🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. باب أم الولد - ذكر البيان بأن عمر بن الخطاب هو الذي نهى عن بيع أمهات الأولاد-
ام ولد کا بیان - بیان کہ امہات الاولاد کو بیچنے سے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منع فرمایا تھا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4324 (کل: 16 مقامات، 14 کتب)
صحیح ابن حبان: 4324، 4323
سنن ابوداود: 3954
سنن ابن ماجہ: 2517
بلوغ المرام: 659
مشکوۃ المصابیح: 3395
مسند احمد: 14446
سنن دارقطنی: 4251
الفتح الربانی: 5286
المستدرک علی الصحیحین: 2219
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 279
الجامع الكامل: 6159، 6160
السنن الكبرى للبيهقي: 21791
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2229
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5013
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4324
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِِسْحَاقُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: " كُنَّا نَبِيعُ أُمَّهَاتِ الأَوْلادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَى عَنْ بَيْعِهِنَّ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ہم لوگ ام ولد کنیزوں کو فروخت کر دیا کرتے تھے، جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا عہدِ حکومت آیا تو انہوں نے انہیں فروخت کرنے سے منع کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العتق/حدیث: 4324]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4323، 4324، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2201، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5021، 5022، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2517، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21830، 21831، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4251، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14670» «رقم طبعة با وزير 4309»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1777). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3954
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا فَانْتَهَيْنَا.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ام ولد ۱؎ کو بیچا کرتے تھے، پھر جب عمر رضی اللہ عنہ کا زمانہ آیا تو انہوں نے ہمیں اس کے بیچنے سے روک دیا چنانچہ ہم رک گئے۔ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3954]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں ام ولد لونڈیوں کو فروخت کیا تھا، پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں منع کر دیا، تو ہم رک گئے۔“ [سنن ابي داود/كتاب العتق /حدیث: 3954]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2835، 2475)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/العتق 2 (2517) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: ام ولد: اس لونڈی کو کہتے ہیں جو مالک کے نطفہ سے بچہ جنے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3395)
قيس ھو ابن سعد

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2517
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَإِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ:" كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِيَّنَا وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا حَيٌّ لَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ اپنی لونڈیاں اور «امہات الاولاد» بیچا کرتے تھے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان زندہ تھے، اور ہم اس میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2517]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم اپنی لونڈیوں اور امہاتِ اولاد کو بیچ دیا کرتے تھے جب کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم زندہ تھے۔ ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب العتق/حدیث: 2517]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 2835، ومصباح الزجاجة: 893)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/العتق 8 (3954)، مسند احمد (3/321) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: «امہات الاولاد» : وہ لونڈیاں جن کے بطن سے آقا (مالک) کی اولاد ہو چکی ہو۔ ابوداود کی روایت میں یہ زیادتی موجود ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں ام ولد کے بیچنے سے منع فرما دیا، تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس سے رک گئے، نیز اس حدیث کا جواب علماء نے یوں دیا ہے کہ جابر رضی اللہ عنہ کو نسخ کی خبر نہیں ہوئی، پہلے ام ولد کی بیع جائز رہی ہو گی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع کیا ہو گا، اور دلیل اس کی یہ ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا، جیسے جابر رضی اللہ عنہ نے متعہ کے باب میں بھی ایسی ہی روایت کی ہے کہ ہم متعہ کرتے رہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے شروع خلافت میں، پھر عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا، حالانکہ متعہ کی حلت بالاجماع منسوخ ہے، اور جابر رضی اللہ عنہ کو اس کے نسخ کی اطلاع نہیں ہوئی، اسی طرح اس ممانعت کی بھی ان کو خبر نہیں ہوئی ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 659
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال: كنا نبيع سرارينا أمهات الأولاد،‏‏‏‏ والنبي صلى الله عليه وآله وسلم حي،‏‏‏‏ لا يرى بذلك بأسا. رواه النسائي وابن ماجه والدارقطني،‏‏‏‏ وصححه ابن حبان.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ام ولد لونڈیوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں فروخت کر دیا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کوئی قباحت و مضائقہ نہیں سمجھتے تھے۔ اسے نسائی، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 659]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كُنَّا نَبِيعُ» ہم بیچا کرتے تھے – «سَرَارِيَّنَا» اپنی لونڈیوں کو – «أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ» جو اولاد کی مائیں تھیں – «وَالنَّبِيُّ» اور نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «حَيٌّ» زندہ تھے – «لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا» اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ – «رَوَاهُ النَّسَائِيُّ» اسے نسائی نے روایت کیا – «وَابْنُ مَاجَهْ» اور ابن ماجہ – «وَالدَّارَقُطْنِيُّ» اور دارقطنی نے – «وَصَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ» اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ہم اپنی ان لونڈیوں کو جو اولاد کی مائیں تھیں بیچا کرتے تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زندہ تھے، آپ اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ اسے نسائی، ابن ماجہ اور دارقطنی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 659]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن ماجه، العتق، باب أمهات الأولاد، حديث:2517، والنسائي في الكبرٰي:3 /199، حديث:5039، والدارقطني:4 /135، وابن حبان(الإحسان):6 /265، حديث:4308.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3395
3395 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بِعْنَا أُمَّهَاتِ الْأَوْلَادِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ نَهَانَا عَنْهُ، فَانْتَهَيْنَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دور میں «أُمِّ وَلَدٍ» (وہ لونڈی جس کے ساتھ اس کا مالک ہم بستر ہوا اور اس سے اولاد پیدا ہو گئی) کی بیع کیا کرتے تھے۔ جب عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں اس سے منع کیا تو ہم رک گئے۔ إسناده صحيح، رواه أبوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب العتق/حدیث: 3395]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (3954)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14446
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ:" كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِيَّنَا وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِنَا، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِينَا حَيٌّ، لَا نَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم لوگ اپنی ان باندیوں کو جو ہمارے بچوں کی مائیں ہو تی تھیں، فروخت کر دیا کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حیات تھے ہم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14446]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، قال الحازمي فى « الاعتبار» ص:16 وهو يعدد وجوه الترجيح فى النسخ: الوجه الخامس والعشرون: أن يكون أحد الحديثين منسوبا إلى النبى صلى الله عليه وسلم نصا وقولا، والآخر ينسب إليه استدلالا واجتهادا، فيكون الأول مرجحا ۔۔۔ فرجح الحازمي حدیث ابن عمر: أن النبی صلى الله عليه وسلم نھی عن بیع أمھات الأولاد علی حدیث أبی سعید الخدري، سلف برقم: 11164، کنا نبیع أمھات الأولاد علی رسول اللہ صلى الله عليه وسلم وانظر:23499
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4175 ترقیم الرسالہ : -- 4251
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ:" كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِيَّنَا أُمَّهَاتِ الأَوْلادِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيُّ لا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم پہلے اپنی ام ولد کنیزوں کو فروخت کر دیا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حیات تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہم ایسا کیا کرتے تھے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب المكاتب/حدیث: 4251]
ترقیم العلمیہ: 4175
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4323، 4324، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2201، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5021، 5022، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3954، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2517، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 21830، 21831، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4251، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14670، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2229، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 13211»
«قال ابن عبدالبر: وهي آثار ليست بالقوية، التمهيد لما في الموطأ من المعاني والأسانيد: (3 / 130)»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5286
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ إِنَّا كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِيَّنَا وَأُمَّهَاتِ أَوْلَادِنَا وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِينَا حَيٌّ لَا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم اپنے قیدیوں کو اور امہات الاولاد کو بیچ دیا کرتے تھے، جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں بقید ِ حیات تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس میں کوئی حرج خیال نہیں کیا کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/كتاب العتق/حدیث: 5286]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم، أخرجه ابن ماجه: 2517، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14446 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14500»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: بِعْنَا أُمَّہَاتِ الْأَوْلَادِ عَلٰی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَأَبِی بَکْرٍ فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ نَہَانَا فَانْتَہَیْنَا۔ … ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد ِ مبارک میں اور سیدنا سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں امہات الاولاد کو بیچ دیتے تھے، لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے تو انھوں نے منع کر دیا اور ہم ایسا کرنے سے رک گئے۔ (ابوداود: ۳۹۵۴)

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4323
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: " كُنَّا نَبِيعُ سَرَارِينَا أُمَّهَاتِ الأَوْلادِ وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ فِينَا، فَلا يَرَى بِذَلِكَ بَأْسًا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم اپنی کنیزوں یعنی ام ولد خواتین کو فروخت کر دیا کرتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان حیات تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب العتق/حدیث: 4323]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4323، 4324، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2201، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 5021، 5022، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3954، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2517، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 21830، 21831، والدارقطني فى (سننه) برقم: 4251، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14670» «رقم طبعة با وزير 4308»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2417). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2219
أخبرني أبو عون محمد بن أحمد بن ماهَان الجزّار بمكة، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا حجاج بن مِنْهال، حدثنا حماد بن سَلَمة، عن قيس بن سعد، عن عطاء، عن جابر، قال: بِعْنا أمهاتِ الأولاد على عهد رسول الله ﷺ وأبي بكر، فلما كان عمرُ نهانا فانتَهَينا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وله شاهد صحيح:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2189 - على شرط مسلم وشاهده صحيح
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں امہات الاولاد (وہ لونڈیاں جن سے ان کے مالکوں کی اولاد ہو چکی ہو) کو بیچا کرتے تھے، لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے ہمیں اس سے منع کر دیا، چنانچہ ہم رک گئے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : البيوع/حدیث: 2219]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،عطاء: هو ابن أبي رباح.» [ترقيم الرساله 2219] [ترقيم الشركة 2201] [ترقيم العلميه 2189]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں