🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
75. باب فِي تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ
باب: آگ کی پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ ٹوٹنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 191 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 191
مسند احمد: 14453
مصنف ابن ابی شیبہ: 536
صحیح ابن حبان: 1130
الجامع الكامل: 1645
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَثْعَمِيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ، قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ:" قَرَّبْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزًا وَلَحْمًا فَأَكَلَ ثُمَّ دَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ بِهِ ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِهِ فَأَكَلَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روٹی اور گوشت پیش کیا، تو آپ نے کھایا، پھر وضو کے لیے پانی منگایا، اور اس سے وضو کیا، پھر ظہر کی نماز ادا کی، پھر اپنا بچا ہوا کھانا منگایا اور کھایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 191]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تناول فرمایا، پھر پانی منگوایا اور اس سے وضو کیا، پھر ظہر کی نماز پڑھی، پھر باقی ماندہ کھانا منگوایا اور کھایا اور نماز کے لیے کھڑے ہو گئے اور وضو نہیں کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 191]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 3063)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأطعمة 53 (5457)، سنن الترمذی/الطھارة 59 (80)، سنن النسائی/الطھارة 123 (185)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 66 (489)، مسند احمد (3/322) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14453
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" قُرِّبَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزٌ وَلَحْمٌ، ثُمَّ دَعَا بِوَضُوءٍ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِهِ، فَأَكَلَ ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ، ثُمَّ دَخَلْتُ مَعَ عُمَرَ، فَوُضِعَتْ لَهُ هَاهُنَا جَفْنَةٌ، وَقَالَ ابْنُ بَكْرٍ: أَمَامَنَا جَفْنَةٌ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ، وَهَاهُنَا جَفْنَةٌ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَأَكَلَ عُمَرُ، ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کی ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے روٹی اور گوشت پیش کیا گیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کر کے نماز ظہر ادا کی، پھر باقی ماندہ کھانا منگوایا اور اسے تناول فرمایا: اور پھر وضو کئے بغیر نماز کے لئے کھڑے ہوئے اسی طرح ایک مرتبہ میں سیدنا عمررضی اللہ عنہ کے یہاں گیا تو ان کے دستر خوان پر ایک پیالہ رکھا ہوا تھا جس میں روٹی اور گوشت تھا اور ایک پیالہ وہاں رکھا گیا اس میں بھی روٹی اور گوشت تھا سیدنا عمررضی اللہ عنہ نے اسے تناول فرمایا: اور نیا وضو کئے بغیر ہی نماز کے لئے کھڑے ہو گئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14453]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 536 ترقیم الشثری: -- 536
حدثنا حدثنا هشيم، قال: اخبرنا عمرو بن دينار، وابو الزبير، عن جابر بن عبد الله ، قال: " اكلت مع ابي بكر خبزا ولحما فصلى ولم يتوضا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٦٤٧) والطحاوي ١/ ٦٧ والبيهقي ١/ ١٥٧.
حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کے ساتھ روٹی اور گوشت کھایا تو انہوں نے بغیر وضو کئے نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 536]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 77، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 746، 745، 12100، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15149، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 648، 649، 647، 664، 681، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 525، 538، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 400، 399، 403، 401، 402، 405، 409، 406، 407، ترقيم محمد عوامة: 536»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1130
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" قُرِّبَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَأَكَلَهُ وَدَعَا بِوَضُوءٍ، ثُمَّ صَلَّى الظُّهْرَ، ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ طَعَامِهِ فَأَكَلَ، ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ" ثُمَّ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ: " هَلْ مِنْ شَيْءٍ؟ فَلَمْ يَجِدُوا، فَقَالَ:" أَيْنَ شَاتُكُمُ الْوَالِدُ؟ فَأَمَرَنِي بِهَا، فَاعْتَقَلْتُهَا فَحَلَبْتُ لَهُ، ثُمَّ صَنَعَ لَنَا طَعَامًا فَأَكَلْنَا، ثُمَّ صَلَّى قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ" ثُمَّ دَخَلْتُ مَعَ عُمَرَ،" فَوَضَعْتُ جَفْنَةً فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ، فَأَكَلْنَا، ثُمَّ صَلَّيْنَا قَبْلَ أَنْ نَتَوَضَّأَ" . قَالَ: وَحَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ مِثْلَهُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں روٹی اور گوشت پیش کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور ظہر کی نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقی بچے ہوئے کھانے کو منگوا کر اسے کھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کی نماز ادا کی اور ازسرنو وضو نہیں کیا۔ پھر میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ (ایک گھر میں) گیا تو انہوں نے دریافت کیا: ”کیا کوئی چیز ہے؟“ تو گھر والوں کو کوئی چیز نہیں ملی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”تمہاری وہ بکری کہاں ہے، جس نے بچہ دیا ہے؟“ پھر انہوں نے اس کے بارے میں مجھے حکم دیا، میں نے اسے پکڑ کر ان کے لیے اس کا دودھ دوہا، پھر انہوں نے ہمارے لیے کھانا تیار کروایا، ہم نے اسے کھایا، پھر انہوں نے وضو کرنے سے پہلے ہی نماز ادا کر لی۔ پھر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ (ایک گھر میں) گیا تو میں نے ایک پیالہ رکھا جس میں روٹی اور گوشت موجود تھا، ہم نے اسے کھا لیا، پھر ہم نے ازسرنو وضو کیے بغیر نماز ادا کی۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1130]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5457، ومالك فى (الموطأ) برقم:، وابن الجارود فى "المنتقى"، 26، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 43، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1130، 1132، 1134، 1135، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4686، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 185، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 191، 192، والترمذي فى (جامعه) برقم: 80، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 489، 3282، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14483» «رقم طبعة با وزير 1127»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (186). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1645
1645. عن جابر بن عبدالله يقول: قرّبتُ للنبي صلى الله عليه وسلم خبزاً ولحما فأكل، ثم دعا بوضوء فتوضأ به، ثم صلَّى الظهر، ثم دعا بفضل طعامه فأكل، ثم قام إلى الصلاة ولم يتوضأ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (191) قال: حدَّثنا إبراهيم بن الحسن الخثعمي، ثنا حجّاج، قال ابن جريج: أخبرني محمد بن المنكدر، قال: سمعتُ جابر بن عبدالله يقول، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں