الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
13. ما أول ما يبدأ به من غسل الميت
غسل میت کی ابتداء کس جانب سے کی جائے گی
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 11205 (کل: 27 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 3145
بلوغ المرام: 436
مشکوۃ المصابیح: 1634
مسند احمد: 27302
الفتح الربانی: 3109
صحیح ابن حبان: 3032
11 تا 20
ترقیم عبدالباقی: 939 ترقیم شاملہ: -- 2171
وحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ بِنَحْوِهِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: " ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ، إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكِ "، فَقَالَتْ حَفْصَةُ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: " وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ ".
حماد نے ایوب سے، انہوں نے حفصہ سے اور انہوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے اس (سابقہ حدیث) کی طرح روایت بیان کی، اس کے سوا کہ آپ نے فرمایا: ”تین، پانچ، سات یا اگر تمہاری رائے ہو تو اس سے زائد بار (غسل دینا)۔“ حفصہ نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے کہا: ہم نے ان کے سر (کے بالوں) کی تین گوندھی ہوئی لٹیں بنا دیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2171]
امام صاحب نے ایک دوسری سند سے مذکورہ بالا روایت بیان کی ہے، جس میں یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین دفعہ یا پانچ دفعہ یا سات دفعہ یا اگر تم مناسب خیال کرو تو اس سے زیادہ دفعہ۔“ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”ہم نے اس کے سر کی تین زلفیں کر دیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2171]
ترقیم فوادعبدالباقی: 939
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 939 ترقیم شاملہ: -- 2172
وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ وأَخْبَرَنَا أَيُّوبُ ، قَالَ: وَقَالَتْ حَفْصَةُ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: " اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا، قَالَ: وَقَالَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ: مَشَطْنَاهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ ".
اسماعیل بن علیہ نے کہا: ہمیں ایوب نے خبر دی، انہوں نے کہا: حفصہ نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے (بیان کرتے ہوئے) کہا: (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا: ”اس کو طاق تعداد میں تین، پانچ یا سات مرتبہ غسل دو۔“ کہا: اور ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم نے ان (کے بالوں) کی کنگھی کر کے تین مینڈھیاں بنا دیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2172]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”اسے طاق مرتبہ غسل دو، تین دفعہ یا پانچ دفعہ یا سات دفعہ۔“ اور حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ”ہم نے اس کے بالوں میں کنگھی کر کے ان کے تین مجموعے بنا دیے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2172]
ترقیم فوادعبدالباقی: 939
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 939 ترقیم شاملہ: -- 2173
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ جَمِيعًا، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ ، قَالَ عَمْرٌو: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: لَمَّا مَاتَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اغْسِلْنَهَا وِتْرًا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا، وَاجْعَلْنَ فِي الْخَامِسَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا غَسَلْتُنَّهَا فَأَعْلِمْنَنِي "، قَالَتْ: فَأَعْلَمْنَاهُ، فَأَعْطَانَا حَقْوَهُ، وَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ "،
عاصم احول نے حفصہ بنت سیرین سے اور انہوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی، انہوں نے کہا: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (بڑی) بیٹی زینب رضی اللہ عنہا وفات پا گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”اسے طاق تعداد میں تین یا پانچ مرتبہ غسل دو اور پانچویں بار (پانی میں) کافور۔۔۔ یا کچھ کافور۔۔۔ ڈال دینا اور جب تم غسل سے فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتانا۔“ ہم نے آپ کو بتایا تو آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا اور فرمایا: ”اس (تہبند) کو اس کے جسم کے ساتھ لپیٹ دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2173]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی (بڑی) بیٹی زینب رضی اللہ عنہا وفات پا گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”اسے طاق مرتبہ غسل دو، تین دفعہ یا پانچ دفعہ اور پانچویں بار (پانی میں) کافور یا کچھ کافور ڈال دینا، اور جب تم غسل دے چکو تو مجھے اطلاع دینا۔“ ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنی تہبند دی اور فرمایا: ”اس کو اس کے جسم کے ساتھ ملا دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2173]
ترقیم فوادعبدالباقی: 939
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 939 ترقیم شاملہ: -- 2175
وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيْثُ أَمَرَهَا أَنْ تَغْسِلَ ابْنَتَهُ قَالَ لَهَا: " ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا، وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا ".
ہشیم نے خالد سے خبر دی، انہوں نے حفصہ بنت سیرین سے اور انہوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں انہیں اپنی بیٹی کو غسل دینے کا حکم دیا تو (وہاں یہ بھی) فرمایا: ”ان کی دائیں جانب سے اور اس کے وضو کے اعضاء سے (غسل کی ابتداء کرو)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2175]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کو) غسل دینے کا حکم دیا تو فرمایا: ”دائیں طرف سے اور وضو کی جگہوں سے غسل دینا شروع کرنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2175]
ترقیم فوادعبدالباقی: 939
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 939 ترقیم شاملہ: -- 2176
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ كُلُّهُمْ، عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهُنَّ فِي غَسْلِ ابْنَتِهِ: " ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا ".
اسماعیل بن علیہ نے خالد سے، انہوں نے حفصہ سے اور انہوں نے حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کے غسل کے بارے میں ان سے فرمایا: ”ان کی دائیں جانب سے اور ان کے وضو کے اعضاء سے آغاز کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2176]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کے غسل کے وقت فرمایا تھا: ”اس کے دائیں اطراف اور وضو کی جگہوں سے آغاز کرنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجنائز/حدیث: 2176]
ترقیم فوادعبدالباقی: 939
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3145
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ، وَحَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لَهُنَّ فِي غُسْلِ ابْنَتِهِ:" ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا، وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عورتوں سے اپنی بیٹی (زینب رضی اللہ عنہا) کے غسل کے متعلق فرمایا: ”ان کی داہنی جانب سے اور وضو کے مقامات سے غسل کی ابتداء کرنا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3145]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی صاحبزادی کے غسل کے بارے میں فرمایا تھا: ”ان کی دائیں اطراف اور اعضائے وضو سے غسل شروع کریں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3145]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: (3142)، (تحفة الأشراف: 18124) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (167) صحيح مسلم (939)
حدیث نمبر: 436
وعن أم عطية رضي الله عنها قالت: دخل علينا النبي صلى الله عليه وآله وسلم ونحن نغسل ابنته فقال: «اغسلنها ثلاثا أو خمسا أو أكثر من ذلك إن رأيتن ذلك بماء وسدر واجعلن في الآخرة كافورا أو شيئا من كافور» فلما فرغنا آذناه فألقى إلينا حقوه فقال: «أشعرنها إياه» . متفق عليه. وفي رواية: «ابدأن بميامنها ومواضع الوضوء منها» . وفي لفظ للبخاري: فضفرنا شعرها ثلاثة قرون فألقيناها خلفها.
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس اس وقت تشریف لائے جب ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسے تین یا پانچ مرتبہ، یا اس سے بھی زیادہ مرتبہ غسل دو۔ اگر ضرورت محسوس کرو، غسل پانی اور بیری کے پتوں سے دو، آخر میں کافور یا فرمایا کچھ کافور ڈالو“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع بھجوا دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تہ بند اتار کر ہماری طرف پھینک دیا اور فرمایا ”اسے جسم کے ساتھ لگا دو۔“ (بخاری و مسلم) اور ایک روایت میں ہے کہ غسل دائیں طرف سے اور وضو کے اعضاء سے شروع کرنا۔ بخاری کی ایک روایت میں ہے کہ ہم نے ان کے سر کے بالوں کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا اور ان کو پشت پر ڈال دیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 436]
«وَعَنْ» اور سے – «أُمِّ عَطِيَّةَ» ام عطیہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «دَخَلَ عَلَيْنَا» ہمارے پاس تشریف لائے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «وَنَحْنُ نُغَسِّلُ» جبکہ ہم غسل دے رہی تھیں – «ابْنَتَهُ» آپ کی بیٹی کو – «فَقَالَ» تو فرمایا: – «اغْسِلْنَهَا» اسے غسل دو – «ثَلَاثًا» تین بار – «أَوْ خَمْسًا» یا پانچ بار – «أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ» یا اس سے زیادہ – «إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ» اگر تم اس کی ضرورت سمجھو – «بِمَاءٍ وَسِدْرٍ» پانی اور بیری (کے پتوں) سے – «وَاجْعَلْنَ» اور ڈالو – «فِي الْآخِرَةِ» آخری بار میں – «كَافُورًا» کافور – «أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ» یا کچھ کافور۔ – «فَلَمَّا فَرَغْنَا» پھر جب ہم فارغ ہوئیں – «آذَنَّاهُ» تو ہم نے آپ کو اطلاع دی – «فَأَلْقَى إِلَيْنَا» تو آپ نے ہماری طرف ڈالا – «حِقْوَهُ» اپنا تہبند – «فَقَالَ» اور فرمایا: – «أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ» اسے اس (کے جسم) سے متصل پہنا دو۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں ہے: – «ابْدَأْنَ» شروع کرو – «بِمَيَامِنِهَا» اس کی دائیں جانبوں سے – «وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا» اور اس کے وضو کے اعضاء سے۔ – «وَفِي لَفْظٍ لِلْبُخَارِيِّ» اور بخاری کے ایک لفظ میں ہے: – «فَضَفَرْنَا» تو ہم نے گوندھ دیا – «شَعْرَهَا» اس کے بالوں کو – «ثَلَاثَةَ قُرُونٍ» تین چوٹیوں میں – «فَأَلْقَيْنَاهَا» اور ہم نے انہیں ڈال دیا – «خَلْفَهَا» اس کے پیچھے۔
اور سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم آپ کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں، تو آپ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری (کے پتوں) سے تین یا پانچ بار، یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ بار غسل دو، اور آخری بار میں کافور یا کچھ کافور ملا دو۔“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ کو اطلاع دی، آپ نے اپنا تہبند ہماری طرف ڈال دیا اور فرمایا: ”یہ اس کے جسم سے متصل پہنا دو۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ایک روایت میں ہے: ”اس کی دائیں جانب اور وضو کے اعضاء سے شروع کرو۔“ اور بخاری کے ایک لفظ میں ہے: ہم نے ان کے بالوں کی تین چوٹیاں گوندھ کر انہیں پیچھے ڈال دیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 436]
اور سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم آپ کی صاحبزادی کو غسل دے رہی تھیں، تو آپ نے فرمایا: ”اسے پانی اور بیری (کے پتوں) سے تین یا پانچ بار، یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے زیادہ بار غسل دو، اور آخری بار میں کافور یا کچھ کافور ملا دو۔“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ کو اطلاع دی، آپ نے اپنا تہبند ہماری طرف ڈال دیا اور فرمایا: ”یہ اس کے جسم سے متصل پہنا دو۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ایک روایت میں ہے: ”اس کی دائیں جانب اور وضو کے اعضاء سے شروع کرو۔“ اور بخاری کے ایک لفظ میں ہے: ہم نے ان کے بالوں کی تین چوٹیاں گوندھ کر انہیں پیچھے ڈال دیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 436]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجنائز، باب غسل الميت ووضوئه بالماء والسدر، حديث:1253، ومسلم، الجنائز، باب في غسل الميت، حديث:939.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1634
بَابُ غُسْلِ الْمَيِّتِ وَتَكْفِينِهِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 1634 - عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُغَسِّلُ ابْنَتَهُ فَقَالَ:"اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكِ إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ، بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي". فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حَقْوَهُ، فَقَالَ: أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ"وَفِي رِوَايَةٍ:"اغْسِلْنَهَا وِتْرًا: ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ سَبْعًا، وَابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا"وَقَالَتْ: فَضَفَّرْنَا شَعَرَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ، فَأَلْقَيْنَاهَا خَلْفَهَا. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے تین یا پانچ مرتبہ یا اگر اس سے زیادہ مرتبہ تم ضرورت محسوس کرو تو پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو اور آخری مرتبہ کافور یا کافور جیسی کوئی چیز اس میں ملا لو، جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے مطلع کرنا۔“ جب ہم فارغ ہو گئیں تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مطلع کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر ہماری طرف پھینک کر فرمایا: ”اسے اس کے جسم پر ڈال دو۔“ (پھر اس چادر کے اوپر کفن پہناؤ) اور ایک روایت میں ہے: ”اسے طاق عدد تین یا پانچ یا سات مرتبہ غسل دو، دائیں طرف اور وضو کی جگہوں سے شروع کرو۔“ اور انہوں نے (یعنی ام عطیہ رضی اللہ عنہا) نے فرمایا: ہم نے ان کے بالوں کی تین چوٹیاں گوندھیں اور انہیں ان کے پیچھے ڈال دیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1634]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1263) و مسلم (939/37)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 27302
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ لَهُمْ فِي غُسْلِ ابْنَتِهِ: " ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا، وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا" .
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی کے غسل کے موقع پر ان سے فرمایا تھا کہ دائیں جانب سے اور اعضاء وضو کی طرف سے غسل کی ابتداء کرنا۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27302]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1256، م: 939
حدیث نمبر: 544
544 صحيح حديث أُمَّ عَطِيَّةَ الأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حينَ تُوُفِّيَتِ ابْنَتُهُ فَقَالَ: اغْسِلْنَهَا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذلِكَ، إِنْ رَأَيْتُنَّ ذلِكَ، بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَاجْعَلْنَ فِي الآخِرَةِ كَافُورًا أَوْ شَيْئًا مِنْ كَافورٍ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي فَلَمَّا اذنَّاهُ، فَأَعْطَانَا حَقْوَهُ فَقَالَ: أَشْعرْنَهَا إِيَّاهُ تَعْنِي إِزَارَهُ
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی (زینب یا ام کلثوم رضی اللہ عنہما) کی وفات ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں تشریف لائے اور فرمایا: ”تین یا پانچ مرتبہ غسل دے دو اور اگر مناسب سمجھو تو اس سے بھی زیادہ دے سکتی ہو، غسل کے پانی میں بیری کے پتے ملا لو اور آخر میں کافور یا (یہ کہا کہ) کچھ کافور کا استعمال کر لینا اور غسل سے فارغ ہونے پر مجھے خبر دینا۔“ چنانچہ ہم نے جب غسل دے لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دے دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اپنا ازار (تہبند) دیا اور فرمایا: ”اسے ان کی قمیص بنا دو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد اپنے ازار سے تھی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 544]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 8 باب غسل الميت ووضوئه بالماء والسدر»
الحكم على الحديث:
«صحیح»