الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
306. (73) بَابُ فَضْلِ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ لِلصَّلَاةِ.
نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد کی طرف چل کر جانے کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 451 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 451
مشکوۃ المصابیح: 700
الفتح الربانی: 2513
1 تا 10
حدیث نمبر: 451
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى الْقَزَّازُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ قُرْبَ الْمَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَا بَنِي سَلِمَةَ، أَرَدْتُمْ أَنْ تَحَوَّلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ؟"، فَقَالُوا: نَعَمْ، فَقَالَ:" يَا بَنِي سَلِمَةَ، دِيَارَكُمْ تَكْتُبُ آثَارَكُمْ"، قَالَهَا ثَلاثَ مَرَّاتٍ . قَدْ خَرَّجْتُ بَابَ الْمَشْيِ إِلَى الْمَسَاجِدِ فِي كِتَابِ الإِمَامَةِ بِتَمَامِهِ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسجد نبوی کے پاس کچھ علاقہ خالی ہوگیا تو بنی سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اُن کے ارادے کی اطلاع ہوئی تو فرمایا: ”اے بنی سلمہ، کیا تم نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا ہے؟“ اُنہوں نے عرض کی کہ جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنی سلمہ، اپنے گھروں ہی میں ٹھہرے رہو تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں“ (یعنی پیدل چل کر مسجد آنے کا ثواب لکھا جاتا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔ میں نے مساجد کی طرف چل کرجانے کا مُکمّل باب کتاب الامامۃ میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 451]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 664، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 451، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2042، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5061، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14790، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 6060»
ترقیم عبدالباقی: 665 ترقیم شاملہ: -- 1519
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ، أَنْ يَنْتَقِلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُمْ: إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ؟ قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَرَدْنَا ذَلِكَ، فَقَالَ: يَا بَنِي سَلِمَةَ، " دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ ".
جریری نے ابونضرہ سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی) مسجد کے اردگرد کی جگہیں خالی ہوئیں تو (ان کے قبیلے) بنو سلمہ کے لوگوں نے ارادہ کیا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پہنچی تو آپ نے ان سے کہا: ”مجھے خبر پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو۔“ انہوں نے عرض کی: جی ہاں، اے اللہ کے رسول! ہم یہی چاہتے ہیں۔ تو آپ نے فرمایا: ”بنو سلمہ! اپنے گھروں میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں، (پھر فرمایا:) اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1519]
حضرت جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مسجد کے گرد کچھ جگہیں خالی ہوئیں تو بنو سلمہ کے لوگوں نے چاہا کہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس کا علم ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”مجھے اطلاع ملی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو۔“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے اس کا ارادہ کیا ہے“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں میں رہو، تمہارے نقش قدم لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں میں ہی رہو، تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1519]
ترقیم فوادعبدالباقی: 665
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 665 ترقیم شاملہ: -- 1520
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ كَهْمَسًا يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ، أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ، قَالَ: وَالْبِقَاعُ خَالِيَةٌ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " يَا بَنِي سَلِمَةَ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ "، فَقَالُوا: مَا كَانَ يَسُرُّنَا أَنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا.
کہمس نے ابونضرہ سے اور انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا، کہا: اور (مسجد کے قریب) جگہیں (بھی) خالی تھیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں میں رہو، تمہارے قدموں کے نشان لکھے جاتے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: (اس کے بعد) ہمیں یہ بات اچھی (بھی) نہ لگتی کہ ہم منتقل ہو چکے ہوتے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1520]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بنو سلمہ کے لوگوں نے مسجد کے قریب آ جانے کا ارادہ کیا، کیونکہ مسجد کے قریب جگہیں خالی تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اس کی خبر مل گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «يَا بَنِي سَلِمَةَ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ» ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں میں رہو، تمہارے نقش قدم لکھے جاتے ہیں۔“ تو انہوں نے کہا: ہمیں پسند نہیں ہے کہ ہم منتقل ہو چکے ہوتے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1520]
ترقیم فوادعبدالباقی: 665
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 700
700 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُمْ: (بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ) . قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ! قَدْ أَرَدْنَا ذَلِكَ. فَقَالَ: (يَا بَنِي سَلِمَةَ! دِيَارَكُمْ، تُكْتَبْ آثَارُكُمْ، دِيَارَكُمْ، تُكْتَبُ آثَارُكُمْ) . رَوَاهُ مُسْلِمٌ
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مسجد (نبوی) کے آس پاس کچھ اراضی خالی ہوئی تو بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پتا چلا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”مجھے پتا چلا ہے کہ تم مسجد کے قریب آنا چاہتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، اللہ کے رسول! ہمارا ارادہ تو یہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے قدم لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں ہی میں رہو، تمہارے (مسجد کی طرف اٹھنے والے) قدم لکھے جاتے ہیں۔“ [رواہ مسلم] [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 700]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (280 / 665)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14566
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: خَلَتْ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ، فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُمْ:" إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ أَرَدْنَا ذَلِكَ، فَقَالَ:" يَا بَنِي سَلِمَةَ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ، دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ مسجد نبوی کے قریب زمین کا ایک ٹکڑ اخالی ہو گیا بنوسلمہ کے لوگوں کا یہ ارادہ ہوا کہ وہ مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے ان سے یہ فرمایا کہ مجھے معلوم ہوا کہ تم لوگ مسجد کے قریب منتقل ہو نا چاہتے ہوانہوں نے عرض کی جی یا رسول اللہ! ہمارا یہی ارادہ ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بنوسلمہ اپنے گھروں میں ہی رہو تمہارے نشانات قدم کا ثواب بھی لکھا جاتا ہے اپنے گھروں میں ہی رہو تمہارے نشانات قدم کا ثواب بھی لکھا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14566]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 665
حدیث نمبر: 14992
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , حَدَّثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ , أَنَّهُ قَالَ: أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَبِيعُوا دِيَارَهُمْ، يَنْتَقِلُونَ قُرْبَ الْمَسْجِدِ , فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" دِيَارَكُمْ , إِنَّمَا تُكْتَبُ آثَارُكُمْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ بنوسلمہ کے لوگوں کا یہ ارادہ ہوا کہ وہ اپنا گھر بیچ کر مسجد کے قریب منتقل ہو جائیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو آپ نے ان سے فرمایا: اپنے گھروں میں ہی رہو تمہارے نشانات قدم کا ثواب بھی لکھا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14992]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 665
حدیث نمبر: 2513
(وَمِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: خَلَتِ الْبِقَاعُ حَوْلَ الْمَسْجِدِ فَأَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُمْ: ( (إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّكُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تَنْتَقِلُوا قُرْبَ الْمَسْجِدِ؟) ) قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَرَدْنَا ذَلِكَ، فَقَالَ: ( (يَا بَنِي سَلِمَةَ! دِيَارُكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ، دِيَارُكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ) )
(دوسری سند)سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مسجد کے ارد گرد کچھ جگہ خالی ہو گئی، اس لیے بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا، جب یہ خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موصول ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم مسجد کے قریب منتقل ہونا چاہتے ہو؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، اے اللہ کے رسول!ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بنو سلمہ! اپنے گھروں کو لازم پکڑو، تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں، اپنے گھروں کو لازم پکڑو تمہارے قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2513]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14620»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14620
حدیث نمبر: 1742
1742. عن جابر بن عبد الله قال: كانت ديارنا نائية عن المسجد، فأردنا أن نبيع بيوتنا فنقتربَ من المسجد. فنهانا رسولُ الله صلى الله عليه وسلم فقال: إن لكم بكل خُطْوة درجةً.
وفي رواية: قال جابر بن عبدالله: خَلتِ البقاعُ حول المسجد، فأراد بنو سَلِمة أن ينتقلوا إلى قُرب المسجد، فبلغ ذلك رسولَ الله صلى الله عليه وسلم فقال لهم: إنه بلغني أنكم تريدون أن تنتقلوا قرب المسجد قالوا: نعم يا رسول الله! قد أردنا ذلك، فقال: يا بني سَلِمة ديارَكم تُكتبُ آثارُكم، ديارَكم تكتبُ آثارُكم، فقالوا: ما كان يَسُّرنا أنّا كنا تحولنا.
وفي رواية: قال جابر بن عبدالله: خَلتِ البقاعُ حول المسجد، فأراد بنو سَلِمة أن ينتقلوا إلى قُرب المسجد، فبلغ ذلك رسولَ الله صلى الله عليه وسلم فقال لهم: إنه بلغني أنكم تريدون أن تنتقلوا قرب المسجد قالوا: نعم يا رسول الله! قد أردنا ذلك، فقال: يا بني سَلِمة ديارَكم تُكتبُ آثارُكم، ديارَكم تكتبُ آثارُكم، فقالوا: ما كان يَسُّرنا أنّا كنا تحولنا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في المساجد (664) الرواية الأولى عن أبي الزبير قال: سمعت جابر بن عبدالله، والرواية الثانية (665) عن أبي نضرة، عن جابر.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 13145
13145- عن جابر بن عبد الله قال: خلت البقاع حول المسجد، فأراد بنو سلمة أن ينتقلوا إلى قرب المسجد، فبلغ ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال لهم: إنه بلغني أنكم تريدون أن تنتقلوا قرب المسجد؟. قالوا: نعم، يا رسول الله، قد أردنا ذلك، فقال: يا بني سلمة، دياركم تُكتَب آثاركم، دياركم تكتب آثاركم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في المساجد ومواضع الصلاة (665) عن محمد بن المثنى، حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، قال: سمعت أبي يحدث، قال: حدثني الجريري، عن أبي نضرة، عن جابر بن عبد الله، قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4379
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وُهَيْبٍ الْغَزِّيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ: نَا كَهْمَسُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا، فَيَكُونُوا قَرِيبًا مِنْ مَسْجِدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا بَنِي سَلِمَةَ، دِيَارَكُمْ ؛ فَإِنَّهَا تُكْتَبُ آثَارُكُمْ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَهْمَسٍ إِلَّا مُعْتَمِرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ كَهْمَسٍ إِلَّا مُعْتَمِرٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ I ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ بنو سلمہ نے ارادہ کیا کہ وہ (اپنے گھروں سے) منتقل ہو جائیں تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد کے قریب ہو سکیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو سلمہ! اپنے گھروں ہی میں مقیم رہو؛ کیونکہ تمہارے (مسجد کی طرف آنے والے) قدموں کے نشانات لکھے جاتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کہمس رحمہ اللہ سے صرف معتمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن ابی السری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4379]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو کہمس رحمہ اللہ سے صرف معتمر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور محمد بن ابی السری رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4379]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والأول أصح «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 13، ص 398» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 664، 665، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 451، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2042، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5061، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14790، 14835، 15223، 15427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1869، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2157، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1058، 1149، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6060، 6064، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4596»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 664، 665، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 451، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2042، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5061، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14790، 14835، 15223، 15427، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1869، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2157، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1058، 1149، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 6060، 6064، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4596»