🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. من رخص في أكل الثمرة إذا (مر) بها
باغ کے پاس سے گذرنے والا اس کا پھل کھا سکتا ہے
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 21517 (کل: 8 مقامات، 8 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 21517
سنن ابوداود: 2622
مسند احمد: 20343
الفتح الربانی: 6211
السنن الكبرى للبيهقي: 19664
المعجم الکبیر للطبرانی: 4444
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1482
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3658
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20677 ترقیم الشثری: -- 21517
«حدثنا معتمر بن سليمان قال: سمعت ابن [ابي] حكم الغفاري يقول: حدثتني جدتي عن عم ابي رافع بن عمرو الغفاري قال: كنت وانا غلام ارمي نخل الانصار، فقيل للنبي صلى الله عليه وسلم: إن هاهنا غلاما يرمي نخلنا، فاتي بي النبي صلى الله عليه وسلم فقال: يا غلام، لم ترمي النخل؟ قلت: آكل، قال:» فلا ترم النخل، وكل مما سقط في اسفلها «ثم مسح راسي وقال:» اللهم اشبع بطنه.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (أبي).
(٢) في [هـ]: (الحكم).
(٣) في [أ، ب، جـ، ز، س، ط]: (حدثني جدي).
(٤) في [ب، ط، ك، هـ]: (عمي)، وفي [أ]: (عمر).
(٥) في [أ، ب، جـ، س، ط]: (أنا وغلام).
(٦) في [أ، ب]: (للأنصار).
(٧) في [أ، ب، س، ز]: (غلام).
(٨) في [هـ]: زيادة (بي).
(٩) في [ك، س، ط]: ﵇.
(١٠) في [س]: (ترم).
(١١) مجهول؛ لجهالة ابن أبي حكم وجدته، أخرجه أحمد (٢٠٣٤٣)، وأبو داود (٢٦٢٢)، والترمذي (١٢٨٨)، وابن ماجه (٢٢٩٩)، والحاكم (٣/ ٤٤٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٠٢٠)، وأبو يعلى (١٤٨٢)، والروياني (٧٢٠)، والطبراني (٤٤٥٩)، والبيهقي (١٠/ ٢)، والمزي (٩/ ٣٠)، وابن الأثير في أسد الغابة ٢/ ٢٢٩.

حضرت رافع بن عمرو غفاری کہتے ہیں کہ میں چھوٹا لڑکا تھا اور انصار کے درختوں پر پھل اتارنے کے لیے پتھر مارتا تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا گیا کہ ایک لڑکا ہمارے درختوں پر پتھر مارتا ہے، پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا تو آپ نے مجھ سے فرمایا کہ اے لڑکے! تم درختوں پر پتھر کیوں مارتے ہو؟ میں نے کہا کہ میں کھجوریں کھانا چاہتا ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ درختوں پر پتھر نہ مارو، جو نیچے گریں وہ کھالو، پھر آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا کہ اے اللہ اس کا پیٹ بھر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21517]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة ابن أبي حكم وجدته .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5928، 5929، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2622، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1288، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2299، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19725، 19724، 19726، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20669، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1482، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4459، 4460، ترقيم محمد عوامة: 20677»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2622
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، وَأَبُو بَكْرٍ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ وَهَذَا لَفْظُ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مُعْتَمِرِ بْنِ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي حَكَمٍ الْغِفَارِيَّ يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ، قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ، فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا غُلَامُ لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ؟ قَالَ: آكُلُ، قَالَ: فَلَا تَرْمِ النَّخْلَ وَكُلْ مِمَّا يَسْقُطُ فِي أَسْفَلِهَا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَهُ فَقَالَ: اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ".
رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں کم سن تھا اور انصار کے کھجور کے درختوں پر ڈھیلے مارا کرتا تھا، لوگ مجھے (پکڑ کر) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے، آپ نے فرمایا: ”بچے! تم کھجور کے درختوں پر کیوں پتھر مارتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: (کھجوریں) کھانے کی غرض سے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پتھر نہ مارا کرو، جو نیچے گرا ہو اسے کھا لیا کرو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، اور میرے لیے دعا کی کہ اے اللہ اس کے پیٹ کو آسودہ کر دے۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2622]
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ میں لڑکپن میں انصاریوں کی کھجوروں کو (پتھر وغیرہ) مارا کرتا تھا تو مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے لڑکے! تو کھجوروں کو کیوں مارتا ہے؟“ میں نے کہا: ”پھل کھانے کے لیے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مت مارا کر، جو نیچے گری پڑی ہوں وہ کھا لیا کر۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعا دی: «اللّٰهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کے پیٹ کو سیر کر دے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2622]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/البیوع 54 (1288)، سنن ابن ماجہ/التجارات 67 (2299)، (تحفة الأشراف: 3595) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (اس سند میں ابن أبی الحکم مجہول ہیں، اور ان کی دادی مبہم)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1288) ابن ماجه (2299)
ابن أبي الحكم لم يوثقه غير الترمذي ’’ فھو مستور ‘‘ كما قال صاحب التقريب (8465)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 96

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20343
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ عَمِّ أَبِي: رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلًا لِلْأَنْصَارِ، فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقِيلَ: إِنَّ هَاهُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا , فَأُتِيَ بِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا غُلَامُ، لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ؟" قَالَ: قُلْتُ: آكُلُ , قَالَ:" فَلَا تَرْمِ النَّخْلَ، وَكُلْ مَا يَسْقُطُ فِي أَسَافِلِهَا" ثُمَّ مَسَحَ رَأْسِي , وَقَالَ:" اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ" .
حضرت رافع سے مروی ہے کہ جب میں لڑکا تھا تو انصار کے باغ میں درختوں پر پتھر مارا کرتا تھا باغ کا مالک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ یہاں ایک لڑکا ہے جو ہمارے درختوں پر پتھر مارتا ہے پھر مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ اے لڑکے تم درختوں پر پتھر کیوں مارتے ہو؟ میں نے عرض کیا پھل کھانے کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا درختوں پر پتھر نہ مارو جو نیچے پھل گرجائے انہیں کھالیا کرو پھر میرے سر پر ہاتھ پھیر کر فرمایا اے اللہ اس کا پیٹ بھر دے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20343]

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين، وهذا إسناد ضعيف لجهالة ابن أبى الحكم وجديه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6211
حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّ يَقُولُ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلًا لِلْأَنْصَارِ فَأُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقِيلَ إِنَّ هَا هُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا فَأُتِيَ بِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا غُلَامُ لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ قَالَ قُلْتُ آكُلُ قَالَ فَلَا تَرْمِي النَّخْلَ وَكُلْ مَا سَقَطَ فِي أَسَافِلِهَا ثُمَّ مَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ
۔ سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک انصاری کی کھجوروں کو پتھر مار رہا تھا، جبکہ میں ابھی تک ایک لڑکا تھا، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اطلاع دی گئی کہ لڑکا کھجوروں پر پتھر مار رہا ہے، پھر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: اے لڑکے! تو کھجوروں پر پتھر کیوں پھینک رہا تھا؟ میں نے کہا: جی میں کھانے کے لئے ایسا کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کھجوروں کو پتھر نہ مارنا، البتہ جو کھجوریں نیچے گری پڑی ہوں، وہ کھا لیا کر۔ پھرآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اے اللہ! اس کے پیٹ کو سیر کر دے۔ [الفتح الربانی/مسائل الغصب/حدیث: 6211]
تخریج الحدیث: «حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 2622، وابن ماجه: 2299، والترمذي: 1288، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20343 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20609»
وضاحت: فوائد: … اگر اس حدیث کو پچھلی احادیث کی روشنی میں سمجھا جائے تو اس کا معنییہ ہو گا کہ اگر کوئی مجبور ہو اور باغ میں کھجوریں گری پڑی بھی ہوں اور درخت پر بھی لگی ہوں تو مجبور کو چاہیے کہ وہ گری پڑی ہوئی کھا لے، اگر گری ہوئی نہ ہوں تو پھر درخت سے اتار لے۔ نیز اس حدیث کا یہ مفہوم بھی ہو سکتا ہے کہ عام طور پر گری پڑی چیز کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے لیے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عادت کے مطابق بچے کو گری ہوئی کھجوریں کھا لینے کی اجازت دی۔

الحكم على الحديث:
حديث محتمل للتحسين۔ أخرجه ابوداود: 2622
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19664
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، أنبأ أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاكِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْمُنَادِي، ثنا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ ابْنُ أَخِي عَلِيِّ بْنِ عَاصِمٍ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّ يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ، قَالَ: كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلًا لِلْأَنْصَارِ، فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَهُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا، قَالَ: قَالَ:" خُذُوهُ، فَأْتُونِي بِهِ"، قَالَ:" يَا غُلَامُ لِمَ تَرْمِي نَخْلَهُمْ؟"، قَالَ: إِنِّي أُرِيدُ أَنْ آكُلَ، قَالَ:" لَا تَرْمِ نَخْلَهُمْ، وَكُلْ مِمَّا فِي أُصُولِهَا"، قَالَ: وَمَسَحَ رَأْسَ الْغُلَامِ، وَقَالَ:" اللهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، وَعُثْمَانَ ابْنَيْ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ مُعْتَمِرٍ بِمَعْنَاهُ.
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں بچپن میں انصار کی کھجوروں کو پتھر مارا کرتا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ یہاں ایک لڑکا ہماری کھجوروں کو پتھر مارتا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پکڑ کر میرے پاس لاؤ۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اے بچے! تم ان کی کھجوروں کو پتھر کیوں مارتے ہو؟“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: کھانے کا ارادہ ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پتھر نہ مارو بلکہ نیچے گرے ہوئے پھل کھا لیا کرو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچے کے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: «اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کے پیٹ کو سیر کر دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19664]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4444
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ (ح) . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ وَعُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ قَالَا: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ - قَالَا: ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: كُنْتُ أَرْمِي نَخْلًا لِلْأَنْصَارِ وَأَنَا غُلَامٌ، فَأَتَوْا بِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا غُلَامُ، لِمَ تَرْمِي النَّخْلَ؟ " قُلْتُ: آكُلُ! قَالَ: " فَلَا تَرْمِ النَّخْلَ، وَكُلْ مِمَّا يَسْقُطُ فِي أَسَافِلِهَا "، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: " اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ ".
سیدنا رافع بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں انصار کی کھجوروں پر پتھر مارا کرتا تھا، جبکہ میں ایک لڑکا تھا، تو لوگ مجھے پکڑ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لڑکے! تم کھجور کے درختوں پر پتھر کیوں مارتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں کھانا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”درختوں پر پتھر مت مارو، بلکہ جو کھجوریں نیچے گر جائیں انہیں کھاؤ۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: ”اے اللہ! اس کا پیٹ بھر دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الراء/حدیث: 4444]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 19، حدیث 4459»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5928، 5929، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2622، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1288، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2299، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19725، 19724، 19726، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20669، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1482، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20677، والطبراني فى «الكبير» برقم: 4460»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1482
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيَّ ، يَقُولُ: حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ ، قَالَ: كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ، فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ هَاهُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا، أَوْ قَالَ: يَرْمِي النَّخْلَ، قَالَ: فَأُتِيَ بِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: يَا غُلَامُ، لَا تَرْمِ النَّخْلَ، قَالَ: قُلْتُ: آكُلُ، قَالَ: لَا تَرْمِ النَّخْلَ، كُلْ مَا سَقَطَ، قَالَ: وَمَسَحَ رَأْسَهُ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ.
سیدنا رافع بن عمرو الغفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں جب لڑکا تھا تو انصار کے کھجور کے درختوں پر پتھر مارا کرتا تھا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی کہ یہاں ایک لڑکا ہے جو ہمارے کھجور کے درختوں یا کھجوروں پر پتھر مارتا ہے۔ پھر مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمتِ اقدس میں لایا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شفقت سے فرمایا: ”اے لڑکے! کھجوروں کو پتھر نہ مارو۔“ میں نے عرض کیا: (میں انہیں) کھاتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجوروں کو پتھر نہ مارا کرو بلکہ جو خود بخود نیچے گر جائیں انہیں کھا لیا کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور میرے لیے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کا پیٹ بھر دے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند حارثة بن وهب/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1288، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19830، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3658/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1480»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3658
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ، ثَنَا ابْنُ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيُّ ، حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي، عَنْ عَمِّ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: "كُنْتُ أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِ وَأَنَا غُلَامٌ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا غُلَامُ، لِمَ تَرْمِ النَّخْلَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: آكُلُ. فَقَالَ: لَا تَرْمِ، وَكُلْ مِمَّا سَقَطَ مِنْ أَسَافِلِهَا. ثُمَّ مَسَحَ رَأْسِي وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ ".
رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ: ثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي الْحَكَمِ الْغِفَارِيِّ حَدَّثَتْنِي جَدَّتِي ، عَنْ أَبِي رَافِعِ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ قَالَ: "كُنْتُ وَأَنَا غُلَامٌ أَرْمِي نَخْلَ الْأَنْصَارِيِّ، فَقِيلَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ هَا هُنَا غُلَامًا يَرْمِي نَخْلَنَا - أَوْ يَرْمِي النَّخْلَ - فَأُتِيَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا غُلَامُ، لِمَ تَرْمِ النَّخْلَ؟... " فَذَكَرَهُ، وَزَادَ الْمُعْتَمِرُ: وَحَدَّثَنِي سَلَّامُ بْنُ مِسْكِينٍ أَنَّ اسْمَهُ: عَبْدُ الْكَرِيمِ.
سیدنا رافع بن عمرو الغفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں بچپن میں انصار کے کھجور کے درختوں پر پتھر مارا کرتا تھا، لوگ مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”اے لڑکے! تم کھجور کے درختوں کو پتھر کیوں مارتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”تاکہ کھا سکوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پتھر مت مارو، بلکہ جو ان کے نیچے گرے ہوئے ہوں ان میں سے کھا لیا کرو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر دستِ شفقت پھیرا اور دعا دی: «اللَّهُمَّ أَشْبِعْ بَطْنَهُ» ”اے اللہ! اس کا پیٹ بھر دے۔“ اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر نے بھی روایت کیا ہے اور اس میں یہ فنی اضافہ موجود ہے کہ معتمر کے بقول سلام بن مسکین نے انہیں بتایا کہ ان (راوی) کا نام عبد الکریم ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3658]
تخریج الحدیث: «ابن أبي الحكم الغفاري: مستور، وجدته لا تعرف (التقريب، من الحفظ)؛ وأخرجه الترمذي (١٢٨٨) وحسنه»
«(3658/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1288، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19830، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2»
«(3658/2) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1288، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19830، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة ابن أبي الحكم الغفاري وجدته
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں