الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
33. كُلْ عِنْدَ أَخِيكَ وَلَا تَسْأَلْهُ عَنِ الشَّيْءِ
اپنے بھائی کے ہاں کھانا کھاؤ اور (زیادہ) سوال نہ کرو
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7337 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 7337
مسند احمد: 9184
سنن دارقطنی: 4675
الفتح الربانی: 9096
حدیث نمبر: 7337
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الربيع بن سليمان، حدثنا أَسد بن موسى، حدثنا مسلم بن خالد، حدثني زيد بن أسلم، عن سُمَيّ، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا دخلَ أحدُكم على أخيه فأطعَمَه طعامًا، فليأكُلْ منه ولا يَسأَلْه عنه، وإن سَقَاه شرابًا فليشرَبْ منه ولا يَسألْ عنه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح على شرط مسلم وحدَه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7160 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهدٌ صحيح على شرط مسلم وحدَه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7160 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے ہاں جائے اور وہ اسے کھانا کھلائے تو وہ اسے کھا لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے، اور اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے تو وہ اسے پی لے اور اس کے متعلق سوال نہ کرے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7337]
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأطعمة/حدیث: 7337]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، مسلم بن خالد» [ترقيم الرساله 7337] [ترقيم الشركة 7256] [ترقيم العلميه 7160]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 9184
حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ يَعْنِي ابْنَ خَالِدٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ، فَأَطْعَمَهُ طَعَامًا , فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ، وَلَا يَسْأَلْهُ عَنْهُ، فَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا مِنْ شَرَابِهِ , فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ، وَلَا يَسْأَلْهُ عَنْهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے اور وہ اسے کھانا کھلائے تو جانے والے کو کھا لینا چاہیے البتہ خود سے سوال نہیں کرنا چاہیے اسی طرح اگر پینے کے لئے کوئی چیز دی تو پی لینی چاہیے البتہ خود سے سوال نہیں کرنا چاہئے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9184]
الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لضعف مسلم
ترقیم العلمیہ : 4593 ترقیم الرسالہ : -- 4675
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا الزَّنْجِيُّ بْنُ خَالِدٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلا يَسْأَلْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شُرْبًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلا يَسْأَلْهُ عَنْهُ، وَإِنَّ خَشِيَ مِنْهُ فَلْيَكْسِرْهُ بِالْمَاءِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے تو وہ اسے کھلائے، تو آدمی کو چاہیے کہ وہ کھانا کھائے اور اس سے (اس کھانے کے بارے میں) کچھ نہ پوچھے، اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے تو وہ اس مشروب کو پی لے اور اس سے اس کے بارے میں کچھ نہ پوچھے اور اگر اسے اس مشروب کے بارے میں اندیشہ ہو، تو اس میں پانی ڈال کر اس کی تیزی کو توڑ دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4675]
ترقیم العلمیہ: 4593
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 7253، 7254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4675، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9307، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24692، 24693»
حدیث نمبر: 9096
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ( (إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ طَعَامًا فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلَا يَسْأَلْهُ عَنْهُ فَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا مِنْ شَرَابِهِ فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلَا يَسْأَلْهُ عَنْهُ) )
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے اور وہ اسے کوئی کھانا کھلائے تو اس کو چاہیے کہ وہ کھانا کھا لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے، اس طرح اگر وہ کوئی مشروب پلائے تو وہ پی لے اور اس کے بارے میں سوال نہ کرے۔ [الفتح الربانی/مسائل البر وصلة الرحم/حدیث: 9096]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، أخرجه ابويعلي: 6358، والحاكم: 4/ 126، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9173»
الحكم على الحديث:
حديث حسن
حدیث نمبر: 8043
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ طَعَامًا فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ، وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ، وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَالْجُمْهُورُ ضَعَّفَهُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَالْجُمْهُورُ ضَعَّفَهُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص مسلمان بھائی کے پاس جائے، اور وہ اسے کچھ کھانے کے لئے دے، تو اس کو اس کے کھانے میں سے کھا لینا چاہیے اور اس کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے، تو اس کے مشروب میں سے پی لینا چاہیے اور اس کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8043]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8043]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6358) اخرجه احمد فى المسند (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8933، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7242، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2461، 5301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13632
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ طَعَامًا، فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزِّنْجِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص، اپنے مسلمان بھائی کے ہاں جائے اور وہ دوسرا شخص اُسے کھانا کھلائے، تو پہلے شخص کو اس کھانے میں سے کھا لینا چاہیے، اور اس کھانے کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے، اور جب وہ دوسرا شخص اسے مشروب پلائے، تو اس مشروب کو بھی پی لینا چاہیے اور اس کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے ابن معین اور دیگر نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13632]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے، جسے ابن معین اور دیگر نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13632]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6358) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8933، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7242، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2461، 5301»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف