🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ حُكْمِ مَنْ أَعْتَقَ شِرَكًا لَهُ فِي عَبْدِ أَوْ كَانَ يَمْلِكُ عَبْدًا فَاعْتَقَ بَعْضَهُ
کسی غلام میں اپنے حصے کو آزاد کر دینے والے یا اپنے غلام کا بعض حصہ¤آزاد کر دینے والے شخص کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5268 (کل: 30 مقامات، 17 کتب)
الفتح الربانی: 5268، 5269
صحیح بخاری: 2492، 2504
صحیح مسلم: 3773، 4333
سنن ابوداود: 3937، 3938
سنن ترمذی: 1348
سنن ابن ماجہ: 2527
مسند اسحاق بن راہویہ: 476، 479
مشکوۃ المصابیح: 3389
مسند احمد: 7468، 9502، 10107
مسند الحمیدی: 1124
مسند عبداللہ بن مبارک: 232
اللؤلؤ والمرجان: 959، 1083
مصنف ابن ابی شیبہ: 23094
سنن دارقطنی: 4222، 4223
صحیح ابن حبان: 4319
السنن الكبرى للبيهقي: 21369، 21371، 21372، 21374، 21375
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6053
21 تا 30
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4148 ترقیم الرسالہ : -- 4222
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، نَا هَمَّامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ رَجُلا أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ، فَأَجَازَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِتْقَهُ، وَغَرَّمَهُ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ"، قَالَ قَتَادَةُ: إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ. سَمِعْتُ النَّيْسَابُورِيَّ، يَقُولُ: مَا أَحْسَنَ مَا رَوَاهُ هَمَّامٌ وَضَبَطَهُ، وَفَصْلَ بَيْنَ قَوْلِ قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَبَيْنَ قَوْلِ قَتَادَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک غلام میں سے اپنے حصے کو آزاد کر دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے آزاد کرنے کو درست قرار دیا اور اسے اس غلام کی بقیہ قیمت بطور تاوان ادا کرنے کا حکم دیا۔ قتادہ کہتے ہیں: اگر شخص کے پاس مال موجود نہ ہو، تو اس غلام سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔ نیشاپوری نے یہ بات بیان کی ہے کہ بہترین روایت وہ ہے، جسے ہمام نے نقل کیا ہے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان اور قتادہ کے قول کے درمیان فرق واضح کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4222]
ترقیم العلمیہ: 4148
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2492، 2504، 2526، 2527، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1502،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4318، 4319،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1348، 1348 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2527، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4220، 4221، 4222، 4223، 4224، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7586، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1124،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4149 ترقیم الرسالہ : -- 4223
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سُئِلَ" عَنِ الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ الرَّجُلَيْنِ، يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ، قَالَ: قَدْ عُتِقَ الْعَبْدُ يُقَوَّمُ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ، اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے غلام کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو دو آدمیوں کی مشترکہ ملکیت ہوتا ہے، ان میں سے ایک شخص اپنے حصے کو آزاد کر دیتا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غلام آزاد ہو جائے گا اور اسے آزاد کرنے والے کے مال میں سے مناسب قیمت لگا کر اس کی قیمت ادا کی جائے گی، اگر آزاد کرنے والے شخص کے پاس وہ مال موجود نہ ہو، تو غلام سے مزدوری کروائی جائے گی، تاہم اس بارے میں اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4223]
ترقیم العلمیہ: 4149
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2492، 2504، 2526، 2527، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1502،وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4318، 4319،وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3934، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1348، 1348 م، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2527، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4220، 4221، 4222، 4223، 4224، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7586، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1124،وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 22147»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5269
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا لَهُ فِي عَبْدٍ فَخَلَاصُهُ فِي مَالِهِ إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دیا تو سارے غلام کی آزادی اسی کے مال سے ہو گی، بشرطیکہ اس کے پاس مال ہو، اور اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام کو کمائی کرنے کا مکلف ٹھہرایا جائے گا، لیکن اس پر مشقت نہیں ڈالی جائے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5269]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه ابوداود: 3939، والترمذي باثر الحديث: 1348، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 10107 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 10111»
وضاحت: فوائد: … تو غلام کو کمائی کرنے کا مکلف ٹھہرایا جائے گا، …۔ اس کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں: (۱) غلام کو یہ موقع دیا جائے گاکہ وہ کمائی کرے، تاکہ دوسرے ساجھی کے حصے کی قیمت بنا لے اور پھر اس کو دے کر آزاد ہو جائے۔ (۲) غلام کا جتنا حصہ آزاد نہیں ہوا، وہ اس حصے کے بقدر دوسرے آقا کی خدمت کرے گا، مثلا اگر وہ آدھاآزاد کر دیا گیا ہے تو وہ دوسرے مالک کی نصف دن تک خدمت کرے گا، باقی نصف دن وہ آزاد آدمی کی حیثیت سے گزارے گا۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4319
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا فِي مَمْلُوكٍ فَعَلَيْهِ خَلاصُهُ فِي مَالِهِ، إِِنْ كَانَ لَهُ، فَإِِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ قُوِّمَ الْعَبْدُ قِيمَةَ عَدْلٍ، ثُمَّ يُسْتَسْعَى فِي نَصِيبِ الَّذِي لَمْ يُعْتِقْ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو کسی غلام میں اپنے حصے کو آزاد کر دے تو اس پر یہ بات لازم ہو گی کہ وہ اپنے مال میں سے اس پورے غلام کو آزاد کرے اگر اس شخص کے پاس اتنا مال موجود ہو اور اگر اس کے پاس اتنا مال موجود نہ ہو تو اس غلام کی مناسب طور پر قیمت مقرر کی جائے گی اور پھر اس غلام سے اتنی مزدوری کروائی جائے گی جو اس حصے کے مطابق ہو جسے آزاد نہیں کیا گیا ہو تاہم اسے مشقت کا شکار نہیں کیا جائے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب العتق/حدیث: 4319]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2492، 2504، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1502، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4318، 4319، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4943، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3934، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1348، 1348 م، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21387، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4220، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7586، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1124» «رقم طبعة با وزير 4304»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (5/ 358): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21369
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَدِيبُ قَالُوا: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، أنبأ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ كَانَ لَهُ شَرِيكٌ فِي مَمْلُوكٍ فَأَعْتَقَهُ فَعَلَيْهِ خَلَاصُهُ فِي مَالِهِ، إِنْ كَانَ لَهُ مَالٌ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ فِي ثَمَنِ رَقَبَتِهِ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ". ⦗٤٧٥⦘ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں: ”جس کا غلام میں حصہ ہو اس نے آزاد کر دیا تو باقی جانوں کا آزاد کرنا اس پر لازم ہے، اگر اس کے پاس مال ہو اور اگر مال نہ ہو تو غلام سے محنت کروائی جائے لیکن مشقت نہ ڈالی جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21369]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21371
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ يَقُولُ: حَدَّثَنِي النَّضْرُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنِ الْعَبْدِ يَكُونُ بَيْنَ رَجُلَيْنِ يُعْتِقُ أَحَدُهُمَا نَصِيبَهُ؟ قَالَ:" قَدْ عَتَقَ الْعَبْدُ، يُقَوَّمُ عَلَيْهِ فِي مَالِهِ قِيمَةَ عَدْلٍ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک غلام کے بارے میں سوال ہوا جس کا ایک حصہ آزاد کر دیا گیا، فرمایا: ”غلام تو آزاد ہے، لیکن اس حصہ والے پر قیمت ڈال دی جائے۔ اگر مال دار ہو تو ٹھیک، وگرنہ غلام سے محنت کروائی جائے لیکن مشقت نہ ڈالی جائے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21371]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21372
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ إِمْلَاءً، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، ثنا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثنا قَتَادَةُ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ أَعْتَقَ شِقْصًا لَهُ فِي مَمْلُوكٍ فَكَانَ لَهُ مِنَ الْمَالِ مَا يَبْلُغُ قِيمَتَهُ أَعْتَقَ مِنْ مَالِهِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتُسْعِيَ الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ أَبِي النُّعْمَانِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ وَقَالَا: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَكَذَلِكَ رواه الْحَجَّاجُ بْنُ الْحَجَّاجِ، وَأَبَانُ بْنُ يَزِيدَ الْعَطَّارُ، وَمُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، ذَكَرُوا فِيهِ الِاسْتِسْعَاءَ مُدْرَجًا فِي الْحَدِيثِ، وَاسْتَشْهَدَ الْبُخَارِيُّ بِرِوَايَتِهِمْ، وَأَمَّا الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ، فَإِنَّهُ ضَعَّفَ أَمْرَ السِّعَايَةِ فِيهِ بِوُجُوهٍ، مِنْهَا: أَنَّ شُعْبَةَ بْنَ الْحَجَّاجِ، وَهِشَامًا الدَّسْتُوَائِيَّ رَوَيَا هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ قَتَادَةَ لَيْسَ فِيهِ اسْتِسْعَاءٌ، وَهُمَا أَحْفَظُ. قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: وَقَدْ قَدَّمْنَا رِوَايَتَهُمَا..
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جس نے غلام کا اپنا حصہ آزاد کیا اور اس کے پاس مال بھی موجود ہو تو وہ مکمل آزاد کروائے، اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام سے محنت کروائی جائے، لیکن مشقت نہ ڈالی جائے۔“
حجاج بن حجاج، ابان بن یزید عطار اور موسیٰ بن خلف عمی نے بھی اسے قتادہ سے اسی طرح روایت کیا ہے اور اس میں استسعاء (غلام سے محنت کروانے) کا ذکر حدیث میں مدرج کر دیا ہے۔ جبکہ امام شافعی رحمہ اللہ نے اس میں سعایہ کے معاملے کو کئی وجوہ سے ضعیف قرار دیا ہے، ان میں سے ایک یہ کہ شعبہ بن حجاج اور ہشام دستوائی نے یہ حدیث قتادہ سے روایت کی ہے اور اس میں استسعاء کا ذکر نہیں، اور وہ دونوں زیادہ حافظ ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21372]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21374
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، فِي كِتَابِ مَعْرِفَةِ الْحَدِيثِ، قَالَ: ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ الْحَافِظُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الدَّارَابَجِرْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ شِقْصًا لَهُ فِي مَمْلُوكٍ، فَغَرَّمَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَمَنَهُ. قَالَ هَمَّامٌ: فَكَانَ قَتَادَةُ يَقُولُ: إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے غلام کا اپنا حصہ آزاد کر دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر قیمت کی چٹی ڈال دی۔
قتادہ کہتے ہیں: اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام سے محنت کروا لیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21374]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله بواحد»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21375
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حُرَيْثٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنِي أَبِي ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي عِيسَى، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، ثنا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَهِيكٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ شِقْصًا مِنْ مَمْلُوكٍ، فَأَجَازَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِتْقَهُ، وَغَرَّمَهُ بَقِيَّةَ ثَمَنِهِ.. قَالَ قَتَادَةُ: إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ اسْتَسْعَى الْعَبْدُ غَيْرَ مَشْقُوقٍ عَلَيْهِ..
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے غلام کا اپنا حصہ آزاد کر دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی آزادی کو جائز قرار دیا اور اس کی قیمت کی چٹی اس پر ڈال دی۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو محنت کروا لیں لیکن مشقت نہ ڈالیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21375]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6053
«من أعتق شقصا من مملوك فعليه خلاصه في ماله فإن لم يكن له مال قوم المملوك قيمة عدل ثم استسعى غير مشقوق عليه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص کسی غلام کا کچھ حصہ آزاد کرے تو اس پر اس کی مکمل آزادی اپنے مال سے ادا کرنا لازم ہے، اگر اس کے پاس مال نہ ہو تو غلام کی منصفانہ قیمت لگائی جائے گی، پھر اسے بغیر کسی زیادتی کے باقی حصے کی قیمت کمانے کا موقع دیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6053]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق 4] عن أبي هريرة. المصدر نفسه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں