الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
204. فصل في الدفن
فصل: جنازے کی نماز کا بیان -
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 3103 (کل: 20 مقامات، 12 کتب)
صحیح مسلم: 2185
سنن ابوداود: 3148
بلوغ المرام: 440
مشکوۃ المصابیح: 1636
المنتقى ابن الجارود: 546
الفتح الربانی: 3110
11 تا 20
حدیث نمبر: 14766
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ، وَصَلُّوا عَلَى الْمَيِّتِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سَوَاءً".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو کفن دے تو اچھے طریقے سے اسے کفنائے اور یہ کہ اپنے مردوں پر خواہ دن ہو یا رات چار تکبیرات پڑھا کر و۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14766]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ابن لهيعة، لكن الشطر الأول منه صحيح، تابعه عليه غير واحد، انظر: 14145
حدیث نمبر: 546
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: ابْنُ جُرَيْجٍ ، وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَذَكَرَ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ فَكُفِّنَ فِي غَيْرِ طَائِلٍ وَقُبِرَ لَيْلا، فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهِ، إِلا أَنْ يُضْطَرَّ إِنْسَانٌ إِلَى ذَلِكَ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن خطبہ میں اپنے ایک صحابی کا تذکرہ کیا، جو فوت ہو گیا، تو اسے چھوٹے سے کفن میں رات کو ہی دفن کر دیا گیا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کو دفنانے پر زجر و توبیخ فرمائی حتیٰ کہ اس پر نماز جنازہ پڑھ لی گئی ہو، (یعنی دن کے وقت جنازہ میں زیادہ لوگ شامل ہو سکتے ہیں) بجز اس کے کہ انسان ایسا کرنے پر مجبور ہو جائے، نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو بہترین کفن دے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الجنائز/حدیث: 546]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 943»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 3110
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَذَكَرَ رَجُلًا قُبِضَ وَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ، وَقُبِرَ لَيْلًا فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ بِاللَّيْلِ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يُضْطَرَّ إِنْسَانٌ إِلَى ذَلِكَ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحَسِّنْ كَفَنَهُ) )
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن خطبہ دیا اورایسے آدمی کا ذکر کیا گیا، جو فوت ہوا اور اسے معمولی سا کفن دے کر رات کو ہی دفن کر دیا گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھے بغیر رات کو دفن کرنے سے منع کر دیا، الّا یہ کہ بندہ مجبور ہو جائے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو وہ اچھا کفن دیا کرے۔ [الفتح الربانی/كتاب الجنائز/حدیث: 3110]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 943، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14145 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14192»
وضاحت: فوائد: … سیّدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِذَا وَلِيَ أَحَدُکُمْ أَخَاہُ فَلْیُحْسِنْ کَفَنَہٗ، فَإِنَّھُمْ یُبْعَثُوْنَ فِيْ أَکْفَانِھِمْ، وَیَتَزَاوَرُوْنَ فِيْ أَکْفَانِھِمْ۔)) (التاریخ للخطیب:: ۹/ ۸۰، صحیحۃ: ۱۴۲۵)
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 943
حدیث نمبر: 3034
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْبَزَّارُ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَقِيلِ بْنِ مَعْقِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَهْبِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، قَالَ: هَذَا مَا سَأَلْتُ عَنْهُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، فَذَكَرَ أَحَادِيثَ، فَقَالَ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا، فَذَكَرَ رَجُلا مِنْ أَصْحَابِهِ، قُبِضَ، فَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ، وَقُبِّرَ لَيْلا، فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِلَيْلٍ، أَوْ يُصَلَّى عَلَيْهِ إِلا أَنْ يُضْطَرَّ إِلَى ذَلِكَ، وَقَالَ: " إِذَا وَلِيَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ، فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ" .
وہب بن منبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا، تو انہوں نے کچھ احادیث بیان کیں، انہوں نے یہ بتایا کہ ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک صاحب کا ذکر کیا جن کا انتقال ہو گیا تھا اور انہیں زیادہ بڑا کفن نہیں دیا گیا تھا اور رات کے وقت ہی دفنا دیا گیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ کسی شخص کو رات کے وقت دفن کیا جائے یا کسی کی رات کے وقت نماز جنازہ ادا کی جائے، البتہ مجبوری کا معاملہ مختلف ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص اپنے بھائی (کے کفن دفن کے معاملات) کا نگران بنے، تو وہ اسے اچھا کفن دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3034]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 943، وابن الجارود فى "المنتقى"، 597، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3034، 3103، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1368، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3148، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1521، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6796، 7018، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14362» «رقم طبعة با وزير 3023»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الأحكام» (77): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 1380
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي. وأخبرنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا إسحاق بن إبراهيم ومحمد بن رافع؛ قالوا: حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا ابن جُرَيج، أخبرني أبو الزُّبير، أنه سَمِعَ جابر بن عبد الله يحدِّث: أنَّ النبيَّ ﷺ خَطَبَ يومًا، فذَكَر رجلًا من أصحابه قُبِضَ وكُفِّن في كَفَنٍ غيرِ طائلٍ وقُبِرَ (1) ليلًا، فَزَجَرَ النبيُّ ﷺ أن يُقبَر الرجلُ بالليل حتى يُصلَّى عليه، إلا أن يُضطَرَّ إنسانٌ إلى ذلك، وقال النبيُّ ﷺ:"إذا كفَّنَ أحدُكم أخاه فليُحَسِّنْ كَفَنَه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد من حديث وَهْب بن مُنبِّه عن جابر:
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد من حديث وَهْب بن مُنبِّه عن جابر:
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور اپنے ایک صحابی کا ذکر کیا جن کا انتقال ہوا اور انہیں ایک ایسے کفن میں دفنا دیا گیا جو معمولی (گھٹیا قسم کا) تھا اور انہیں رات کے وقت دفنایا گیا تھا، پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے سختی سے منع فرمایا کہ کسی شخص کو رات کے وقت دفنایا جائے یہاں تک کہ اس کی نمازِ جنازہ پڑھ لی جائے، الا یہ کہ انسان اس کے لیے مجبور ہو جائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اسے چاہیے کہ عمدہ کفن دے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی ایک شاہد حدیث وہب بن منبہ کی جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1380]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور اس کی ایک شاہد حدیث وہب بن منبہ کی جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1380]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه، وابن جريج: هو عبد الملك بن عبد العزيز، وأبو الزبير: هو محمد بن مسلم بن تدرس.» [ترقيم الرساله 1380] [ترقيم الشركة 1368]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1381
أخبرَناه أبو عبد الله محمد بن علي بن عبد الحميد الصنعاني بمكة، حدثنا علي بن المبارك، حدثنا إسماعيل بن عبد الكريم الصنعاني أبو هشام، حدثنا إبراهيم بن عَقِيل بن مَعْقِل بن مُنبِّه، عن أبيه عَقِيل، عن وَهْب بن مُنبِّه قال: هذا ما سألتُ عنه جابرَ بنَ عبد الله الأنصاري، فأخبَرَني: أنَّ النبيَّ ﷺ خَطَبَ يومًا فَذَكَرَ رجلًا من أصحابه قُبِضَ فكُفِّن في كَفَنٍ غيرِ طائل، وقُبِرَ ليلًا، فَزَجَرَ النبيُّ ﷺ أن يُقبَرَ الرجلُ بالليل ولا يُصلَّى عليه، إلَّا أن يُضطَرَّ إنسانٌ إلى ذلك، وقال:"إذا وَلِيَ أحدُكم أخاه فليُحَسِّنْ كَفَنَه" (1) .
وہب بن منبہ بیان کرتے ہیں کہ یہ وہ سوالات ہیں جو میں نے سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے پوچھے تھے، تو انہوں نے مجھے بتایا کہ: ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا اور اپنے ایک صحابی کا ذکر کیا جن کا انتقال ہوا تو انہیں ایک معمولی (گھٹیا) کفن دیا گیا اور رات کے وقت دفنا دیا گیا، اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے سختی سے منع فرمایا کہ کسی شخص کو رات کے وقت دفنایا جائے اور اس کی نمازِ جنازہ (مناسب طریقے سے) نہ پڑھی جائے، الا یہ کہ انسان اس کے لیے مجبور ہو جائے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا ولی (ذمہ دار) بنے تو اسے چاہیے کہ اسے عمدہ کفن دے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1381]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، على بن المبارك - وهو الصنعاني - روى عنه غير واحد، له ترجمة في "تاريخ الإسلام "للذهبي" 6/ 784، ولم يذكر فيه جرحًا ولا تعديلًا، وقد توبع. وإسماعيل بن عبد الكريم ثقة، وثقه يحيى بن معين وابن حبان، وقال النسائي: ليس به بأس.» [ترقيم الرساله 1381] [ترقيم الشركة 1369]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 3623
3623. عن جابر بن عبدالله قال: إن النبي صلى الله عليه وسلم خطب يوماً فَذَكر رجلاً من أصحابه قُبض فكُفِّن في كفَنٍ غير طائلٍ، وقُبر ليلاً فزجر النبيصلى الله عليه وسلم أن يُقْبر الرجل بالليل حتى يُصلي عليه، إلا أن يُضطر إنسان إلى ذلك.
وقال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا كفَّن أحدكم أخاه فليُحَسِّنْ كفَنَه.
وقال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا كفَّن أحدكم أخاه فليُحَسِّنْ كفَنَه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنائز (943) من طرق عن حجاج بن محمد، قال: قال ابن جريج: أخبرني أبو الزبير، أنه سمع جابر بن عبدالله يُحَدِّث أن النبي صلى الله عليه وسلم خطب يوماً فذكر الحديث مثله.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3775
3775. عن أبي الزبير أنه سمع جابر بن عبدالله يحدث أن النبيصلى الله عليه وسلم خطب يوماً فذكر رجلاً من أصحابه قُبض، فكفِّن في كفن غير طائل، وقُبر ليلاً، فزجر النبي صلى الله عليه وسلم أن يُقبر الرجلُ بالليل حتى يصلي عليه، إلا أن يضْطر إنسان إلى ذلك، وقال النبي صلى الله عليه وسلم: إذا كفَّن أحدكم أخاه فليُحْسِن كفَنَه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنائز (943) من طرق عن حجاج بن محمد قال: قال ابن جريج، أخبرني أبو الزبير، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6694
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَآبَاذِيُّ ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ ابْنُ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ خَطَبَ يَوْمًا وَذَكَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ وَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ، وَقُبِرَ لَيْلًا، فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ بِاللَّيْلِ حَتَّى يُصَلِّيَ عَلَيْهِ، إِلَّا أَنْ يُضْطَرَّ الْإِنْسَانُ إِلَى ذَلِكَ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ". أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، مِنْ حَدِيثِ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اپنے صحابہ میں سے ایک ایسے شخص کا تذکرہ کیا جو فوت ہو گیا تھا اور اسے ایسے کفن میں لپیٹا گیا جو عمدہ نہیں تھا اور اسے رات ہی کو دفن کر دیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات پر ڈانٹا کہ اسے رات ہی کے وقت کیوں دفن کیا گیا، تاکہ اس کی نماز جنازہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود) ادا فرماتے، الا یہ کہ انسان اس کے لیے مجبور ہو جائے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے، تو اسے چاہیے کہ وہ اچھا کفن دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6694]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه المسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6917
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ النَّرْسِيُّ، ثنا حَجَّاجُ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمًا فَذَكَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ قُبِضَ فَكُفِّنَ فِي كَفَنٍ غَيْرِ طَائِلٍ، وَقُبِرَ لَيْلًا فَزَجَرَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّيْلِ حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهِ إِلَّا أَنْ يُضْطَرُّوا إِلَى ذَلِكَ، وَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا كَفَّنَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ فَلْيُحْسِنْ كَفَنَهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ هَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور اپنے صحابہ میں سے ایک کا تذکرہ کیا جو فوت ہو گیا اور اسے کوئی عمدہ کفن نہ دیا گیا اور رات ہی میں دفن کر دیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈانٹا اور فرمایا: ”جب تک جنازہ نہ پڑھا جائے رات کو دفن نہ کرو، مگر یہ کہ کوئی مجبوری ہو“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اچھا کفن دے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6917]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ المسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح