الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
3. ما ذكر في عثمان ﵁
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے تذکرہ کے بیان میں
اطراف الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40449 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
سنن ترمذی: 3705
مسند احمد: 25162
صحیح ابن حبان: 6915
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6602
ترقیم عوامۃ: 38810 ترقیم الشثری: -- 40449
حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: حدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي قال: حدثنا عبد الله بن قيس : انه سمع النعمان بن بشير ، عن عائشة انها قالت: الا احدثك بحديث سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم إنه بعث إلى عثمان، فدعاه، فاقبل إليه فسمعته يقول: يا عثمان! إن الله لعله يقمصك قميصا، فإن ارادوك على خلعه فلا تخلعه. ثلاثا، فقلت: يا ام المؤمنين! اين كنت عن هذا الحديث؟ قالت: انسيته كاني لم اسمعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ وهم فيه معاوية فقال: عبد اللَّه بن قيس، أخرجه ابن حبان (٦٩١٥)، والطيالسي (١٥٤٤)، وابن سعد ١/ ٤٦٨، والخلال في السنة (٤١٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٧٢)، وقد خالفه بقية الرواة فقالوا: عبد اللَّه بن عامر، وهو اليحصبي ثقة، أخرجه أحمد (٢٤٥٦٦)، والترمذي (٣٧٠٥)، وابن شبه في تاريخ المدينة ٣/ ١٠٦٩، والطبراني في الشاميين (١٩٣٤)، وأخرجه بنحوه الحاكم ٣/ ٩٩، وابن ماجه (١١٢).
حضرت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عثمان کو بلانے کے لیے (کسی کو) بھیجا وہ آئے تو میں نے رسو ل اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا اے عثمان! بلاشبہ شاید اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائیں اگر لوگ تجھ سے وہ قمیص اتارنے کا ارادہ کریں تو اسے نہ اتارنا یہ تین مرتبہ فرمایا نعمان بن بشیر فرماتے ہیں میں نے عرض کیا اے ام المؤمنین آپ نے اب تک یہ حدیث بیان نہیں کی انہوں نے فرمایا مجھے یہ بھول چکی تھی گویا کہ میں نے سنی نہیں تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40449]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: وقول الوليد بن سليمان ومن تابعه أصح . قال سعد الشثري: معلول؛ وهم فيه معاوية فقال: عبد اللَّه بن قيس .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6915، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4570، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3705، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 112، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25104، 25205، 25477، 25801، 26910، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34214، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5310، 5311، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2833، 3751، ترقيم محمد عوامة: 38810»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6915، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4570، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3705، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 112، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25104، 25205، 25477، 25801، 26910، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34214، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5310، 5311، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2833، 3751، ترقيم محمد عوامة: 38810»
حدیث نمبر: 3705
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا حُجَيْنُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " يَا عُثْمَانُ إِنَّهُ لَعَلَّ اللَّهَ يُقَمِّصُكَ قَمِيصًا , فَإِنْ أَرَادُوكَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ لَهُمْ ". وَفِي الْحَدِيثِ قِصَّةٌ طَوِيلَةٌ. قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عثمان! شاید اللہ تمہیں کوئی کرتا ۱؎ پہنائے، اگر لوگ اسے اتارنا چاہیں تو تم اسے ان کے لیے نہ اتارنا“، اس میں حدیث ایک طویل قصہ ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3705]
یہ حدیث حسن غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 3705]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/المقدمة 11 (111) (تحفة الأشراف: 17675) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس کرتے سے مراد خلعت خلافت (خلافت کی چادر) ہے، مفہوم یہ ہے کہ اگر منافقین تمہیں خلافت سے دستبردار ہونے کو کہیں اور اس سے معزول کرنا چاہیں تو ایسا مت ہونے دینا کیونکہ اس وقت تم حق پر قائم رہو گے اور دستبرداری کا مطالبہ کرنے والے باطل پر ہوں گے، اللہ کے رسول کے اسی فرمان کے پیش نظر عثمان رضی الله عنہ نے شہادت کا جام پی لیا۔ لیکن دستبردار نہیں ہوئے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (112)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مسند احمد (6/ 86، 87 ح 24566 وسنده صحيح) مشكوة المصابيح (6077)
مسند احمد (6/ 86، 87 ح 24566 وسنده صحيح) مشكوة المصابيح (6077)
حدیث نمبر: 25162
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ ، عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ حَدَّثَهُ، قَالَ: كَتَبَ مَعِي مُعَاوِيَةُ إِلَى عَائِشَةَ، قَالَ: فَقَدِمْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَدَفَعْتُ إِلَيْهَا كِتَابَ مُعَاوِيَةَ، فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أَلَا أُحَدِّثُكَ بِشَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَتْ: فَإِنِّي كُنْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ يَوْمًا مِنْ ذَاكَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لَوْ كَانَ عِنْدَنَا رَجُلٌ يُحَدِّثُنَا". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا أَبْعَثُ لَكَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ؟ فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالَ:" لَوْ كَانَ عِنْدَنَا رَجُلٌ يُحَدِّثُنَا". فَقَالَتْ حَفْصَةُ أَلَا أُرْسِلُ لَكَ إِلَى عُمَرَ؟ فَسَكَتَ، ثُمَّ قَالَ:" لَا" ثُمَّ دَعَا رَجُلًا فَسَارَّهُ بِشَيْءٍ، فَمَا كَانَ إِلَّا أَنْ أَقْبَلَ عُثْمَانُ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ وَحَدِيثِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ لَهُ:" يَا عُثْمَانُ، إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ لَعَلَّهُ أَنْ يُقَمِّصَكَ قَمِيصًا، فَإِنْ أَرَادُوكَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ" ثَلَاثَ مِرَارٍ ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ فَأَيْنَ كُنْتِ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ؟ فَقَالَتْ: يَا بُنَيَّ، وَاللَّهِ لَقَدْ أُنْسِيتُهُ حَتَّى مَا ظَنَنْتُ أَنِّي سَمِعْتُهُ.
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے خط لکھ کر میرے ہاتھ حضرت عائشہ کے پاس بھیجا، میں نے ان کے پاس پہنچ کر وہ خط ان کے حوالے کیا تو وہ کہنے لگیں، بیٹا! کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں، انہوں نے فرمایا ایک مرتبہ میں اور حفصہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کاش! ہمارے پاس کوئی آدمی ہوتا جو ہم سے باتیں کرتا، حضرت حفصہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں کسی کو بھیج کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو بلا لوں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے تو خاموش رہے، پھر فرمایا نہیں، میں نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلانے کے لئے کہا، تب بھی یہی ہوا، پھر ایک آدمی کو بلا کر کچھ دیر اس سے سرگوشی کی، تھوڑی ہی دیر میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ آگئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم مکمل طور پر ان کی جانب متوجہ ہوگئے، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا، عثمان! عنقریب اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا، اگر منافقین اسے اتارنا چاہیں تو تم اسے نہ اتارنا یہاں تک کہ مجھ سے آملو، تین مرتبہ یہ جملہ دہرایا، حضرت نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا: اے ام المومنین! اب تک یہ بات آپ نے کیوں ذکر نہیں فرمائی؟ انہوں نے فرمایا واللہ میں یہ بات بھول گئی تھی، مجھے یاد ہی نہیں رہی تھی۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25162]
الحكم على الحديث:
حديث حسن
ترقیم عوامۃ: 32708 ترقیم الشثری: -- 34215
حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني معاوية بن صالح قال: حدثني ربيعة بن يزيد الدمشقي قال: حدثنا عبد الله بن قيس انه سمع النعمان بن بشير انه ارسله معاوية بن ابي سفيان بكتاب إلى عائشة فدفعه إليها، فقالت لي: اما احدثك بحديث سمعته من رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قلت: بلى، قالت: إني عنده ذات يوم انا وحفصة، فقال: لو كان عندنا رجل يحدثنا، فقلت: يا رسول الله، ابعث إلى ابي بكر فيجيء فيحدثنا، قال: فسكت، فقالت حفصة: يا رسول الله، ابعث إلى عمر فيحدثنا، فسكت، قالت: فدعا رجلا فاسر إليه دوننا فذهب، ثم جاء عثمان فاقبل عليه بوجهه فسمعته يقول: يا عثمان، إن الله لعله ان يقمصك قميصا، فإن ارادوك على خلعه فلا تخلعه، ثلاثا، قلت: يا ام المؤمنين، اين كنت عن هذا الحديث؟ قالت: انسيته كاني لم اسمعه قط.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (رجلًا).
(٢) في [جـ]: (برسول).
(٣) في [م]: (إليّ).
(٤) في [جـ]: (برسول).
(٥) في [م]: (إليّ).
(٦) معلول، أخرجه ابن حبان (٦٩١٥)، والطيالسي (١٥٤٤)، وابن سعد ١/ ٤٦٨، والخلال في السنة (٤١٨)، وابن أبي عاصم في السنة (١١٧٢)، وقد خالف الجماعة معاوية بن صالح فقالوا: عبد اللَّه بن عامر بدل قيس، أخرجه أحمد (٢٤٥٦٦)، والترمذي (٣٧٠٥)، وابن شبه في تاريخ المدينة ٣/ ١٠٦٩، والطبراني في الشاميين (١٩٣٤)، وأخرجه بنحوه الحاكم ٣/ ٩٩، وابن ماجه (١١٢).
حضرت عبد اللہ بن قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ نے ان کو ایک خط دے کر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا تو انہوں نے وہ خط ان کو دے دیا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث بیان نہ کروں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور سنائیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک دن میں اور حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے۔ کاش کہ ہمارے پاس کوئی آدمی ہوتا تو وہ ہم سے بات کرتا۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام نہ بھیج دوں کہ وہ آئیں اور ہم سے بات چیت کریں؟ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام نہ بھیج دوں کہ وہ ہم سے بات چیت کریں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو بلا کر ہم سے ہٹ کر اس سے سرگوشی کی پھر وہ چلا گیا پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ ان کی طرف متوجہ کیا۔ پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اے عثمان: شاید اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائیں گے پس اگر کچھ لوگ اس کو تم سے اتروانا چاہیں تو تم ہرگز اس کو مت اتارنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار ارشاد فرمایا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی۔ اے ام المؤمنین! آپ رضی اللہ عنہ نے پہلے یہ حدیث کیوں بیان نہیں کی؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے یہ بھلا دی گئی تھی گویا کہ میں نے اس کو کبھی سنا ہی نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34215]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: وقول الوليد بن سليمان ومن تابعه أصح . قال سعد الشثري: معلول .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6915، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4570، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3705، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 112، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25104، 25205، 25477، 25801، 26910، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40448، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5310، 5311، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2833، 3751، ترقيم محمد عوامة: 32708»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6915، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4570، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3705، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 112، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25104، 25205، 25477، 25801، 26910، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40448، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5310، 5311، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2833، 3751، ترقيم محمد عوامة: 32708»
حدیث نمبر: 6915
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ ، أَنَّهُ أَرْسَلَهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بِكِتَابٍ إِِلَى عَائِشَةَ ، فَدَفَعَهُ إِِلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَلا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَتْ: إِِنِّي عِنْدَهُ ذَاتَ يَوْمٍ أَنَا وَحَفْصَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ كَانَ عِنْدَنَا رَجُلٌ يُحَدِّثُنَا، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبْعَثُ إِِلَى أَبِي بَكْرٍ يَجِيءُ فَيُحَدِّثُنَا؟ قَالَتْ: فَسَكَتَ، فَقَالَتْ حَفْصَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبْعَثُ إِِلَى عُمَرَ فَيَجِيءُ فَيُحَدِّثُنَا؟ قَالَتْ: فَسَكَتَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَدَعَا رَجُلا، فَأَسَرَّ إِِلَيْهِ بِشَيْءٍ دُونَنَا، فَذَهَبَ، فَجَاءَ عُثْمَانُ، فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ، فَسَمِعْتُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" يَا عُثْمَانُ، إِِنَّ اللَّهَ لَعَلَّهُ يُقَمِّصُكَ قَمِيصًا، فَإِِنْ أَرَادُوكَ عَلَى خَلْعِهِ فَلا تَخْلَعْهُ ثَلاثًا" ، قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، فَأَيْنَ كُنْتِ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ؟ قَالَتْ: يَا بُنَيَّ، أُنْسِيتُهُ، كَأَنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ قَطُّ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَيْسٍ اللَّخْمِيُّ، مَاتَ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ وَمِائَةٍ، وَلَيْسَ هَذَا بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ صَاحِبِ عَائِشَةَ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما نے انہیں ایک خط کے ہمراہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا، تو انہوں نے وہ خط سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے سامنے پیش کر دیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: ایک دن میں اور حفصہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کاش ہمارے پاس کوئی ایسا شخص ہوتا جو ہمارے ساتھ بات چیت کرتا۔“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھجواتی ہوں، وہ آئیں گے اور ہمارے ساتھ بات چیت کر لیں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھجواتی ہوں، وہ آئیں گے اور ہمارے ساتھ بات چیت کر لیں گے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بلوایا اور اس کے ساتھ سرگوشی میں کوئی بات چیت کی جو ہم تک نہیں پہنچی، پھر وہ شخص چلا گیا اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی طرف متوجہ ہو گئے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اے عثمان! شاید اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے اور لوگ یہ چاہیں گے کہ تم اسے اتار دو، تو تم اسے نہ اتارنا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے کہا: اے ام المؤمنین! آپ نے پہلے یہ حدیث کیوں بیان نہیں کی؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: اے میرے بیٹے! میں اسے بھول گئی تھی، یوں جیسے میں نے کبھی سنی ہی نہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) عبداللہ بن قیس لخمی نامی راوی کا انتقال ایک سو چوبیس ہجری میں ہوا، یہ وہ عبداللہ بن ابوقیس نہیں ہیں جو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا شاگرد تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6915]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6915، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 4570، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3705، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 112، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25104» «رقم طبعة با وزير 6876»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (6068). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
حدیث نمبر: 6602
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ: "أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ أَنَّهُ أَرْسَلَهُ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بِكِتَابٍ إِلَى عَائِشَةَ فَدَفَعْتُهُ إِلَيْهَا فَقَالَتْ لِي: أَلَا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَتْ: إِنِّي عِنْدَهُ أَنَا وَحَفْصَةُ فَقَالَ: لَوْ كَانَ عِنْدَنَا رَجُلٌ يُحَدِّثُنَا. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَبْعَثُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَيَجِيءُ فَيُحَدِّثُنَا. قَالَتْ: فَسَكَتَ. فَقَالَتْ لَهُ حَفْصَةُ: أَبْعَثُ إِلَى عُمَرَ فَيُحَدِّثُنَا. فَسَكَتَ، قَالَتْ: فَدَعَا رَجُلًا فَأَسَرَّ إِلَيْهِ دُونَنَا، فَذَهَبَ وَجَاءَ عُثْمَانُ فَأَقْبَلَ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: يَا عُثْمَانُ، إِنَّ اللَّهَ لَعَلَّهُ أَنْ يُقَمِّصَكَ قَمِيصًا فَإِنْ أَرَادُوكَ عَلَى خَلْعِهِ فَلَا تَخْلَعْهُ - ثَلَاثًا - فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَيْنَ كُنْتِ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ؟ قَالَتْ: أُنْسِيتُهُ كَأَنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ قَطُّ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَرَوَاهُ مُخْتَصَرًا التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما نے انہیں ایک خط دے کر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا، میں نے وہ خط انہیں پیش کیا تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ حدیث نہ سناؤں جو میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟“ انہوں نے بیان کیا کہ ایک مرتبہ میں اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمنا ظاہر فرمائی کہ ”کاش ہمارے پاس کوئی ایسا شخص ہوتا جو ہم سے گفتگو کرتا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بلا بھیجتی ہوں وہ آکر ہم سے بات چیت کریں گے، مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلا لیتی ہوں وہ ہم سے گفتگو کریں گے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پھر بھی خاموش رہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو بلا کر اسے ہم سے پوشیدہ رکھ کر کوئی راز کی بات کہی، وہ شخص گیا اور پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تشریف لائے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکمل توجہ کے ساتھ ان کی طرف رخِ مبارک کیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”اے عثمان! بلاشبہ اللہ تعالیٰ عنقریب تمہیں ایک قمیص (خلافت) پہنائے گا، پس اگر لوگ تم سے وہ قمیص اتارنے کا مطالبہ کریں تو تم اسے ہرگز نہ اتارنا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جملہ تین بار ارشاد فرمایا۔ (سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا: اے ام المومنین! آپ اس حدیث کے متعلق (سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے خلاف فتنوں کے وقت) کہاں تھیں؟ انہوں نے جواب دیا: ”میں اسے بالکل ایسے بھول گئی تھی جیسے میں نے اسے کبھی سنا ہی نہ ہو۔“ اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ، احمد بن حنبل اور ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے، نیز امام ترمذی، ابنِ ماجہ، حارث بن ابی اسامہ اور حاکم نے اسے مختصراً نقل کیا ہے اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المناقب/حدیث: 6602]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 3705، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 113، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24636، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4599، 4600، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2854، 3763، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5311»
الحكم على الحديث:
صححه الحاكم / أخرجه ابن حبان في صحيحه