🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. باب ما جاء في النذور
نذروں (منتوں) کے متعلق جو مروی ہے
اطراف الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 945 (کل: 13 مقامات، 12 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 945
بلوغ المرام: 1185
سنن دارمی: 2376
مشکوۃ المصابیح: 3440
مسند احمد: 14919
مصنف ابن ابی شیبہ: 12842
الفتح الربانی: 5391
المستدرک علی الصحیحین: 8035
الجامع الكامل: 7138
السنن الكبرى للبيهقي: 20135
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2116، 2224
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4858
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 945
حَدَّثَنَا الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ رَجُلا نَذَرَ أَنْ يُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " صَلِّ هَاهُنَا، يَعْنِي فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: صَلِّ هَاهُنَا" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے بیت المقدس میں نماز پڑھنے کی نذر مانی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کہا: یہیں مسجد حرام میں نماز پڑھ لیں۔ اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو بیت المقدس میں نماز پڑھنے کی نذر مانی ہے۔ فرمایا: یہیں نماز پڑھ لیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 945]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 3/363، سنن أبي داؤد: 3305، اس حدیث کو امام ابو عوانہ رحمہ اللہ (5883) نے صحیح اور امام حاکم رحمہ اللہ (4/304) نے امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1185
وعن جابر رضي الله عنه أن رجلا قال يوم الفتح: يا رسول الله إني نذرت إن فتح الله عليك مكة أن أصلي في بيت المقدس؟ فقال: «‏‏‏‏صل ها هنا» ‏‏‏‏ فسأله فقال: «صل ها هنا» ‏‏‏‏ فسأله فقال: «‏‏‏‏فشأنك إذن» .‏‏‏‏ رواه أحمد وأبو داود وصححه الحاكم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے فتح مکہ کے روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا، اے اللہ کے رسول! میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں مکہ فتح کر دیا تو میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہیں پڑھ لو“ اس نے پھر پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” یہیں پڑھ لو“ اس نے پھر سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” تیری مرضی۔“ اسے مسند احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1185]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1185]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأيمان والنذور، باب من نذر أن يصلي في بيت المقدس، حديث:3305، وأحمد:3 /363، والحاكم:4 /304، 305.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2376
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي بَقِيَّةَ الْمُعَلِّمِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ؟ فَقَالَ: "صَلِّ هَاهُنَا". فَأَعَادَ عَلَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"شَأْنُكَ إِذَنْ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے نذر مانی تھی کہ اگر الله تعالیٰ آپ کو مکہ کی فتح نصیب کرے تو میں بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہیں (کعبہ میں) نماز پڑھ لو۔“ اس نے تین بار اپنے سوال کو دہرایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تمہاری مرضی ہے“ (یعنی تم کو اختیار ہے کہ بیت المقدس جا کر وہاں نماز پڑھو اور اپنی نذر کو پورا کرو)۔ [سنن دارمي/من النذور و الايمان/حدیث: 2376]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2384] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 3305] ، [أبويعلی 2116] ، [ابن الجارود 945] ، [الحاكم 304/4] ، [البيهقي فى المعرفة 19707]
وضاحت: (تشریح حدیث 2375)
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھنے کی کوئی منّت یا نذر مانے تو وہ بیت اللہ شریف میں نماز پڑھ لے، اس کی منّت و نذر پوری ہو جائے گی، کیونکہ بیت اللہ الحرام بیت المقدس سے افضل ہے اور بیت اللہ میں نماز کا ثواب بیت المقدس میں نماز سے بہت زیادہ ہے، اس شخص نے جب بار بار اصرار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے لئے خود تکلیف چاہتے ہو تو جا ؤ وہیں جا کر نذر پوری کرو اور بیت المقدس میں نماز پڑھو۔
“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: «اَلدِّيْنُ يُسْرٌ وَلَنْ يُشَّادَّ الدِّيْنَ أَحَدٌ إِلَّا غَلَبَهُ.» یعنی: دین آسان ہے اور جو کوئی بھی دین میں (اپنے لئے) سختی کرے گا تو دین ہی غالب آئے گا۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3440
3440 - وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: أَنَّ رَجُلًا قَامَ يَوْمَ الْفَتْحِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ رَكْعَتَيْنِ  قَالَ:"صَلِّ هَاهُنَا". ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ، فَقَالَ:"صَلِّ هَاهُنَا". ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْهِ فَقَالَ:"شَأْنَكَ إِذًا". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالدَّارِمِيُّ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے روز ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے اللہ عز وجل کے لیے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مکہ میں فتح عطا فرمائے تو میں بیت المقدس میں دو رکعتیں پڑھوں گا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہیں (بیت اللہ میں) پڑھ لو۔“ اس نے پھر یہی بات دہرائی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہیں پڑھ لو۔“ اس نے پھر یہی بات دہرائی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تب تیری مرضی ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ ابوداؤد والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الإيمان والنذور/حدیث: 3440]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (3305) و الدارمي (184/2. 185 ح 2344)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14919
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا حَبِيبٌ الْمُعَلِّمُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَوْمَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ:" صَلِّ هَاهُنَا"، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" صَلِّ هَاهُنَا"، فَسَأَلَهُ، فَقَالَ:" شَأْنَكَ إِذًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی فتح مکہ کے دن عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے منت مانی تھی کہ اگر اللہ نے آپ کے ہاتھوں مکہ مکر مہ کو فتح کر وادیا تو میں بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہیں نماز پڑھ لو اس نے پھر سوال کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی جواب دیا اس نے پھر سوال کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری مرضی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14919]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12576 ترقیم الشثری: -- 12842
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن حبيب المعلم ، عن عطاء ، عن جابر ، ان رجلا نذر ان يصلي في بيت المقدس , فسال عن ذلك رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال له: رسول الله صلى الله عليه وسلم" صل هنا يعني في المسجد الحرام" , فاعاد عليه ثلاثا , قال:" فصل حيث قلت"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (حماد).
(٢) في [ن]: (فسأله).
(٣) في [أ، جـ، ص، ز]: زيادة (رسول اللَّه ﷺ).
(٤) في [ن، و]: (قدرت).
(٥) صحيح، أخرجه أحمد (١٤٩١٩)، وأبو داود (٣٣٠٥)، والحاكم ٤/ ٣٠٤، وعبد بن حميد (١٠٠٩) والدارمي ٢/ ١٨٤ (٢٣٣٩)، وابن الجارود (٩٤٥)، وأبو يعلى (٢٢٢٤)، والطحاوي ٣/ ١٢٥، والبيهقي ١٠/ ٨٢، وأخرجه مرسلًا عبد الرزاق (١٥٨٩١)، والفاكهي (١٢١٢).

حضرت جابر سے مروی ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ بیت المقدس میں نماز ادا کرے گا، پھر اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: یہیں پر نماز ادا کر، یعنی مسجد حرام میں اس نے تین بار اس کو دھرایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر وہیں نماز ادا کر جہاں تو نے کہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأيمان والنذور والكفارات/حدیث: 12842]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن دقيق العيد: صححه . قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1017، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7934، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3305، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2384، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20192، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15148، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2116، 2224، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1009، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4780، ترقيم محمد عوامة: 12576»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5391
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَوْمَ الْفَتْحِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي نَذَرْتُ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْكَ مَكَّةَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ صَلِّ هَاهُنَا فَسَأَلَهُ فَقَالَ صَلِّ هَاهُنَا فَسَأَلَهُ فَقَالَ شَأْنَكَ إِذًا
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے فتح مکہ والے دن کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے یہ نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کے لیے مکہ فتح کر دیا تو میں بیت المقدس میں نماز پڑھوں گا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہیں نماز پڑھ لو۔ اس نے پھر سوال دوہرایا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں کہہ رہا ہوں کہ یہیں نماز پڑھ لو۔ اس نے پھر یہی سوال دوہرا دیا، اس بار آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو مرضی کر۔ [الفتح الربانی/كتاب الأيمان والنذور/حدیث: 5391]
تخریج الحدیث: «اسناده قوي، أخرجه ابوداود: 3305، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14919 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14981»

الحكم على الحديث:
اسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8035
أخبرنا أبو يحيى ابن المقرئ الإمام بمكة، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا مسلم بن إبراهيم وحجَّاج بن مِنْهال، قالا: حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن حبيب المُعلِّم، عن عطاء، عن جابر: أنَّ رجلًا نَذَرَ أن يُصلِّيَ في بيت المَقدِس، فسأل عن ذلك رسولَ الله ﷺ، فقال له رسول الله ﷺ:"صلِّ هاهنا" يعني في المسجد الحرام، فقال: يا رسولَ الله، إنما نذرتُ أن أُصلِّيَ في بيت المقدس! فقال:"صلِّ هاهنا" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7839 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نذر مانی کہ وہ بیت المقدس میں نماز پڑھے گا، اس نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”یہیں نماز پڑھ لو“ یعنی مسجد حرام میں، اس نے (دوبارہ) عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے تو بیت المقدس میں نماز پڑھنے کی نذر مانی ہے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) فرمایا: ”یہیں نماز پڑھ لو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب النذور/حدیث: 8035]
تخریج الحدیث: «إسناده قوي من أجل حبيب المعلم» [ترقيم الرساله 8035] [ترقيم الشركة 7938] [ترقيم العلميه 7839]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7138
7138- عن جابر بن عبد الله أن رجلا قام يوم الفتح. فقال: يا رسول الله! إني نذرت لله إن فتح عليك مكة أن أصلي في بيت المقدس ركعتين. فقال: صل هاهنا ثم أعاد عليه فقال: صل هاهنا ثم أعاد عليه. فقال: شأنك إذن
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (3305)، وأحمد (14919) والحاكم (4/304) والبيهقي (10/82-83) وابن الجارود (945) كلهم من حديث حماد بن سلمة، عن حبيب المعلم، عن عطاء بن أبي رباح، عن جابر بن عبدالله فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20135
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَبُو الْأَزْهَرِ، ثنا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ، ثنا بَكَّارُ بْنُ الْحُصَيْبِ، ثنا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي نَذَرْتُ زَمَنَ الْفَتْحِ، إِنْ فَتْحَ اللهُ عَلَيْكَ أَنْ أُصَلِّيَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ:" صَلِّ هَهُنَا"، فَأَعَادَهَا عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلَاثًا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَشَأْنَكَ إِذًا". وَرَوَاهُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حَبِيبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَطَاءٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا کہ میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح عطا فرمائی تو میں بیت المقدس میں نماز ادا کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہاں پڑھ لے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو یا تین مرتبہ دہرایا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تیری مرضی۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20135]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں