق بن كعب بن عُجْرة أخبره، أنَّ عمته زينب بنت كعب بن عُجْرة أخبرته، أنها سمعت فُريعة بنت مالك أختَ أبي سعيد الخُدْري قالت: خرج زَوجي في طلب أعبُدٍ له فأدركهم بطَرَف القَدوم فقتلوه، فأتاني نَعْيُه وأنا في دارٍ شاسعةٍ من دُور أهلي، فأتيتُ رسول الله ﷺ فقلت: إنه أتاني نَعْيُ زوجي، وأنا في دارٍ شاسعةٍ من دُور أهلي، ولم يَدَعْ لي نفقةً ولا مالًا، وليس المسكنُ لي، ولو تحوّلْتُ إلى إخوتي وأهلي كان أرفَقَ بي في بعض شأني، فقال:"تَحوّلي"، فلما خرجتُ إلى المسجد - أو (1) الحُجرة - دعاني - أو أُمِر بي فدُعِيتُ له - فقال:"امكُثي في البيت الذي أتاكِ فيه نَعْيُ زوجِك، حتى يَبلُغَ الكتابُ أجلَه"، فاعتددتُ فيه أربعةَ أشهرٍ وعشرًا. قالت: فأرسل عثمانُ بن عفّان، فأتيتُه فحدَّثتُه فأخذَ به (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد من الوجهين جميعًا، ولم يُخرجاه. رواه مالك بن أنس في"الموطَّأ" (1) عن سعد بن إسحاق بن كعب بن عُجْرة. قال محمد بن يحيى الذُّهْلي:
هذا حديث صحيح محفُوظ، وهما اثنان سعد بن إسحاق، وهو أشهرُهما، وإسحاق بن سعد بن كعب (2) ، وقد روى عنهما جميعًا يحيى بن سعيد الأنصاري، فقد ارتفعت عنهما جميعًا الجهالةُ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2833 - صحيح
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا (جو سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ ہیں) سے روایت ہے کہ میرے شوہر اپنے چند بھاگے ہوئے غلاموں کی تلاش میں نکلے اور مقامِ قدوم کے ایک کنارے پر انہیں پا لیا تو ان غلاموں نے انہیں قتل کر دیا۔ ان کی وفات کی خبر مجھے اس وقت ملی جب میں اپنے میکے کے گھروں سے دور ایک مکان میں مقیم تھی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ مجھے شوہر کی وفات کی خبر ملی ہے جبکہ میں اپنے خاندان کے گھروں سے دور ایک مکان میں ہوں، اور شوہر نے میرے لیے نہ کوئی نفقہ (خرچہ) چھوڑا ہے، نہ مال، اور نہ ہی یہ رہائشی مکان میرا اپنا ہے، اگر میں اپنے بھائیوں اور خاندان والوں کے پاس منتقل ہو جاؤں تو میرے بعض معاملات میں میرے لیے زیادہ آسانی ہوگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”منتقل ہو جاؤ۔“ پھر جب میں مسجد یا حجرہ مبارک تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکارا (یا مجھے بلانے کا حکم دیا) اور فرمایا: ”اسی گھر میں ٹھہری رہو جہاں تمہیں اپنے شوہر کی وفات کی خبر ملی ہے، یہاں تک کہ لکھی ہوئی مدت (عدت) پوری ہو جائے۔“ چنانچہ میں نے وہیں چار ماہ دس دن عدت گزاری۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ پھر سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے (اپنی خلافت میں) مجھے بلا بھیجا، میں نے انہیں یہ حدیث سنائی تو انہوں نے اسی پر عمل کیا۔
یہ حدیث دونوں سندوں سے صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ امام مالک بن انس نے اسے موطا میں سعد بن اسحاق سے روایت کیا ہے۔ امام محمد بن یحییٰ ذہلی فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح اور محفوظ ہے، اور سعد بن اسحاق اور اسحاق بن سعد دو الگ راوی ہیں جن میں سے سعد زیادہ مشہور ہیں، اور ان دونوں سے یحییٰ بن سعید انصاری نے روایت کی ہے، جس سے ان دونوں کی جہالت ختم ہو جاتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2869]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح كسابقه، يحيى بن سعيد: هو الأنصاري.- وأخرجه أحمد 45/ (27087)، والترمذي بإثر (1204)، والنسائي (5692) من طريق عبد الله بن إدريس، عن يحيى بن سعيد الأنصاري، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 2869] [ترقيم الشركة 2850] [ترقيم العلميه 2833]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح كسابقه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15502
أَخْبَرَنَا بِحَدِيثِ حَمَّادٍ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، نا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، أنا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، نا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبٍ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُومِ - قَالَ حَمَّادٌ: وَهُوَ مَوْضِعُ مَاءٍ - قَالَتْ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ مِنْ حَالِي وَذَكَرْتُ النُّقْلَةَ إِلَى إِخْوَتِي، قَالَتْ: فَرَخَّصَ لِي، فَلَمَّا جَاوَزْتُ نَادَانِي فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ".
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر اپنے چند غلاموں کی تلاش میں نکلے تو انہیں «طَرَفِ الْقَدُومِ» ”طرف القدوم“ کے مقام پر قتل کر دیا گیا، حماد نے کہا کہ وہ پانی کی ایک جگہ ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے آپ سے اپنی اس حالت کا ذکر کیا اور اپنے بھائیوں کی طرف منتقل ہونے کا تذکرہ کیا، وہ کہتی ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی، پھر جب میں (وہاں سے) آگے بڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکارا اور فرمایا: «امْکُثِی فِی بَیْتِکِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ» ”تم اپنے گھر ہی میں ٹھہری رہو یہاں تک کہ لکھی ہوئی مدت (عدت) اپنے وقت کو پہنچ جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15502]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21454
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَبُو مُسْلِمٍ ، قَالَا: ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَنَا مَالِكٌ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ ، أَنَّ زَوْجَهَا أُصِيبَ بِطَرَفِ الْقَدُومِ، فَاسْتَأْذَنَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَأْتِيَ أَهْلَهَا، ثُمَّ قَالَ: لَا حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ.
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا کے شوہر طرف القدوم میں شہید ہو گئے، تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے میکے جانے کی اجازت مانگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، یہاں تک کہ عدت کی مدت پوری ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21454]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 443، حدیث 1086»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2193 / 526، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 820، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4292، 4293، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2849، 2850، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3528 / 1، 3532 / 1، 3529 / 2، 3530 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5692، 5693، 5694، 5696، 10977، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2300، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1204، 1204 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2333، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2031، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15593، 15594، 15598، 15595، 15596، 15597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27729، 27730، 28006، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1769، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12073، 12076، 12074، 12075، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19188، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4570، 4571، 4572، 4576، 4575، 4573، 4574، 4577، 4578، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3638، 3639، 3640، 3643، 3641، 3642، 3645، 3644، 3648، 3646، 3647، 3650، 3649، 3653، 3654، 3651، 3652، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1075، 1074، 1076، 1080، 1077، 1079، 1081، 1085، 1082، 1083، 1084، 1090، 1087، 1088، 1089، 1091، 1092، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4611»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں